اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سکھ اور مسلمان اشرف خان نئ دہلی۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 29 January 2020

سکھ اور مسلمان اشرف خان نئ دہلی۔


سکھ اور مسلمان
اشرف خان
نئ دہلی۔


مکرمی:اتر دیش میں ایک سکھ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتے ہوئے 900فٹ مربع زمین مسجد کیلئے عطا کر دی۔موصوف پور قاضی قصبہ کے کپڑا تاجر ہے۔انہوں نے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں مسلمانوں کو مسجد بنانے کے لئے 900 مربع فٹ پلاٹ کا عطیہ کیا ہے۔یہ عطیہ گرونانک کے یوم پیدائش 550 ھ کی سالگرہ کی دنیا بھر میں ہونے والی تقریبات کے موقع سکھ پال سنگھ بیدی جو کچھ خاص کرنا چاہتے تھےاور گرو نانک کی یوم پیدائش اچھے سے منائیں۔لہذا انہوں نے زمین کا عطیہ کیا۔ان کا ماننا ہیکہ  سب لوگ برابر ہیں اور ہر ایک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے مابین ایک سرحدی شہر پورقاضی,جس کی آبادی تقریبا 300, 30000 ہے,جس میں دو تہائی مسلمان ہیں۔اور200 سے کم سکھ خاندان۔ اس شہر کی  ایک بہترین تاریخ ہے۔اس جگہ نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کی  ہے اور لوگ ایک دوسرے کے مذہبی تہوار مناتے ہیں۔قصبے کے مسلمان سکھ پال سنگھ کے خوابوں  کا احترام کرتے ہوئے زمین پر تعمیر ہونے والی نئی مسجد خصوصی ہو,حالانکہ اس شہر میں دوسری مساجد ہیں۔

اشرف خان
نئ دہلی۔