اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 23 May 2017

دارالعلوم دیوبند اور جمعیة علماء ہند کی دو اہم شخصیات کے انتقال پر تعزیتی اجلاس 25/مئی کو!



رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) دارالعلوم کے مؤقر استاذ حدیث و جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر مولانا ریاست علی ظفر بجنوری اور مولانا محمد ازہر رانچوی نائب صدر  جمعیۃ علماء ہند و رکن شوری دارالعلوم دیوبند کے سانحہ ارتحال پر ایک تعزیتی اجلاس 25؍مئی بروزجمعرات صبح 09:00 بجے صدر دفتر جمعیۃ علماء ہند نئی دہلی میں منعقد ہوگی، یہ دونوں شخصیات بیک وقت دارالعلوم دیوبند اور جمعیۃ علماء ہند سے وابستہ تھیں اور کلیدی عہدوں پر فائز تھیں، ان کے سانحہ ارتحال سے علمی و دینی حلقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے اور ملک میں پھیلے ہوئے ان کے طلباء ، متعلقین ومتوسلین کے درمیان غم کی لہر دوڑ گئی ہے.
ان ہی احساسات کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے دفتر میں ان دونوں شخصیات پر ’’تعزیتی اجلاس‘‘ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جمعیۃ  علماء ھند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے خاص طور سے دہلی و اطراف کے علماء اور ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت فرمائیں.
مولانا مدنی نے کہا کہ یقینا ًان شخصیات کو لے کر جو احساسات ہمارے ہیں، وہ کم و بیش ان کے تمام طلباء و متعلقین و متوسلین میں موجود ہوں گے، اس لیے امید ہے کہ تمام حضرات اسے اپنا اجلاس سمجھ کر شرکت فرمائیں گے.

سابق پردھان نے کر لیا تالاب پر قبضہ، گاؤں والے پہنچے ڈی ایم دفتر!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مارٹین گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) مارٹين گنج تحصیل کے اساڑھا گاؤں میں سابق پردھان نے پہلے اپنے چہیتے کو تالاب پٹا کر دیا، اب اس پر خود قبضہ کر لیا، اس سے موجودہ پردھان اور پورا گاؤں ناراض ہے، پیر کو گاؤں سے درجنوں کی تعداد میں لوگ ضلع مجسٹریٹ دفتر پہنچے اور پٹا منسوخ کر تالاب آزاد کرانے کی مانگ کی، اساڑھا گاؤں رہائشی نجم الدین نے بتایا کہ تالاب پورے گاؤں کا ہے، لوگ اس کے استعمال سے محروم ہو جائیں گے، لہذا ضلع انتظامیہ اس پر جلد کاروئی کریں.

پولیس مڈبھیڑ میں چار بدمعاش گرفتار، بینک سے واپس آرہے شخص کو بنائے تھے نشانہ!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) کم وقت میں امیر ہونے کی چاہت رکھنے والے نوجوان طبقہ آج کل تیزی سے جرم کے طرف گامزن ہو رہے ہے، اسی چاہت میں گروپ بنا کر مال لوٹنے کے واقعات کو انجام دیتے ہیں، آئے دن ہو رہی لوٹ کا واقعہ پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی، اسی ترتیب میں پیر کو پولیس نے ایسے ہی ایک لٹیرے گینگ کا پردہ فاش کیا جس میں چار مجرم گرفتار کئے گئے، ان چار بدمعاشوں کے پاس سے موٹر سايكل، موبائل، براؤننگ اور کارتوس وغیرہ برآمد کیا گیا.  گرفتار ڈاکوؤں گینگ بنا کر اعظم گڑھ میں لوٹ و چوری کے واقعات کو انجام دیئے، پولیس لائن میں ایس پی اجے کمار ساہنی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی چیکنگ کے دوران تھانہ كپتان گنج اور سوات کی ٹیم کی طرف ایک ڈاکو گینگ تصادم کے دوران مہاراج گنج پٹرول پمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا، یہ لٹیرے گینگ 10 مارچ کو تھانہ كپتان گنج میں ایک شخص جو کسٹمر سروس سینٹر کو ایس بی آئی بینک سے 15 ہزار روپے لے کر گھر جا رہا تھا کہ گرام چینوتا روڈ کے قریب 15 ہزار کی لوٹ کا واقعہ کو انجام دیا، پولیس نے گھیرابندی کر ان چار بدمعاشوں کو پکڑ لیا، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ ان مجرموں کے اوپر مقدمے ہیں اور ان کی تاریخ کے بارے میں پتہ کیا جا رہا ہے. تاکہ ان کے اوپر گنگیسٹر کی کارروائی بھی کی جا سکے، گرفتار چار ملزمان میں ناگیندر یادو، اجے چوہان، انگد یادو اور شیوپال تیواری اور 2 موٹر سائیکل کے ساتھ موبائل، آدھار کارڈ، چاقو، براؤننگ اور کارتوس کے ساتھ برآمد کیا گیا.

Monday, 22 May 2017

بیريڈيہ کے والی بال مقابلہ میں سرائے مير کی ٹیم نے ككرهٹہ کو شکست دے کر 15 ہزار کی رقم حاصل کی!



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) لال گنج علاقے کے بیريڈيه میں ہفتہ کی رات سے ضلع سطح والی بال مقابلہ منعقد کیا گیا جو اتوار کو صبح تک چلتا رہا، اتوار کو صبح کھیلے گئے مقابلے کے فائنل میں سرائے مير کی ٹیم نے ككرهٹہ کو شکست دے 15 ہزار کی رقم حاصل کی، سیکنڈ ٹیم کو 10 ہزار روپے منتظمین کی طرف سے فراہم کئے گئے، اس سے قبل مقابلہ کا افتتاح سابق ممبر اسمبلی نریندر سنگھ نے کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے جسمانی ورزش ہونے کے ساتھ ساتھ باہمی بھائی چارے میں اضافہ ہوتا ہے اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ ملتا ہے، ٹورنامنٹ کی تکمیل شبیر احمد اور نبیل احمد نے کیا، اس موقع پر فیضان احمد، عتیق احمد، احتشام عرف سمو، محمد قیصر اور محمد اسلم بیگ وغیرہ اہم شخصیات موجود رہی.

سماج وادی پارٹی کے مبینہ ایم ایل سی کے خلاف اعظم گڑھ میں دھوکہ دہی کی رپورٹ درج!



رپورٹ: شہاب الدین
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) ایس پی کا ایم ایل سی بن کر مہاراشٹر صوبے میں سینکڑوں لوگوں کو کروڑوں کا چونا لگانے والے مبینہ ایس پی لیڈر ٹھاکر منوج سنگھ کے خلاف اعظم گڑھ ضلع میں بھی دھوکہ دہی کا معاملہ درج کیا گیا ہے، ملزم ٹھاکر منوج سنگھ ان دنوں ممبئی کے اقتصادی جرائم تحقیق شاخ کی گرفت میں ہیں.
اعظم گڑھ ضلع کے ديدارگنج تھانہ علاقے میں واقع آمگاؤں رہائشی ٹھاکر منوج سنگھ کے خلاف کانپور رہائشی شخص نے دھوکہ دہی کا معاملہ رجسٹرڈ کرایا ہے، کانپور شہر کے ہاؤسنگ ترقی کالونی رہائشی اشوک کمار یادو کا الزام ہے کہ گزشتہ سال 2015 میں ملزم ٹھاکر منوج سنگھ نے میڈیکل میں داخلہ دلانے کے نام پر ان سے 38 لاکھ روپے لے لئے، داخلہ نہ ملنے پر متاثر نے جب دباؤ بنایا تو ملزم نے 24 لاکھ روپے واپس کر دیا، ابھی باقی 14 لاکھ روپے واپس کرنے سے انکار کر رہا ہے. متاثر کی طرف سے عائد الزام کی بنیاد پر ديدارگنج تھانے کی پولیس نے اتوار کو مبینہ ایس پی لیڈر کے خلاف دھوکہ دہی کا معاملہ درج کر لیا ہے.

اعظم گڑھ کے دونا جہت مندپور میں جونیئر والی بال ٹورنامنٹ 23 مئی کو!


رپورٹ: محمد عمر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) لال گنج علاقہ کے دونا جہت مندپور میں 23/مئی 2017 کو والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں اعظم گڑھ و اطراف کی ٹیمیں شامل ہوں گی جن میں سے چند ٹیمیوں کے نام واضح ہیں جیسے سرائے میر، طواں، منجیرپٹی، ڈہری، منگراواں.
موصولہ خبر کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا افتتاح حاجی کمال الدین صاحب اور جناب صغیر احمد صاحب کے ہاتھوں عمل میں آئے گا اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حافظ عرفان احمد صاحب، جناب شبیر احمد صاحب اور افتخار احمد صاحب شرکت کریں گے.

جہیز میں نہیں ملی موٹر سائیکل تو دولہے نے توڑ دی شادی، رپورٹ درج!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اھرولا/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) اهرولا تھانے کی پولیس نے جہیز میں موٹر سائیکل اور الیکٹرانک اشیاء کی مانگ پوری نہ ہونے پر شادی کا رشتہ توڑ دینے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف ہفتہ کو رپورٹ درج کی ہے.
دیوریا ضلع کے برهج قصبہ رہائشی شیو کمار ورما بیٹے کیشو پرساد ورما کا الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کی شادی اہرولا رہائشی اشونی بیٹے رمیش سیٹھ کے ساتھ میں طے کی تھی، سسرال پارٹی کے لوگ جہیز میں موٹر سائیکل اور الیکٹرانک سامانوں کا مطالبہ کر رہے تھے، انکار کرنے پر انہوں نے شادی کرنے سے منع کر دیا، اس معاملے میں پولیس نے وپن بیٹے رمیش سیٹھ رہائشی ٹاؤن اهرولا سمیت چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے.

موٹر سائیکل سوار کو بچانے میں اسكارپيو پلٹی، مہنت سمیت چار زخمی!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے مالٹاری پلیا کے قریب موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں تیز رفتار اسكارپيو پلٹ گئی، حادثے میں اسكارپيو میں سوار مہنت سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کا علاج مختلف اسپتال میں چل رہا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق جین پور کوتوالی علاقے کے رضادے پور خانقاہ پر واقع سنسکرت اسکول میں ہفتہ کو امتحان تھا، امتحان ختم ہونے کے بعد خانقاہ کے مہنت شیوهرش بھارتی سمیت چار افراد اسكارپيو گاڑی سے شام قریب سات بجے امبیڈکر نگر جا رہے تھے، مالٹاری پلیا کے پاس اچانک سامنے آئے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں اسكارپيو ڈرائیور گاڑی سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھا،  گاڑی سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گیا، اس حادثے میں اسكارپيو سوار مہنت شیوهرش بھارتی (52)، ڈرائیور برجیش مشرا (45)  ہیمنت مشرا (30) اور دیو درویدی (28) زخمی ہو گئے.

شـادی پـروگـرام میں فائـرنـگ کـرنے والا ملــزم گرفتـار!


رپورٹ: سلمــان اعظــمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/مئی 2017) شہر کوتوالی پولیس نے گزشتہ 6 مئی کی رات شادی پروگرام میں فائرنگ کر 13 سالہ نوجوان کو زخمی کرنے والے ملزم کو اتوار کی صبح دھر دبوچا، ملزم کے قبضے سے واقعہ میں استعمال طمنچہ بھی پولیس نے برآمد کر لیا ہے.
واضح ہو کہ شہر کے بوندی گڑھ محلے میں گزشتہ 6 مئی کی رات شادی پروگرام کے دوران گولی لگنے سے 13 سالہ لکی مدھیشيا زخمی ہو گیا، زخمی کو ضلع اسپتال میں علاج نہ ملنے پر متاثر خاندان نے ہنگامہ کیا تھا.
معاملے کو رجسٹر کر پولیس فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش میں مصروف تھی، اتوار کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ فائرنگ کرنے والا نوجوان شہر کے اٹلس ٹینک کے پاس موجود ہے، پولیس بتائے گئے مقام پر پہنچی اور نوجوان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ارباز بیٹے ابرار كندی گڑھ محلے کا رہائشی بتایا گیا ہے. اس کی نشاندہی پر پولیس نے واقعہ میں استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے.

رمضان المبارک کس طرح گزاریں؟


تحریر: مفتی محمد اسعد صاحب خادم دارالعلوم محمودیہ دہلی
              919958401915+
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
باسمہ سبحانہ و تعالٰی
اللہ تبارک و تعالٰی کے فضل و کرم سے موسم بہار شروع ھونے والا ھے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ سایہ فگن ھونے والا ھے واللہ یہ اتنا بابرکت مہینہ ھے جس میں جنت کے سب دروازے کھول دئیے جاتے ہیں سارے مہینے ایک دروازہ بھی بند نہیں کیا جاتا اور جہنم کے بھی سارے دروازے پورے مہینے کے لیے بند کردیئے جاتے ہیں۔
سرکش شیاطین و جن سب کو زنجیروں سے قید کردیا جاتا ھے۔ایک آواز لگانے والا ہر رات آسمان سے طلوع فجر تک آواز لگاتا ھے۔
خیر اور بھلائی کے چاہنے والو! اللہ کی طرف سے خیر کو قبول کرو اور خوش ھوجاو۔ برائ اور شر کے چاہنے والو! رک جاؤ اور ھوش سے کام لو۔ پھر اللہ وحدہ لاشریک کی جانب سے صدا آتی ھے کوئ ھے گناہوں سے بخشش چاہنے والا،،،،،؟ کہ ہم اسکو بخش دیں۔ کوئ ھے توبہ کرنے والا،،،،؟ کہ ہم اس کی توبہ قبول کریں کوئی ھے دعاء مانگنے والا،،،،،؟ ہم اس کی دعاء کو پورا کریں۔
کوئ ھے سوال کرنے والا،،،،؟ ہم اس کو عطاء کریں۔
اس قدر عظمت و رفعت والا مہینہ جب ہم کو نصیب ھورھا ھے تو کیوں نہ ہم اس کی قدر کریں۔ کیوں نہ ہم اپنی بخشش کرائیں۔ کیوں نہ ہم اپنے وقت کو زیادہ سے زیادہ عبادت میں صرف کریں۔ جہاں تک ھوسکے روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کا معمول بنائیں اگرچہ ایک ھی رکوع کیوں نہ ھو۔
🔷تلاوت قرآن کریم🔷
قرآن کریم کو اس مہینے سے خاص نسبت ھے چونکہ اسی مہینے میں قرآن کریم نازل ھوا اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم اسی مہینے میں جبرئیل امین علیہ السلام کے ساتھ قرآن کریم کا دور فرمایا کرتے تھے۔
 تلاوت قرآن کریم سے دل کا زنگ دور ھوتا ھے
دل کے اندر نورانیت پیدا ھوتی ھے
دل کی ظلمتین دور ھوتی ہیں
دل زندہ رہتا ھے
حلاوت ایمانی نصیب ھوتی ھے
مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب ھوتا ھے
سب سے بڑی خوشخبری یہ ھے کہ اللہ تبارک و تعالٰی کی رضا نصیب ھوتی ھے۔
اس لئے روزانہ زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کا اہتمام کریں۔
🔷نماز تہجد کی پابندی🔷
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان مبارک ھے کہ "فرض نمازوں کے بعد سب سے زیادہ افضل نماز تہجد کی نماز ھے"۔ اس مہینے میں چونکہ روزے دار تہجد کے وقت بیدار رہتاھے اس لئے نماز تہجد کی پابندی بہت آسان ھے ضروری نہیں کہ 12 رکعات ھی پڑھے اگر وقت تنگ ھوتو 2 رکعت بھی تہجد کی نیت سے ادا کی جاسکتی ہیں۔ اس لئے یہ عزم کرلیں کہ کم از کم رمضان المبارک میں تو بلا ناغہ ادا کرنی ھی ھے۔ ھوسکتا ھے اللہ رب العزت اسکی برکت سے تمام سال پابندی نصیب فرمادیں۔
🔷صدقات و خیرات🔷
"سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم سے دریافت کیا گیا کہ کونسا صدقہ افضل ھے۔۔۔۔؟  تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ رمضان المبارک میں صدقہ کرنا افضل ھے"
لہذا اپنی حیثیت کے مطابق صدقات و خیرات میں حصہ لے کر اپنے لئے ذخیرہ آخرت بنائیں۔ کسی نادار غریب کو روزہ افطار کرادیجئے
کسی ضرورت مند کی ضرورت کو پورا کردیجئے
کسی تنگ دست کی مدد کر دیجیے
کسی یتیم کے سر پر محبت سے ہاتھ رکھ دیجئے
کسی غریب کو کپڑے بنا دیجیے
کسی شاہراہ پر مسافروں کے لئے   پانی کا انتظام کرادیجئے
غرض اس مقدس مہینے میں اپنے ہاتھ کو کشادہ ھی رکھیے کسی بھی ضرورتمند کو خالی ہاتھ نہ لوٹائیں۔
🔷نماز تراویح🔷
"پیارے آقا سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان مبارک ھے کہ اللہ تبارک و تعالٰی نے اس مہینے کے روزے تم پر فرض کئے ہیں اور اسکے قیام(تراویح) کو میں نے تمہارے لیے سنت قرار دیا ھے"
جو لوگ شبینہ یا چند دن کا قرآن کریم سن کر اپنے آپ کو فارغ سمجھتے ہیں پھر باقی تراویح کو ترک کردیتے ہیں یہ نہیں ھونا چاہیے کیوں کہ تراویح تمام مہینے ادا کرنا سنت ھے۔ رمضان المبارک میں جس طرح تمام عبادات کا ثواب کئ گنا بڑھادیا جاتاھے اسی طرح نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر کردیا جاتا ھے۔
🔷توبہ استغفار کی کثرت🔷
نیک عمل کرنے کے بعد اپنے آپ کو پارسا نہ سمجھے بلکہ استغفار کرے کہ اللہ پاک یہ جو تونے عبادت کا موقع فراہم کیا ھے میرے بس کی بات نہیں تھی تو نے ھی اپنے فضل و کرم سے مجھے یہ موقع عطاء فرمایا ھے اسکے باوجود میں آپکی عبادت ایسی نہ کرسکا جیسا کہ تیری عبادت کا حق تھا۔
ر مضان المبارک کے روزے رکھے،تلاوت قرآن کا بھی اہتمام کیا، زکوٰۃ صدقات اور خیرات بھی ادا کی، اب میرے مولی تیرے اختیار میں ھے تو جوچاھے معاملہ فرمائے۔ اگر اس مقدس ماہ میں انجانے میں ہم سے تیری  خلاف ورزی ھوئ ھو تو اپنے فضل و کرم سے معاف فرما کر ہمارے لئے اس ماہ کو نجات کا ذریعہ بنا. آمیـــــن

Sunday, 21 May 2017

چھیڑخانی کی مخالفت کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کی کوشش، رپورٹ درج!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/مئی 2017) سدھاری تھانے کی پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر چار لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کر معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے.
كندھراپور تھانہ علاقہ رہائشی لڑکی کا الزام ہے کہ گزشتہ 19 مئی کی رات قریب 8:30 بجے وہ بھدلی راستے سے ہوتے ہوئے اپنے گھر جا رہی تھی، راستے میں بھدلی پل کے قریب چار پہیا گاڑی سوار لوگوں نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی، مخالفت کرنے پر ان لوگوں نے متاثرہ پر تیزاب پھینکنے کی کوشش کی، لیکن حملے میں وہ بال بال بچ گئی. متاثرہ کی تحریر پر سدھاری تھانے میں تہبرپور تھانہ علاقہ کے لیڈوا وشن پور ڈيه گرام رہائشی رام پرساد موریہ سمیت نصف درجن لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے، پولیس چھان بین میں مصروف ہے.

ہندوستان کسی کی جاگیر نہیں بلکہ مختلف مذاہب، ذات اور ثقافتوں کا ملک ہے: مفتی محمد ثاقب قاسمی



رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب(آئی این اے نیوز 21/مئی 2017) شر پسند عناصر کے خلاف سخت کاروائی پر زور دیتے ہوئے مجلس صدائے حق پنجاب کے جنرل سیکریٹری مفتی محمد ثاقب قاسمی نے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان کسی ایک مذہب یا ایک ذات کا نہیں بلکہ مختلف مذاہب، ذات اور مختلف ثقافتوں کا ملک ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شر پسند عناصر ملک کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہیں اس سے ملک کمزور ہوگا، ملک کی ترقی کا پہلا ستون امن و اتحاد ہے اور ایسے شر پسند عناصر پر قابو کئے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا، کچھ دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ملک کے کئی علاقوں میں مذہب کی آڑ میں لوگ اقلیتی قوم پر ظلم و ستم کر رہے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ ایسے شر پسند عناصر کے ساتھ حکومت سختی کا معاملہ کرے، کچھ لوگ سیاسی مفاد کی خاطر اس طرح کی چیزوں کو بڑھاوا دیتے ہیں، ہمیں چاہیئے کہ ہم ایسے لوگوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں، ہمارے ملک کی خوبصورتی ہی یہی ہے کہ یہاں مختلف مذاہب، مختلف ثقافت، الگ الگ ذات وزبان کے لوگ زندگی بسر کررہے ہیں اور اسی سیکولرازم سے اسکی بیرون میں شناخت ہے، اتحاد وبھائی چارگی کا جو خواب ملک کے مجاہدین آزادی نے دیکھا تھا ہمیں اسکو برقرار رکھنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا.

پنہانہ میوات میں رات کی تاریکی میں بزرگ کا قتل!


رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میوات(آئی این اے نیوز 21/مئی 2017) ایک شخص قصبہ پنہانہ جمال گڈھ روڑ پر اپنی لوہار کی دکان پر سورہا تھا رات کے کسی پہر میں نامعلوم افراد نے آکر ان کی چارپائی پر ہی انکا قتل کر دیا.
معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ان کی پوتی مسمہ عرف نفیسہ اپنے دادا جان کو صبح کے وقت چائے لیکر ان کے کمرے میں پہنچی تو دیکھا کہ ان کے دادا کسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں، اور دادا جان کی نعش کو خون میں لت پت دیکھ کر فوراً ان کے ہوش اڑگئے، اور اس بچی نے فوری طور پر اپنے والدصاحب کو حادثے کی اطلاع دی تو اہل خانہ نے رونا  شروع کر دیا جس سے اس پراسرار قتل کی خبر آگ ہی طرح پورے گاؤں میں پھیل گئی اور گاؤں والوں  کا جم غفیر وہاں ہوگیا.
 اس کے بعد مقتول شفیع محمد  کے بیٹے عطاء الرحمن نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر پولیس کو اطلاع دی؛ اور پولیس نے پہنچ کر فوراً جائےحادثے کا معائنہ کیا.
مقتول شفیع  پنہانہ کے پاس گاؤں لہر واڑی کا باشندہ تھا جیسے ہی لہر واڑی کے باشندگان کو اطلاع ہوئی تو موضع لہر واڑی کے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد  مقتول شفیع  کے مکان پر پہنچ گئی اور سب لوگوں نے مقتول کے لئےانصاف دلوانے کے لئے جمال گڈھ روڑ کو جام کر دیا؛  اور فورا ڈی ایس پی  اپنی ٹیم  کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور مقتول کے ورثاء  اور باشندگان لہر واڑی کو یقین دلایا کہ تین روز کے اندر کارروائی مکمل کر کے بعد اس قتل کا خلاصہ کرکے مجرمین کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے؛ ڈی ایس پی کی اس یقین دہانی کے بعد جام کو کھول دیا گیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا. پولیس نے مقتول کا پوسٹ مارٹم کرا کر لاش کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے اور 20 مئی کو شام 8 بجے تجہیز وتکفین عمل میں آچکی ہے.
اس کے بعد 21 مئی کی صبح کو مولانا محمد یحی کریمی صاحب صدر جمعیتہ علماء ہریانہ پنجاب ہماچل و چندی گڈھ بھی موضع لہر واڑی اپنے رفقاء کے ساتھ تشریف لے گئے اور مقتول کے پسماندگان کے ساتھ اظہارتعزیت کی اور مولانا کریمی نے کہا کہ ہم خدام جمعیة علماء آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اہل خانہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ خدام جمعیة علماء مظلوم کی حمایت و اِمداد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور ظالمین کو ظلم سے روکنے اور ان کو کیفر کردار تک پہچانے کے لئے مکمل کوشش کریں گے.
 اس وفد میں حضرت صدر محترم کے علاوہ مولانا عبد المجید صاحب سنگار قاری علی محمد رانوتہ مولانا عبدالرحمن لہر واڑی مولانا عبد اللہ رہیڑا قاری ناظرالحق کریمی بھی شریک تھے۔