اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: خادم قوم قاضی شہر کانپور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب کے انتقال سے علمی حلقوں میں غم کا ماحول رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی بجرول/بڑوت/روشن گڑھ/باغپت(18/جولائی ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 18 July 2020

خادم قوم قاضی شہر کانپور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب کے انتقال سے علمی حلقوں میں غم کا ماحول رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی بجرول/بڑوت/روشن گڑھ/باغپت(18/جولائی ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)

خادم قوم قاضی شہر کانپور حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب  کے انتقال سے علمی حلقوں میں غم کا ماحول
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
بجرول/بڑوت/روشن گڑھ/باغپت(18/جولائی ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
 جامعہ محمودیہ جاجمو کے بانی و مہتمم شہر کانپور کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا متین الحق اسامہ صاحب رحمہ اللہ کے اچانک انتقال فرما جانے سے علمی حلقوں میں کافی غم کا ماحول ہے ، حضرت والا کی شخصیت بہت ہی انفرادی تھی، اٰپ کا علمی مشغلہ اور اٰپ کا زہد و تقویٰ شہرہ اٰفاق تھا،اٰپ جمعیة علماء صوبہ اترپردیش کے موجودہ صدر تھے، اٰپ کے ہوتے ہوئے جمعیة علماء صوبہ اترپردیش نے منفرد پہچان حاصل کی ہے، اٰپ قائد جمعیة ناظم عمومی حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کے بڑے متعمد تھے، بلکہ اکثر مولانا ان سے رائے مشورہ لیا کرتے تھے،بہر حال حضرت کا رحلت فرما جانا امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا  خسارہ ہے ، اللہ اس کی مکافات فرمائیں
ادھر حضرت کی انتقال خبر ملتے ہی علمی حلقوں میں غم کا ماحول ہے  اٰن لاک 2.0  کی وجہ سے جنازہ میں بھی شرکت کرنے سے معذور رہے، ضلع باغپت کے بھی کئی مدارس میں حضرت والا کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کرایا گیا،بجرول کے جامعہ اصلاح المسلمین، قصبہ بڑوت کے مدرسہ عربیہ نوریہ، شاہ جہاں پور کے مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ،اور روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں حضرت والا کے لیے ختم قراٰن کریم کا اہتمام کیا گیا اور حضرت کے لیے ایصاک ثواب کیا گیا ، جمعیة علماء ضلع باغپت کے صدر حضرت مولانا مفتی محمد عباس صاحب نے حضرت متین الحق اسامہ  صاحب سابق صدر جمعیة علماء صوبہ اترپردیش،اور حضرت مولانا ولی اللہ صاحب سابق صدر جمعیة علماء ضلع نظام اٰباد(تلنگانہ)کے انتقال پر قلبی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سماجی و ملی و علمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے جاری بیان میں فرمایا کہ ان اکابرین کی ساری زندگی قال اللہ وقال الرسول سے مزین رہی، ان حضرات نے اسلاف و اکابر کی طرح سادہ زندگی بسر کرنے کو ترجیح دی، ان حضرات جمعیة علماء ہند کے پلیٹ فارم سے قوم و ملت کی بے شمار خدمت کی،ان سے امت مسلمہ نے کثیر تعداد میں فیض حاصل کیا، ان حضرات کا اچانک رحلت فرما جانا ہم سب کے لیے یقیناً بہت بڑا خسارہ ہے ، ان حضرات کی موت موت العالِم موت العالَم کا حقیقی مصداق ہے اللہ ان حضرات کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں،اور جمعیة علماء ہند کو ان حضرات کا نعم البدل عطاء فرمائیں