*کب تک چلتا رہےگا ملک میں نفرت کا ماحول : محمد شاھد آفریدی*
پریس بیان جاری کرتے ہوئے طلباء لیڈر محمد شاہد آفریدی نے کہا کہ
ہندوستان میں سیکولرزم کامعنی مسلم دشمنی ہوتاہے یہ بات میں بارہا کہہ چکا ہوں، این ڈی ٹی وی کی یہ نیوز رپورٹ کی ہیڈنگ پڑھیے اور اس کا ابتدائی بیانیہ پڑھیے خالد سیفی کو کس طرح پیش کر رہا ہے یہ این ڈی ٹی وی
خالد سیفی مسلمانوں کے لیے قربانی دینے والے اور ان کی خاطر جان جوکھم میں ڈال کر ظالموں سے لڑنے والے عظیم انسانوں میں سے ہیں، جو آج جیل میں بند ہیں اور پولیس کے وحشیانہ ٹارچر کے شکار بنے ہیں وہ شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احتجاج میں بھی کافی سرگرم تھے، ماب لنچنگ کے خلاف بھی انہوں نے ملک بھر میں مسلمانوں کو ہمت اور مدد دلانے کی اپنی سی کوششیں کی، دہلی میں جب مسلم کش فساد ہوا تو خالد سیفی ان چند لوگوں میں تھے جنہوں نے تڑپ کر مسلمانوں کو بچانے کے لیے دوڑ بھاگ شروع کی اور مسلسل دیوانہ وار دہلی کی سڑکوں پر اِدھر سے اُدھر ہوتے رہے، اس کے بعد انہیں گرفتار کیاگیا بدترین ایذا رسانی کا شکار بنایاگیا، پولیس کسٹڈی میں ہی ان کے دونوں پیر زخمی کردیے گئے، اور ابھی دو دن پہلے ان پر مزید دفعات لگا کر FiR بڑھا دی گئی
خالد سیفی کو اپنی قوم کا ہمدرد بننے اور اس کے لیے تڑپنے کی اذیت ناک سزائیں دی جارہی ہیں،
جس میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی سیکولر خاموشی کا بھی بڑا کردار ہے، جنہوں نے آج تک خالد سیفی کو انصاف دلانے کے لیے کچھ نہیں کیا جبکہ وہ خالد سیفی سے خود بھی واقف ہیں
اور اب یہ این ڈی ٹی وی کا خالد سیفی کے متعلق خبر کا انداز دیکھیے جیسے کسی خونخوار مجرم کے بارےمیں خبر دے رہا ہو, یہی انڈین سیکولرزم کا چہرہ ہے
یہ سب آپکی اور ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے ہے_