اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا دوسرا نام عید یے سلمان کبیرنگری ، سنت کبیر نگر یوپی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 May 2020

غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا دوسرا نام عید یے سلمان کبیرنگری ، سنت کبیر نگر یوپی

غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنے کا دوسرا نام عید یے

سلمان کبیرنگری ، سنت کبیر نگر یوپی

عید غریبوں کو خوشیوں میں شامل کر نے کا دوسرا نام اور عید کا دوسرا مقصد ہے ، ماہ رمضان المبارک میں زکوٰة ، صدقات عطیات وخیرات کے ذریعہ خوشحال مسلمان اپنے غریب دینی بھائی بہنوں ، یتیموں مسکینوں ، ناداروں کے علاوہ دین کی خدمت میں مصروف اداروں کی مدد کرتے ہوئے اللہ کی رضا اوخوشنودی حاصل کرتے ہیں ، کہ اللہ تعالی ان کا یہ عمل قبول کر لے ،اس کے علاوہ صدقہ فطر کے ذریعہ بھی ہم غریبوں کی مدد کرتے ہیں ، مسلمانان ہند کا سماجی شعور اب بیدار ہوگیا ہے اور وہ خوب جانتے ہیں ، کہ ایسے وبائی ماحول کرونا وائرس اور لاک ڈاﺅن میں گھروں سے نکلنا خود اور دوسروں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، اب ہماری قوم کے کچھ لوگ غریب بھائیوں کی مدد کرنے میں لگے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ہمارے ہر عمل کا مقصد صرف اللہ تعالی کے احکام کی پابندی کرنا اور رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقعے پر غریبوں مسکینوں کی مدد کر نا ہے ، نماز عید الفطر کے متعلق ہر مسلک کے علمائے کرام نے نماز پڑھنے کے بجائے گھروں میں پر ہی چاشت کی نماز اداکریں ، حکومت نے عوام کے تمام طبقات کو تکلیف پہونچائی ہے ، لیکن خصو صاًمسلم سماج کے دولت مند اور خوشحال لوگوں نے بلا تفریق مذہب وملت غریبوں اور مسکینوں کی بھر پور مدد کی ہے اور ان کی تکلیفوں کودور کر نے کی مکمل کوشش کی ہے ، جب کہ بڑے بڑے لوگوں نے وزیر اعظم کے فنڈ میں عطیات کو جمع کر دئے ہیں ، جس سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ، عوام کی خدمت کا ایک جذبہ سال بھر جاری رکھنا چاہئے تاکہ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل ہوتے ہوئے ہم انسانیت کی خدمت کرتے رہیں ،مسلمان گزشتہ دو ماہ سے مسجد میںسجود ہونے سے محروم ہوگیا ، کرونا وائرس نے دنیا بھر میں رمضان کی رونقوں کو بھی چھین لیا ماہ ر مضان مکمل لاک ڈوﺅن میں گزرگیا، ملک ہندوستان کے مشہور ومعروف شاعر منظر پھوپالی نے موجودہ حالات پر بہترین عکاسی کی ہے ۔

درد بکھرا ہوا سڑکوں پہ نظر آتا ہے
دھوپ سے پیاس سے انسان مرا جاتا ہے

پاﺅں میں چھالے ہیں آنکھوں سے لہو رستا ہے
جو بھی منظر ہمیں دکھتا ہے وہ تڑ پاتا ہے

ہائے مزدور کا یہ در د بتائیں کیسے
عید آئی ہے مگر عید منائیں کیسے

مراسلہ نگار سہ ماہی میگزین نئی روشنی کے ایڈیٹر ہیں