اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: *مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا سانحہ ارتحال ایک بڑا ملی خسارہ: عطاء الرحمن ندوی* *مولانا اسامہ جمیة العلماءکے اہم ستون تھے انکی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کی وجہ سے مدتوں یاد کیا جاتا رہے گا* فتحپور بارہ بنکی:18/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 July 2020

*مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا سانحہ ارتحال ایک بڑا ملی خسارہ: عطاء الرحمن ندوی* *مولانا اسامہ جمیة العلماءکے اہم ستون تھے انکی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کی وجہ سے مدتوں یاد کیا جاتا رہے گا* فتحپور بارہ بنکی:18/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

*مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کا سانحہ ارتحال ایک بڑا ملی خسارہ: عطاء الرحمن ندوی*
  *مولانا اسامہ جمیة العلماءکے اہم ستون تھے انکی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کی وجہ سے مدتوں یاد کیا جاتا رہے گا*

فتحپور بارہ بنکی:18/جولائی 2020 آئی این اے نیوز

جمعیة العلماء اتر پردیش کے صدر  و مدرسہ محمودیہ کے ناظم اعلی  مولانا متین الحق اسامہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سانحہ ارتحال پر مولانا عطاء الرحمن ندوی بلھروی نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا متین الحق اسامہ کو  اللہ رب العزت نے بے پناہ خوبیوں سے نوازا تھا انکی مخلصانہ اور بے لوث خدمات کی وجہ سے مدتوں یاد کیا جاتا رہے گا۔

مولانا عطاء الرحمن ندوی نے انکے پسماندگان اور انکے بیٹے مولانا امین الحق سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا متین الحق اسامہ ایک زبردست بیباک مخلص عالم دین ہونے کیساتھ جمیة العلماء کے اہم ستون تھے، وہ مضبوط اعصاب کے ساتھ ہر میدان میں بلاخوف وخطر  اپنے موقف پر استقامت کے ساتھ آخر تک لڑتے تھے، ایسی حق گو شخصیات کا سانحہ صرف ایک جماعت یا ایک نظریے کا سانحہ نہیں بلکہ وطن عزیز کی تمام مُحب ملک و ملت جماعتوں کا نقصان ہے
 انھوں نے مزید کہا کہ ‏مولانا اپنے خاص اوصاف کی وجہ سے نمایاں ہونے کیساتھ  جمعية العلماء کے پلیٹ فارم سے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں
مولانا عطاء الرحمن ندوی نے کہا کہ قحط الرجال کایہ زمانہ اور ایک پرایک کاداغ مفارقت دے کر چلے جانا نیزجانےوالوں کے متبادل کا نظر نہ آنا ایک عجیب و غریب صورت حال پیدا کررہا ہے بس اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے فضل وکرم سے موجودہ اکابرین کی زیادہ سے زیادہ قدر دانی کی توفیق عطا فرمائے (آمین)؛ اللّٰہ محض اپنے فضل و کرم سے ہر فراغ کا شایان شان کامل و مکمل سداد فرمائے،
  انھوں نے انکی روح کی تسکین اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا اللہ مولانا مرحوم کو  اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے، انکی خدمات کو قبول فرمائے تقصیرات سے درگذر فرمائے، متعلقین و پسماندگان کو صبر جمیل بخشے