عبیدالرحمان الحسینی
_____________
آنند نگر/مہراج گنج (آئی این اے نیوز 20/مئی 2020) عید الفطر کی آمد ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے کہ جب صرف وطن عزیز ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کرونا وائرس کی دہشت میں ہے اور دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاون چل رہا ہے۔ایسے میں ہر فرد چاہے وہ مزدور ہو یا تاجر غریب ہو یا امیر اپنے گھر واپس ہونے کی فکر کرتا ہے۔
دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ میں حکومت کے احکامات کے مطابق تعطیل کر دی گئی تھی مگر مشکوٰة شریف کے طلبہ اپنے تیاری کے لئے رک گئے اور آج تک گھر نہیں جاپارہے تھے۔ ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی فکروں سے طلبہ کی ہر طرح میڈیکل جانچ تھرمل اسکرینگ کرائی گئی۔ الحمدللہ تمام طلبہ صحت مند ہیں اور ضلع انتظامیہ سے دارالعلوم فیض محمدی کے پرنسپل مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوے ان کے گھر بہار و جھارکھنڈ جانے کی اجازت حاصل کر لی اور بانی ادارہ کے تعاون سے اقراءفاونڈیشن ہتھیاگڈھ کے بس سے اور دارالعلوم کے صرفہ پر تمام طلبہ کو ان کے گھر کے لئے روانہ کیا ۔
روانہ کرتے وقت اقراءفاونڈیشن کے بانی حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے انھیں اس مہاماری کے تعلق سے WHO کے ہدایات اور محکمہ صحت پر عمل کرتے ہوے اللہ تعالیٰ سے انابت کی ہدایت دی اور یہ بھی کہا کی آپ لوگ ملک میں جہاں ہوں بندہ خدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملک و سماج کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ محنت کریں۔
روانگی کے موقع پر طلباءکے علاوہ مولانا اشفاق، وجہ القمرقاسمی ، مولانا ظل الرحمان، ماسٹر فیض احمد، دیپک مشرا، ڈراﺅر راکیش یادواور ان کے معاون انسان علی وغیرہ موجود تھے۔