اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *لاک ڈاؤن میں عید ایک اہم گذارش* مفتی محمد عبداللہ قاسمی اعظمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 24 May 2020

*لاک ڈاؤن میں عید ایک اہم گذارش* مفتی محمد عبداللہ قاسمی اعظمی

*لاک ڈاؤن میں عید ایک اہم گذارش*

مفتی محمد عبداللہ قاسمی اعظمی
عید کا دن اللہ تعالی کی طرف سے مقرر کردہ خوشی کا دن ہے لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اس دن اپنی وسعت اور حیثیت کے مطابق شرعی دائرے میں رہتے ہوئے خوشی کا اظہار کریں
لہٰذا جو بعض لوگ یہ مہم چلا رہے ہیں کہ جب سب کچھ نہیں ہے تو ہم عید نہیں منائیں گے اور کپڑے وغیرہ نہیں پہنیں گے ان کا یہ طرز عمل صحیح نہیں ہے
چنانچہ امام ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عید کے دن خوشی کا اظہار یہ شعار دین ہے
اسی طرح حافظ ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عید کے دن سبھی کو زینت اختیار کرنی چاہیے خواہ آپ نماز کے لىے باہر جائیں یا گھر میں رہنے والے بچے اور عورتیں ہوں انکو بھی زینت اختیار کرنی چاہئے
اسی طرح شیخ الہند رحمہ اللہ کے بارے میں منقول ہے کی جب آپ مالٹا کی جیل میں تھے تو جمعہ کے دن عمدہ کپڑا زیب تن کرتے
یہ چند اکابر علماء کی آراء و اقوال ہم نے پیش خدمت کئے
لہذا آپ سبھی سے گذارش ہے کہ عید کے دن کو سوگ کا دن نہ بنائیں بلکہ سوشل ڈیسٹنگ کا مکمل خیال کرتے ہوئے خوشی کا دن بنائیں
عید کی نماز پڑھ سکیں تو پڑھ لیں اور نہ پڑھ سکیں تب بھی آپکے پاس جو عمدہ کپڑا ہو اسے پہنیں خوشبو لگائیں
ساتھ ہی حکومت کی طرف سے جاری کردہ سوشل ڈیسٹنگ پر عمل بھی کریں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کرونا سے نجات دے اور حقیقی معنوں میں عید کی خوشیوں سے ہم کنار کرے
آمین
عبداللہ اعظمی