اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بھارت بند LIVE: شہریت قانون-این آر سی کے خلاف کئی علاقوں میں بند کا اثر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف آج ہندوستان کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 29 January 2020

بھارت بند LIVE: شہریت قانون-این آر سی کے خلاف کئی علاقوں میں بند کا اثر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف آج ہندوستان کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے۔

بھارت بند LIVE: شہریت قانون-این آر سی کے خلاف کئی علاقوں میں بند کا اثر

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف آج ہندوستان کی کئی سیاسی و سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے۔




شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بند کا اثر

بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر وغیرہ ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بند کا اثر صبح کے وقت کئی علاقوں میں دیکھنے کو ملا۔ کئی مقامات پر بند حامی مودی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بھی نظر آئے اور انھوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بند کی حمایت میں سڑکوں پر آئیں اور سی اے اے و این آر سی قانون کو واپس لیے جانے سے متعلق آواز بلند کریں۔
29 Jan 2020, 9:31 AM
  مہاراشٹر: ممبئی کے کنجور مارگ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روکی گئی
بہوجن کرانتی مورچہ کے ذریعہ 29 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف بھارت بند کے اعلان کا درجنوں سیاسی، سماجی اور دلت تنطیموں کی حمایت ملی ہے اور کئی مقامات پر اس کا وسیع اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ممبئی کے کنجور مارگ اسٹیشن پر بہوجن کرانتی مورچہ کے اراکین نے پٹری پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔ جھارکھنڈ اور بہار جیسی ریاستوں میں بھی اس بند کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے اور دہلی کے جنتر منتر پر آج لوگ بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ہیں۔