اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرکزی حکومت کالا قانون واپس لے اختر الایمان مدھوبنی :6/فروری2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 6 February 2020

مرکزی حکومت کالا قانون واپس لے اختر الایمان مدھوبنی :6/فروری2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! محمد سالم آزاد

مرکزی حکومت کالا قانون واپس لے اختر الایمان

مدھوبنی :6/فروری2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد

مدھوبنی ضلع کے اکثر مقامات پر سی اے اے این آر پی اور این آرسی کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے بسفی بلاک کے زیرو مائل میں غیر معینہ مدت کا احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے دھرنا میں روزبروز شدت آتی جارہی ہے دھرنے میں بلا تفریق مذہب و ملت ہر کوئی شریک ہے آج بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے بہار رکن اسمبلی محمد اخترالایمان نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت کا ثبوت دینےکا امتحان لینے والوں کو یہ سمجھنا ہوگا کے وطن پرستی کا جذبہ مسلمانوں کے خون میں ہیے جملے بازی کے جھانسے میں  ہندوستانی عوام کو پھنسا کر مرکز کی اقتدار پر قابض بھارتی جنتا پارٹی کے وزیر آعظم نریندی مودی کی این ڈی اے حکومت نے ہندوستانی عوام سے کیاگیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا آج ملک گیر سطح پر مضبوطی کے ساتھ شروع کی گئی تحریک کو ہم انجام تک پہنچا کر دم لیں گے  آج یہ تحریک ملک کے آئین کے ساتھ کھلم کھلا کھلوار کرنے والے آئین دشمنوں کے خلاف ہے جو فتح تک جاری رہےگی انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی بل غیر آئینی قانون ہے یہ قانون مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو بانٹنے کا کام کر رہا ہے سی اے اے این آر سی آور این آرپی کی وضاحت کر تے ہو ئے کہا کہ ان تینوں کا آپس میں گہرا لنک ہے ان تینوں کی مدد سے بی جے پی اپنے ناپاک منصوبوں کو نافذ کر کے ملک کے کروڑوں غریب اور کمزور ں کو غلام بنانا چاہتی ہے لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہو نے دیں گے حکومت کو آگاہ کیا کہ جب کالا قانون واپس نہیں ہوگا اسوقت تک یہ احتجاج اور دھرنا کا سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر عارف جیلانی عنبر ماسٹر اسرار مکھیا منا خان سر پنچ حشیب اختر عرشی اشفاق سیٹھ امان اللہ خان عقیل انیس کاشف سراج اشرف الہدی محمد اسلم ڈاکٹر قسیم احمد فیضی  ڈاکٹر شکیل آحمد تارہ بابو محمد نرالے سابق ضلع پریشد رکن قمر الہدی تمنا حسین احمد لوٹس بسفی ایم ایل اے ڈاکٹر محمد فیاض احمد  وغیرہ موجود تھے