شفیق الرحمان نئی دہلی
__________
مکرمی!
عیدالاضحی، قربانی کا تہوار دنیا میں منایا جانے والا مسلمانوں کا دوسراتہوار ہے۔حالانکہ اس بار کورونا کی وجہ سے سرکار نے کئ پابندیاں لگا دی ہیں۔اسی وجہ سے جماعت اسلامی ہند کی شریعہ کونسل نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ اس کی ہدایات پر عمل کریں۔تہوار کے دن قربانی کیلئے شریعہ کونسل نے حدیث کا حوالا دیتے ہوئے کہا ہیکہ اللہ کی نگاہ میں قربانی کی بڑی اہمیت ہے۔اس لئے عید کے موقع پر مسلمانوں کو ضرور قربانی کرنی چاہئے,لیکن جن لوگوں پر قربانی فرض ہے وہ کسی دوسری جگہ پر قربانی دینے کی کوشش کریں۔اگر وہ سرکاری پابندیوں کی وجہ سے خواہش کے مطابق جگہ پر قربانی نہیں کر پا رہے ہیں تو لوگوں کو چاہئے کہ وہ قربانی کے رقم کے برابر کا صدقہ قربانی کے دن کے بعد غریبوں میں تقسیم کر دیں۔شریعہ کونسل نے یہ بھی کہا ہیکہ مسلمان دین اور شریعہ پر عمل کریں اور ملک کے قانون پر بھی عمل کریں۔ایسے جانوروں کی قربانی نہ دیں جن کی قربانی قانونی طور سے منع ہے۔شریعہ کونسل نے یہ بھی ہدایت دی ہیکہ قربانی کے دوران صفائ کا خاص خیال رکھا جائے۔
شریعہ کونسل نے قوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہیکہ قوم نے عیدالفطربڑی سادگی سے منایا اور قانون پر عمل کیا۔شریعہ کونسل نے لوگوں سے اپیل کی ہیکہ عید کی نماز گھر پر ہی پڑھیں اور پر امن طریقے سے تہوار منائیں.