اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت و خدمت کی گئی رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت(٢٤/فروری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 February 2020

جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت و خدمت کی گئی رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی بڑوت/باغپت(٢٤/فروری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام سرکاری و نیم سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی عیادت و خدمت کی گئی
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
بڑوت/باغپت(٢٤/فروری ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
آج قصبہ بڑوت کے سرکاری و نیم سرکاری ہوسپٹل میں جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام مریضوں کی عیادت و خدمت مہمم کو چلایا گیا ،جس میں مریضوں کو پھل اور دیگر اشیاء خوردنی پیش کی گئی،
جمعیت یوتھ کلب ضلع باغپت کے کنوینر مولانا محمد خالد صاحب نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کا قائم کردہ ایک شعبہ جمعیت یوتھ کلب ہے جو نوجوانوں کی تربیت کرکے انکو خلق خدا کی خدمت کے لیے تیار کرتا ہے، اور انسانیت کے ناطے تمام ہی انسانوں کی خدمت کو سکھاتا ہے کیونکہ حدیث شریف میں ہے الخلق عیال اللہ کہ تمام انسان اللہ کا کنبہ ہے تو اسی لیے اب جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام سرکاری و نیم سرکاری ہوسپٹل میں مریضوں کی عیادت و خدمت کی مہمم چلائی جارہی ہے تاکہ مسلمانوں سے جو دیگر مذاہب والوں میں غلط فہمی نفرت کی سیاست کی وجہ سے بھر دی گئی ہے ،اس کو ختم کیا جاسکے،اور اس ملک میں اٰپس میں اتحاد و اتفاق کی جو انمول مثال ہے وہ برابر قائم رہ سکے،
اسی طرح حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع باغپت نے کہا کہ اٰگ کو اٰگ سے نہیں بجھایا سکتا، بلکہ اس کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح اٰج جو ملک میں نفرت کی اٰگ کو بڑھکایا جارہا ہے اس کو بجھانے کے لیے پیار محبت کی بارش برسانی پڑے گی، اسی کی ایک کڑی یہ عمومی سطح پر مریضوں کی عیادت و خدمت کا پروگرام جمعیت یوتھ کلب کے زیر اہتمام چلایا گیا ہے
ڈاکٹر وجے کمار C M O بڑوت سی ایچ سی نے کہا کہ جمعیت یوتھ کلب کے ذریعہ جو مریضوں کی عیادت و خدمت کا پروگرام چلایا گیا یہ بہت ہی اچھا قدم ہے، اور یہ اٰپس میں پیدا کھائی پاٹنے کے لیے ایک اچھا کام ہے، جس سے ہم سب میں پیار و محبت بڑھیگا انہوں نے سربراہان میں علماء اور جمعیت یوتھ کلب کے ذمہ داروں کو مبارکباد بھی پیش کی ،اس موقع پر ڈاکٹر وجے کمار ،ڈاکٹر راجیشوری، ڈاکٹر ممتا کماری حافظ لیاقت قاری محمد صابر، مفتی محمد دلشاد قاسمی،ماسٹر محمد دانش، حافظ محمد مظفر،اور اسکاوٹ اور روورس موجود رہے،
اسی طرح بھوپال میموریل ہوسپٹل میں بھی مریضوں کی عیادت و خدمت کی گئی ،اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریحان صاحب ،ڈاکٹر افشانہ ریحان، ڈاکٹر محمد تنظیم،و دیگر اسٹاف ہوسپٹل موجود رہے