اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت کا پردہ نشیں خواتین مظاہروں کی ہر طرح کی حمایت کا اعلان جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سرکار کو متنبہ کرتے ہوئے نے کہا کہ وہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے اور نہ ہی طاقت کے نشے میں چور ہو اور بلاتاخیر اس سیاہ قانون کو واپس لے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 10 February 2020

جمعیت کا پردہ نشیں خواتین مظاہروں کی ہر طرح کی حمایت کا اعلان جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سرکار کو متنبہ کرتے ہوئے نے کہا کہ وہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے اور نہ ہی طاقت کے نشے میں چور ہو اور بلاتاخیر اس سیاہ قانون کو واپس لے

جمعیت کا پردہ نشیں خواتین مظاہروں کی ہر طرح کی حمایت کا اعلان

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سرکار کو متنبہ کرتے ہوئے نے کہا کہ وہ عوام کے صبر کا امتحان نہ لے اور نہ ہی طاقت کے نشے میں چور ہو اور بلاتاخیر اس سیاہ قانون کو واپس لے

نئی دہلی۔۱۰؍فروری ۲۰۲۰ء
جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سی اے اے کے خلاف جمعیۃ کے ز یر اہتمام منعقد ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ملک کے دستور اور اس کے آئین کی پامالی کی ہے اور مذہب کی بنیاد پر شہریت قانون میں تفریق کے ذریعہ آئین کے بنیادی ڈھانچے پر ضرب لگا کر غداری جیسا کام کیا ہے ۔مولانا مدنی نے ملک بھر میں جاری مظاہرے بالخصوص باحوصلہ خواتین کے احتجاج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین پردہ کے اہتمام کے ساتھ مظاہرہ گاہوں میں ثابت قدم ہیں، ان کے ساتھ ہمارا ہر طرح کا تعاون ہے اور رہے گا، ان کو کسی دباؤ، کسی لالچ اور کسی رعب میں آنے کی ضرور ت نہیں ہے۔ہماری قربانیاں، جدوجہد ہی ہماری زندگی کا ثبوت ہیں، لیکن اس کا خیال رہے کہ جوش ضرور ہو مگر ہوش کے ساتھ،کیوں کہ مسلمان سب کچھ ہو سکتا ہے مگر ظالم نہیں ہوسکتا۔
مولانا مدنی نے کہا کہ ہم کو ہر چیز منظور ہے مگر یہ منظور نہیں کہ جو آزادی ہم نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر حاصل کی تھی وہ ہم سے چھین لی جائے ، موجودہ سرکار اقتدار کے نشے میں چور ہے، یاد رکھئے کہ طاقت کا نشہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے، طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، ہو سکتا ہے کہ راتیں بڑی ہوں مگر سویرا ضرور ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ سرکار لوگوں کے صبر کا امتحان نہیں لے اور یہ نہ سمھے کہ لوگ ایک دن تھک جائیں گے ، یہ اس کی غلط فہمی ہوگی ۔اس ملک کے معماروں نے سو سال انگریزوں سے لڑائی لڑی ہے۔
مولانا مدنی نے صاف کیا کہ ہماری کسی سے کوئی ذاتی عداوت نہیں ہے اور نہ ہم مظلوموں کو شہریت دینے کے خلاف ہیں،ہم دنیا کے تمام انسانوں کو برابر سمجھتے ہیں، انسانی اخوت اور بھائی چارہ کے راستے میں مذہب نہیں آتا، ہماری لڑائی صرف ملک کے دشمنوں اور غداروں سے ہے۔آج عالمی سطح پر ملک کی حیثیت اور اس شناخت کو نقصان پہنچا ہے ،آزاد ہندستان کی تاریخ میں پہلی بار دنیا بھرمیں خلاف قراردادیں منظور ہورہی ہیں.
مولانا مدنی گنگوہ کے تاریخی عید گاہ میدان سے خطاب کررہے تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف بینر اٹھائے ہوئے تھے ، پروگرام کا نظم جمعیۃ علماء گنگوہ اور اس کی ضلعی یونٹ سہارن پور نے کیا تھا ۔مولانامدنی نے اس موقع پر گنگوہ کی تاریخ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں حضرت مولانا رشید احمد گنگوہی ؒ کی قیادت میں لوگوں نے کہا تھا کہ ہم انگریزوں سے آزادی کے لیے ہر روز ایک نوجوان کی جان دینے کو تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے شاملی کے میدان میں انگریزوں کو لوہے کے چنے چبوائے ، اگر گولیاں کھائیں تو سینے پر کھائیں، پیٹھ پر نہیں،مدنا پورسے پشاور تو کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں مسلمانوں نے اپنے خون سے اس وطن کو سینچا نہ ہو۔
مولانا مدنی نے کہا کہ اگر آپ مسلمان ہیں تو ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کو آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ بات خود اللہ تعالی نے قرآن مجید میں کہاہے۔بس اگر ہم آزمائش میں کامیاب ہوگئے تو ہماری نجات ہوگی، لیکن یاد رکھئے کہ کامیابی اس میں نہیں کہ ہم جو چیز چاہیں ہمیں مل جائے بلکہ کامیابی اس میں ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہوجائے