اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اکھلیش یادو نے شہریت قانون پر ڈیبیٹ کرنے کے امت شاہ کے چیلنج کو کیا قبول

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 22 January 2020

اکھلیش یادو نے شہریت قانون پر ڈیبیٹ کرنے کے امت شاہ کے چیلنج کو کیا قبول

اکھلیش یادو نے شہریت قانون پر ڈیبیٹ کرنے کے امت شاہ کے چیلنج کو کیا قبول
لکھنؤ :22 /جنوری 2020 
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے شہریت (ترمیمی) قانون اور این آر سی پر امت شاہ کے ڈیبیٹ کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں بی جے پی لیڈروں سے بحث کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں کہا کہ اس معاملے پر تقریباً پورا ملک سراپا احتجاج ہے۔ سابق وزیراعلی نے مزید کہا کہ ’’میں بی جے پی لیڈروں سے سی اے اے اور این آر سی پر بحث کرنے کو تیار ہوں لیکن بی جے پی کو اقتصادی سست روی، بے روزگاری، غربت اور حکومت کی ہراسانی کے بموجب مرنے والے افراد کے مسائل پر بھی ڈبیٹ کرنا چاہئے‘‘۔
چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہورجنیشور مشرا کی برسی کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت دستور ہند سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ ملک کا ہر شہری سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب مذہب کی بنیاد پر کوئی قانون بنایا گیا ہے