اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پلازمہ عطیہ کرنے میں جماعتی پیش پیش

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 1 May 2020

پلازمہ عطیہ کرنے میں جماعتی پیش پیش

پلازمہ عطیہ کرنے میں جماعتی پیش پیش

مکرمی:مارچ 26 سے 31 کے بیچ مرکز حضرت نظام الدین تبلیغی جماعت سے جڑے تقریبا 2400 تبلیغی جماعت کے لوگوں نے جن میں 250 غیرملکی بھی شامل تھے، ان کو  مرکزسےمختلف کوریٹین سینیٹر اور اسپتالوں میں بھیجا گیا، اس کے علاوه 1700دیگر جماعتوں کو لوگوں کی نشان دہی پر بھ مرکز گئے تھے ۔انہیں بھی مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا،اس کے بعدان کی کرونا کی جانچ کی گئی،بہت مختصر مدت میں دہلی سرکار نے ان مریضوں کے لئے کورنٹین سہولیات اور اسپتالوں میں انتظام کروایا، ان لوگوں میں سے 1080جماعت کرونا سےمثبت پائے گئے لیکن بروقت طبی علاج سے وہ جلد صحت یاب ہو گئے اور اس طرح ایمرجنسی کو کم کیا گیا، ان جماعتیوں کو دہلی کے مختلف اسپتالوں جیسے ایمس ججھر جھر،ٹی ٹی بی ،دین دیال اوپیادھائے ,راجیو گاندی اسپتال اور ایل ان جے پی میں ریفر کیا گیا، امید کے مطابق ڈاکٹر اور طبی عملہ نے اپنے فرض کو انجام دیتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ان کورونا کے مریضوں کی خدمت کی۔ اب جو جماعتی  ٹھیک ہورہے ہیں، یا جن کی رپورٹ منفی آرہی ہے میں ان کورٹین سینٹر سے الگ جگہ پر منتقل کیاجارہاہے۔حالانکہ میں سے بہتوں کی کورونا رپورٹ منفی آئ ہےاوراب وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھر جانے کو تیار ہیں،اس کے لئے وہ لوگ ڈاکٹراور طبی عملہ کے شکر گزار ہیں اور صحت یاب ہوکر پلازم عطیہ کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں۔

بشکریہ:محمد فیضان ,ملکہ گنج