*ابوالعرفان پبلک لائبریری صبرحد کا تعارف او مقاصد*
حافظ عمید حسن*
ناظم دارالقرآن ٹرسٹ جونپور
مرکزی دفتر۔ابوالعرفان پبلک لائبریری فیضان کٹرا عمران گنج صبرحد جونپور
گزشتہ سال اکتوبر ماہ میں دارالقرآن ٹرسٹ جونپور کے صدر محترم جناب *عمران صدیقی ندوی بن نثار احمد صدیقی (عثمانیہ پریس ممبئی)* کے حکم سے علم و ادب کے مرکز شیراز ہند جونپور کے قصبہ صبرحد میں فخر شیراز ہند حضرت مولانا *ابوالعرفان خان ندوی* رحمۃ اللّٰہ علیہ سابق مہتمم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی یاد میں ایک دینی عوامی لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔
ابتدائی مرحلہ میں لائبریری ایک کرائے کے چھوٹے سے کمرے میں اور اراکین دارالقرآن کے ذاتی کتب خانوں کو جمع کرکے شروع کی گئی اور الحمدللہ کچھ ہی دنوں میں اتنی کتابیں جمع ہوگئیں کہ ایک وسیع جگہ میں منتقل کرنے کی ضرورت محسوس ہونے لگی چنانچہ اراکین دارالقرآن کے باہمی مشورہ سے عمران گنج بازار میں واقع *فیضان کٹرا* کے ایک وسیع کمرے میں منتقل کردی گئی۔ جہاں تفسیر، حدیث، فقہ، اصول، عربی و اردو ادب سمیت تاریخ اور دوسرے موضوع کی کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔
*لائبریری کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہیکہ یہاں ایک ایسا گوشہ تیار کیا جارہا ہے جہاں ہندی اور انگریزی زبان میں اسلامی موضوعات کی تمام کتابیں جمع کرنے کی کوشش ہو رہی ہے تاکہ علاقے کی وہ غیر مسلم عوام جو کتابوں کے ذریعے اسلام کو جاننا چاہتے ہیں انکے سامنے کتابی شکل میں اسلام کا تعارف پیش کیا جاسکے*
علاوہ ازیں ایک گوشہ مکاتب، مدارس و کانوینٹ میں تعلیم حاصل کررہے بچوں کیلئے بھی خاص کیا جارہا ہے جس میں سبق آموز کہانیاں و انبیاء و اولیاء کے وہ قصے موجود ہوں جن کے ذریعے زبان پر عبور حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بچے ایک اچھی نصیحت حاصل کرسکیں۔
ایک گوشہ ان بچوں کیلئے بھی تیار کرنے کی تجویز ہے جن کی معاشی حالت کمزور ہونے کے باوجود معیاری تعلیم حاصل کرنے کیلئے بڑے کانوینٹ اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں اور سائیڈ بک کا خرچ برداشت نہیں کر پارہے ہیں انکے لئے سی بی ایس ای سمیت تمام بورڈ کی سائیڈ بک جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
لائبریری کے قیام کا اصل مقصد قوم کے بچوں کا رشتہ کتابوں سے مضبوط کرنا مطالعہ کا ذوق و شوق پیدا کرنا اور قوم کے بچوں کیلئے تحقیق تصنیف و تالیف کے راستے ہموار کرنا ہے
*حافظ عمید حسن*
ناظم دارالقرآن ٹرسٹ جونپور
مرکزی دفتر۔ابوالعرفان پبلک لائبریری فیضان کٹرا عمران گنج صبرحد جونپور