اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یہ نہرو اور گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے، اگر اشارہ ملے تو ایک گھنٹے میں صفایا کر دیں گے : بی جے پی رکن اسمبلی کی دھمکی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 25 December 2019

یہ نہرو اور گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے، اگر اشارہ ملے تو ایک گھنٹے میں صفایا کر دیں گے : بی جے پی رکن اسمبلی کی دھمکی

یہ نہرو اور گاندھی کا نہیں مودی کا ہندوستان ہے، اگر اشارہ ملے تو ایک گھنٹے میں صفایا کر دیں گے : بی جے پی رکن اسمبلی کی دھمکی

ہریانہ کے کیتھل سے بی جے پی ممبر اسمبلی ليلا رام گوجر نے کہا ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے مخالفیں کا ایک اگر اشارہ ہو جائے تو ایک گھنٹے میں صفایا کر دیں گے۔
 پانی پت: ہریانہ کے ایک بی جے پی ممبر اسمبلی ليلارام گوجر نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والے لوگوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے، بی جے پی ممبر اسمبلی نے کہا کہ جو لوگ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کا ’صفایا‘ ایک گھنٹے میں کیا جا سکتا ہے، یہ زہریلا بیان دیا ہے کیتھل کے ممبر اسمبلی لیلا رام گوجر نے، لیلا رام شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں اپنے اسمبلی حلقہ میں منعقد ایک پروگرام میں بول رہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ليلا رام گوجر نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’آج یہ جواہر لال نہرو کا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ گاندھی والا ہندوستان نہیں ہے، آج یہ ہندوستان ہے نریندر مودی جی … اب یہ ہندوستان نریندر مودی جی کا ہے … اگر اشارہ ہو گیا نا، تو ایک گھنٹے میں شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے کا صفایا کر دیں گے‘‘۔
خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر اسمبلی ليلا رام گوجر کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، اس میں وہ مسلمانوں پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، لیلا رام گوجر نے کہا، ’’اگر مسلم سوچتے ہیں کہ انہیں ملک سے نکالنے کے لئے یہ سازش ہے تو ایسا اس قانون میں کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوا ہے، اسے یقینی طور پر جانا ہوگا‘‘ـ
بی جے پی ممبر اسمبلی نے مزید کہا کہ اگر مسلم سوچتے ہیں کہ یہ قانون انہیں ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے تو اس قانون میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے، لیکن جو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں گھسے ہیں انہیں یقینی طور پر ملک چھوڑ کر جانا پڑے گا۔ ليلارام گوجر نے اپنی تقریر میں سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں یہاں موجود لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ آج یہ منموہن سنگھ، جواہر لال نہرو یا پھر گاندھی کا بھارت نہیں ہے، بلکہ یہ مودی جی اور امت شاہ کا بھارت ہے‘‘۔
ممبر اسمبلی جی ليلارام گوجر کو لگتا ہے کہ مودی اور امت شاہ کے رہتے انہیں کسی قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اپنی حکومت میں وہ کچھ بھی کہنے اور کرنے کے لئے آزاد ہیں.۔ تبھی وہ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت کرنے والوں کو کھلے عام دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آپ نے یقینی طور پر دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ آئے اور انتباہ دے کر چلے گئے، آج کا بھارت مودی جی کا ہے، اگر ہمیں سگنل ملتا ہے تو ہم انہیں ایک گھنٹے میں صاف کر دیں گے‘‘۔