مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ میں انجمن محسن اللسان کا اختتامی اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر
سرائے میر اعظم گڑھ :24 /فروری 2020 آئی این اے نیوز
مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڑھ میں انجمن محسن اللسان کا اختتامی اجلاس صدر شعبہ صفۃالصالحات کی نگرانی میں پروگرام کی پہلی نشست صبح 10بجے منعقد ہوئی جبکہ نظامت کا فریضہ نائب صدر نے انجام دیا بزم کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا اور درباررسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،بعدہ صدر معلمہ نے خطبہ استقبالیہ پڑھ کر مستورات کو سنایا جس میں محسن الامت مفتی محمد عبداللہ پھولپوری علیہ الرحمہ کی خدمات اور قربانیوں کو خوب سراہا اور ان کے آئندہ منصوبوں اور عزائم سے بھی روشناس کرایا، نیزمعلمہ طوبی بانو نے انجمن کا ترانہ پیش کیا اس کے علاوہ بچیوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا،
دوسری نشست میں شعبہ پرائمری کے بچوں نے مختلف زبانوں میں عمدہ تقاریر ،نعت ونظم پیش کیا،
تقریبا بارہ بجے تیسری نشست مولانا شفیق احمد بجنوری کی صدارت میں منعقد ہوئی ، مفتی محمد شاکر مدنی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا، مولانا محبوب عالم قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی مجالس میں نماز اور ذکر کی ترغیب دی جاتی ہے اور کثرت استغفار پر زور دیا جاتا ہے ہماری ماؤں اور بہنوں نے جو قربانیاں قرون اولی میں پیش کی ہیں، وہ قابل تقلید ہیں جیسے موسی علیہ السلام کو انکی والدہ نے پیدا ہوتے ہی اللہ کے نام سے دریا کے حوالے کردیا بحکم الہی قاتل فرعون کے گھر ہی پرورش پائی، لیکن آج عورتیں بچوں کو نماز فجر کے لیے اٹھانے کو زحمت وتکلیف سمجھتی ہیں صدر محترم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا عورتیں خود بھی دین دار بنیں اور اپنے گھر والوں کو بھی دیندار بنانے کی فکر کریں اور اپنی خامیوں اور کوتاہیوں پر نظر رکھیں ،ہمارے درمیان اللہ والے موجود ہیں ہم کو اپنے ایمان کی کمی دور کرنا چاہیے، ناظم اعلی مفتی محمد احمد اللہ پھولپوری نے آخری خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ بچوں کی پرورش اور تعلیم میں ماؤں کا کردار اہم ہوتا ہے اور بچوں کی دینداری ماؤں کی دینداری پر موقوف ہے ،دنیا میں پریشانی ہمارے اعمال بد کا نتیجہ ہے، موبائل کے غلط استعمال سے آج معاشرہ میں بہت سی خرابیاں پیدا ہورہی ہیں، خواتین اسلام کو چاہیے کی اپنے گھریلو کاموں میں اللہ تعالی کا ذکر اور درود شریف کی کثرت کرتی رہیں، حضرت ناظم اعلی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی، واضح رہے کہ یہ تمام پروگرام مفتی محمد اجو داللہ پھولپوری کی زیرنگرانی بحسن و خوبی انجام پایا، اس پروگرام میں شعبہ پرائمری کے طلبہ اور صفۃ الصالحات کی طالبات کے علاوہ قرب و جوار کی خواتین اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی