*کالے قانون کیخلاف21 فروری کوہوگا تاریخی پیدل مارچ*
*تیاری ہوئی پوری، شہر اور گاؤں گاؤں سے کثیرتعداد میں جٹیں گے لوگ*
مدھوبنی:20 فرروی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد ۔
سی اے اے، این آرسی، این پی آر کے خلاف لگاتار چل رہے احتجاج کی حمایت میں 21 فروری (آج) لال باغ سے دربھنگہ کمشنری تک تاریخی پیدل مارچ نکالا جائے گا۔ مارچ کی تیاری پوری ہوچکی ہے۔ اس تاریخی مارچ میں شہر اور گاؤں گاؤں سے ہزاروں لوگ شامل ہوں گے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدرنظرعالم نے بتایا کہ ایسے کالاقانون کے خلاف ہم لگاتار لڑائی لڑرہے ہیں لیکن یہ حکومت اپنے ضد پر ٹکی ہوئی ہے۔ ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے۔ احتجاج اور تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار پہلے بہار اسمبلی میں اس کالے قانون کو خارج کریں پھر دربھنگہ کا دورہ کرنے کی سوچیں۔ اگر اس کالے قانون کو وہ خارج نہیں کرتے ہیں تو 23 فروری کو دربھنگہ میں ان کی مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ لال باغ سے دن کے 2 بجے، دربھنگہ ٹاور، قلعہ گھاٹ کے راستے اُردو بازار، کرم گنج ہوتے ہوئے کمشنری تک جائے گا۔ وہاں ضلع کلکٹر کو میمورینڈم سونپا جائے گا۔