اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 April 2017

پوری دنیا میں دستکاری سے مبارکپور کا نام روشن کرنے والے خود تاریکی میں، ضلع کی دوسری سب سے بڑی آبادی والا قصبہ مبارکپور کے لوگ آج بھی آمد و رفت کی سہولت سے محروم!



رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اپریل 2017) اس دور جدید میں جب کہ پسماندہ ترین گاؤں آمد ورفت کی سہولت سے مزین ہو چکے ہیں، وہیں ضلع کی سب سے بڑی آبادی والا قصبہ مبارکپور آج بھی آمدورفت کی سہولت سے محروم ہیں اور دیر سویر انہیں کہیں جانے آنے کے لئے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیو نکہ جغرافیائی لحاظ سے مبارکپور قصبہ ایک ایسے مقام پر آباد ہے جہاں سے نہ تو ریلوے لائن گذری ہے اور نہ تو قومی شاہراہ ۔اس لئے اس راہ سے سرکاری گاڑیاں گزرتی ہی نہیں کہ لوگ اس سے فائدہ حاصل کرکے اپنے سفر کو آسان کر سکیں ۔حالانکه مبارکپور صنعتی لحاظ سے اعظم گڑھ کے لئے جہاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وہیں بنارسی سلک ساڑیوں کی بدولت دنیا میں اپنے ملک کا نام بھی روشن کر رہا ہے لیکن ملک کا نام روشن کرنے والے خود آج تاریکیوں میں بھٹک رہے ہیں شاید لوگوں کی انہیں مشکلات کو محسوس کر کے سابقہ حکومت کے ذریعہ یہاں تین سال قبل ایک جدید ترین بس اسٹیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کی تعمیر جنگی پیمانے پر شروع ہوئی لیکن رفتہ رفتہ کام کیبیہ تیزی خرگوش کی چال میں تبدیل ہو گئی اور سرکار کی مدر پوری ہو جانے تک اسٹیشن کی تعمیر مکمل نہیں ہو سکی ۔اس کی ذمہ دار چاہے حکومت ہو یا تعمیراتی یونٹ، لیکن اب نئی سرکار کی تشکیل کے بعد لوگوں میں اب بس اسٹیشن کو لیکر طرح طرح کے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں ۔اس اسٹیشن پر قریب پانچ کروڑ کا صرفہ آنا تھا جس سے 90فیصد کام کافی پہلے ہی پورا ہو چکا ہے اور قریب چھ ماہ پہلے سے ہی سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا انتظار ہو رہا تھا کہ جلد ہی وہ بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر مبارکپور کو ہر بھرا کردیں گے لیکن ممکنہ ہریالی اب ویران ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔اسی کے ساتھ مبارکپور کے بنکروں اور کسانوں کو بھرپور بجلی مہیا کرانے کے مقصد سے ملک شدنی میں کافی جدوجہد کے بعد 18 کروڑ کے صرفہ سے 132 کے وی اے بجلی اسٹیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی جسے ایک سال پہلے اس ہی مکمل ہوجانا تھا مگر وہ بھی آج تک التوا پڑا ہوا ہے ۔مبارکپور کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لئے چودہ کروڑ کے صرفہ سے پوروانچل کا سب سے بڑا بنکر مارکٹنگ سینٹر بھی چھ ماہ قبل ہی مکمل کر کے عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا جس کا افتتاح سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی آمد کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر افتتاحی تقریب ملتوی کردی گئی جو آج تک التوا میں پڑی ہو ہے ۔اب نہ معلوم آگے اس کا کیا حشر ہونے والا ہے ۔ویسے نئی حکومت سے زیادہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ صاحب مبارکپور کو ہر بھرا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جو کام ادھورا ہے اسے جلد ہی پورا کر کے عوام کے سامنے پیش کر دیں گے ۔

Sunday, 2 April 2017

اعظم گڑھ گیہوں کے کھیت میں لگی آگ، کئی بیگھہ گیہوں کی فصل جل کر خاک!


رپورٹ: شجاع الرحمٰن اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017)  دیوگاؤں کوتوالی علاقہ کے تحت کٹولی خورد، بسہی اقبال پور، جہت مند پور کے درمیان گیہوں کے کھیت میں آگ لگنے سے کئی بیگھہ گیہوں کی فصل جل کر خاک ہو گئی.
 آگ لگنے کے اسباب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے جبکہ دیگر افراد کا کہنا ہے کہ کسی نے بیڑی یا سگریٹ جلا کر پھینکا ہے.

انـجمن صیـانة اللـسان مدرسہ اسـلامـیہ عـربـیہ بیـت الـعلوم سرائے میر اعـظم گڑھ کا اختتـامی اجـلاس و تقـریب ختـم بخاری شـریف!


رپـورٹ: سفیـان حیـدر
 ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017) مشرقی اتر پردیش کی عظیم دینی ادارہ مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں تقریب انجمن صیانة اللسان و ختم بخاری شریف بتاریخ 23/رجب 1438ھ مطابق 20/ اپریل 2017 بروز جمعرات ہونا طے پایا ہے یہ اطلاع دیتے ہوئے ہم فرحت وشادمانی محسوس کرتے ہیں کہ چمنستان علم و معرفت، گلشن دین اسلام، گہوارہ رشدو ھدایت، باغ رسالت، منبع توحید وسنت، مرکز اھلسنت والجماعت مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ  کا یک روزہ "انجمن صیانۃ اللسان " کا اختتامی اجلاس بڑے تزک واحتشام کے ساتھ زیر صدارت حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم ناظم اعلی و شیخ الحدیث مدرسہ ھذا منعقد ہو رہا ہے، اس موقع پر طلباء عزیز عمده قرات، دلکش نعتیں، پرمغز تقاریر، دلچسپ مکالمہ کے ساتھ معلومات سے بھرپور  مختصر اورحسین پروگرام پیش کریں گے، جس میں آپ کی شرکت ہم اراکین بزم کے لئے باعث مسرت ہوگی.
                     ــــعـــ
کہاں یہ مرتبہ اپنا کہ دوں تکلیف شرکت کی
مگر مہماں فقیروں کے ہوئے ہیں بادشاہ اکثر

جو آنا چاہو ہزار رستے نہ آنا چاہو تو عذر لاکھوں
مزاج برہم طویل رستہ برستی بارش خراب موسم

تفصیل پروگرام یہ ہے
ختم بخاری شریف 08:00 بجے صبح
نشست اول بعد نماز ظہر تا عصر
نماز ظہر 01:30
نشست ثانی بعد نماز عشاء
نماز عشاء:08:00 بجے

جیـش مـحمد پبـلک اسکـول کے طـالب عـلموں میں انعـامات تقسیم!


رپـورٹ: ثاقـب اعـظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے جیش محمد پبلک اسکول کیشوپور انجانشہید کے صحن میں منعقد مرزا فریدالحسن بیگ مقابلہ میں اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے  13 طلبہ و طالبات  کو انعام تقسیم کئے گئے جس میں تین 5000 ہزار روپے اور 10 کو 1000 ہزار روپے اور میڈل سے نوازا گیا.
پروگرام کے مہمانوں کو پھولوں کا ہار پہنا کر خیر مقدم کیا گيا انعامات تقسیم کے ساتھ ہی ساتھ جن طلباء نے اسكول میں شاندار کارکردگی دکھائی ایسے طالب علموں کو ترقی کارڈ کے ساتھ ہی ساتھ اسکول کی جانب سے میڈل سے والدین کی موجودگی میں نوازا گيا.
واضح ہو کہ فریدالحسن مقابلہ پروگرام گزشتہ ماہ منعقد کیا گیا تھا جن میں پہلی، دوسری، تیسری، مقام پانے والے طالب علم کو بالترتیب 5000،2500،1500 اور 10 طالب علموں کو 1000 روپے دے کر نوازا گيا پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے گوپال پور کے ایس پی ممبر اسمبلی نفیس احمد نے کہا کہ دیہی علاقے میں فی الحال اس طرح کے اسکول دیکھ سکون ملتا ہے کہ بچے شہروں کی طرح گاؤں میں انگریزی کی تعلیم لے رہے ہے.جو تہذیب کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، آنے والے وقت میں ملک کے لئے ایک بہترین کارکردگی کریں گے جو کبھی گاندھی کے خوابوں کا بھارت کہا جاتا تھا اس پر آج كھروچ لگ گئی ہے جس کی بنیادی وجہ اچھی اور بہتر تعلیم اور تہذیب نہیں ملنے سے بہت پیچھے چھوٹ گیا ہے.اس موقع مینیجر مرزا محفوظ بیگ، مرزا عارف بیگ، ڈاکٹر ہری رام یادو، پرنسپل بی شرما، محمد ابراہیم خان، مرزا اسعد بیگ، راجیش یادو، شبنم تبام، راگنی سنگھ، سائقہ اعظمی، راجیش موریا، ندیم احمد، ذیشان احمد خان، ڈاکٹر محمد شاهدين اشفاق احمد وغیرہ موجود رہے.

جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور میں دو روزہ جلسہ دستار بندی 13/و14/اپریل کو ہو گا منعقد!



رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017) مشرقی یوپی کی قدیم دینی وعلمی درسگاہ جامعہ عربیہ احیاء العلوم مبارکپور کا دو روزہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی 13/اور14/اپریل بروز جمعرات و جمعہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا، جس میں مولانا ارشد مد نی استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیت علماء ہند اور دیگر علماء ومشائخ خطاب کریں گے، جامعه کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی محمد یاسر صاحب نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ جملہ برادران اسلام سے گذارش ہے کہ بلا تفریق مذہب و ملت جلسہ میں شریک ہو کر علماء دین کی بصیرت افروز تقریر سے استفاده حاصل کریں اور اپنے قلوب کو منور کریں.

حسن بن صباح کی مصنوعی جنت فردوس ابلیس!


تحریر: حافظ محمد شمیم بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آتشی مزاج، سانپ کا زہر، خونی پنجہ، گرگٹ کا رنگ، یہودی خصلت، انتقام کی آگ، اخلاق رذیلہ، شہرتِ حرص وہوس کی بلندی، جب کسی انسان کے دل و دماغ میں خون میں گوشت پوست میں سرایت کر جائے تو اس سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے.
جن افراد کے اندر یہ صفتیں بدرجہ اتم موجود ہوں کہ ان کے آتشی مزاج سے کیا خیر کی امید کی جا سکتی ہے ایسا انسان حشیش کے نشے میں چور ہو کر رشتہ داروں عزیزوں کے بڑے بزرگوں کے عزت و احترام کو اپنی ناپاک زبان سے ایسے الفاظ کا استعمال کرتا ہے کہ قارئین کرام کے ہوش اڑ جاتے ہیں، اس کے اندر اتنا زہر بھرا ہوتا ہے کہ جیسے صحرا میں سانپ کاٹ لے اور انسان پانی کے ایک ایک بوند کو ترستے ہوئے تڑپ تڑپ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جس انسان کو خدا نے اشرف المخلوقات کہا ہو اس کے اندر اتنا مہلک زہر بھر جائے یہ بات قابل توجہ ہے، مزید یہ کہ وہ انسان مسلمان ہو اسے اس بات کا علم ہو کہ کسی مسلمان کی غیبت کرنا کسی مسلمان کی آبرو ریزی کرنا کسی مسلمان کو بھری محفل میں رسوا کرنا یہ اسلام میں بڑا قبیح عمل ہے، لیکن پھر بھی زہریلے افراد اپنی بات کو تسلیم کرانے کے لئے دوسرے کے جسم پر زہر آلود کلمات سے حملہ آور ہوتے رہتے ہیں ایسے لوگوں کی وجہ سے انتشار اختلاف کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ایسے زہریلے افراد جس محفل میں پہنچ جائیں وہاں پر شرفاء کی ناموس کے پرخچے اڑ جاتے ہیں.
ان کے خونی پنجے اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ خونی رشتہ دار قریبی رشتہ دار دوست احباب بھی ان کی ترش کلامی سے بیزار ہو جاتے ہیں، ان کے حملے اتنے شدید ہوتے ہیں کہ جس پر ان کی زبان دراز ہوتی ہے اس کا بدن زخم سے لہو لہو ہو جاتا ہے، یہ بظاہر انسانی شکل میں نظر آتے ہیں لیکن گرگٹ کی طرح سے اپنا رنگ بدلنے میں ماہر ہوتے ہیں، معمول سی بات کو طول دیکر لال پیلے ہو جاتے ہیں، یہ انسانی شکل کے درندے مسلمان قوم کے لئے ہلاکت اور ذلت و رسوائی کا سبب بنتے جا رہے ہیں.
ان کے اندر اس قدر مکاری عیاری اور خبث باطنی بھرا ہوا ہوتا ہے یہ جب بھی زبان سے کوئی لفظ اگلتے ہیں وہ انتہائی درجے کا زہر ہوتا ہے اور یہ اپنے اعمال کے اعتبار سے لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ بڑے ہی نیک سیرت پاک باز ہیں جبکہ حقیقتاً ان کے دل کی گندگی زبان کے راستے سے سے جب ہاہر آتی ہے تو پورے ماحول کو متعفن کر دیتی ہے.
ان کے اندر یہودیوں کی خصلت بہت ہی بری طریقے سے پائی جاتی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑادو ان کی جمیعت کو تتر بتر کردو ان میں انتشار اختلاف پیدا کردو بظاہر یہ مسلمان نظر تو آئیں لیکن ان میں اتحاد نہ ہو ان کو اس مقام پر لاکر کھڑا کردو کی یہ آپس میں اک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوں ان کے اندر اپنے ہی بھائیوں میں اتنی نفرت پھیلا دو کہ یہ انتقام کی آگ میں جلتے رہیں، اللہ نے تو یہ کہا ہے کہ یہ مسلمان رحماء بینھم ہیں لیکن کچھ یہودی خصلت کے مالک افراد ہمیشہ مسلمانوں میں نفرت کے بیج بوتے رہتے ہیں، اللہ ایسے لوگوں سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے.
ان کے اخلاق رذیلہ قابل نفرت قابل مذمت ہوتے ہیں، ان کی زبان چلتی ہے تو اخلاق کا جنازہ نکل جاتا ہے، ان کے اخلاق کی بدبو سےہر مہذب انسان دور بھاگتا ہے، افسوس صد افسوس جس اخلاق کی برکت سے پورے عالم میں دین کی شع روشن ہوئی، آج کچھ بداخلاقوں کی وجہ سے ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا حریف نظر آرہا ہے، جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے ہی بھائیوں کے کچے گوشت نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں، اور دعوی کرتے ہیں اپنے مسلمان ہونے کا، شرم آنی چاہیے اللہ نے کس لئے انہیں دنیا میں بھیجا تھا اور وہ کیا گھٹیا کام کر رہے ہیں
ابھی بھی وقت ہے کہ وہ افراد فردوس ابلیس سے نکل آئیں اور حشیش کے نشے کو ترک کر دیں اور اپنی قوم کے لئے کچھ ایسے کام کر جائیں کہ کل اللہ انہیں اپنی حسین جنت میں داخل فرمائے آمین

کمپیوٹر کی معلوماتی پروگرام بعنوان آپکی عدالت تمام تیاریاں مکمل، کل بروز سوموار ہوگا منعقد!



رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اپریل 2017) قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ معلوماتی پروگرام بعنوان آپکی عدالت میں جسکی ساری تیاریوں کا جائزہ منیجر محمد فیصل اعظمی نے لیا اور آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور انشاء اللہ پروگرام پوری آب و تاب کے ساتھ منعقد ہوگا اس پروگرام کے حوالے سے مزید محمد انظر اعظمی نے بتایا کہ اس پروگرام کا آغاز 8 بجے سے ہوگا پہلی فرصت میں لوگ پاس سے اپنی نششت حاصل کرینگے اس کے بعد طلبہ کا ایک خاص پروگرام ویڈیو کی شکل میں دکہایا جائے گا اور آپکی عدالت پروگرام کا آغاز انشاء اللہ نو بجے ہوگا، پروگرام کے بعد حضرت مولانا عبد الملک صاحب بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند کا خصوصی خطاب ہوگا یہ پروگرام حضرت مولانا مفتی اشفاق احمد اعظمی کی صدارت میں ہوگا اور مہمان خصوصی کے طور پر مولانا سرفراز احمد اصلاحی، مفتی سیف الاسلام صاحب، مولانا انیس احمد اصلاحی، مفتی احمد اللہ پھولپوری، مولانا افضل قاسمی، مفتی اجود اللہ پھولپوری، جناب ندیم جاوید صاحب، جناب نفیس احمد صاحب، جناب توقیر عالم عرف اچھو، جناب عمران احمد عرف ہٹلر، جناب عادل شیخ صاحب، جناب پرکاش یادو چئرمین سرائے میر وغیرہ شرکت کرینگے انظر اعظمی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اس معلوماتی پروگرام میں شریک ہوں اور اس سے فائدہ اٹھائیں، پروگرام لائیو بھی دکھایا جائے گا لائیو دیکھنے کے لئے ملک و بیرون ملک والے آئی این اے نیوز کے فیسبک پیج https://www.facebook.com/inanews.in/ کو لائک کریں.

Saturday, 1 April 2017

دس دنـوں کے انـدر چـار موٹـر سـائیکل چـوری، لوگـوں ہوئے خـوفـزدہ، پولیـس کے ہاتھ ابھی تـک خـالی!


رپـورٹ: جـاویـد حـسن انـصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) مبارکپور قصبےمیں موٹر سائیکل چوری رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی کوئی گروہ ہے جو آئے دن موٹر سائیکل چوری کر رہا ہے اور ابھی تک پولیس کے ہاتھ خالی ہے.
اطلاع کے مطابق دس دنوں میں قصبے سے چار موٹر سائیکل چوری سے سنسنی پھیل گئی ہے، تازہ معاملہ ہفتہ کو مبارکپور قصبے میں واقع انصار گرلس انٹر کالج میں انٹر کا امتحان دینے بائک سے آیا گاڑی چوروں نے اڑا ديا جب امتحان دے کر باہر نکلا تو باہر دیکھ سن ہو گيا اور اس کی اطلاع پولیس کو دی، ایک ہفتے کے اندر ایک ہی جگہ سے دوسری بار موٹر سائیکل چوری ہونے سے پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے.
مبارکپور قصبہ کے انصار گرلس انٹر کالج میں گياس پور گاؤں تھانہ كندھراپور کے راجیش یادو بیٹے بلرام انٹر کا امتحان دینے موٹر سائیکل سے
آیا تھا امتحان دیکر جب راجیش باہر نکلا تو اپنی گاڑی نہ پاکر حیران رہ گيا اور اس کی اطلاع 100 نمبر پر دے دی لیکن ابھی تک پولیس اس کا پتہ نہیں لگا پائی.
معلوم ہو کہ اسی مقام سے ایک ہفتہ پہلے بلرياگنج کے ایک طالب علم کی گاڑی چوری کا معاملہ ابھی ظاہر نہیں ہوا کہ آج پھر چوری ہونے سے لوگوں میں بھاری ناراضگی دیکھنے کو ملی.
اس سلسلے میں جب سی او صدر سچدانند سے پوچھا کہ دس دنوں میں قصبے سے چار گاڑی چوری ہونے کی اطلاع مل رہی ہے اس پر کیا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ شہر سے چار گاڑی چوری ہونے کی خبر ہمیں نہیں ہے اگر ایسی بات ہے تو پولیس اسے چیک کر انکشاف کرے گی.

مشـرقـی یـوپـی سنـت کـبیرنگـر سے شـائـع ہونے والا مجـلہ نئی روشـنی کا نیـا شـمارہ منـظر عـام پر!


رپـورٹ: ثـاقـب اعـظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) مشرقی یوپی برینیاں سنت کبیرنگر سے شائع ہونے والا جاذب مجلہ نئی روشنی کا نیا شمارہ منظر عام پر آچکا ہے قارئین کرام سے گزارش ہے کہ وقت پر حاصل کر لیں، علاوہ ازیں قلم کار حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے قیمتی مضامین مجلہ کو ارسال کریں، خیال رہے یہ مجلہ ایک دینی علمی ترجمان ہے جس میں بلا تفریق مسلک و مشرب مجلہ آپ سبھی قلمکار صاحبان کی نگارشات کا منتظر ہے، آپ اپنے قیمتی مضامین بذریعہ ای میل ارسال کریں، جس کے لئے ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے.
salmanahmed2771991@gmail. Com
mob:  +91-9918165041

اپریل فول کی حقیقت اور اسکے نقصانات!


تحریر: مفتی محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال ایک اپریل کو اپریل فول منایا جاتا ہے، جھوٹ بولنا، دھوکہ دینا، مذاق کرنا، ایذاء رسانی اور دوسروں کو بے وقف بنانے کے طور پر یہ دن منایا جاتا ہے، مغربی اقوام کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی اسکو بڑے ہی ذوق وشوق سے مناتے ہیں، اس دن جھوٹی خبریں پھیلا کر دوسروں کو پریشان کیا جاتا ہے، جھوٹ بول کر دوسرو‍ں کو دھوکہ دیا جاتا ہے، اپریل فول ان چند رسومات میں سے ایک رسم ہے جس میں جھوٹ کو فروغ دیا جاتا ہے، جھوٹ کا سہارا لیکر لوگوں کا جانی ومالی نقصان کیا جاتا ہے، بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اس دن کی کذب بیانی سے بہت سارے لوگوں کی جانیں ہلاک وبرباد ہوجاتی ہیں، اسکی تاریخ اور حقیقت کے متعلق اگر دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس کی بنیاد اسلام اور مسلم دشمنی پر رکھی گئی ہے، تاریخی طور پر یہ بات واضح ہے کہ اسپین پر جب عیسائیوں نے دوبارہ قبضہ کیا تو مسلمانوں کا بے تحاشا خون بہایا، آئے روز قتل وغارت گری کے بازار گرم کئے بالآخر تھک ہار کر بادشاہ فرڈینینڈ نے عام اعلان کروایا کہ مسلمانوں کی جان یہاں محفوظ نہیں، ہم نے انہیں ایک اور اسلامی ملک میں بسانے کا فیصلہ کیا ہے، جو مسلمان وہاں جانا چاہیں ان کے لئے ایک بحری جہاز کا انتظام کیا گیا ہے جو انہیں اسلامی سرزمین پر چھوڑ آئے گا، حکومت کے اس اعلان سے مسلمانوں کی کثیر تعداد اسلامی ملک کے شوق میں جہاز پر سوار ہوگئی، جب جہاز سمندر کے عین درمیان میں پہنچا تو فرڈینینڈ کے فوجیوں نے بحری جہاز میں بذریعہ بارود سوراخ کردیا اور خود بحفاظت وہاں سے بھاگ نکلے، دیکھتے ہی دیکھتے پورا جہاز غرقاب ہوگیا، عیسائی دنیا اس پر بہت خوش ہوئی اور فرڈینینڈکو اس شرارت پر داد دی، یہ یکم اپریل کا دن تھا، آج یہ دن مغربی دنیا میں مسلمانوں کو ڈبونے کی یاد میں منایا جاتا ہے اسلئے مسلمانوں کو اس تہوار کے منانے سے بالکلیہ اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ سب سے پہلے تو یہی بات ہے کہ اس کے منانے میں غیروں کی مشابہت لازم آتی ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے، اور یہ تہوار جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے اور یہ دونوں چیزیں شریعت مطہرہ میں گناہ کبیرہ میں سے ہیں اسی لئے اس طرح کے تہوار کے منانے سے خود بھی بچا جائے اور دوسروں کو بھی بچایا جائے، اور حکومت کو بھی چاہیئے کہ وہ اس پر پابندی لگانے میں اپنا اہم رول ادا کرے.

منگرواں کے الامین نیشنل اسکول میں سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کا انعقاد!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
منگراواں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017)منگراواں میں واقع الامین نیشنل اسکول کے سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کی تقریب میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے، اس سالانہ جلسہ میں دار المصنفین کے رفیق مولانا عمیر الصدیق ندوی نے اپنی تقریر میں عالمی سطح پر تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مسلمانوں کی روشن تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوۓ مستقبل کے حوالے سے سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی دعوت دی۔
الہ باد یونیورسٹی میں شعبہ عربی کے اسسٹنٹ پروفیسر مرزا محمود بیگ نے علم کی اہمیت بتاتے ہوۓ کہا کہ امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی کے گیٹ پر بھی قرآنی آیات لکھی ہوئی ہیں۔ ادارے کی تاسیس کو ایک خوش آئند قدم بتاتے ہوئے انہوں نے منتظمین کو مبارک باد پیش کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں جامعۃ الفلاح کے ناظم مولانا طاہر مدنی نے مذہبی علوم کی اہمیت اور غرض وغایت پر بڑی مفید باتیں پیش کیں اور ساتھ ہی عصری علوم کو مذہبی علوم کے ساتھ امتزاج پر بھی زور دیا۔ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ مولانا نے الامین کی کوششوں کو سراہا۔
اس پروگرام میں امجد علی غزنوی انٹر کالج کے استاد نور الدین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، ادارہ کے سرپرست عبدالباقی ریٹائرڈ پرنسل محمد مسعود خان انٹر کالج نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کرکے سامعین کا دل موہ لیا بعد ازاں انعامات کو تقسیم کرکے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
الامین نیشنل اسکول کے بانی احمد ریحان فلاحی نے ادارہ کے مقاصد و اہداف اور اس کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ 

بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف ديوبند کا اختتامی اجلاس عام بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا !


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) بزم شاہ عبدالغنی طلبہ ضلع اعظم گڑھ دارالعلوم وقف ديوبند کا اختتامی اجلاس عام کل بروز جمعرات بعد نماز عشاء متصلا درسگاہ عربی ہفتم میں منعقد ہوا جس کی صدارت فرید العصر حضرت مولانا فریدالدین صاحب قاسمی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض بزم کے رکن محمد سالم اور شفیع اللہ اعظمی نے انجام دیئے پروگرام کا آغاز قاری محمد عبداللہ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، نعت النبی محمد عامر نے پیش کی پروگرام میں تین تقریریں پیش ہوئیں جن میں اول پوزیشن محمد عامر مدارپور، دوم پوزیشن عبدالصبور انجان شہید، سوم پوزیشن محمد محسن چڑیمار نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ بزم ھذا کے صدر عبیدالرحمان اعظمی نے پیش کیا اور ایک مکالمہ بعنوان "مدارس اسلامیہ ماضی حال اور مستقبل ایک تقابلی جائزہ" مرزا محمد نوفل، محمد معاذ، اعجاز احمد، عبدالرحمن اور عبدالحفيظ نے پیش کیا اور اس کے علاوہ اس پروگرام میں ایک  انوکھا اور دلچسپ پروگرام "آواز کا سفر وقت کی شاہ راہ پر" محمد عیاض انصار احمد محمد عاصم محمد شہزاد نے پیش کیا جبکہ کوئز بعنوان "فتح مکہ کی تفصیلی روداد" محمد شہزاد نے پیش کیا انجمن کی رپورٹ محمد عاصم اعظمی نے پیش کی، ترانہ انجمن محمد عامر اعظمی نے پیش کیا پروگرام کے صدارتی خطاب میں فرید العصر حضرت مولانا فریدالدین صاحب قاسمی نے طلبہ کو محنت و مستعدی اور شوق و جذبہ کے ساتھ اپنے شب و روز کے تمام اوقات کو تعلیم تعلم میں صرف کرنے کی ضرورت اور یہ اعظم گڑھ کی انجمن ماشاءاللہ طلبہ کی محنتوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اعظم گڑھ جس کے بارے میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ اعظم گڑھ نہیں بلکہ علماء گڑھ ہے تو اس زمانے سے لیکر آج تک حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کا وہ جملہ بالکل درست ثابت آرہا ہے اللہ کرے کہ قیامت تک باقی رہے جبکہ خصوصی خطاب حضرت مولانا زین الدین صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم وقف ديوبند نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماشاءاللہ طلبہ اعظم گڑھ کا پروگرام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کاش کہ آج فخر المحدثین علامہ انظر شاہ رحمۃ اللہ علیہ زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے ان کا فکرہ ہی یہی رہتا تھا طلبہ انجمنوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں میں انکے ساتھ تقریباً 12 سال سفر وحضر میں رہا بہت قریب سے رہ کر حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ دیکھنے کا موقع ملا انکے علاوہ پروگرام میں تشریف لانے والے اساتذہ میں حضرت مولانا غلام نبی صاحب کشمیری استاذ حدیث دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا مفتی محمد ساجد صاحب قاسمی استاذ ادب جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند، حضرت مولانا محمد سکندر اعظم صاحب استاذ دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا سمیع الدین صاحب استاذ دارالعلوم وقف ديوبند، حضرت مولانا مہدی حسن عینی رائے بریلی نے شرکت کی ان کے علاوہ اعظم گڑھ سے مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لانے والے حضرت مولانا محمد ارشد صاحب قاسمی حضرت مولانا محمد یاسر صاحب قاسمی حضرت مولانا محمد عادل صاحب قاسمی نے بھی شرکت فرمائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد اسعد پرتاپ گڑھ توقیر عالم غازی پوری مشارب اعظمی کوٹلہ عبدالرحمن پورنوی اسامہ اعظمی انجان شہید فرحان اعظمی سیہی پور محمد جونپور کے نام قابل ذکر ہیں اخیر میں بزم ھذا کے صدر عبیدالرحمان اعظمی نے جملہ اساتذہ کرام مہمانان عظام اور جمیع حاضرین کا شکریہ ادا کیا مولانا سکندر اعظم صاحب کی دعا پر اجلاس بحسن خوبی اختتام پذیر ہوا.

قـومی یـکجہتی کـانفرنس سـرزمین دیوبند میں تیـاریـاں شـروع!


رپـورٹ: سـلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 1/اپریل 2017) جرائم اور اخلاق سوز رسم سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے شراب نوشی، منشیات، فحاشی وعرانیت پر روک لگانے کیلئے جنین کشی جیسے انسانیت کش جرائم کے خاتمہ کیلئے سماجی مسائل وجرائم اور بے حیائی کے سدباب کیلئے ملت اسلامیہ کی پاسبان تنظیم جمعیة العلماء ہند ضلع سہارن پور کے زیر اہتمام "قومی یکجہتی کانفرنس" بڑے روز شور سے سرزمین دیوبند میں 4/اپریل 2017 بعد نماز عصر تا عشاء منعقد ہونے جارہا ہے.
جس میں ملت اسلامیہ کے دھڑکتے دل جانشین فدائے ملت مولانا سید محمو اسعد مدنی صاحب زیدمجھم (جنرل سکریٹری جمعیتہ العلماء ہند)اور سادھو پرمود اچاریہ کرشنم صاحب مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمایں گے.
اس لئے تمام محبان وطن سے اپیل ہے کہ بلا تفریق و ملت اجلاس میں شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنائیں اور ملی بیداری کا ثبوت دیں.
بتا دیں کہ اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور اطراف کے مختلف مساجد میں عوام کو جوڑنے کیلئے میٹنگ شروع ہو چکی ہے جس کی قیادت مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب و مولانا احمد عبداللہ صاحب کر رہے ہیں.
قاسم پورہ روڈ میں واقع ایک کالونی جو کہ فدائے ملت کی جانب منسوب ہے اسی میں منعقد ہوگا، وہیں اجلاس کے  اسٹیج پنڈال لگوانے میں  پرزور انتہائی خوش دلی کے ساتھ اراکین انتظامیہ مصروف ہے جو کہ ان شاء اللہ تعالی منگل سے قبل ہی مکمل ہو جائے گا.