اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 22 December 2017

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں رواق پھولپوری کے تیسرے منزلے کا سیلاپ مکمل!

رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2017) مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کی ایک زیر تعمیر عمارت بنام رواق پھولپوری کے تیسرے منزلے کا 6000 فٹ پر مشتمل سیلاپ بتاریخ 21دسمبر 2017ع 2ربیع الثانی 1439ھ کو بوقت صبح نائب ناظم مدرسہ ھٰذا مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری و مولانا جمال انور صاحب قاسمی اور ناظم تنظیم وترقی مولانا محمد الیاس صاحب قاسمی وغیرہ کی موجودگی میں آغاز ہوا، اور دیر شام دومشینوں کے ذریعہ مسلسل کام جاری رہا، بحمدللہ سیلاپ اختتام پزیر ہوا۔
واضح ہو کہ یہ عمارت حضرت پھولپوری علیہ الرحمہ کی یادگار جس کو عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری نوراللہ مرقدہ نے اپنی زندگی میں اپنے بابرکت ہاتھوں سے بنیاد رکھ دیا تھا، ایسے ولی کے  خلوص وللہیت اور تعلق مع اللہ کی برکت سے حضرت کی زندگی میں ہی نصف سے زائد عمارت مکمل ہوگئی تھی اور حضرت کے اشارے پر رہائش کاآغاز بھی ہوگیا تھا، حضرت کی اپنی زندگی میں موجودہ زیر تعمیر دو عمارت دارالحدیث اور رواق پھولپوری پر خصوصی توجہ مرکوز تھی، بفضل اللہ دارالحدیث میں کئی سال حضرت نے بخاری شریف کا درس دیدیا، اور عربی کے تمام درجات اور شعبۂ حفظ کی تعلیم کا فیض جاری ہے، رہائشی عمارت کی قلت کے پیش نظر حضرت کی دلی خواہش رواق پھولپوری تعمیر کرنے کی تھی، حتی کہ حضرت نے اپنی آخری سانس اور زندگی کے آخری لمحات میں بھی اس دینی قلعہ دیکھنے کی خواہش ظاہر فرمائی، چنانچہ حضرت کو فورا اس  دلکش عمارت کی تصویر دکھائی گئی اور حضرت کو قلبی سکون واطمینان حاصل ہوا، چند دنوں بعد مکہ جیسی مقدس سرزمین پر روح پرواز کرگئی ۔اناللہ واناالیہ راجعون ۔آج حضرت کا سایہ نہ ہونے پر حضرت کے جانشین وناظم اعلی مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری زیدمجدھم کی نگرانی میں حضرت کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا، کاش آج حضرت کا سایہ ہم پر سایہ فگن ہوتا.

مئو: رانی پور پی جی کالج میں یوراج صدر اور منوج جنرل سکریٹری منتخب!

رپورٹ: محمد عامر
ــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2017) رانی پور پی جی کالج میں 21 دسمبر کو صبح کے 9:00 بجے سے لے کر دوپہر کے 1:00 بجے تک پولنگ شروع ہوئی، صبح سے ہی صدر اور جنرل سکریٹری کے عہدے کی دعویداری کیلئے ہر امیدوار اپنے اپنے حق میں بڑی ہی بے صبری سے ووٹ پڑنے کی توقع جتائے بیٹھے تھے، نتیجہ 2:00 بجے دوپہر میں جب شروع ہوا تو سب کا خلاصہ معلوم پڑ گیا.
آپ کو بتا دیں کہ صبح ووٹنگ کے بعد دوپہر کو جب ووٹوں کی گنتی ہوئی تو نتائج اس طرح رہا صدر بی اے دوم یوراج چوہان بیٹے ادے بھان چوہان رہائشی بھسوا يعقوب پور نے 227 مت پاکر فاتح رہے وہیں یوراج چوہان 97 ووٹ پاکر دوسرے مقام کے مطمئن ہونا پڑا، بی اے تیسری منوج بیٹے رام ولاس رہائشی چكيا فتح پور نے 260 ووٹ حاصل کر جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے منتخب ہوئے، وہیں منوج کے مخالف چندن 64 ووٹ پاکر دوسرے مقام پر رہے، کل ووٹ 459 تھے جن میں 326 ووٹ پول ہوئے، جس میں ووٹ ڈالے گئے 02 ووٹ خراب نکلے، اور 324 ووٹ درست تھے، نائب صدر کے عہدے کے لیے بی اے تیسری یوگیش دوبے بیٹے منا دوبے رانی پور بلامقابلہ منتخب ہوئے. سيكت منتری کے عہدے بھی بی اے تیسری سندیش سنگھ بیٹے دویندر سنگھ گوكل پورہ مئو نے بلامقابلہ فتح حاصل کی اور آرٹ فیسلٹی سے بی اے تیسری منیشا یادو بیٹی رام چندر بھسوا يعقوب پور نے بھی بلامقابلہ فتح حاصل کی، سبھی منتخب عہدیداروں کو سیش ناتھ مدھوکر پرنسپل نے حلف دلایا، اس طرح رانی پور پی جی کالج کے طلباء یونین کا انتخابات ختم ہوا.

مدرسہ عربیہ نوریہ میں انجمن مرشد الامت کا انعامی پروگرام اختتام پذیر!

رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 22/ دسمبر 2017) ضلع باغپت کے قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ عربیہ نور یہ میں انجمن بزم مرشد الامت کا انعامی پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ و طالبات کو گراں قدر انعامات سے نوازا گیا.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا عارف الحق نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ آج بعد نماز ظہر مدرسہ ھذا کی انجمن بزم مرشد الامت کے زیر اہتمام انعامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں باؤلی سے تشریف لائے حضرت مولانا محمد حنیف صاحب نے اپنے دست مبارک سے انعامات کی تقسیم کیا.
 بعد تقسیم انعامات کے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس شخصیت کے نام یہ انجمن منسوب ہے وہ بڑے ہی ماہر علم و فن اور باکمال شخصیت تھی جنہوں نے بہت ہی کم عمری میں بہت بڑے بڑے کام انجام دیے، اور اپنے فیوض سے بندگان خدا کو مستفیض کیا،اور اب بھی کررہی ھے،اسلیے تم سب بھی محنت اور لگن سے علم وفن میں مہارت حاصل کرکے بندگان خدا کو خوب فائدہ پہونچائے، آخر میں حضرت کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا.

Thursday, 21 December 2017

شارٹ سرکٹ سے لگی آگ، پاور لوم جل کر خاک!

رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) مبارکپور تھانہ کے تحت محلہ پورہ دلہن واقع پاور لوم کے ایک کارخانے میں گذشتہ شب بھیانک آگ لگ گئی جس سے پورا کارخانہ جل کر تباہ ہو گیا اور اس میں لگے سبھی پاور لوم ناکارہ ہو گئے، اس حادثہ میں مجموعی طور سے دس لاکھ کا نقصان بتایا جا رہا ہے ۔
موصولہ خبر کے مطابق افتخار احمد ولد عبد القیوم مرحوم کا ایک پاور لوم کارخانہ محلہ پورہ دلہن کی نئی آبادی میں تھا جس میں چھ پاور لوم لگے ہوئے تھے جس کے ذریعہ سلک ساڑیاں تیار ہو تی تھیں، بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ شب ساڑھے دس بجے تک کارخانہ چلانے کے بعد اہل خانہ کارخانہ بند کر کے اپنی الگ رہائش گاہ میں سونے کے لئے چلے گئے اسی درمیان شارٹ سرکٹ کے سبب کارخانہ میں آگ لگ گئی جس کی خبر کسی کو نہیں لگ سکی اور وہ پوری رات جلتا رہا ،جس میں سبھی لوم کے تانے بانے تو جل کر راکھ ہو ہی گئے ساتھ ہی آہنی سامان بھی جل کر ناکارہ ہو گئے، آج صبح میں کچھ لوگ جب نماز فجر کے لئے مسجد جانے لگے تو کارخانے سے دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر اس کی خبر مالک کو دی انہو ں نے جب آکر کارخانہ کھولا تو اس میں کچھ نہیں بچا تھا ۔اس حادثہ سے پو رے علاقہ میں افرا تفری پھیلنے کے سا تھ ہی افتخار احمد کے گھر میں بھی صف ماتم بچھ گئی کیو نکہ اس کی روزی روٹی کے تمام اسباب پل بھر میں خاک میں مل گئے تھے ۔بعد میں اس کی اطلاع جب تحصیل اہلکاروں کو ہو ئی تو حلقہ کے لیکھ پال وغیرہ نے موقع پر پہنچ کر حالات اور نقصانات کا جا ئزہ لیا، نگر پالیکا کی چیئرپرسن کریم النساء کے نمائندے حاجی عبد المجید انصاری اور مدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے چیئرمین برائے مشرقی یو پی حاجی عبدالمقتدر انصاری عرف پلو نے بھی موقع پر پہنچ کر متاثرہ کنبہ کو تسلی دیتے ہو ئے ان کی روزی روٹی کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون دلانے کی یقین دہا نی کرائی ۔

سی پی ایس اسکول حسین آباد کا پانچواں سالانہ جشن انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا!

رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) سینٹرل پبلک اسکول ( سی پی ایس ) حسین آباد کا پانچواں سالانہ جشن آج انتہائی تزک و احتشام کے سا تھ منایا گیا جس میں نگر پالیکا کی نو منتخب چیئر پر سن حجن کریم النساء اور ان کے نمائندے حاجی عبد المجید انصاری کی گلپوشی کر نے کے ساتھ ہی مرحوم حاجی محمد یونس انصاری کو جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے اس پروگرام کو انہیں کی ذات سے منسوب کر دیا گیا، پروگرام کا بیشتر حصہ حاجی یونس انصاری اور ان کی اہلیہ کریم النساء کے گرد ہی گھومتا رہا، یہاں تک کہ پرو گرام کا آغاز بھی شکیل مبارکپوری کی نظم ’’حاجی یونس زندہ آباد ،کریم النسا ء زندہ آباد ‘‘ سے ہوا اس کے علاوہ ابو اللیث نے بھی حاجی یونس کو ہی منظوم خراج عقیدت پیش کیا جبکہ کالج کے فاؤنڈر منیجر ایاز احمد خان نے اپنے افتتاحی کلمات میں حاجی محمد یونس انصاری کی خدمات کا ذکر کر تے ہو ئے کہاکہ سی پی ایس کے قیام اور اسی کی ترقی میں
حاجی یونس کا تعاون سب سے زیا دہ رہا ہے ،انہو ں نے قدم قدم پر میری رہنما ئی اور حو صلہ افزا ئی کی جس کی بنا پر پانچ سال کی مختصر سی مدت میں یہ ایک چھوٹا سا اسکول ضلع کا نمایاں اسکول بن گیا ،ان کی خدمات کو یہ اسکول کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور اب تو ان کی اہلیہ مبارکپور کی خاتون اول بن چکی ہیں اس لئے اب سی پی ایس کا رشتہ خاندا نی ہوگیا ہے ۔بھاجپا کے سینئر لیڈر دیوندر سنگھ نے بھی ایاز احمد خان کی تعلیمی خدمات کی جم کر ستائش کی وہیں حاجی محمد یو نس انصاری کی سیا سی و سماجی خدمات کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ اسوقت لکھنؤ سے لیکر دلی تک ہماری حکومت ہے اس لئے کریم النساء جی مبارکپور کی ترقی کے لئے مجھے ہر موڑ پر جیسے چا ہیں استعمال کرسکتی ہیں ،کسی کو یہ کہنے کا موقع ہر گز نہیں دیا جا ئے گا کہ حکومت کی و جہ سے مبارکپور کی ترقی منجمد ہو گئی ۔
چیئر پرسن کریم النسا ء نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پی ایس کے منیجر ایاز احمد خان اور ان کے بیٹے نیاز احمد خان سمیت اسکول کے پورے اسٹاف کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ اس پرو گرام میں ہماری جو عزت افزائی کی گئی وہ زندگی کی ایک ایسی نشانی ہے جو آخری سانس تک فراموش نہیں کی جا سکتی ۔
الجامعۃ الاشرفیہ کے استاذ مولانا نعیم الدین عزیزی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ سی پی ایس نے مبارکپورمیں تعلیم کو ایک نئی جہت دی ہے ،آس پاس کے درجنو ں مواضعات جو تعلیم کے معاملے میں کافی پسماندہ تھے اور انہیں اپنے بچو ں کو تعلیم و تربیت سے روشن کر نیکے لئے کو ئی اسباب مہیا نہیں تھے لیکن آ ج ان کے دروازے پر اسکول کی بسیں جا کر اسکول لا تی ہیں اور پھر ان کے دل و دماغ میں تعلیم کا چراغ روشن کر کیان کے گھرو ں کو چھوڑ آتی ہیں،یہ مبارکپور کے لئے ایک بہت بڑی حصولیابی ہے جس کیلئے ایازاحمد خاں مبارکباد کے مستحق ہیں ۔بنکر لیڈرعمارادیبی نے کہا کہ ایازاحمد خاں ایک بیاباں کو مختصر سی مدت میں ایک ایساشہر بنا دیا ہے جس کا شہرا دور دور تک پھیل چکا ہے ۔آخر میں ثقافتی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آ غاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔بعد میں سرسوتی وندنا ،ویلکم سونگ، دعا ،تقریر ،نظم ،پنچابی ڈانس ،بیٹیا ں اور بیٹو ں پر مشتمل ڈرامیں بھی پیش کئے گئے جسے دیکھ کر لوگ کا فی محظوظ ہو ئے ۔پروگرام کی صدارت کریم النساء اور نظامت ریکھا سنگھ نے کی ۔
اس موقع پر نیا تی ترپا ٹھی ،ڈاکٹر ایم ایس خان انچارج شفا ہاسپیٹل گو رکھپور ،منان پر دھان ،حاجی پرویز اختر نعمانی ،ماسٹر عرفان احمد ،ضمیر احمد منیجر عبداللہ پبلک اسکول ،کو نسلر حاجی افتخار احمد ،حاجی سعید اللہ سیٹھ ،ناصر رضا منیم جی ،حاجی افتخار عادل ،درگ وجے یادو وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔

شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ کے شاگرد رشید اور شاہ فیصل ایوارڈ یافتہ مولانا ڈاکٹر محمد مصطفیٰ اعظمی قاسمی کے انتقال پر شمس الہدیٰ قاسمی کا اظہار تعزیت!

رپورٹ: عبدالرحمٰن الحسینی
شمش الھــــدیٰ قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراج گنج(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) عصر حاضر کے عظیم محدث ڈاکٹر مولانا محمد مصطفیٰ اعظمی قاسمی کا 20؍دسمبر بروز بدھ بعد نماز فجر 87 سال کی عمر میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں انتقال ہو گیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اطلاع کے مطابق بروز بدھ بعد نماز ظہر ریاض کی مشہور مسجد الراجحی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، مولانا محمد مصطفیٰ اعظمی قاسمی عظیم محدث اور دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ کے شاگرد رشید تھے، آپ کو علمی خدمات کی بنیاد پر شاہ فیصل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.
علاوہ ازیں آپ کو سعودی عرب کی شہریت بھی حاصل تھی، مولانا کی پیدائش 1930کے آس پاس مشرقی اتر پردیش کے مردم خیز شہر مئو (جو پہلے اعظم گڑھ ضلع کا ایک قصبہ تھا اور اب مئو ضلع کا صدر مقام ہے) میں ہوئی، دارالعلوم دیوبند سے 1952میں فراغت حاصل کی، اس کے بعد جامعہ ازہر ،مصر سے M.A. ،اور کیمبرج یونیورسٹی لندن سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، قطر میں ایک طویل عرصہ تک لائبریری میں خدمات انجام دیں، نیز جامعہ ام القریٰ مکہ المکرمہ میں مساعد پروفیسر کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دی، اس کے بعد کنگ سعود یونیورسٹی میں مصطلحات الحدیث کے پروفیسر کی حیثیت سے علم حدیث کی گراں قدر خدمات انجام دیں ۔
موصوف کے انتقال پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے اپنے گہرے رنج کا اظہار کیا، اعزہ و متوسلین کو صبر کی تلقین کی، نیز مولانا مرحوم کے بلندئ درجات کے لئے دعا کی، ائمہ مساجد، ذمہ داران مدارس عربیہ اور عامۃ المسلمین سے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

ایک نظر ادھر بھی پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی...

رپورٹ: سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
ساکیت/ نئی دہلی(آئی این اے نیوز21/دسمبر 2017) اب حج و عمرہ کرنا ہوا مزید آسان و کم قیمت پر فیض عام ٹریولس حج و عمرہ زیارات کے تحت انتہائی فرحت و مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ اطلاع عمومی طور پر تمام ہی حضرات کیلئے اور خصوصی طور پر دہلی والوں کے لیے بہت ہی شاندار اور دھماکے دار آفر فیض عام ٹریولس لیکر آیا ہے آپ حضرات کی خدمت میں.
 جس میں تمام تر سہولیات کے ساتھ تجربہ کار معلمین کی نگرانی میں عمرہ و حج ادا کرایا جائے گا.
       ڈائیریکٹر: حافظ محمد طاہر صاحب

919899278636+
مکمل پتہ
آفس F76 گلی نمبر 01 دکان نمبر 04 سید العجائب، نزدیک ساکیت میٹرو اسٹیشن 110030
جناب حافظ سمیر الدین صاحب
نائب امام و خطیب نورانی مسجد سید العجائب کالونی نئ دہلی 110030
919818774186+
مکمل پتہ
دوسرا پتہ ....
نوانی مسجد سید العجائب کالونی ایم بی روڈ  نزدیک آزاد چکن بریانی کورنر 110030

کھیت میں پانی بھرنے گئے تھے، ہوئی مار پیٹ، تین زخمی!

رپورٹ: محمد یاسر
ـــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) سرائے مير تھانہ علاقہ کے ننداؤ نرده راستے پر کھیت میں پانی بھر رہے تین لوگوں پر تابڑ توڑ لاٹھی ڈنڈے سے مار کر بری طرح زخمی کر دیا تینوں کے پاؤں کے ساتھ ساتھ سر میں بھی کافی چوٹیں آئی ہے، تینوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے.
ذرائع کے مطابق سرائے مير تھانہ علاقہ کے ننداؤ گاؤں رہائشی وہاب 62 بیٹے شفیع اور اس کے دو بیٹے سلیم 35 ندیم 30 تینوں اپنے کھیت میں فصل کی سینچائی کرنے کھیت میں گئے تھے، قریب ساڑھے تین بجے پرانی رنجش کو لے کر بدھ کو انہی کے پڑوسی موقع پا کر لاٹھی ڈنڈے سے حملہ کیا، صدام بیٹے عمران، طالب بیٹے عمران، تبریز بیٹے عمران پر  لگایا گیا ہے جو کہ گھر سے لاٹھی ڈنڈو کے ساتھ ننداؤ مارکیٹ سے نرده راستے پر کھیت میں فصل میں پانی بھر رہے تین لوگوں پر تابڑ توڑ حملہ کردیا، جس سے وہاب اور ان دو بیٹوں کے پیرو کو توڑ دیا اور سر پر بھی حملہ کیا گیا، وہیں واقعہ کی اطلاع ڈائل 100 کو پہنچی، زخمیوں کو تڑپتا دیکھ لوگوں نے ایمبولینس بلايا پر 108 ایمبولینس گھنٹوں بعد پہنچ سکی.
اس سے پہلے پولیس نے ایمبولنس کا انتظار نہ کرتے ہوئے ذاتی گاڑی کو بلا لیا فی الحال تب تک ایمبولنس پہنچ گئی تینوں زخمیوں کو اسپتال لے گئی، ایس او رام نریش یادو نے بتایا کہ تحریر کی بنا پر سخت کاروائی کی جائے گی.

چکن فرائی ہونے میں دیر ہوئی تو دبنگ نے ریسٹورینٹ میں کی فائرنگ، مچا ہڑکمپ!

رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2017) اعظم گڑھ شہر کوتوالی کے مکیری گنج محلے میں بدھ کو دیر شام اس وقت ہلچل مچ گئی جب چکن فرائی ہونے میں تاخیر سے ناراض دبنگ نے ریسٹورینٹ چالک عارف سے بھڑ گیا، بات بڑھتے ہوئے دبنگ نے ریسٹورینٹ کے اندر ہی فائرنگ کر دی.
بتایا جاتا ہے کہ من بڑھ شراب کے نشہ میں تھا، کھانے کے آرڈر کو فوراً پورا کرنے کو کہا، تھوڑا انتظار کرنے کی بات پر بھڑک گیا، تھوڑا انتظار کرنے کے بعد ریسٹورینٹ چالک کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے بعد اس کی طرف فائرنگ کر دی، آناً فانًا کسی طرح قابو کیا گیا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں کو لیکر شہر کوتوالی آئی، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

Wednesday, 20 December 2017

جمعیة علماء ہند کی طرف سے 22 دسمبر کو یوم دعا کے طور پر منانے اور ملک گیر پر امن احتجاج کرنے کی اپیل: مولانا محمد یحییٰ کریمی

رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہریانہ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2017) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ  کے ذریعہ امریکی ایمبیسی کو تل ابیب سے القدس منتقلی کے فیصلے کے ذریعے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی کوشش کا حالیہ فیصلہ  پورے عالمِ اسلام کے لئے تشویشناک ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی اذیت دہ  ہے۔
قائد جمعیتہ علماء ہند  مولانا سید محمود اسعد مدنی نے بالکل درست کہا کہ صہیونی طاقتیں ہمیشہ سے یہ سازش کرتی رہی ہیں کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کو نیست ونابود کر کے اپنے ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔
  ان خیالات کا اظہار جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب و ہماچل اور چندی گڑھ کے صدر مولانا یحییٰ کریمی نے آئندہ 22 دسمبر  کو جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے ملکی سطح پر منعقد ہونے والا یوم دعا و پرامن احتجاج کے سلسلے میں گفتگو کے ضمن میں کیا۔ اور مولانا کریمی صاحب نے مسلمانانِ ہند سے اپیل کی کہ اللہ تعالیٰ سے انفرادی اور اجتماعی طور خوب تضرع اور گریہ زاری کے ساتھ مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے دعائیں کریں اور ساتھ ہی ساتھ پرامن احتجاج میں شریک ہوکر اپنی ناراضگی کا اظہار کرکے حکومت ہند کو بھی پیغام دیں کہ وہ امریکہ کے اس عیارانہ اور شاطرانہ چال کی مذمت کرے۔
 مولانا محمد یحییٰ کریمی نے مزید کہا کہ امریکہ نے اپنے حالیہ ایمبیسی کے القدس منتقلی کے فیصلے کے ذریعہ اسرائیل کے دیرینہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے راہیں آسان کرنے کی کوشش ہے جسے دنیا کا کوئی بھی مسلمان کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرسکتا ہے۔

گھر میں نقب لگا کر چوروں نے لاکھوں کے زیورات پر کیا ہاتھ صاف!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2017) جين پور تھانہ علاقہ کے بالج پور گاؤں میں گزشتہ رات چوروں نے پکے مکان میں نقب لگا کر چوری کر لی،  لاكھو روپے کے زیورات، کپڑا سمیت 40ہزار نقد اٹھا لے گئے.
 موصولہ خبر کے مطابق رماکانت یادو بیٹے سوبیدار یادو گھر میں ہی اپنے خاندان سمیت سوئے ہوئے تھے بيتی رات چوروں نے گھر کے پیچھے دیوار میں نقب لگا کر گھر میں رکھا چار باکس، دو اٹیچی ایک بیگ چور اٹھا لے گئے، گاؤں کے باہر سیوان میں بیگ و باکس کھول کر  زیورات، منگلسوتر، چوڑی، سونے کی لاکٹ سمیت ایک لاکھ روپے کے زیورات نکال لے گئے، لگ بھگ 50000 روپے کے قریب قیمتی ساڑیاں اور کپڑے بھی لے گئے، اٹیچی میں رکھا 40000 روپے نقد لے گئے، صبح 5 بجے کے بعد گاؤں والوں نے دیکھا پھر مکان مالک کو خبر کی، پھر مکان مالک نے گھر میں جاکر دیکھا تو گھر میں رکھے ہوئے مال غائب تھے، تو مالک مکان نے اسے پولیس کو اطلاع دی، جین پور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں جٹ گئی ہے.

جین پور پولیس نے مویشیوں سے بھرا ٹرک سمیت ایک کو کیا گرفتار!

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2017)جين پور کوتوالی علاقے کے نرئی پور پٹرول پمپ کے سامنے منگل کو دن میں 3:30 بجے کے تقریبا ٹرک کنٹینر میں بھرے 27 مویشی کو جين پور پولیس نے پکڑا، پولیس لیکر جین پور کوتوالی لے گئی اور ضروری کارروائی میں مصروف ہوگئی، انچارج کوتوالی پربھاکر شکلا کو خبر ملی کہ ایک کنٹینر ٹرک جس کا نمبر  UP 79 T 5203 ہے، وہ مویشی سے بھرا معلوم پڑ رہا ہے پربھاكر شکلا نے فوری چوکی انچارج لاٹ گھاٹ راجنیدر مشرا کو اس کی اطلاع دی، اعظم گڑھ کی جانب سے جا رہے نرئی پور پٹرول پمپ کے سامنے لاٹ گھاٹ کی جانب سے راجیندر مشرا اور جن پور کی جانب سے جا رہے پربھاکر شکلا ٹیم سمیت درمیان میں ٹرک کو گھیر لیا ٹرک کو گھیرتے ہی ٹرک ڈرائیور اور اس میں دو دیگر سوار کل 3 لوگ اتر کر بھاگ گئے، رضوان نامی ایک شخص رہائشی ہاتھی گاؤں، تھانہ دیو پور ضلع فتح پور کو موقع سے پولیس نے پکڑا جسمیں گرفتار شخص نے بتایا کہ یہ کانپور سے بلیا لاد کر مویشی لے جایا جا رہا تھا، جين پور تھانے پر لا کر مویشی اتارا گیا کل 27 بیل بھرے گئے تھے مویشی پکڑنے والی ٹیم میں کوتوالی انچارج جين پور پربھاکر شکلا، اے ایس آئی كمل نين دوبے، لاٹ گھاٹ چوکی انچارج راجیندر مشرا، اے ایس آئی جتیندر رائے، کانسٹیبل دیپک، رام نواس، عمران حماد، سریندر یادو وغیرہ شامل رہے.
 موقع پر پہنچے سی او سگڑی سدھاکر سنگھ نے بتایا کہ ان کے اوپر سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی، گنگیسٹر تک لگایا جائے گا، کسی بھی قسم کی جانور اسمگلنگ کرنے نہیں دیا جائے گا، انہوں نے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی.

اعظم گڑھ: چھیڑ خانی کی مخالفت کی تو زبردستی رچائی شادی!

رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2017) سدھاری تھانے میں چھیڑ خانی کرنے اور جان مال کی دھمکی دینے کے ساتھ ہی لڑکی سے زبردستی شادی رچا لینے کے الزام میں نامزد رپورٹ درج کی گئی، پولیس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے.
اطلاع کے مطابق سدھاری تھانہ علاقہ کے سمیندا گرام رہائشی پرمود کمار کا الزام ہے کہ رانی کی سرائے تھانہ علاقہ کے بیليسا رہائشی رجنی کانت بیٹے رام لکھن یادو نے اکثر ان کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کرتا تھا، مخالفت کرنے پر باپ اور بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا، پورا خاندان رجنی کانت کی من مانی سے پریشان تھا.
حال میں اس نے ان کی بیٹی سے ڈرانے دھمكا كر زبردستی شادی کر لی، رجنی کانت ایک دبنگ قسم کا لڑکا ہے، اس حرکت سے ان کی بیٹی اور خاندان کے تمام لوگ ڈرے ہوئے ہیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے.