جنید عالم کے مجلس میں شامل ہونے کے بعد سیتا مڑھی کے عوام میں بڑھا جوش وخروش۔ سیمانچل کے ساتھ یہاں بھی تاریخ رقم کرے گی مجلس
سیتامڑھی:21/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! سیف الاسلام مدنی
پیام سدرہ چینئی کے مینیجنگ ایڈیٹر و معروف سماجی کارکن احمد علی صدیقی نے ایک پریس بیان جاری کر کہا کہ سیتامڑھی کی قدآور شخصیت اور عوام کے سکھ دکھ کے ساتھی محمد جنید عالم کے ایم آئی ایم میں شمولیت سے پارٹی کو بڑی تقویت مل گئی ہے اور ایسا دیکھنے کو مل رہا ہے کہ سیتامڑھی کو ایک مضبوط و متحرک ساتھی مل گیا ہو ہر طرف ان کے آمد پر خوشیاں منائی جارہی ہیں اور لوگ ان کا خیر مقدم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ووٹروں میں یہی جوش وخروش قائم رہا تو وہ وقت دور نہیں جب ایم آئی ایم بہار میں تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ ہر طبقے کے ووٹروں کو یہ بات سمجھانے کی کہ اویسی صاحب کے دل میں پورا ہندوستان بستا ہے اور سب کے لئے کام کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،
مسٹر صدیقی نے زور دے کر کہا کہ ابھی ملکی پیمانے پر جو حالات ہیں اور مسلمانوں کے مسائل سے عام طور سے سیاسی پارٹیاں روگردانی کرتی ہیں اور وہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کے خلاف خاموش تماشائی بنی رہتی ہیں ،
ایسے ماحول میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے قومی صدر جناب اسد الدین اویسی صاحب مسلمانوں کے مسائل کو پوری مضبوطی کے ساتھ رکھتےہیں اور حکومت وقت کی توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہیں یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات ہے،
اس طرح یہ سیاسی جماعت ملک کے دلتوں،کمزورں، غریبوں۔مسلمانوں اور دیگر سبھی طبقات کیلئے کے لئے بہت بہتر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
جنید عالم صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔