اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 3 February 2019

موضع نواڑہ میں جاری سہ روزہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کا کیمپ اختتام پزیر!

رپورٹ :محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نواڑہ/باغپت (آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) باغپت شہر سے متصل واقع موضع نواڑہ کے مدرسہ انعام العلوم میں جاری بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کا سہ روزہ کیمپ آج بحسن خوبی اختتام کو پہونچا، جس کی صدارت حضرت حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے فرمائی، جب کہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعت پاک سے ہوا.
کیمپ میں اسکاؤٹ اور روورس نے طرح طرح کے کرتب دکھائے، جیسے ڈوبتے ہوئے شخص کو کیسے بچایا جائے، ٹریفک قانون، ماں باپ کی خدمت، اور تعلیمی بیداری سے متعلق پروگرام پیش کیے.
حضرت مولانا عارف الحق صاحب صدر رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند ضلع باغپت نے کہا کہ ہمارے اکابر کا یہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب کی ابتدا قابل شتائش ھے ،اور ہم سب اس سے جڑیں اور اپنی نوجوان نسل کو جوکہ ہمارا مستقبل ہے ان کی صحیح تربیت کریں تاکہ ان کے اندر خدمت خلق کا مادہ پیدا ہوسکے اور اپنے اخلاق کو درست کریں تاکہ مذہب اسلام کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم ہوسکے اور دیگر مذاہب والے سے انس و محبت کرسکے.
حافظ محمد قاسم صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے کہا کہ یہ بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب اور ہمارے اکابرین کا مستقبل کیلیے دیکھا ہوا ایک خواب ہے، جس کو بروئےکار لانے کے لیے ہم سب کو ہر ممکنہ معاونت کے لیے مستعد رہنا ہوگا اور ہر طرح ساتھ دینے کی مکمل کوشش کرنی ہوگی.
اس موقع پر ٹرینر حضرات کو قیمتی انعامات دیکر انکی حوصلہ افزائی، یہ کیمپ مولانا خوش محمد صاحب امام و خطیب جامع مسجد نواڑہ کی زیر نگرانی جاری رہا.
ٹرینر کی حیثیت سے حافظ محمد لیاقت صاحب، قاری محمد صابر صاحب، ثاقب صاحب، آصف بھائی نے پوری ذمہ داری کے ساتھ کیمپ کو ٹریڈ کیا.
اس موقع پر مولانا محمد خالد صاحب کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت، قاری محمد طارق فلاحی نمائندہ اخبار مشرق، قاری عبد الواجد صاحب مہتمم مدرسہ دارالقرآن فریدیہ بڑوت، مولانا منفعت صاحب سابق امام و خطیب مرکزی مسجد پھونس والی بڑوت وغیرہ وغیرہ اور گاؤں کے معزز افراد شریک ریے، پروگرام کا اختتام صدر صاحب کی دعا پر ہوا.

موٹر سائیکل کی ٹھوکر سے 60سالہ ضعیف زخمی، علاج کے دوران موت!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیرنگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) تھانہ دھن گھٹا حلقہ کے تحت موضع امریا بازار میں آج قریب 5 بجے موٹر سائیکل کی ٹھوکر سے تقریباً 60سالہ ضعیف زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران ہسپتال میں موت ہوگئی.
موصولہ خبر کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے موضع گلہرایا رام دھنی دولد سوکھاری عمر تقریباً 60سال اپنے گھر سے مقامی حلقہ کے امریاباز میں سبزی خریدنے آئے تھے، بتایا جاتا ہے کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار UP58Q3087 نے ٹھوکر ماری، جس سے رام دھنی زخمی ہوگیا، مقامی پولیس اور عوام کی مدد سے علاج کے لئے ابتدائی صحت مرکز ملولی میں بھرتی کرایا گیا جہاں ایک گھنٹہ  علاج چلنے کے دوران زخمی رام دھنی کی موت واقع ہوگئی.

مفتی مبارک حسین قاسمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت!

بستی(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) دارالعلوم الاسلامیہ بستی کے صدر حضرت مولانا مفتی مبارک حسین قاسمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے جنرل سپروائز حافظ عبیدالرحمن الحسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت مرحومہ کی مغفرت اور غمزدگان کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔
حافظ عبیدالرحمان الحسینی
حافظ الحسینی نے کہا کہ میں مفتی صاحب کے اہل خانہ کو بہت قریب سے جانتا ہوں مرحومہ نہایت تقیہ صالحہ صوم صلاہ کی پابند تھیں، اللہ تعالی ان کو 6 اولاد عطاء کیں جن میں سے 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ٹرسٹ کے تمام ممبران ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کیلئے دعا مغفرت کرتے ہیں.

گیس سلنڈر میں لگی آگ، گھنٹوں تک افراتفری کا ماحول!

ارشد خان
ـــــــــــــــــ
مہولی/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019)مہولی تھانہ  حلقہ کے  تحت قصبہ مہولی واقع چندروٹی گاؤں کے ہریجن بستی کی پاروتی کے گھر سلنڈر پر کھانا بناتے ہوۓ اچانک آگ لگ جانے سے  افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا ۔
موصولہ خبر کے مطابق مقامی تھانہ مہولی کے چندروٹی گاؤں میں  آج اتوار کے روز کھانا بناتے ہوۓ گیس سلنڈر میں رسواو کی وجہ سے  آگ لگ گئی، شور شرابہ سن کر مقامی لوگ سلنڈر کو کسی طرح سڑک پر باہر پھینکے، سلنڈر کو بورا اور بالو سے ڈھک دیا گیا، گاؤں والوں نے سڑک کے دونوں جانب سے بیر کیٹنگ کرکے راستہ روک دیا تھا، گاؤں کے لوگ اس واقعے سے دہشت میں تھے۔
چندروٹی گاؤں کے ہریجن بستی کی رہنے والی پاروتی دیوی زوجہ ہری رام گیس سلنڈر پر کھانا بنا رہی تھی کہ اسی دوران پائپ لیک ہونے کی وجہ سلنڈر میں آگ لگ گئی۔
اس سے گھبراکر پاروتی شور کرنے لگی، اسکی چیخ و پکار سن کر گاؤں کے لوگوں نے سلنڈر سمیت چولہے کو سڑک پر باہر پھینک دیا، کافی مشقت کے بعد بورے اور بالو سے ڈھکنے کے بعد آگ پر کسی طرح سے قابو پایا جاسکا.

والدین بچیوں کو اپنی جائیداد کا حق ادا کریں: مولانا محمد حسان قاسمی

حافظ عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) آج ہمارا معاشرہ اتنا بگڑ چکا ہے کہ  ہم قرآن اور حدیث کی بتائی ہوئی باتوں کو بھول بیٹھے ہیں، شریعت میں جائیداد تقسیم کے جو احکام بتاۓ گئے ہیں اس پر ہم بالکل عمل پیرا نہیں ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار دھن گھٹا تحصیل حلقہ کے قصبہ مہولی واقع
جامع مسجد سے جمعہ کے روز حضرت مولانا محمد حسان قاسمی ‌نے اپنے خطاب میں کیا، انھوں نے کہا کہ ہم اپنی جائیداد میں  لڑکیوں کا حصہ تقسیم ہی نہیں کرتے ہیں، اور یہ دلیل دیتے ہیں کہ لڑکیوں کی پڑھائی لکھائی اور شادی بیاہ میں ہوۓ خرچ سے ان کے جائیداد کا حق  ادا ہو گیا ہے، حالانکہ لڑکوں کے پڑھائی لکھائی شادی بیاہ میں بھی وہی خرچ کیا جاتا ہے، لیکن انہیں جائیداد میں حق بھی دیا جاتا ہے، ایسی منفی سوچ اور بے ہودہ دلیلیں انہیں جہنم کی طرف کھینچ کر لے جاتی ہیں۔
حضرت مولانا نے بتایا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو لڑکیوں سے جائیداد میں ان کے حقوق کی معافی کرالیتے ہیں، یہ بھی گناہ ہے، ہونا یہ چائیے کہ شریعت نے جو حقوق لڑکیوں کے جائیدا میں بتاۓ ہیں اسے دے دینا چاہیے، بعد میں لڑکی اپنی خوشی اور رضا مندی کے ساتھ اسے واپس لوٹا دے کوئی حرج نہیں ہے، شریعت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر والدین کو یہ خدشہ ہو کہ ان کے نہ رہنے پر ان کے بیٹے بچیوں کو انکے حقوق سے محروم رکھیں گے تو انہیں اپنے رہتی زندگی میں ہی بچیوں کو جائیداد میں انکا حق دے دینا چاہیے۔
حضرت مولانا قاسمی نے کہا کہ معاشرے کے لوگوں کو شریعت کے مطابق علماء کرام سے حقوق کے ادائیگی کی معلومات کرنا اہم فریضہ ہے، لڑکیوں کو جائیداد میں ان کے حقوق نہ دینا حرام  اور گناہ ہے، آج ہمارہ معاشرہ اس برائی میں اس قدر گھل چکا ہے کہ علماء کرام سے شریعت کی نظروں میں لڑکیوں کے حقوق کی ادائیگی  کے کیا طریقے بتائے گئے ہیں اسے پوچھنا اور سمجھنا ہم گراں سمجھتے ہیں، اس گناہ عظیم اور حرام کام  سے بچتے ہوۓ ہی ہم اپنی آخرت کی زندگی کو سنوار سکتے ہیں ورنہ اللہ کے سامنے منھ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے۔

بسہی اقبال پور میں شان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح!

عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/فروری2019) شان کپ کرکٹ میچ بسہی اقبال پور کا افتتاح معروف سماجی کارکن کامریڈ حامد علی ایڈووکیٹ نے فیتہ کاٹ کر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ کھیل سے صحت اچھی رہتی ہے

اور ساتھ ساتھ سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آج جس طرح سے فرقہ پرستی کو عروج دیا جارہا ہے، کھیل سے آپسی بھائی چارہ کا پیغام سماج کو جاتا ہے، کیونکہ کھیل میں ہر مذہب و سماج کے لوگوں کی شرکت ہوتی ہے.
اس موقع پر ضیاء الدین، بدرعالم، رئیس احمد، کامران احمد، فہیم احمد، ذیشان احمد، امتیازعرف گڈو، وسیم، احمرَ، اشرف، سرور، اسامہ، ارشاد، حارث، سیف اللہ، حذیفہ اعظمی وغیرہ موجود تھے.

علم دین مقصد ہے وسیلہ نہیں، نمائش میلہ کمیٹی کی مسجد میں منعقد ایک اصلاحی تقریب میں طلبہ سے قاری عطاءالرحمان بلھروی کا خطاب!

دیوی شریف/بارہ بنکی(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019)علم انسان کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچاتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ اخلاص محنت جھد مسلسل اور جذبہ خدا طلبی کے ساتھ حاصل کیا جائے اس لئے کہ یہی بنیادی چیزیں کامیابی کی شاہ کلید ہیں قابل مبارکباد ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اوران کی ایمانی وعملی فکر کرتے ہیں مذکورہ خیالات کا اظہار قاری عطا الرحمن بلھروی امام جمعہ مسجد عثمانیہ سنگی بیگ نخاس  لکھنؤ نے کیا
وہ یہاں قصبہ کی نمائش میلہ کمیٹی مسجد میں منعقد ایک اصلاحی تقریب  میں  طلبا سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ علم دین مقصد ہے وسیلہ نہیں مسلمانوں کی خصوصیت رہی ہے کہ انہوں نے علم کو وسیلہ نہیں بلکہ مقصد سمجھا اور اسلام کے علماء نے کبھی علم دین کو ذریعے معیشت نہیں بنایا اس لئے ہمیں بھی اپنی نیتوں کو درست کرنا چاہیے.
 انہوں نے مزید کہا کہ آج مغربی تعلیم و تہذیب کی یلغار ہے جس سے بچنے کی اشد ضرورت ہے آج کا زمانہ بہت بدل چکا ہے اس لئے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ محنت تیاری اور سرمایہ علم کی ضرورت ہے علم دین ایک نور ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم حوصلہ مندی کے ساتھ علم دین حاصل کریں انہوں نے  حدیث کے حوالے سے کہا کہ  بہت مبارک ہیں وہ لوگ  جو قرآن کی تعلیم کو حاصل کرتے ہیں  نبی اکرم  نے ان کو خوشخبری دیتے ہوئے فرمایا  کہ تم میں سب سے بہتر وہ لوگ ہیں  جو قرآن شریف سیکھے اور دوسروں کو سکھائے قاری عطاءالرحمان نے مزید کہا کہ نئی نسل اور معاشرے کا ہر فرد دینی و دنیاوی علوم سے واقف ہو اس کے لئے جگہ جگہ مدارس و مکاتب کا جال بچھا دینا چاہیے اور اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے پورے ملک میں انفرادی و اجتماعی سطح پر ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے نیز ہمارے لیڈران پروفیسرز  سرکاری آفیسرز جو ریٹائر ہونے کے بعد گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں انہیں بھی میدان عمل میں آنا چاہیے تاکہ معاشرے کا ہر گھر دینی و عصری تعلیم و تربیت کے چراغ سے روشن ہو.
 مسجد ہذا کے  امام حافظ محمد حنیف نے کہا کہ علم دین کا مقصد یہ ہے انسان کو سیدھا راستہ دکھانا اللہ کی وحدانیت پر لوگوں کے یقین کو پختہ بنانا اور اس بات کو واضح کرنا ہے کہ ہر چیز فنا ہونے والی ہے پاک رہنے والی ذات صرف اللہ کی ہے اور دین پر چلنے میں ہی فلاح ہے اور ان کے ساتھ عمل ضروری ہے اس لئے ہم اپنے آپ کو عمل کا پابند بنائے اس موقع پر مولانا واضح رشید حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ ڈاکٹر حسن علی پروفیسر علم کالج لکھنو کے اہلیہ کے لئے خصوصی دعا اور ان کی روح کی تسکین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا شروع میں بلال الرحمن وارثی سمیت دیگر لوگ موجود تھے.

مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیھا دوبولیا میں۵/فروری ٢٠١٩ کو اسلامک کوئز مقابلہ!

سلمان کبیر نگری
ـــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 3/فروری 2019) دودھارا تھانہ علاقہ میں واقع مدرسہ نجمہ للبنات محلہ مفتی مرتضی آباد موضع جانتے ڈیھا دوبولیا میں ۵/فروری ٢٠١٩ کو مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کی جانب سے اسلامک کوئز مقابلے کا انعقاد ہورہا ہے، کوئز مقابلہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں.
ناظم امتحانات محبوب عالم ندوی نے بتایا کہ اکیڈمی کی جانب سے اس کویز مقابلے کا انعقاد گزشتہ چار سالوں سے کیا جا رہا ہے، جس میں علاقے کے مختلف مدارس و مانٹیسریز کے طلباء بڑے ذوق وشوق سے شریک ہوتے ہیں، اس سال بھی اس مقابلے میں علاقے کے درجن سے زائد مدارس کے طلباء شریک ہو رہے ہیں جو قابل ستائش ہے، محبوب عالم ندوی نے بتایا کہ اس سال کے امتحان میں گزشتہ سالوں سے زائد بچے شریک ہو رہے ہیں جن کی تعداد ٢٩٢ ہے، جس میں ٤٧ بچے اور ٢٤٥ بچیاں ہیں، امتحان صبح ٩:٣٠ سے شروع ہوگا، درجہ ایل کے جی سے درجہ پانچ تک کے طلباء امتحان صرف زبانی ہوگا، باقی درجات کے امتحان تحریری اور زبانی دونوں ہوں گے.

Saturday, 2 February 2019

نکاح کو عذاب نہ بنائیے!

قسطِ اول
فضیل احمد ناصری
ـــــــــــــــــــــــــــ
نکاح کا عمل شریعت میں اتنا سادہ ہے کہ کسی اور دھرم میں اس کا تصور تک نہیں۔ مناسب رشتہ ملنے پر بالغ لڑکا، لڑکی دو گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کر لیں، بس نکاح ہو گیا۔ مہر ضرور لازم ہے، مگر نکاح میں اس کا ذکر ضروری نہیں۔ اتنا سادہ عمل، مگر اب اتنا مشکل ہو چکا ہے کہ لڑکی کے غریب اولیا آٹھوں پہر روتے ہیں۔ صبح سے شام غم و اندوہ میں گزار دیتے ہیں۔ ان کا سکون غارت ہے۔ ذہنی آسودگی کا دور دور تک واہمہ نہیں۔ زندگی اجیرن ہے۔ رشتہ مل نہیں رہا۔
نکاح کا عمل اتنا دشوار تو نہیں:
کسی کی شادی ہو تو اصل کام میں صرف دو منٹ صرف ہوتے ہیں، مگر لوازمات اس قدر شامل ہو جاتے ہیں کہ بیان سے باہر۔ اس دو منٹ کے عمل کے لیے غریب والدین اپنی عمرِ عزیز کے خوش گوار لمحے کھو بیٹھتے ہیں۔ اولاً تو غربت انہیں بڑھنے ہی نہیں دیتی، پھر قسمت یاوری کرے تو ان کے پاس مطالبات کی ایسی طویل فہرست آجاتی ہے کہ ہنوز روزِ اول۔
لڑکے والوں کے مظالم:
نکاح کو عبادت کے زمرے سے نکال کر عذاب کی صف میں لانے والے زیادہ تر لڑکے والے ہیں۔ رشتہ پیش ہو تو عموماً یہی ہوتا ہے کہ لڑکا داستانِ امیرحمزہ کی طرح طول طویل فہرست رکھ دیتا ہے۔ اس کی فرمائشیں اس بے شرمی سے سامنے آتی ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ کبھی لڑکا شریعت نواز ہوتا ہے اور ان خرافات سے بچتا ہے تو اس کے والدین زوردار دباؤ ڈال دیتے ہیں، والدین کی بدتمیزیوں سے مجبور لڑکا ان کے مطالبات کے سامنے ڈھیر ہو جاتا ہے۔ کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ لڑکا بھی اسلام پسند ہوتا ہے، اس کے والدین بھی مذہب پسند ہوتے ہیں، مگر ظالم معاشرہ اس کارِخیر میں سدِ سکندری بن جاتا ہے۔ وہی لین دین کرواتا ہے اور لعنتوں کو دعوت دیتا ہے۔ غرض قصور واروں کی کمی کوئی نہیں۔
شادی کے موجودہ ارکان:
جس طرح وضو میں چار چیزیں فرض ہیں، اسی طرح شادی کے ارکان بھی چار ہیں۔ شادی کا پہلا رکن سلامی ہے، دوسرا رکن گاڑی، جب کہ تیسرا رکن قارونی جہیز ہے اور چوتھا رکن بارات ۔ جب تک یہ چاروں ارکان پائے نہ جائیں، شادی ہی ادا نہ ہوئی۔
ارکانِ اربعہ کی تشریح:
سلامی کا مطلب لڑکے کی قیمت ہے۔ کوئی رشتہ لڑکے کے پاس پہونچے تو سلامی سے ہی بات شروع ہوگی۔ یہ رقم درجات کے اعتبار سے بڑھتی اور گھٹتی ہے۔ لڑکا اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے تو اس کی سلامی 7،8 لاکھ روپے سے کم نہ ہوگی۔ متوسط ہے تو اس کی قیمت 4،5 لاکھ روپے ہیں اور جاہلِ مطلق ہے تو ڈیڑھ دو لاکھ ۔ لڑکی والے مال دار ہوں تو لڑکے کا ریٹ وہ خود ہی اونچا لگاتے ہیں۔ 10،12 لاکھ روپے تک سلامی کے عنوان سے لٹا ڈالتے ہیں۔ گاڑی شادی کی رکنِ ثانی ہے، لڑکا اپنی قابلیت کے لحاظ سے گاڑی کی مانگ رکھتا ہے۔ اعلیٰ اور متوسط لڑکے  چار پہیے کی مانگ رکھتے ہیں اور ادنیٰ لڑکے موٹر سائیکل۔ سائیکل تو بے چاری کبھی کی مرحومہ بن چکی۔
رکنِ ثالث قارونی جہیز ہے۔ جہیز میں گھر کے تمام ضروری اشیا شامل ہیں۔ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی۔ لکڑی کے سارے سامان تخت وغیرہ تو پہلے ہی سے جہیز کے ارکانِ اعظم تھے، اب فریج، واشنگ مشین، مکسر اور بجلی سے چلنے والے تمام لوازمات بھی اس میں ان میں داخل ہو چکے ہیں۔ یہ سارا مال لڑکے اور اس کے گھر والوں کی ملکیت بن جاتا ہے۔ لڑکی کا اختیار اس پر باقی نہیں رہتا۔ جہیز کے یہ مطالبات بالعموم لڑکے والوں کی طرف سے ہوتے ہیں، مگر کبھی لڑکی والے بھی اپنی دولت کی نمائش اور شوکت کے اظہار کے لیے خود ہی بھیج دیتے ہیں۔ شادی کا رکنِ رابع بارات ہے۔ شادی کے دن لڑکے کے گھر سے اس کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور پڑوسی و اہلِ بستی کے افراد پر مشتمل ایک بھاری جمعیت دولہا کے ساتھ روانہ ہوتی ہے۔ یہ کہنے کو مہمان ہوتے ہیں، مگر آر ایس ایس کے اراکین کی طرح نظر آتے ہیں۔ بارات میں 100 افراد کی دعوت ہو تو ساڑھے تین سو افراد ٹپک پڑتے ہیں۔ شادی کے یہ ارکان اتنے خطرناک ہیں کہ لڑکی والوں کا تو دیوالیہ ہی نکل جاتا ہے۔ شادی سے پہلے رشتے کی تلاش میں شکستہ اور خستہ والدین شادی کے بعد انتہائی مفلوک الحال ہو جاتے ہیں۔ سچ کہیے تو یہ والدین مستحقِ زکوۃ بن جاتے ہیں۔

سوپول: مسابقہ حفظ متون بحسن و خوبی اختتام پذیر!

جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور کی جامع مسجد میں علماء و فضلائے اسلام کا پر مغز خطاب.

سوپول(آئی این اے نیوز 2/فروری 2019)حفظ مُتون کے مسابقات کے انعقاد کا یہ حسین اور باعث اجر و ثواب سلسلہ نہ صرف جاری رہے گا بلکہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ اس کے دائرے کو وسیع سے وسیع تر کرتے ہوئے حفظِ بخاری و مسلم کا بھی اہتمام کیا جائے، آج کے اس مسابقتی پروگرام میں سیمانچل کے کبار علماے امت جمع ہیں اور اگر انہوں نے اس کی طرف توجہ فرمائی تو حفظِ بخاری و مسلم کا انعامی مسابقہ منعقد کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا. یہ باتیں مدیرِ جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم، شنکر پور سپول جناب مولانا محمد فیروز عالم ندوی نے حفظِ متون مسابقہ کے اختتامی پروگرام سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے کہا کہ احاطہِ جامعہ میں کبار علما کی اتنی بڑی جماعت کی آمد پر نہ صرف یہ جامعہ بلکہ ٹاپو کا پورا علاقہ خوشیوں سے جھومتا ہوا محسوس ہو رہا ہے ۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالت میں نذرانہِ محبت محمد ابراہیم سجاد تیمی نے پیش کیا ۔مدیرِ جامعہ کی طرف سے شال اور سرٹیفکیٹ سے تمام مہمان علما کو نوازے جانے کے بعد تاثراتی خطاب کا سلسلہ شروع ہوا ۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظمِ اعلیٰ اور ضلعی جمعیت اہل حدیث کٹیہار کے امیر جناب مولانا انعام الحق مدنی نے اپنے پرمغز خطاب میں کہا کہ حفظِ متون کے سلسلے میں جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم کی اس پہل سے دیگر مدارس میں بھی اس طرح کے بامقصد انعامی مسابقات کے انعقاد کے جذبات بیدار ہوں گے اور ہمارے طلبہ کے اندر حفظ متون سے دلچسپی پیدا ہوگی ۔ الحفظ فی الصِغر کالنقش فی الحجر کی خوبصورت تشریح و توضیح کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خاص دلچسپ اسلوب میں کہا کہ آپ طلبہ اپنی عمر کے اس پڑاو میں جو کچھ بھی یاد کر لیں گے وہ آپ کے لوحِ دل میں محفوظ ہو جائے گا اور زندگی بھر اس کے حسن اثرات کا لامتناہی سلسلہ جاری رہے گا ۔
مدرس مسجد نبوی، مدینہ منورہ جناب مولانا ڈاکٹر امان الله اسماعیل مدنی نے اپنے خوب صورت خطاب میں طلبہ کو مختلف مثالوں سے محظوظ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حسین مواقع ہمیں اپنے طالب علمی کے زمانے میں نصیب نہ ہو سکے لیکن آپ حضرات بڑے خوش قسمت ہیں کہ اس طرح کے مواقع آپ کو مل رہے ہیں اور آپ حفظِ متون کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کر رہے ہیں ۔آپ سے ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشتے رہیں گے ۔ انہوں نے ذہانت اور محنت کے مابین موجود فرق وامتیاز کو بے حد حسین انداز میں پیش کرکے حاضرین کی تحسین بٹوری ۔
انہوں نے مدیرِ جامعہ جناب مولانا محمد فیروز عالم ندوی کا اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ بے شمار مبارکباد کے حقدار ہیں ۔صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے نائب امیر اور ضلعی جمعیت اہل حدیث پورنیہ کے امیر جناب مولانا محمد رضوان السلفی نے اپنے بے بہا خطاب میں تمام مشارکینِ مسابقہ حفظِ متون کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کئی اہم ترین کتابوں کے متون یاد کر لیے ہیں، یہ آپ نے بہت عظیم کارنامہ انجام دیا ہے لیکن انہیں ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے ان کی سورہ الفاتحہ جیسی مزاولت و ممارست انجام دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم جس طرح تعلیم و تربیت کا سیمانچل کا بہترین گہوارہ بن گئی ہے، اسی طرح اسے جمعیت اہل حدیث کا بھی ایک بڑا مرکز ہونا چاہیے ۔
پورنیہ ضلعی جمعیت اہل حدیث کے ناظمِ اعلیٰ جناب مولانا ابراہیم عبد الغفور مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جن مشارکین کی پوزیشن نہیں آئی ہے، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہیں چاہیے کہ وہ اپنی محنت و مشقت میں اضافہ کریں ۔وہ اگر حفظِ متون کو اپنی تعلیمی زندگی کا لازمہ بنا لیں تو انہیں کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔
ان کے علاوہ، جناب مولانا مطیع الرحمٰن شیث مدنی، محمد ابراہیم سجاد تیمی، جناب مولانا نظام الدین مدنی وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔نظامت کے فرائض مفتی و استادِ حدیث و فقہ جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکر پور جناب مولانا منصور عالم السلفی نے بحسن و خوبی انجام دیے ۔پروگرام کے کنوینر جناب مولانا محمد طارق بخاری مدنی نے اپنی مستعدی اور جذباتِ پُر خلوص سے تمام حاضرین کے دل پر انمٹ نقوش ثبت کیے ۔ان کے معاونین جناب مولانا محمد طارق مدنی اور جناب مولانا عبد الرزاق سنابلی نے بھی سب کی نیک دعائیں سمیٹیں ۔تمام اساتذہِ جامعہ کی حاضر باشی نے پروگرام کی زینت کو دوبالا کیا ۔ مدیرِ جامعہ کے کلماتِ تشکر کے ساتھ یہ بزمِ ارجمنداں اختتام کو پہنچی ۔

سماجوادی پارٹی کی اسمبلی حلقہ لال گنج میں میٹنگ منعقد!

لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/فروری 2019) سماج وادی پارٹی کی اسمبلی حلقہ لال گنج کی ماہانہ میٹنگ ڈاک بنگلہ لال گنج میں منعقد ہوئی،
جس کے مہمان خصوصی سابق ممبر  اسمبلی بیچئی سروج نے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ چناؤ کی تیاری میں پوری طرح لگ جائیں، سپا بسپا کے اتحاد سے آپ کے مخالفین  پریشان و خائف ہیں، ان کے درمیان بے چینی پائی جا رہی ہے، عوام فرقہ پرست طاقتوں کو ضرور سبق سکھائی گی، جھوٹ و فریب پر مبنی سرکار نہیں چاہیے، اسمبلی حلقہ لال گنج میں دس کارکنان کو گاؤں گاؤں پیدل  لوگوں کے درمیان اتحاد کی پالیسیوں سے با خبر کرنے پر متعین کیا گیا تھا، جسے ان لوگوں  نے بخوبی انجام دینے پر ان کی گلپوشی کر کے حوصلہ افزائی کی گئے.
اس موقع پر ندیم احمد، وسیم احمد، عظیم احمد شیخ، ببلو خان، نور عالم اعظمی، کنہیا یادو سمیت کافی تعداد میں کارکنان موجود تھے.
میٹنگ کی صدارت راج ناراین یادو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ہری پرساد دوبے نے بخوبی انجام دیا. 

Friday, 1 February 2019

نقل کروانے والے بخشے نہیں جائیں گے: ضلع مجسٹریٹ

حافظ عقیل احمد خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز یکم فروری 2019) کلیکٹریٹ آڈیٹوریم میں بورڈ امتحان سے متعلق ایک اہم میٹنگ ضلع اسکول انسپکٹر شیو کمار اوجھا کی صدارت میں منعقد ہوئی، ضلع مجسٹریٹ سنت کبیر نگر بھوپیندر ایس چودھری نے میٹنگ میں موجود سبھی پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ امتحان میں نقل پر پوری طرح پابندی عائد رہیگی،
کسی بھی صورتحال میں نقل نہیں ہونے دی جائیگی، اگر کوئی بھی شخص اس کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، ضلع مجسٹریٹ نے پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ بیٹھک کر بورڈ امتحان سے متعلق حکومت کی جانب سے جاری ہدایات سے واقف کرایا.
 ضلع اسکول انسپکٹر نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات کا حرف بہ حرف عمل پرنسپل صاحبان کے ذریعہ کیا جائے اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے، انھوں نے بتایا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ پریاگ راج اتر پردیش کی جانب سے منظم ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحان 7 فروری سے شروع ہوکر 2 مارچ کو ختم ہوگا، اس سال ضلع سنت کبیر نگر سے ہائی اسکول میں 16948 طلباء اور 14945 طالبات یعنی کل 31893 بچے بچیاں بورڈ امتحان میں شامل ہونگے، اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں13939 طلباء اور 12060 طالبات یعنی کل 25999 بچے بچیاں امتحان میں شرکت کریں گے.
ضلع اسکول انسپکٹر شیو کمار اوجھا نے بتایا کہ صاف شفاف امتحان منعقد ہو، اس مقصد کےتحت اس سال 3 زونل اور 18 سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے، انھوں نے ایس پی آکاش تومر سے دیہی علاقوں میں واقع امتحان مراکز پر پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، کارٹون باکس اور سوالیہ پرچے مرکز سپرنٹنڈنٹ سی سی ٹی وی کی نگرانی میں کھولیں گے، امتحان کیلئے سبھی مراکز پر مرکز سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ایک اضافی مرکز سپرنٹنڈنٹ اور ایک ایک اسٹیٹک مجسٹریٹ کی تعیناتی کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ نقل سے پاک امتحان کروانے کیلئے ضلع اسکول انسپکٹر دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جسکا موبائل نمبر  8081806040 ہے،  اس کے علاوہ ان کا ذاتی رابطہ نمبر 9454457352 ہے، سپرنٹنڈنٹ کیلئے وہاٹس اپ گروپ بھی بنایا گیا ہے، امتحان میں ڈیوٹی کرنے والے اساتذہ کے پاس موبائل نہیں رہیگا، صرف مرکز سپرنٹنڈنٹ کو موبائل رکھنے کے اجازت ہوگی، لیکن امتحان کے دوران موبائل بند رکھنا ہوگا.
میٹنگ میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ رنوجے سنگھ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ است شریواستو، ایس ڈی ایم خلیل آباد ایس پی سنگھ، ایس ڈی ایم دھنگھٹا بابو رام، ایس ڈی ایم مہنداول جسدھیر سنگھ یادو، ضلع بیسک تعلیمی افسر ایس کے سنگھ، ڈی پی آر او آلوک پریہ درشی کے علاوہ ضلع بھر کے پرنسپل اور مرکز سپرنٹنڈنٹ موجود رہے.

چاقو کے ساتھ دو ضعیف گرفتار، دھن گھٹا پولیس نے بھیجا جیل!

عقیل احمد خان
ــــــــــــــــــــــ
دھن گھٹا/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز یکم فروری2019) غیر قانونی چاقو رکھنے کے سبب دو  ملزم ہوۓ گرفتار، دھن گھٹا تھانہ حلقہ کے سمری گنیش پور گاؤں سے فرار چل رہے دو ملزم روعاب علی ولد نعامت علی اور گٹکا عرف سرتاج علی ولد نعامت علی کو دھن گھٹا پولیس کو شدت سے تلاش تھی۔
چوکی انچارج وریندر سنگھ یادو اور ہمراہی ایس آئی وریندر ناتھ یادو اور ہیڈ کانسٹیبل ببینا یادو کی مدد سے دونوں ملزمان کے قبضے سے دو عدد ناجائز چاقو کی برآمدگی ہوئی گرفتار کئے گئے، دونوں کے خلاف
 مقامی تھانہ پر مقدمہ نمبر 5253/2019 دفعہ4/25 آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جہاں دونوں کو مقامی پولیس نے جیل بھیج دیا ہے.