اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: طلبہ علم میں کمال اور اختصاص پیدا کرکے دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیں، مدرسہ سیدنا ابی بکر صدیق مہپت مؤ میں مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا خصوصی خطاب، لکھنؤ! 13/فروری 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 13 February 2020

طلبہ علم میں کمال اور اختصاص پیدا کرکے دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیں، مدرسہ سیدنا ابی بکر صدیق مہپت مؤ میں مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا خصوصی خطاب، لکھنؤ! 13/فروری 2020 آئی این اے نیوز

طلبہ علم میں کمال اور اختصاص پیدا کرکے دعوت و تبلیغ کا فریضہ انجام دیں،

مدرسہ سیدنا ابی بکر صدیق مہپت مؤ میں مولانا سید صہیب حسینی ندوی کا خصوصی خطاب،
لکھنؤ! 13/فروری 2020 آئی این اے نیوز
علم دین میں دونوں جہاں کی کامیابی مضمر ہے ضرورت ہیکہ ہم علم میں  کمال اور اختصاص پیدا کریں یہ اسی وقت ممکن ہے جبکہ ہم  پوری یکسوئی محنت اخلاص اور جہد مسلسل کیساتھ علم میں مشغول ہوں اسلئے ہمیں چاہیے کہ ہم ان صفات سے متصف آراستہ ہوکر علم حاصل کریں
مذکورہ خیالات کا اظہار مولانا سید صہیب حسینی ندوی شیخ التفسیر دار العلوم ندوہ العلماء لکھنؤ نے کیا
وہ مدرسہ سیدنا ابی بکر صدیق مہپت مؤ میں طلباء سے خصوصی خطاب کر رہے تھے
انھوں نے کہا کہ ہم جو علم حاصل کریں اسکو اپنے عمل میں لائیں اسلئے کہ بغیر عمل کے علم وبال جان ہے اور علم کو دوسروں تک پہنچائیں جو دعوت و تبلیغ کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے اسکو انجام دیں
مولانا سید صہیب حسینی ندوی نے گناہوں سے اجتناب کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم گناہوں سے بچیں گے اور قرآنی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں گے تو ہماری زندگی دوسروں کیلئے نمونہ بنے گی اور لوگوں کے نزدیک بھی محبوب بن جائیں گے اور اللہ ہمیں اپنا محبوب بنالے گا
مولانا حسینی ندوی نے کہا کہ اتباع رسول ہی نجات ہے اسلیے ہر عمل سنت کے مطابق کریں انھوں نے  حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام کی جماعت ایسی جماعت ہے جنکی سیرت پوری امت کیلئے نمونہ عمل ہے آج ہم صحابہ کرام کی تعریف تو کرتے ہیں لیکن عمل نہی کرتے اسی لئے ہم ذلیل و خوار ہیں اسلئے ہم صحابہ کرام کی تعلیمات پر عمل کریں

اس موقع پر مدرسہ کے مھتمم مولانا محمد مبین اشرف، مولانا نسيم احمد صاحب ،مولانا امتياز صاحب ،مولانا منور صاحب،مولانا ناصر احمد صاحب, حافظ عطاء الرحمن ندوی، مولانا محمد عمیر ندوی، قاری عطاء الرحمن بلھروی، محمد فیضان، محمد بلال، عبد الولی، محمد حمزہ، محمد نور عین وغیرہ خاص طور سے موجود رہے