سپریم کورٹ میں شاہین باغ معاملہ پر سماعت 23 مارچ تک ملتوی
شاہین باغ سڑک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہی خواتین کو ہٹانے سے متعلق عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی لیکن عدالت عظمیٰ نے کارروائی شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اسے 23 مارچ تک ملتوی کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے کہا کہ اس وقت جیسے حالات ہیں، اس میں متعلقہ عرضی پر سماعت کرنا ممکن نہیں ہے اس لیے آئندہ سماعت 23 مارچ کو ہوگی