اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پی ایم مودی نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی: راہل گاندھی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے تعلق سے پی ایم مودی سے سوال کیا ہے کہ”اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا، اور وہ جان باز کہاں مارے گئے۔“

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 20 June 2020

پی ایم مودی نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی: راہل گاندھی کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے تعلق سے پی ایم مودی سے سوال کیا ہے کہ”اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا، اور وہ جان باز کہاں مارے گئے۔“

پی ایم مودی نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کے تعلق سے پی ایم مودی سے سوال کیا ہے کہ”اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا، اور وہ جان باز کہاں مارے گئے۔“


نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کا چینی دراندازی پرآل پارٹیز میٹنگ (اے پی ایم) میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کردی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "پی ایم نے چینی جارحیت کے سامنے ہندوستانی زمین حوالے کردیا ہے۔"
راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے اس سلسلے میں دو تلخ سوال بھی کیے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ"اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا، اور وہ جان باز کہاں مارے گئے۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں پی ایم مودی کی آل پارٹیز میٹنگ میں دیا گیا بیان جاری کیا گیا ہے۔ اس میں ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔