اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کورونا وائرس نے پوری دنیا کو کیا پست، اب تک 6 لاکھ ہلاکتیں امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض کی تعداد سب سے زیادہ ہے بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 July 2020

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو کیا پست، اب تک 6 لاکھ ہلاکتیں امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض کی تعداد سب سے زیادہ ہے بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو کیا پست، اب تک 6 لاکھ ہلاکتیں
امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض کی تعداد سب سے زیادہ ہے بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
پوری دنیا میں مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثرین کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس انفیکشن سے متاثر ہو رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں روزانہ اموات بھی ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 تک جا پہنچی ہے، جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 51 لاکھ 24 ہزار 728 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 59 ہزار 858 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 84 لاکھ 71 ہزار 79 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں نہ صرف کورونا مریض کی تعداد سب سے زیادہ ہے بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 64 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار 12 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکہ میں 18 لاکھ 86 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 17 لاکھ 41 ہزار 233 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالہ سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 77 ہزار 932 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 48 ہزار 697 تک جا پہنچی ہے۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ اپنےعروج پر ہے اور گزشتہ تین دن سے مسلسل 30000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 32695 اور جمعہ کو 34956 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1038716 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 671 سے بڑھ کر 26273 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 653751 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں میں کوروناوائرس کے 358692 فعال کیسز ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 12 ہزار 123 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 59 ہزار 203 ہو چکی ہے۔ پیرو میں کورونا کے باعث 12 ہزار 799 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 3 لاکھ 45 ہزار 537 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 4 ہزار 804 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 3 لاکھ 37 ہزار 594 رپورٹ ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 38 ہزار 310 ہو گئیں جبکہ کورونا کے کیسز 3 لاکھ 31 ہزار 298 ہو گئے۔ چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 347 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 26 ہزار 539 ہو گئے۔ اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 420 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 7 ہزار 335 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 233 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 239 ہو چکی ہے۔ ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 13 ہزار 791 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 69 ہزار 440 ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار 407 رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 851 تک جا پہنچی ہے۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔ چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 644 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے باعث پڑوسی ملک پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 917 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 522 تک جا پہنچی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 217799 تک جا پہنچی ہے اور 5458 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 211943 ہے اور 30155 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 202045 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 9088 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 199357 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 2547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس نیدرلینڈ میں 12295، بیلجیم میں 9795، کینیڈا میں 8884، سویڈن میں 5619، ایکواڈور میں 5250، مصر میں 4188، انڈونیشیا میں 3957، عراق میں 3616، سوئٹزرلینڈ میں 1988، رومانیہ میں 1988، ارجنٹائنامیں 2178، بولیویا میں 20 ہیں، آئرلینڈ میں 1752 اور پرتگال میں 1682 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بشکری