شہریت کے سیاہ قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہیگی
مولانا محمد علی نعیم رازی کی دہلی کے احتجاجی مظاہروں میں شرکت
لکھنؤ 19 فروری 2020 آئی این اے نیوز
معروف سماجی کارکن مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ شہریت کا ترمیمی قانون ملک کے بنیادی آئین سے صراحتاً متصادم ہے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنا ملک کے ہر آئین پسند شخص کی ذمہ داری ہے
مولانا محمد علی نعیم رازی گزشتہ کل دوسری مرتبہ احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے کے لئے دہلی پہنچے تھے
جامع مسجد دہلی کی سیڑھیوں پر جاری احتجاج میں مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ یہ تحریک آئین اور دستور کے تحفظ کے لئے ہے اور جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں ہوتا ہے تب تک یہ لڑائی جاری رہیگی
مولانا رازی نے جامعہ ملیہ اور شاہین باغ کے تحریکی ساتھیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں ان کا کردار ہمیشہ بطور محافظین دستور یاد رکھا جائے گا
مولانا محمد علی نعیم رازی نے گزشتہ دنوں جامعہ کے طلباء پر کی گئی دہلی پولیس کی ظالمانہ کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء اور طالبات کے ساتھ اس طرح کا وحشیانہ سلوک برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے
مولانا رازی نے اس موقع پر زخمی طلباء و طالبات کی عیادت کی اور ان کا حال معلوم کیا