لدھیانہ میں مسلمانوں نے کرائی ہندو لڑکی کی شادی
محمد یونس
نئی دہلی
مکرمی: لدھیانہ میں ہندو مسلم بھائی چارے کی انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے ایک مسلم جوڑے نے ایک ہندو لڑکی کی شادی کا پورا انتظام کیا - لاک ڈاؤن کی وجہ سے 22 سالہ پوجا کے رشتہ دار نہیں پہنچ سکے اور شادی کے انتظام میں کافی پریشانی ہو رہی تھی۔پوجا کی شادی سریش کمار کے ساتھ لاک ڈاؤن کے پہلے ہی طے ہو چکی تھی لیکن پوجا کے گھر والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گاؤں ( مرادآباد، یو. پی) میں پھنس گئے اور شادی کی تاریخ تک نہیں پہنچ سکے ایسے موقع پر عبدالساجد اور انکی بیوی سونی آگے آئے اور شادی کا سارا انتظام اپنے سر لے کر اسے پورا کیا۔ایک مندر میں دونوں کی شادی کروائی اور خود ہی کنیا دان (لڑکی کی وداعی) کیا۔ اس موقع پر ساجد اور سونی نے کہا کہ وہ دونوں پوجا کو اپنی بیٹی کی طرح مانتے ہیں اور انہیں ایسا کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوئی۔