اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اپیل *محی الدین قاسمی ندوی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہراجگنج* *محترم جملہ عہدیداران وممبران جمعیت ، آئمۂ کرام و متولیان مساجد**

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 23 April 2020

اپیل *محی الدین قاسمی ندوی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہراجگنج* *محترم جملہ عہدیداران وممبران جمعیت ، آئمۂ کرام و متولیان مساجد**

اپیل


 *محی الدین قاسمی ندوی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہراجگنج*
  *محترم جملہ عہدیداران وممبران جمعیت ، آئمۂ کرام و متولیان مساجد** 
 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

رمضان المبارک کی آمد ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب کہ صرف وطن عزیز ہی نہیں بل کہ دنیا کے بیشترممالک میں کرونا وائرس کا قہر جاری ہے ، اور قہر کے نتیجے میں دنیا کے اکثر ممالک میں لاک ڈاؤن ہے ، ہمارے ملک میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، جس سے آنے والے دنوں کی سنگینی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
آپ معزز ین  سے جمعت علماء مہراجگنج کی پر زور اپیل ہے (1) یہ کہ بابرکت مہینہ میں وبائی بیماری سے ملک وسماج کی نجات کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعاءکرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تنظیم برائے صحت (WHO) ،مرکزی وزارت صحت،اور طبی ماہرین کی جانب سے جو ہدایات جاری ہوئی ہیں، جیسے سوشل ڈسٹنسنگ، پرہجوم جگہوں سے دوری، گھر سے نکلتے وقت ماسک لگاناوغیرہ پر خود بھی عمل کریں اور دوسرے بھائیوں کو بھی عمل کرنے کی تاکید کریں، تاکہ ہم خود بھی محفوظ رہیں اور دوسرے شہریوں کو بھی محفوظ کرسکیں۔
(2)نماز پنجگانہ اور جمعہ کے تعلق سے علماء کرام یا مذہبی تنظیمیں اوردینی اداری جو ہدایات جاری کر چکے ہیں اس پر باںندی سے عمل کریں۔ کسی طرح کا کوئی ایسا کام نہ کریں جو اپنے لئے یا کسی دوسرے بالخصوص مسلمانوں کے لئے پریشانی کا باعث ہو *۔اپنے ضلع مہراجگنج کے بعض علاقوں سے اطلاعات ملی ھیں  کہ پولس نے مسجدوں پر چھاپے ماری کیا لوگ ضابطہ شکنی کرتے پائے گئے ہیں جس سےھم مسلمان متہم ہورھے ھیں اور دشمن کو پروپیگنڈہ کا موقعہ مل رھا ھے۔ خدا راایسا ہرگز نہ کریں۔*
(3) مسجد کی جماعت کے لئے جن تین لوگوں امام،مؤذن،اور دیگر کو نامزد کیا جائے یہی لوگ نماز پنجگانہ اور تراویح مسجد میں ادا کریں باقی لوگ تین تین کی تعداد میں مسجد سی باہر دوسری مناسب جگہوں پر نماز و تراویح کی جماعت کا اھتمام کریں۔ہاں مسجد میں انھیں لوگوں میں سے طے کریں جو باشرع اور صاحب فراست ہوں۔
جنکو مسجد میں آنے کا موقعہ نہیں مل رہا ہے انکو سمجھایا جائے کہ نماز جہاں پڑھیں گے وھیں انشاءاللہ نیت کے اعتبار سے  مسجد کا ثواب ملے گا۔
 *محی الدین قاسمی ندوی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء مہراجگنج*