اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 29 August 2017

یوپی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد پہلی بار اعظم گڑھ میں کل ہوگی اکھلیش یادو کی آمـــد!



رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) یوپی اسمبلی انتخابات میں ملی زبردست شکست کے بعد سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو 30 اگست کو پہلی بار ضلع میں كارگيل شہید کا مجسمہ کی نقاب کشائی پروگرام میں آ رہے ہی‍ں، ویسے تو پروگرام شہیدوں کے احترام کا ہے لیکن سیاسیت داں لوگ اسے سیاسی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، اس کے لئے جہاں یوا نیتا، و دیگرا سماجوادی عہدیداران و کارکنان مختلف مقامات پر ملاقات کر لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پہچنے کی اپیل کر رہے ہیں، سابق وزیر اعلی کی آمد کیلئے جگہ جگہ استقبال کی تیاری مکمل ہو چکی ہے.
بتاتے چلیں کہ سگڑی تحصیل کے نتھوپور میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو 30 اگست کو كارگيل شہید رام سموجھ یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ پوروانچل کے شہید خاندانوں کا احترام کریں گے.
اس دوران وہ لوگوں سے خطاب بھی کریں گے، اسمبلی انتخابات کے بعد اکھلیش یادو پہلی بار اعظم گڑھ آ رہے ہیں،سماجوادی کارکنان چاہتے ہیں کہ پروگرام میں ہم یہ ثابت کر سکیں کہ ان کے اندر کوئی کمی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک ہفتے سے سماجوادی پارٹی کارکنان مسلسل دسوں اسمبلی میں میٹنگ کر کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پروگرام میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں.
پروگرام شہید خاندان کی جانب سے منعقد ہے لیکن سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے شہر سے لے کر گاؤں تک اکھلیش یادو کا پوسٹر اور ہوڈنگ لگا دی ہے،  پارٹی کے سابق وزیر درگا پرساد یادو، نفیس احمد، رام آسرے وشوکرما سمیت تمام بڑے لیڈروں کو الگ الگ ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہے.

ممبئی میں موسلہ دھار بارش کیوجہ سے ہائی الرٹ، ہوائی جہاز پر بھی پڑا اثر!


رپورٹ: عبید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) بہار میں سیلاب کے بعد آج ممبئی میں سخت بارش شروع ہو چکی ہے، سڑکوں اور اسپتالوں میں پانی بھر چکا ہے، لوگوں کا اب آمد و رفت کم ہو گیا ہے، وہیں ہوائی جہاز بھی تاخیر سے اڑ رہے ہیں.
اطلاع کے مطابق موسم کے جانکار نے بتایا کے اگلے دو دنوں تک لگاتار ممبئی میں بارش ہوگی، جس کے چلتے مہارشٹرا سرکار نے ممبئی میں  شام 04:30 بجے سے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے.
اس وقت ورلی، جوگیشوری، ماہم، تھانے، پریل، ہربور لائن، وڈالا، کرلا سمیت دیگر جگہوں میں بارش ہورہی ہے جس کے چلتے نصف درجن ٹرین رد کر دی گئی ہے.

کیفيات ایکسپریس میں اعظم گڑھ کے چار مسافروں کو زہر کھلا کر لاکھوں کا سامان لوٹا!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) كیفيات ایکسپریس ٹرین کے اے سی ڈبہ میں سفر کر رہے چار مسافروں کو زہر خورانوں نے اپنا شکار بنا لیا اور ان کے پاس سے لاکھوں روپئے اور سامان لے کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ہوتے ہی چاروں مسافروں کو گاڑی سے اتار کر مقامی اسپتال پہونچا دیا گیا جس میں سے دو لوگوں کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
موصولہ خبر کے مطابق اعظم گڑھ ضلع کے پھول پور تھانہ کے منڈيار گاؤں کے رہنے والے حسن رضا (30) ولد عبد اللہ، سرپتہاں تھانہ کے سرائے محی الدین پور گاؤں کے رہنے والے ابرار احمد (26) ولد ریاض احمد، اعظم گڑھ روناپار تھانہ کے کرمینی گاؤں کے رہنے والے شاہ عالم (39) ولد شفیع اللہ اور ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریبا 40 سال ہے یہ چاروں سعودی عرب سے کما کر دہلی آئے اور وہاں سے کیفیات کے ذریعہ گھر اعظم گڑھ جارہے تھے۔
اطلاع کے مطابق دہلی میں ان کی ملاقات زہر خورانوں سے ہوگئی اور انہوں نے چاروں کو کیفیات ایکسپریس میں AC میں ٹکٹ کا بندوبست کرایا اور ساتھ میں سفر کرنے لگے، راستے میں پانی کی بوتل میں نشہ آور اشیاء دے کر سب کو بیہوش کر دیا، بیہوش ہو جانے کے بعد ان کے پاس سے نقد روپئے اور قیمتی سامانوں سے بھرے بیگ لے کر فرار ہوگئے، بیہوش پڑے چاروں مسافروں کو دیکھ کر دوسرے مسافروں نے مقامی اسٹیشن پر جی آر پی کے جوانوں کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی جی آر پی نے سب کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرا دیا ہے، جہاں دو لوگوں کی حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے، جی آر پی نے واقعہ کی اطلاع متاثرین کے اہل خانہ کو دیا تو موقع پر گھر کے لوگ بھی پہنچ گئے۔

یوا شکتی کے بینر تلے سیلاب متأثرین کو دیا گیا فوڈ پیکیج!


رپورٹ: مرزا اثمر بلریاگنج
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھاگلپور(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) یوا شکتی  کی طرف سے بہار کے بھاگلپور ضلع کے كہل گاؤں انومنڈل میں سیلاب ریلیف کیلئے پرکھنڈ صدر آدتیہ کمار سنگھ کی قیادت میں کیا گیا.
اس موقع پر یوا شکتی کے پرکھنڈ صدر جناب سنگھ نے کہا کہ سیلاب سے بے حال لوگ، ڈوبتے بہتے بچوں، بزرگ اور مویشیوں کی مدد کیلئے میں اور میری تنظیم ہمیشہ سے تیار ہے اور آگے بھی رہے گی.
اس موقع پر پرکھنڈ جنرل سکریٹری راہل مشرا، پرکھنڈ سکریٹری چھوٹو کمار اور آدتیہ کمار گپتا، ساحل کمار، امت کمار بھاسکر، کندن پرتاپ سنگھ، رشو چوبے، کنال، کوشل کمار، اجے کمار، راجکمار، انوپم سمیت درجنوں کارکن موجود تھے.

قربانی کا تاریخی پس منظر!


از: مفتی محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قربانی ایک عظیم الشان پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے، رب کائنات کو انکی اطاعت وفرماں برداری اور امتحان میں کامیاب ہونا اتنا اچھا لگا کہ قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں پر جو صاحبِ استطاعت ہوں قربانی کرنا واجب وضروری قرار دے دیا، ویسے تو ہم سب جانتے ہیں کہ جو اللہ کا جتنا قریب اور متقی ہوتا ہے اسکو دنیا میں اتنی ہی زیادہ آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، حضرات انبیاء کرام اللہ کے برگزیدہ اور مقرب بندے تھے اسلئے جو تکالیف انبیائے کرام نے اٹھائی ہیں اسکو ہم سوچ بھی نہیں سکتے، انہی انبیائے کرام میں سے ایک جلیل القدر نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں جن کو اللہ سبحانہ وتعالی نے بہت سارے طریقے سے آزمایا ہمیشہ وہ رب ذوالجلال کے امتحانات وآزمائشوں میں سو فیصد کامیاب وکامراں ہوتے رہے، اوّلا انکی پیدائش ایک بت ساز اور مورتیوں کی پوجا کرنے والے آزر نام کے ایک شخص کے گھر میں ہوئی، چاند اور سورج کے پجاری کے معاشرہ میں آپکی پرورش اور تربیت ہوئی، اللہ سبحانہ وتعالی کے حکم کے مطابق پہلے اپنے والد محترم کو اسلام کی دعوت دی اور پھر نمرود کے دربار میں اسلام کا پرچم لہرایا، اللہ کا راستہ لوگوں کو دکھاتے رہے یہاں تک کہ آپ 80 سال کے ہوگئے، آپ کی کوئی اولاد نہ تھی آپ کا کوئی غم خوار اور وارث نہ تھا آپ نبی تو تھے ہی اسلئے ناامیدی کفر ہے اس کے بارے آپ بخوبی جانتے تھے آپ نے اللہ کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلا کر کہا رب ھب لی من الصالحین (اے اللہ مجھے نیک صالح اولاد عطا کیجیئے) دعا مانگی اللہ نے نیک وصالح ہونے کے ساتھ حلیم وبردبار لڑکا حضرے اسماعیل کی شکل میں عطا فرمایا اسکے بعد بچے کو اور اسکی والدہ حضرت ہاجرہ کو وادی غیر ذی زرع میں بھی چھوڑنے کا واقعہ مشہور ہے یہ بھی خداوند قدوس کی طرف سے ایک آزمائش تھی، الغرض اسماعیل علیہ السلام جب بڑے ہوئے، ہوش مند ہوئے، والدین کی خدمت کے قابل ہوئے والدین کو یہ آرزو تھی کہ اب ہمارا بیٹا ہماری خدمت کرے گا، ہمارا سہارا اور دین کا وارث بھی بنے گا لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا امتحانات کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا، پھر ایک اور آزمائش در پیش ہوئی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خواب میں اللہ نے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کا حکم دیا، جب باپ نے اپنے بیٹے کے سامنے خواب کو بیان کیا تو بیٹے نے کیا ہی عمدہ جواب دیا کہا کہ ابا جان آپ کو جس چیز کا حکم دیا گیا ہے آپ وہ کرگزریئے آپ مجھے انشاء اللہ صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے، تو ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹے کو قربان گاہ کی طرف لے جانے لگے ادھر شیطان نے حضرت ہاجرہ کو بہکانے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس گیا وہاں بھی ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑا، اپنی آنکھوں میں پٹی باندھ کر بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا کر چری تیز کرکے جب گردن پر پھیرنا چاہا تو اللہ کے حکم سے وہاں مینڈھا آگیا اسکو قربان کردیا گیا اور حضرت اسماعیل علیہ السلام صحیح سلامت بچ گئے، یہ قربانی اسی تاریخی واقعہ کے پس منظر میں واجب اور ضروری قرار پائی ہے، اللہ سبحانہ وتعالی کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت وفرماں برداری اور امتحان وآزمائش میں کامیاب ہونا اتنا اچھا لگا کہ قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں پر جو صاحبِ استطاعت ہوں قربانی کرنے کو واجب اور ضروری قرار دے دیا گیا، اگر اللہ پاک نے کسی کو استطاعت اور طاقت دے رکھی ہے تو اسے چاہیئے کہ وہ قربانی کرے، اس سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے اور جو شخص گنجائش ہونے کے باوجود قربانی نہیں کرتا تو اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا شخص ہماری عید گاہ میں نہ آئے اور ہماری خوشی میں شریک نہ ہو، اسلئے ہمیں چاہیئے کہ ہم قربانی کریں آج کل کے معاشرہ میں ایک وبا دن بدن بہت پھیل رہی ہے کہ لوگ قربانی کرتے ہیں اور اس میں نام ونمود بھی کرتے ہیں اور یہ کہتے پھرتے ہیں کہ میں نے اتنے ہزار کے اتنے لاکھ کے بکرے قربانی کیلئے خریدے ہیں، پھر اسکے بعد بکروں کو ساتھ رکھ کر کیمرہ آن کرکے بڑے ہی شوق کے ساتھ اپنی سیلفی لیتے ہیں، اسکو فیس بک، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر اپلوڈ کرتے ہیں اور پھر بار بار اس کو چیک کرتے رہتے ہیں کہ کتنے لوگوں نے میری پوسٹ کو لائک اور کتنوں نے کمینٹ کیا ہے اور کمینٹ میں کیا لکھا ہے اور یہ بھی انکی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میری اس پوسٹ کو شیئر کریں یہ سب نمائش اور دکھلاوا نہیں تو اور کیا ہے؟؟؟
یہ دکھلاوا اللہ کو بالکل بھی پسند نہیں ہے، اور اسی طرح گوشت اور بکرے کے ذبح کی فوٹو اور ویڈیوز بناتے ہیں، اس سے بھی ہمیں بچنا چاہیئے کیونکہ اس سے ہمارے برادرِ وطن کو تکلیف ہوتی ہے، ہم انسان ہونے کے ناطے اور وطنی بھائی ہونے کے ناطے انکا بھی خیال رکھیں، اسلئے ہم قربانی خالص اللہ کو خوش کرنے کیلئے اور رضائے الہی حاصل کرنے کیلئے کریں، نام ونمود اور دکھلاوے سے مکمل احتراز کریں.

بہار سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آگے بڑھا ننھا شاعر سفیان پرتابگڑھی!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 29/ اگست 2017) بہت کم عمر میں دنیا بھر میں اپنی شاعری کے ذریعہ دھوم مچا دینے والے ننھا شاعر سفیان پرتابگڑھی اب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے، ملک اور دنیا میں ہونے والے مشاعروں کے اسٹیج سے شاعری پڑھنے والے اس ننھے شاعر نے مشاعروں کی دنیا میں الگ پہچان بنائی ہے، اسٹیج سے زمین پر اترکر اب سفیان سماج کی خدمت میں کود پڑے ہیں، جس کی شروعات انہوں نے بہار کے سیلاب متاثرہ علاقے سیمانچل سے کی ہے.
آپ کو بتا دیں کہ بہار میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، اس سیلاب میں چار سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے، اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہیں، بہار کے حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے بہار سیلاب متاثرین کے لیے پانچ سو کروڑ روپیوں سے مالی امداد فراہم کرنے کے لئے اعلان کیا گیا ہے، اس ترتیب میں، بہار سیلاب متاثرین کی مدد سے سماجی ادارے بھی مصروف ہیں، جبکہ سماجی ادارے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، کچھ مشہور شخص بھی بہار کے متاثرین کے لوگوں کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہیں.
چھوٹے شاعر سفیان پرتابگڑھی نے بہار میں سیلاب متاثرین تک پہنچنے میں بھی مدد کی ہے، جہاں سفیان نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے، انہوں نے کہا کہ "سیلاب زدہ علاقوں میں ہوں، اب آنکھوں کے سامنے جو منظر ہے بتا نہیں سکتا، یہاں کے لوگوں کو اب سخت ضرورت مکان اور دوائیوں کی ہے، اس سلسلے میں ہماری ایک ٹیم ابھی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے" .
انہوں نے متاثرین کی مدد کرنے کے لئے کہا کہ وہ بہار میں ایک خاندان سے ملنے آئے ہیں، جس میں آٹھ بیٹیاں ہیں، کمانے کے لئے کوئی نہیں، اور متاثرہ کے خاندان کے سربراہ سیلاب میں بہہ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سے جو کچھ بھی ہو پایا ہم نے مدد کی، اس بات کی ہمیں خوشی ہے لیکن اس بات کا بھی افسوس ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ نہیں کر پائے ہیں.

بلاتکاری بابا رام رہیم کو سزا سنانے کے بعد گاندھی پی جی کالج کے طلبہ نے بلاتکاری بابا کا پتلا پھونکا!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے گاندھی پی جی کالج کے طلباء نے بلاتکاری گرمیت بابا رام رہیم کا پتلا جلایا.
واضح رہے ڈیرہ سچا سودا گرمیت بابا رام رہیم (50) کو سی بی آئی کورٹ نے جمعہ کو ریپ کے معاملے میں مجرم قرار دیا تھا، سزا کے اعلان کے بعد گاندھی پی جی کالج  مالٹاری کے سیکڑوں طلباء نے طلبہ یونین صدر اشیش یادو کی قیادت میں کالج گیٹ کے پاس رام رہیم کا پتلا پھونکا اور مردہ آباد کے نعرے لگائے.
طالب علم رہنما اشیش یادو نے کہا کہ آج ملک میں بلاتکاری بابا رام رہیم کو قانون کی طرف سے سزا دے کر مظلوم بہنوں کو انصاف دیا، آج قانون نے انصاف مظلوموں کے ساتھ انصاف کر یہ ثابت کردیا ظلم کا خاتمہ ہوتا ہی ہے، ضرورت ہے ایسے بلاتکاری باباؤں سے لوگوں کو بچانے کی.
اس موقع پر سوريہ پركاش سنگھ ایس پی، روندر یادو، منیش یادو، یوگیش وشوکرما، کندن سنگھ، برجیش یادو، دیوورت سنگھ، گورکھ سنگھ وغیرہ سمیت سیکڑوں طلبہ موجود رہے.

گھر سے اسکول کیلئے نکلی چار طالبہ ہوئی غائب!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جلال آباد/شاملی(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) گھر سے اسکول کے لئے نکلی قصبہ کی چار طالبہ اچانک غائب ہوگئی، ان میں دو سگی بہنیں بھی شامل ہیں، گھر والوں نے دن بھر لڑکیوں کو تلاش کیا لیکن کوئی پتا نہ لگ سکا، گھر والوں نے کچھ غلط حرکت ہونے کی فکر لاحق ہوگئی، اور معاملہ سوشل میڈیا پر شائع ھونے کی وجہ سے پولس محکمہ میں ہڑکمپ مچ گیا، پولس افسران پل پل کی خبر اپنے مقامی افسروں سے لیتے رہے خبر لکھے جانے تک پولس کو کوئی تحریر نھیں دی گئی تھی.
کلاس 8 سے 10تک پڑھنے والی جلال آباد کے ایک اسکول کی اور دوسرے انٹر کالج کی تین لڑکیاں سوموار کے روز صبح ساڑھے سات بجے گھر سے اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن جب دوپہر کو وہ سب گھر نھیں لوٹی تو گھر والوں کو فکر ہوئی، گھر والے اسکول پہونچے تو معلوم کرنے پر بتایا گیا کہ آج تو ڈی ایم کے حکم کی وجہ سے چھٹی تھی، تو اب گھر والوں کے ہوش اڑ گئے، انھوں نے بچیوں کو خوب تلاش کیا اپنی اپنی رشتہ داری میں بھی فون کے ذریعہ معلوم کیا مگر کچھ پتا نا چل سکا.

مسلح بدمعاشوں نے ڈاکٹر کو گولی مار کر کیا قتل، موقع پر پہنچی پولیس!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کپتان گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017)  كپتان گج تھانہ علاقہ کے كسمہرا گاؤں کے قریب مسلح بدمعاشوں نے سوموار کو دن میں 10.30 بجے ایک ڈاکٹر کی گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے اس واقعے کی وجہ سے تلاش میں مصروف ہیں، لاش کو بعد میں مارٹم بھیج دیا گیا تھا، مئو ضلع کے محمد آباد کوتوالی علاقے کے خیرآباد رہائشی اروند عرف گڈو 25 سال بیٹے اشوک کمار اعظم گڑھ ضلع کے اهرولا تھانہ علاقہ کے مقامی ٹاؤن واقع چاندنی چوک پر گزشتہ دس سال سے رہتا تھا، ایک عورت بھی اس کے ساتھ رہتی ہے، اروند یہاں ایک کلینک چلاتا تھا، سوموار کو صبح وہ اپنے گاؤں کو اسکوٹی سے جا رہا تھا صبح 10 بجے تقریباً وہ بستی بھجبل نظام آباد راستے پر واقع كسمہرا گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ تبھی موٹر سائیکل سوار تین بدمعاش پہنچے اور اروند پر فائرنگ شروع کر دیا 1 دو گولی لگنے کے بعد اروند موقع پر ہی گر گیا، اس کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے.
واقعہ کی معلومات ہونے پر كپتانگج اور اهرولا تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی، زخمی کو ہسپتال میں لے جایا گیا، پولیس کیس کی تحقیقات میں ملوث ہے، مقتول کے گھر والو  کو اطلاع دی گئی، اس واقعہ میں ہولیس کو ابھی مجرم کا معلومات نہیں ہوئی ہے،  ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی نریندر پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے. لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.

ضلع اعظم گڑھ میں مسلم ریلیف کمیٹی کے بینر تلے بہار سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے جوش و خروش!


رپورٹ: ابو ایوب قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) اعظم گڑھ کے مسلمانوں نے مسلم ریلیف کمیٹی کے بینر تلے بہار کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے نہایت جوش و خروش کے ساتھ چندہ جمع کرنے کی مہم چھیڑ رکھی ہے اور اس کے سکریٹری جناب محمد انیس صاحب اور جامع مسجد اعظم گڑھ کمیٹی کے فعال ممبر جناب سلیم احمد صاحب جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور جمعیۃ علماء بہار کے ذمہ داران سے برابر رابطہ رکھے ہوئے ہیں.
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ناظم نشر و اشاعت مولانا محمد عارف عمری نے بتایا کہ اعظم گڑھ کے مسلمانوں نے بہار سیلاب کی امداد کیلئے دس لاکھ روپیوں کا نشانہ مقرر کر رکھا ہے اور اسی کے ساتھ کافی مقدار میں کپڑے اور دیگر استعمال کی اشیاء بہار کے مختلف علاقوں میں بھیجنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں.
جناب سلیم احمد صاحب نے جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب حسن احمد قادری صاحب سے فون پر بات کرکے بہار کی تازہ ترین صورتحال دریافت کی، اور اعظم گڑھ کے مسلمانوں کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی.
سردست ڈھائی لاکھ روپئے اعظم گڑھ سے جمعیۃ علماء بہار ریلیف کمیٹی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کئے جارہے ہیں اور آگے کے لئے مسلسل کوشش جاری ہے.

سڑک پر جمع پانی میں دھان روپ کر کیا ناراضگی کا اظہار!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اگست 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے باغ خالص مارکیٹ کے چنہوا روڈ پر برسات کے پانی سے سڑک گڈھے میں تبدیل ہو گئی ہے جس سے آئے دن ہو رہے حادثات سے لوگ زخمی ہو رہے ہیں ہے، سڑک مرمت کرانے کی دیہاتیوں نے کئی بار مطالبہ کیا، پر محکمہ کے چلتے مرمت نہیں ہو سکی جس کی مخالفت کرتے ہوئے دیہاتیوں نے سڑک کے گڈھوں میں دھان روپ کر احتجاج کیا.
وہی سڑک ایک سال سے گڈھے میں تبدیل ہے پر محکمہ نے حکومت کے گڈھے سے چھٹکارا اسیکم کے بعد بھی سڑک سے گڈھا ختم نہیں ہوا، اور تو اور سڑک ہر سالوں سال پانی لگا رہتا ہے جس سے راہگیر آئے دن گر کر زخمی ہوتے ہیں، جس کی مخالفت کرتے ہوئے دیہاتیوں نے سڑک پر دھان روپ کر مخالفت کی اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر سڑک مرمت نہیں کی گئی تو راستہ جام کر احتجاج کریں گے، مخالفت کرنے والوں میں منہاج، عتیق، سیف، كلام الدين، ساحل، انوار، لیلاوتی، كملاوتی، وقار وغیرہ رہے.

Monday, 28 August 2017

بہار سیلاب کی امداد رسانی کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا پانچ نفری وفد ریلیف پہنچانے میں مصروف، متاثرین میں اشیاء خورد و نوش، اور ترپال وغیرہ کی تقسیم، طبی کیمپ اور بازآبادی کا پروگرام بھی جلد شروع کیا جائے گا: جمعیہ علماء مہاراشٹرا


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 28/اگست 2017) جمعیۃ علماء جس کی تاریخ یہ رہی ہے ناگہانی حالات میں فوری طور پر اپنی خدمات فراہم کر کے عوامی سطح پر راحت رسانی کا کام کرتی رہی ہے ،اس نے منظم اندازمیں بہارسیلاب متأثرین کے لئے راحت وریلیف کا کام  سرگرمی کے ساتھ جاری رکھا ہے ۔ جمعیۃ علماء    ابتدائی مرحلے میں روز مرہ کے استعمال میں آنے والی خورد و نوش کی اشیاء، ابتدائی راحت کے سامان، کپڑے اور ملبوسات  مصیبت زدہ لوگوں کے درمیان بر تقسیم کر رہی ہے۔ بہار میں وسیع پیمانے پر ہوئی تباہی وبربادی کے مدنظر یہ ریلیف نا کافی ہے اور بڑے پیمانے پر منصوبہ بند راحت رسانی وبازآبادکاری کی ضرورت ہے جس کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملت کے تمام افراد کو سرگرم حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار بہار سیلاب متاثرین کی امداد و راحت رسانی میں مصروف جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے نے کیا۔جو اس وقت بذات خود وفد کے ساتھ بہار میں موجود ہیں،
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے ممبئی میں اخبار نویسوں کو بتا یا کہ بہار سیلاب متاثرین کے درمیان جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد نے  ریلیف اور راحت رسانی کا کام جنگی پیمانہ پر شروع کردیا ہے ۔اور اس قیامت خیز تباہی سے نمٹنے کے لئے جمعیۃ علماء بہار کے ذمہ داروں کے مشورے سے  متاثرہ علاقوں کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔متاثرہاضلاع   میں کشن گنج، ارریہ، کٹیہار، پورنیہ، سہرسہ، سوپول، مدھے پورہ  میں  جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا وفد مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر اور  جمعیۃ علماء بہار کے ذمہ داران مولانا مسیح الزماں رکن جمعیۃ علماء بہار پہونچا اور اپنے موجود وسائل کے ساتھ کٹیہار کے بارسوئی بلاک اور اعظم نگر بلاک کے متاثرین میں بڑے پیمانہ پر ریلیف تقسیم کی ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بتایا کہ کٹیہار میں ان دونوں بلاک کے کئی گاؤں کا کوئی پتہ ہی نہیں ہے۔ ندی کا پشتہ تین جگہ سے ٹوٹا ہے ۔ جس کی وجہ سے سیلاب کی زد میں آ کر کئی گاؤں بہ گئے ہیں ۔ جانی نقصانات تو ہوئے ہی ہیں اور ساتھ ہی مالی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔ یہاں کے لوگ ریلوے لائن، سڑکوں پر اور اونچے پل پر اپنا ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں ۔ نفسا نفسی کا عالم ہے لوگ دانہ دانہ کو محتاج ہورہے ہیں ۔ یہاں کی پہلی ضرورت خورد و نوش ہے اسلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ٹیم نے زون کے ذمہ دار اور جمعیۃکے ضلعی ذمہ داروں کے مشورے سے ان کو خورد و نوش کی اشیاء کی کٹیں فراہم کرائیں۔
اس کے بعد اس وفد نے کشن گنج کے دارالعلوم بہادر گنج  میں ضلعی جمعیت کے ذمہ داروں کے مشورے سے کھانے کا پیکٹ تیار کراکر متاثرین میں تقسیم کرایا ۔ آج(دوشنبہ) یہ وفدشام میں ارریہ کیلئے روانہ ہوگا ۔
دوسرے زون میں جمعیۃ علماء مہاراشٹرکا وفد مولانا حافظ مسعود صاحب ناگپوری نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر و صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگپور اورحاجی عبدالمالک بکرا صاحب جمعیۃ علماء مالیگاؤں اور جمعیت علماء بہار کے ارکان مولانامحمد صدر عالم نعمانی صدر جمعیۃ علماء ضلع سیتامڑھی کنوینر ،پروفیسر مکی انصاری ، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دربھنگہ، مولانا ابرار احمد قاسمی ، صدر جمعیۃ علماء مدھوبنی و مولانا نسیم احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مدھوبنی نے مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک کے نور چک اور کٹھیلا گاؤں میں سیلاب سے متاثرین کیلئے انکی ضرورت کے مدنظر چٹائی، مچھردانی اور ٹارچ وغیرہ تقسیم کی ۔ اور دربھنگہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ضروری اشیاء  ترپال وغیرہ تقسیم کیا ۔
تیسرے زون کیلئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا وفد مولانا عبد القیوم قاسمی اور جمعیۃ علماء بہار کے ذمہ داران میں سے مولانا نذر المبین صاحب امام وخطیب جامع مسجد ڈھاکہ مشرقی چمپارن کنوینر اور  مولانا سراج الحق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع شیوہر و مولانا عامر عرفات قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مغربی چمپارن نے مشرقی اور مغربی چمپارن کے سیلاب زدہ متاثرین کا سروے کیا اور ان کی ضرورت کے سامان خرید کر بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان غذائی اجناس اور دیگر لازمی اشیاء تقسیم کیا ۔ اس علاقہ میں بھی ریلیف کا کا م جنگی پیمانہ پرجاری ہے ۔ مولانا عبد القیوم قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مالیگاؤں) نے بتایا کہ اس علاقے میں بھی سیلاب سے زبردست تباہی و بربادی ہوئی ہے ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ بہار کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے عام مسلمانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ محض چند روز میں دس لاکھ روپیوں کی ریلیف بالکل معمولی اور ناکافی ہے اور اس کے لئے کثیر سرمایہ کی ضرورت ہے، بہار کے متاثرہ علاقوں میں اسی نظام کے تحت مستقبل میں بھی پوری منصوبہ بندی کے ساتھ ریلیف اور باز آباد کاری کا عمل جاری رکھا جائے گا.

سحر ہیلتھ کلینک لال گنج کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد!


رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اگست 2017) آج سحر ہیلتھ کلینک کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دوا کی مشہور کمپنی سپلا سے انجنی سنگھ نے 86 افراد کی جانچ کی.
انجنی سنگھ نے بتایا کہ جو جانچ ہم سپلا کمپنی کی مشین سے کرتے ہیں یہ جانچ دوسری جگہوں پر دو ہزار روپیہ میں ہوتی ہے.
سحر ہیلتھ کلجنک کے ڈائریکٹر و ٹج بی کے مشہور معالج ڈاکٹر گکزار احمد اعظمی نے بتایا کہ عام طور سے لوگوں کو جودمہ کا مرض ہوتا ہے، وہ پان، گٹکھا، بیڑی و سگریٹ نوشی سے ہوتا ہے، ساتھ ساتھ آلودہ آب و ہوا سے بھی یہ مرض لاحق ہوتا ہے، لوگوں کو ان سب چیزوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے.
ڈاکٹر گلزار اعظمی نے بتایا کہ یہ کیمپ ہر مہینہ کے آکری دوشنبہ کو لگایا جاتا ہے، ستمبر مہینہ میں یہ کیمپ 25 تاریخ کو لگایا جائے گا.
اس نوقع ہر محمد عاطف، ماسٹر شمش تبریز، ونود کمار، اخلاق احمد، بلال احمد، محمد خالد خان، اور ٹیپو سلطان سمیت دیگر لوگ موجود رہے.