اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 27 August 2017

سرائے میر علاقہ میں بارش ہونے کیوجہ سے لوگوں کو ملی گرمی سے راحت!


رپورٹ: مقصود اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) اعظم گڑھ کے سرائے میر علاقہ میں آج صبح تیز ہوا کے ساتھ موسلہ دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی، وہیں پانی نالوں بھر کر روڈ پر آگیا جس سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
بتایا جاتا ہے کہ آج صبح سے لوگ سخت گرمی سے جوجھ رہے تھے اچانک موسم بدلا اور موسلہ دھار بارش ہونے لگی، لوگوں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ سخت گرمی سے راحت ملی، وہیں گھروں کے بچے باہر اور اپنی چھتوں پر بارش کا لطف لینے لگے، اور کسان بھی اپنے کھیتوں کی طرف نکل پڑے.

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سیکورٹی میں ہوئی چوک، تین گرفتار!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) اعظم گڑھ ضلع کے وزیر اعلی کے سیکورٹی میں 1500 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، تاہم وزیر اعلی کی حفاظت میں ایک بڑی غلطی تھی، جب پروگرام ختم ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ واپس جا رہے تھے تو، تین لڑکوں کو ہیلی پیڈ تک تقریبا 18 سے 20 سال تک کے پہنچ گئے، لیکن ایس پی جی سیکیورٹی فورس نے تینوں کو گرفتار کر لیا، اور انہیں پولیس حراست میں بھیج دیا، تحقیقات کی جا رہی ہے، گرفتار نوجوانوں کو سعید الدین کے بیٹے ستار، نسیم کے بیٹے فخرالدین، اسد کے بیٹے ریاض گرام رسول پور تھانہ رونا پار کے طور پر شناخت کی گئی ہے.
رونا پار ایس او راکیش سنگھ نے بتایا کہ لڑکے پڑھنے لکھنے والے ہیں، اور گاؤں میں بجلی کی کمی کے بارے میں شکایت کرنے پہنچے تھے، اور کوئی مقصد نہیں تھا.

ہریانہ میں شدد کے بعد دیوبند میں سخت چوکسی، پولس کی چیکنگ مہم اور فلیگ مارچ!



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) سی بی آئی عدالت کے ذریعہ خود ساختہ بابا گرمیت رام رحیم سنگھ کو 2002 کے آبروریزی کے معاملے میں مجرم قرار دیئے جانے پر تشدد کی کی آنچ ہریانہ ،پنجاب سے نکل دارالحکومت دہلی علاقہ تک پہنچ جانے کے بعد اعلی افسران کی ہدایات پر تحصیل سطح پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے، شہر میں اعلیٰ پولیس افسر کی قیادت میں پولیس اور پی سی اے کے جوانوں نے شہر میں فلیگ مارچ کرنے کے علاوہ سخت چیکنگ مہم بھی شروع کردی ہے۔ جمعہ کو ڈیرہ سچا سودا سربراہ رام رحیم پر پر عدالت کی جانب سے کسے گئے شکنجے کے بعد ہریانہ پنجاب سمیت دہلی و این سی آر میں بھی خود ساختہ بابا کے بھکتوں نے جم کر فساد مچایا، جس کے مدنظر دیوبند میں پولیس نے سختی بڑھاتی ہوئے گرمیت سے منسلک افراد کی نگرانی کرنا شروع کردی ہے۔ اسی کے تحت سی او سدھارتھ سنگھ، انچارج انسپکٹر پنکج تیاگی کی قیادت میں پولیس و پی اے سی کے جوانوں نے شہر میں فلیگ مارچ کیا۔
علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، منگلور روڈ، ریلوے روڈ سمیت کئی مقامات پر بھی سخت چیکنگ مہم چلائی گئی ۔ CO سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ ماحول خراب کرنے یا غیر سماجی عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعظم گڑھ میں میت کے خاندانوں سمیت سیلاب متاثرین کی مدد کی!


رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی اعظم گڑھ آمد پر سیلاب سے متاثرہ 2 خاندانوں کو جہاں  چیک پیش کیا گیا وہیں سیلاب سے متاثرہ دیہاتیوں کو لنچ پیکٹ امدادی سامان کے طور پر فراہم کی گئی.
اس موقع پر میت مہگو بیٹے منكو کے خاندان کو 4 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا چیک حاصل کرنے والوں میں وہیں چندربھویش بیٹے رام نين کو ایک لاکھ 33333 روپے کا تینوں بھائیوں کو چیک دیا گیا. امدادی سامان وزیر اعلی کے ہاتھوں پانے والے، راج نارائن بیٹے سكھو، رہائشی دیوارا خاص راجا، پورندر بیٹے وشوناتھ رہائشی دیوارا خاص راجا، دیوشرن بیٹے سکھدیو رہائشی دیوارا خاص راجا، چندروتی بیوی رامدھاری رہائشی دیوارا خاص راجا، دیونارائن بیٹے چندردیو رہائشی چکی حاجی پور هرکیش بیٹے رام طور رہائشی دےوارا خاص بادشاہ موتی لال جوابات رام روپ رہائشی دیوارا خاص راجا، ستی رام بیٹے چوتھی رہائشی دیوارا خاص راجا، جگدیش بیٹے رام راج رہائشی دیورا خاص راجا، چھوٹے لال بیٹے رام دیو رہائشی دیوارا خاص راجا ان لوگوں کو وزیر اعلی کے ہاتھوں لنچ پیکٹ کے ساتھ امدادی سامان تقسیم کیا گیا.

اعظم گڑھ کے دیوارا علاقہ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہوئی آمد!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اگست 2017) سبھی انتظامیہ نے دیوارا علاقہ میں وزیر اعلی کی آمد کے لئے تیاری دو دن تک کیا، وزیر اعلی کی آمد 12:40 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر سے ہوئی، اور وہ 12:45 بجے اسٹیج پر پہنچ گئے اور 12:50 بجے کی جانچ پڑتال اور معائنہ کیا، امداد کرنے کا پروگرام  1:00 بجے سے 1:25 بجے تک رہا.
 وزیر اعلی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود لوگوں کو 25 منٹ تک اپنا بھاشن بھی دیا، پھر اس کے بعد 1:35 بجے 1:40 بجے، ہیلی کاپٹر گورکھپور کی طرف روانہ ہوگیا.

Saturday, 26 August 2017

باپ نے اپنے دو معصوم بچوں کی گردن پھاوڑے سے کاٹ کر کیا قتل، علاقہ میں سنسنی!



رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اگست 2017) باپ نے اپنے دو معصوم بچوں کی پھا ڑو ں سے گردن کاٹ کر مار ڈالا، جس سے پورے علا قہ میں سنسنی پھیل گئی، یہ واقعہ مبارکپور تھانہ کے تحت موضع سردار پور شاہ گڑھ کا ہے، اس اندوہناک واقعہ کی خبر ملتے ہی مبارکپور تھانہ اور سدھاری تھانہ کی پو لیس سمیت اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مقتول بچوں کو اپنے قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور عوام کا ایک ہجوم مو قع پر جمع ہے، جس سنکی اور سنگ دل باپ نے اپنے ہی نونہا لوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خود اپنے مستقبل کو زمین میں دفن کر دیا ہے اسکا نام مہیندر یادو بیٹے کیلاش یادو ہے جب کہ اس  مقتول بچوں میں چار برس کا انش اور ڈیڑھ برس کا آدتیہ شامل ہے، سات برس کی بچی انشکا کسی طرح اپنے باپ کے خونی پنجہ سے نکل بھاگنے میں کامیاب رہی.
موصولہ خبر کے مطابق مہیندر یادو حسب معمول شام قریب پانچ بجے اپنے بچوں کے لئے ٹافیاں و چاکلیٹ وغیرہ لیکر گھر پہنچا جسے دیکھ کر اس کے تینو ں مذکورہ بچے اس کے پاس آ کر اٹھکیلیاں کرنے لگے، باپ نے بڑے پیار سے سب کو ٹافیاں کھلائیں اور پھر انہیں ٹہلا نے کے لئے اپنے گھر سے پانچ سو میٹر دور ویران اور سنسان علاقہ میں واقع اپنے ٹیوب ویل پر لے گیا اور پھر وہاں پر بھی اپنے بچوں کو کچھ ٹافیاں کھلائیں پھر اچانک اس پر درندگی سوار ہوگئی اور اس نے پاس میں پڑے ہوئے پھاوڑے کا اٹھا کر باری باری اپنے دونوں بچوں کی گردن پر چلانا شروع کر دیا جسے دیکھ کر سات برس کی بچی انشکا کے ہوش و حواس اڑ گئے اور وہ چلاتی ہوئی اپنے گھر کو بھاگ نکلی، حالانکہ مہیندر نے دوڑا کر اس کی گردن پر بھی پھاوڑا چلانے کی کو شش کی تھی لیکن وہ بچ نکلی اس نے گھر جا کر پورا ماجرہ سنایا تو اہل خانہ سمیت آس پاس کے لوگ بھی موقع کے لئے روانہ ہو گئے لیکن اسی اثنا مہیندر بھی اپنے لہولہان ہاتھوں کے ساتھ گھر پہنچ گیا اور پھر وہیں پر گر کر بے ہو ش ہوگیا، لوگ جب تک موقع پر پہنچ کر بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے وہ دم توڑ چکے تھے، ان کی گردن کا زیا دہ تر حصہ کٹ چکا تھا لیکن گردن الگ نہیں ہوئی تھی، پولیس نے مہیندر کو حراست میں لے لیا، بتایا ہے کہ کچھ دنوں سے مہیندر کا دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اور آ ئے دن اس پر سنک سوار ہو جا تی تھی ۔

جونپور: منیچھا مارکیٹ میں ہوا دردناک حادثہ، ڈی سی ایم کی ٹکر سے محمد کی ہوئی موت، ابراہیم شدید زخمی!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیتاسرائے/جونپور (آئی این اے نیوز 26/اگست2017) کھیتاسرائے جونپور کے منیچھا مارکیٹ میں سوپر اسپلینڈر سوار کی ڈی سی ایم سے ٹکرا جانے سے موقع ہی پر موت ہوگئی اسکے پیچھے بیٹھے نوجوان کو شدید چوٹیں آئیں، زخمی حالت میں ضلع ہسپتال نے ریفر کر دیا گیا.
واضح رہے کہ ضلع سے 20 سے 25 کلو میٹر دور واقع گاؤں بھڈیھٹی کے رہائشی 20 سالہ ابراہیم اپنے چچا زاد بھائی محمد (19) کے ساتھ موٹر سائیکل سے کھیتا سرائے جارہا تھا منیچھا مارکیٹ میں ڈی سی ایم سے آمنے سامنے زوردار ٹکر ہوگئی، موقع پر موجود مقامی لوگوں نے انہیں دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے دونوں کو بنیادی صحت مرکز سوندھی بلاک کو لے گئی، محمد کی ہسپتال لے جاتے وقت موت ہوگئی جبکہ ابراہیم کی نازک حالت دیکھ کر بنارس ریفر کردیا گیا.
جیسے ہی محمد کے موت کی خبر گاؤں پہنچتی ہے تو گاؤں میں غم کا بادل چھا گیا اور مرحوم کے اہل خانہ کا حال رو رو کر برا ہوگیا۔ جب کہ اطلاع کے مطابق انکے والدین حج جیسے مقدس سفر پر گئے ہوئے ہیں.
بتایا جاتا ہے کہ اس طرح کے حادثے آئے دن اسی روڈ پر ہوتے رہتے ہی، مگر حکام اسکا کوئی حل ابھی تک نہیں نکال پائے جس کو لیکر عوام میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے.

برناوہ کا آشرم بھی ہوگا ضبط، حامیوں میں مایوسی!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بنولی/باغپت (آئی این اے نیوز 26/ اگست 2017) ضلع کے بنولی تھانہ کے علاقہ میں برناوہ گاؤں کے پاس ہنڈن ندی کے کنارے سطح پر37 سال پہلے  یعنی 15اگست 1980میں ڈیرا سچا سودا کی بنیاد ڈالی گئی تھی، اس ڈیرے کی بنیاد ڈیرا سچا سودا کے دوسرے صدر شاہ ستنام جی مہاراج کے ذریعہ یہاں کے عقیدت مندوں کی درخواست پر رکھی گئی تھی، ان کے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ پہلے یہاں شاہ ستنام جی مہاراج گاؤں گاؤں جاکر سادھ سنگت کیا کرتے تھے اسی دوران ان کے یہاں پر ہزاروں مریدین ھو گئے، انکے انتقال کے بعد موجودہ ڈیرہ سچا سودا کے صدر گرمیت رام رحیم مجلس کرنے لگے جس میں ہریانہ راجستھان اور دھلی سمیت کئی صوبے سے لاکھوں کی تعداد میں عقیدر مند آنے لگے، شروع میں ہر مہینے کے پہلے اتوار کو مجلس ہوتی تھی، جسے اب سال میں پانچ بار کردیا گیا ہے، اور ان محفلوں میں گرمیت از اول تا آخر خود موجود رہتے تھے، اب ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد اس ڈیرا کے ضبط کیے جانے کی بھی پوری امید ہے جس کی وجہ سے ڈیرا کے حامیوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے.

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی آمد کی تیاریاں شروع!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کارگل شہید کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی آمد 30 کو.
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اگست 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے انجانشہید بازار میں کارگل شہید رام سموجھ یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کیلئے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور گائک کساری لال یادو کی آمد 30 اگست کو ہو رہی ہے، جس کی تیاریاں زوروں پر ہے.
 سابق وزیر بلرام یادو، ممبر اسمبلی نفیس احمد، اور سنگرام سنگھ یادو، حولدار یادو، درگا یادو سمیت درجنوں ایس پی کے کارکنوں نے موقع پر پہنچ پروگرام سائٹ کے معائنہ کیا، وہ ہیلپیڈ سے لے کر اسٹیج تک ساتھ ہی بیرکٹگ اور ٹنٹ کے لئے ہدایات دی.

Friday, 25 August 2017

ہارٹ اٹیک سے چلی گئی تھانے دار کی جان، سیلاب کے پانی نے گھیر رکھا تھا پورا تھانہ!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایکونا/دیوریا(آئی این اے نیوز 25/اگست 2017)دیوریا کے ایکونا کے تھانے دار ایس ڈی بھارتی (56) کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی، یہ واقعہ بدھ کی دیر رات ہوا ہے، واقعے کے بارے میں پولیس کو اطکاع ملتے ہی محکمہ میں ماتم چھا گیا، بتایا جاتا ہے کہ اسی پولیس اسٹیشن کے ارد گرد اور خود تھانہ میں بھی سیلاب کا پانی بھرا ہوا تھا جس کی وجہ سے تھانے دار کو ہارٹ اٹیک آیا اور موقع پر ہی موت ہو گئی.
واضح ہو کہ وہ دیوریا میں 2011 کے بعد سے رہائش پزیر تھے، بدھ کی رات 11 بجے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار نے انہیں گورکھپور کے گگہاں سی ایچ سی لے گئے، جہاں ڈاکٹر نے تحقیقات کے بعد انہیں مردہ قرار دیا، ان کی بیوی سرویشوری دیوی اور گاؤں سے دوسرے لوگ بھی پولیس لائن پہنچے، سی اور رودرپور برجیندر رائے نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.

عیدالاضحیٰ کے موقع پر SAII کے زیر اہتمام بلریاگنج میں پروگرام کا انعقاد!


رپورٹ: مرزا اثمر بلریاگنج
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اگست 2017) بلریاگنج میں آج بعد نماز مغرب مسجد نمرہ سے متصل گراؤنڈ بابو عبدالحی(مرحوم) کے گھر کے بغل میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں علماء کرام کے عیدالاضحیٰ کے متعلق بیانات ہوں گے، اور قربانی کا سنت طریقہ بتایا جائے گا.
علاقائی نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ اس میں شرکت کر کے قربانی کا سنت طریقہ سیکھیں، اور سنت کے مطابق قربانی کریں.
واضح ہو کہ یہ پروگرام SAII  کی جانب سے منعقد کیا جارہا ہے.

شرمنــاک مردہ ضمیـــریاں!


ازقلم: فضیل احمد ناصری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
★تمہید★
اسلام نے خود کو ماں جب کہ مسلمانوں کو اس کی اولاد کہا ہے، چناں چہ ارشاد ہے: انما المؤمنون اخوۃ۔ یعنی مسلمانوں ایک دوسرے کے بھائی ہیں، ایک دوسرے مقام پر اہلِ اسلام کو جسمِ واحد قرار دیا ہے، جس کے بے شمار اعضا ہیں، چنانچہ فرمانِ رسالت ہے: المؤمن کرجل واحد ان اشتکیٰ عینہ اشتکیٰ کلہ وان اشتکیٰ راسہ اشتکیٰ کلہ۔۔ اس حدیث میں صاف ہے کہ مسلمان کہیں کا بھی ہو، ایرانی ہو کہ تورانی، شامی ہو کہ عراقی، جب وہ دردمند ہو تو دنیا کے دوسرے مسلمانوں کو یہ درد اسی طرح محسوس کرنا چاہیے، جس طرح ہاتھ میں درد میں درد ہو تو سارا جسم شریکِ درد ہوجاتا ہے۔۔۔
★لگے ہے آگ اک گھر میں، تو ہمسایہ ہوا دے ہے★
یہ اسلام کی تعلیم ہے، اتحادِ امت ایک ایسا مضبوط لائحہ عمل ہے جسے اپنا کر مسلمان "سیسہ پلائی دیوار" بن سکتا ہے، بے شک دنیا سرحدوں میں بٹ گئی ہے، مگر ہمارے نزدیک دنیا کے دیگر صحیح العقیدہ مسلمان بھی اسی طرح پیارے ہیں، جس طرح ہمارا حقیقی بھائی پیارا ہے، بھائی ہونے کا مطلب ہمدردی و خیرخواہی ہے، مگر ایسا ہوتا نہیں ہے، انتشار، 'خلفشار'، ناچاقیاں اور دل شکنیاں اس قدر ہیں کہ ایک کی تکلیف دوسرے کو درد تو کیا دلاے گی، ہنسنے کا خوب صورت موقع ہی فراہم کرتی ہے، شعروسخن میں میرے استاذ ڈاکٹر کلیم عاجز کہہ گئے ہیں:

اب انسانوں کی بستی کا یہ عالم ہے کہ مت پوچھو
لگے ہے آگ اک گھر میں تو ہمسایہ ہوا دے ہے
★اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی★
قدرتی آفت اور تکلیف میں تو دوسروں کا ہنسنا اور مسکرانا عام بات ہے، اس سے بھی بڑھ کر مسئلہ یہاں یہ بھی ہے کہ جو جتنا زیادہ قریب ہوتا ہے، اسی قدر رنج دیتا ہے، باہمی ملاقات کتنی ہی گرم جوشانہ اور کرم گسترانہ کیوں نہ ہو، موقع پاتے ہی ایسی ستم ظریفی کا سامنا ہوتا ہے کہ آدمی بلبلا کر رہ جاے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ناگ ہے، جو گھات لگاے بیٹھا ہے اور "حسین موقع" پاتے ہی اپنا کام کر جاتا ہے، کہنے والے نے صرف اپنا خیال ہی پیش نہیں کیا، بلکہ انسانی مزاج کی ایک قدیم کمزوری کو شعر کا پیکر دے دیا ہے:

دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف
اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
★کوئی درد سے پریشاں، کوئی ڈفلیاں بجاے★
اس سے بھی خطرناک شماتتِ اعدا ہے، یہود سامری کے مایا جال میں پھنسے تو طور سے واپسی پر حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت ہارون علیہ السلام کا سر اور داڑھی پکڑ کر گھسیٹ رہے تھے، حضرت ہارون نے اپنے بھائی سے التجا کی: لاتشمت بی الاعداء۔۔ میرے دشمنوں کو ہنسنے کا موقع نہ دیجیے! اپنے دشمن کی تکلیف پر چین کی بانسری بجانا "شماتتِ اعدا" کہلاتا ہے، پیغمبرﷺ کی دعاؤں میں شماتتِ اعدا سے پناہ مانگنا بھی منقول ہے: اللہم انی اعوذ بک من سوء القضاء۔۔۔ وشماتۃ الاعداء۔۔۔یہ انتہائی قبیح عمل ہے، جو شخص آج کسی پر ہنس رہا ہے، کل اسکی کھلیاں بھی اڑائی جائیں گی، عربی کا مقولہ ہے: من ضحک ضحک، شیخ سعدی نے لکھا ہے کہ ایک بادشاہ کو کسی نے خوش خبری سنائی کہ آپ کا فلاں دشمن انتقال کر گیا ہے تو بجاے اظہار مسرت کے اس نے یہ کہا:

مرا بمرگِ عدو جاے شادمانی نیست
کہ زندگانیِ ما، نیز جاودانی نیست

یعنی میں بھی ایک دن مر جاؤں گا،پھر اس کی موت پر جشن کیسا?
★شماتتِ اعدا کی ایک شکل یہ بھی ہے:★
 دشمن پر مصیبت دیکھ کر مزہ لینا تو شماتت ہے ہی، شماتت کی ایک شکل یہ بھی ہے کہ اپنوں کو برے حالات میں دیکھ کر اس طرح ان کی مدد کی جاے کہ دیکھنے والا اسے ریاکاری پر محمول کرے، قیامت کے دن جن سات خوش نصیبوں کو عرش کے ساے میں جگہ ملے گی، ان میں سے ایک وہ بھی ہے: رجل انفق فی سبیل اللہ لا تعلم شمالہ ماتنفق یمینہ۔۔۔یعنی دائیں ہاتھ سے اس طرح دیا کہ بائیں ہاتھ کو پتہ ہی نہیں چلا، اس طرح کی امداد کے جہاں اور بہت سے فائدے ہیں، ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لینے والا احساسِ کمتری میں مبتلا نہیں ہوتا اور دنیا کے سامنے ذلت سے بچ جاتا ہے، ترغیب کے لیے معمولی اظہار اور بات ہے اور ریاکاری کارِ دیگر، آپ اسے نماز کی نظیر سمجھیے، جو عملِ قلیل سے متاثر تو نہیں ہوتی، مگر عملِ کثیر سے فاسد ہو جاتی ہے۔۔۔
★ہماری تنظیموں کا حال★
اسلام کی تعلیم جو بھی ہو، ہمارا عمل اس پر عدم ہی کے درجے میں ہے، کہیں کوئی حادثہ رونما ہو جاے تو تعزیت و تسلی اور عیادت کی بجاے ایک طرح سے خوشی منائی جاتی ہے، یقین نہ آے تو ہماری تنظیموں کو دیکھ لیجیے، کہیں فساد ہو جاے، زلزلہ آ جاے، سیلاب کا عفریت دہشت زدہ کردے تو یہ تنظیمیں اخبارات میں اس طرح اشتہار دیتی ہیں کہ خدا کی پناہ! صاف محسوس ہوتا ہے کہ ان کی چاندی کا وقت جاگ گیا ہے، چندے کی زبردست اپیلیں، گویا آمدنی کا زریں موقع ہاتھ آ گیا ہو، پھر اس کے بعد امداد کی تقسیم اس انداز میں، جیسے عیدالفطر کا نمازی صدقہ فطر نکال رہا ہو، ایک ایک لمحے کی تصویر، وہ بھی مختلف زاویے سے، لینے والا شرمسار اور دینے والا موج مستی میں، پھر ان تصویروں کی ایسی نمائش کہ شیطان بھی شرما جاے، دل کش عنوان اور پرفریب اعلان کے ساتھ۔۔۔
★دل خون کے آنسو روتا ہے★
یہ مناظر دیکھ کر سیاست داں یاد آجاتے ہیں، جن کے خوابوں کا محل لاشوں کے ڈھیر پر شرمندہ تعمیر ہوتا ہے، کوئی بے چارہ تو درد سے پریشان ہے، قدرتی آفت نے اسے مجبور کر دیا ہے اور کوئی وہ ہے جو اسے امداد دے کر تصویریں بنوا رہا ہے، میرے نزدیک یہ عمل بہر طور حرام ہے، میں اسے عزتِ نفس پر حملہ مانتا ہوں، آپ ضرور امداد کریں، مگر انداز وہی ہو کہ بایاں ہاتھ بے خبر رہے، یہی ایک مقام نہیں، کوئی حادثے میں مارا گیا تو اس کے اہلِ خانہ پر قیامت ٹوٹی پڑی ہے، مگر یہ تصویر مافیا وہاں بھی پہونچ کر اپنا محبوب شغل سر انجام دے رہا ہے، سیلفیاں بنوا رہا ہے، نمائشیں کر رہا ہے، یہ سب مناظر خون کھولانے والے اور پتہ پانی کرنے والے ہیں، کاش کوئی سمجھے!!!

سرشام جویلری شوروم میں 50 لاکھ کا ڈاکہ، آدھا گھنٹہ بعد پہنچی پولیس!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بالینی/باغپت(آئی این اے نیوز 25/اگست 2017) سنگھاؤلی اھیر تھانہ علاقہ کے امین نگر سرائے قصبہ میں پولس چوکی سے چند قدم دوری پر سرشام نقاب پوش بدمعاشوں نے ہتھیاروں کے بل پر صرافہ کی دکان پر پچاس لاکھ سے زیادہ کی ڈکیتی ڈالی، مخالفت کرنے پر فائرنگ کر دھمکی دیتے ھوئے بھاگ نکلے، واردات کے بعد غصائے تاجر سی او سے الجھ گئے، دیر رات آئی رام کمار نے بھی موقع پر پہونچ کر معاملہ کی جانکاری حاصل کی، تاجروں کی آئی جی سے بھی بحث و مباحثہ ہوگئی، اور پھر تاجروں نے احتجاج کرنا شروع کردیا، دوسری طرف آئی جی نے امین نگر سرائے پولس چوکی کو معطل کردیا.
امین نگر سرائے قصبہ کے مین بازار میں وپول جین بیٹے وریندر جین کی صراف اور کپڑے کی دوکان ہے، جمعرات کو شام تقریباً سات بجے دو موٹر سائکل پر سوار نصف درجن بدمعاش نقاب پہنے اور ہیل مینٹ پہنے ہوئے شوروم پر پہونچے اور دوکان میں کام کر رہے وپول جین سمیت نو افراد کو بدمعاشوں نے بندوق کی نوک پر لیکر لوٹ پاٹ کرنی شروع کی اعتراض کرنے پر مارپیٹ بھی کی، لاکھوں کی نقدی و زیورات لوٹ کر مارنے کی دھمکی دیتے ہوئےفرار ہوگئے.
وہیں بازار میں دکان پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بدمعاشوں کی تصویر قید ہوگئی، واردات کے آدھا گھنٹہ تک بھی پولس موقع پر نہیں پہونچی، آدھا گھنٹہ بعد جب پولس پہونچی تو تاجروں نے خوب ھنگامہ کیا، ایس پی پردیپ کمار نے بتایا کہ واقعہ کے خلاصہ کے لیے پانچ ٹیم طے کی گئی ہے، جلد ہی مجرم پویس کی گرفت میں ہوں گے.