جمیعةعلمإ باغپت کا ضلع مجسٹریٹ و پولیس کپتان سے ملاقات
باغپت :22/اپریل 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد دلشاد قاسمی
آج ضلع مجسٹریٹ و پولیس کپتان باغپت نے ائمہ مساجد و ذمہ داران جمعیتہ علماء ضلع باغپت و دیگر مذاہب کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم مٹنگ متعلق لوک ڈاؤن منعقد ہوئی جس کی صدارت ضلع مجسٹریٹ ضلع باغپت نے کی اس موقع پر ماہ رمضان المبارک کے متعلق ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ آپ لوگ بہت ہی اچھے طریقے سے حکومت اور قانون کا احترام کرتے ہوئے لوک ڈاؤن کا پالن کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ آگے بھی اسی طرح سے سہیوگ کرتے رہیں گے جمعیتہ علماء ضلع باغپت کے صدر مفتی محمد عباس بجرولی نے ضلع مجسٹریٹ و پولیس کپتان کو ایک تحریری خط دیا جو کہ جمعیتہ علماء ضلع باغپت کی طرف سے تمام مسلمانوں کے نام جاری کیا گیا ہے جس میں یہ لکھا ہوا تھا (الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم سبھی رمضان المبارک کے ماہ سے مستفیض ہونے جا رہے ہیں یہ مہینہ گویا نیکی کمانے کا سیزن ہے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں و برکتیں نازل ہوتی ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ملک کے حالات نازک ہیں ہمارا پیارا ملک ایک خطرناک بیماری سے دو چار ہے تین مئی تک ملک میں لوک ڈاؤن کا اعلان ہے اس لیے سبھی مسلمانوں سے درخواست ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے دی گئی تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں خدارا بیماری کو بیماری سمجھے ہلکے میں نا لیں گھر سے بلا ضرورت باہر نا نکلیں کوئی ایسا کام نا کریں جو ہم سب کی بدنامی کا ذریعہ بنے جملہ عبادات اپنے اپنے گھروں میں ادا کریں نیز گھروں میں پنجوقتہ اور تراویح کی جماعت میں پانچ افراد سے زیادہ شریک نا ہوں نیز ماہ رمضان المبارک میں سحری کے وقت مائک میں تقیر نظم وغیرہ سے پرہیز کیا جائے تین اعلان پر ہی اکتفا کیا جائے اپنے محلوں میں بیماروں معذوروں اور برادران وطن کا خیال رکھیں کسی کو تکلیف پہچانا اسلام میں جائز نہیں) اس موقع پر مولانا داؤد حسن نے بھی تمام مسلمانان ہند سے یہ درخواست کی قانون کو قانون سمجھا جائے قانون کی خلاف ورزی نہ کی جائے اس موقع پر پولیس کپتان نے کہا کہ ہم آپ لوگوں کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہیں کہیں کوئی بھی ضرورت محسوس کرو ہم آپ حفاظت کے لئے کھڑے ملینگے آپ لوگ قانون کو قانون سمجھیں قانون کی خلاف ورزی نا کریں اس موقع پر مولانا عارف الحق شہر امام بڑوت نے حکومت اور ضلع مجسٹریٹ و کپتان صاحبان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم اور ہمارا مسلم سماج قانون کی خلاف ورزی نہیں کریگا موصوف نے مجسٹریٹ صاحبہ کو یہ بھی بتایا کہ ہم نے جمعیتہ علماء کے لیٹر پیڑ پر پیغام ہندی اور اردو دونوں زبانوں میں شائع کراکر عوام کے بیچ پہنچادیا ہے اس موقع پر ایس ڈی ایم باغپت بڑوت کھیکڑہ ایڈی ایم ایس ایس پی اور ضلع کے سبھی افسران و جمعیتہ علماء و ذمہ داران مساجد و مدارس و دیگر مذاہب کے ذمہ داران بھی موجود رہے