اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 24 July 2017

تعلیمی سال کا ایک اور قدم زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی مسوری غازی آباد کی طرف!


تحریر: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ الحمد اللہ امسال آپ لوگوں کی دعاؤں سے میرا داخلہ زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی کے تحت چلنے والے (National Institute for Faith Leadership)ہوگیا ہے.
زیتون انٹرنیشنل اکیڈمی یہ دنیا کے ایک سو بائیس ممالک میں اپنی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے اس کی ہیڈ آفس انگلینڈ میں ہے اس اکیڈمی کے تحت چلنے والے (National Institute for Faith Leadership) جس میں کل (455) فارغین مدارس اسلامیہ نے امتحان دیا تھا، جس میں سے صرف (40) فارغین مدارس اسلامیہ کا داخلہ ہوا، الحمد للہ اس میں اعظم گڑھ کے کل چار طلبہ نے کامیابی حاصل کی، بندہ ناچیز اور چھوٹا بھائی محمد سالم منجیرپٹی، عبدالحفيظ کوہنڈہ، محمد ایوب آنوک، اس کے علاوہ میرے دو ساتھی اور محمد افضل غازی پوری، ابوالعاصم غازی پوری، نے بھی کامیابی حاصل کی.
واضح ہو کہ یہاں پڑھنے والے ہر طالب علم (Student) کو ہر مہینے دس ہزار روپئے اسکالر شپ بھی ملتی ہے یہاں کے دوسالہ کورس میں عربی، انگلش، میتھ، سائنس، کمپیوٹر، ڈپلومہ کی پڑھائی ہوتی ہے اس کے علاوہ الحمد للہ ہر مہینے کے آخر میں تین دن کی جماعت بھی نکلتی ہے اور اطراف و اکناس میں امت کے درمیان پھیلی ہوئی جہالت کو جڑ سے ختم کرنے کوشش کر رہی ہے.
آپ حضرات سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے کہ اللہ جل مجدہ اس (Nifl) کو اور یہاں پر پڑھنے پڑھانے والوں کو قبول فرمائے. آمیـــن ثم آمیـــن.

چیکنگ کے دوران ایک بدمعاش گرفتار، 11 عدد ATM و چاقو سمیت موٹر سائیکل برآمد!



رپورٹ: عبدالرحیم صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جولائی 2017)دیوگاؤں کوتوالی علاقہ کے لال گنج ٹاؤن ایریا میں  دیوگاؤں ایس او مکد شیکھر سینگھ گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے اسی دوران مخبر نے خبر دی کی ایک ہونڈا شائن بائک سوار چور آ رہا ہے، جو ATM بدل کر لوگوں کا پیسہ لوٹتا ہے.
مخبر کے مطابق ایس او نے سامنے آ رہے ہونڈا شائن بائک سوار کو روکا، تلاشی کے بعد اس کے پاس سے 11 عدد ATM  و چاقو ملا جسے فوراً گرفتار کر لیا گیا.
گرفتار بدمعاش کی پہچان علی احمد بیٹے محمد ادریس رہائشی امہت تھانہ کیراکت ضلع جونپور کے نام سے ہوئی جس کے خاف دیوگاؤں تھانہ میں درجنوں مقدمہ درج ہے.

وفاق العلماء بہار کا پانچواں اجلاس بحسن و خوبی اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 24/جولائی2017) وفاق العلماء کا پانچواں اجلاس بتاریخ 25/شوال المکرم مطابق 20/جولائی احاطہ مدرسہ خیر العلوم بردونی ضلع سمستی پور میں نہایت تزک و احتشام کےساتھ فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم صدر وفاق العلماء و مہتمم جامعہ ربانی منورا شریف سمستی پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز حافظ بدیع الزماں صاحب صدر المدرسين مدرسہ خیر العلوم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، نعت و منقبت جناب مولانا نجم الہدیٰ قاسمی مدرس مدرسہ اسلامیہ ادے پور بیگوسرائے نے پیش کیا، خطبہ استقبالیہ کنوینر اجلاس جناب مولانا مفتی محمد اقبال صاحب قاسمی استاذ مدرسہ خیر العلوم بردونی نے پیش کیا، اور آفس سیکریٹری وفاق جناب مولانا شاہ امان اللہ ندوی سیتامڑھی استاذ جامعہ ربانی منوروا شریف سمستی پور نے “وفاق العلماء کے قیام کا پس منظر اور کارنامے” کے موضوع پر ایک جامع رپورٹ پیش کی، سکریٹری رپورٹ جناب مولانا مفتی شمیم احمد صاحب القاسمی ناظم مدرسہ نورالاسلام اسماعیل نگر بکھری ضلع بیگوسرائے نے پیش کی۔
 اس کے بعد زیر بحث موضوعات (تعلیمی بیداری –جہیز-جھوٹے مقدمات -طلاق ) پر بحث کا آغاز ہوا، اور کھلے ماحول میں پوری آزادی اور بیدار مغزی کے ساتھ باحثین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، ان میں خاص طور پرحضرت مولانا قاضی طفیل احمد رحمانی قاضی شریعت ضلع سمستی پور، جناب مولانا سیف اللہ خالد صاحب قاسمی (سرسیہ، سمستی پور ) جناب مولانا حسین احمد صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ مخزن العلوم مہتھی ضلع سمستی پور، جناب مولانا منت اللہ قاسمی ناظم مدرسہ فیض العلوم حسن پور روڈ، قاری ممتاز احمد جامعی ناطم جامعہ اشاعت العلوم کرھوا کلیان پور سمستی پور و سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے خطاب میں کہا یہ علاقہ کی خوص نصیبی ھیکہ یہاں علماء ماضی کا احتساب کرکے مستقبل کا لائحہ بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں، مبارکباد دیتا ہوں کہ دور حاضر کے سلگتے مسائل پہ غور و فکر کرنے کیلئے سیکڑوں علماء سر جور کے بیٹھے ہیں، مولانا رضی احمد قاسمی مہتمم مدرسہ تعلیم الاسلام بکھڈا ضلع بیگوسرائے، قاری عبدالمجید صاحب اکمبھا ضلع بیگوسرائے، مولانا شہاب الدین قاسمی سیکریٹری وفاق ،مولانا نثار احمد قاسمی سویا ضلع سمستی پور، مولانا عبدالجبار قاسمی (بلاہی ضلع سمستی پور) مولانا شاکر حسین قاسمی مہتمم مدرسہ جامعہ ازہر چروٹنہ ضلع سمستی پور، مولانا شمس الہدیٰ قاسمی مہتمم مدرسہ میراث الانبیاء لادھ کپسیا ضلع سمستی پوراور ریٹائرڈ فوجی اور سیاست داں جناب عارف رضا صاحب (بڑاہی) قابل ذکر ہیں ۔
 اجلاس کی دوسری نشست میں مہمان خصوصی، علاقہ کے ممتاز عالم وخطیب، واعظ اڑیسہ حضرت مولانا جسیم الدین قاسمی صاحب (بڑاہی، سمستی پور) نے ولولہ انگیز خطاب فرمایا، جس میں کھل کر انہوں نے وفاق العلماء کے قیام کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی، اور حضرت مولانا مفتی اخترامام عادل قاسمی کی شخصیت اور ان کے کمالات وخدمات کی بلند الفاظ میں تحسین فرمائی ۔
 اخیر میں صدر اجلاس فقیہ العصر حضرت مولانا مفتی اختر امام عادل قاسمی دامت برکاتہم نے بہت ہی پر اثر اور درد انگیز خطاب فرمایا، آپ نے مدرسہ خیر العلوم بردونی کو ملت کا قیمتی اثاثہ قرار دیا، اور اساتذہ اور عوام سے اس کے تحفظ پر زور دیا، اساتذہ سے وقت دینے کے لئے اور لوگوں سے بچہ دینے کا عہد لیا، آپ نے فرمایا کہ کام میں بہتری لانے اور عوام سے ٹوٹے ہوئے رابطہ کو جوڑنے کی ضرورت ہے، آپ نے مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ پٹنہ کی تاریخ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ علمی قافلہ صرف تین عالموں سے شروع ہوا اور اللہ نے بڑی کامیابیوں سے نوازا، لیکن جب یہ گورمنٹ کے ہاتھ میں گیا اور اس کی آزادی چھن گئی تب یہ آہستہ آہستہ تنزل کا شکار ہو گیا، یہ آزادی بہت بڑی دولت ہے، آپ نے فرمایا کہ میرے جد امجد حضرت مولانا عبدالشکور آہ ؔ بھی اسی اولین علمی کارواں کے شہ سوار تھے، وفاق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ علماء کا اختلاف بھی رحمت ہے لیکن اگر علماء نظری اختلافات کے باجود امت کے مفادات میں اتفاق کا مظاہرہ کریں تو یہ رحمت کبریٰ ہے، علماء کو اپنے مقام کی معرفت ہونی چاہئے، اور ہر چھوٹی چھوٹی بات پر مقابلہ کی کیفیت نہیں پیدا کرنی چاہئے، صدر وفاق نے علماء کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم خدائی خدمت گار اور اللہ کے مزدور ہیں، دنیا میں کوئی شریف انسان اپنے مزدور کی اجرت نہیں مارتا، بلکہ وقت پر پوری مزدوری اسے دیتا ہے، پھر اللہ اپنے مزدوروں اور کارکنوں کو بھوکا کیسے رکھے گا ؟ اللہ پر توکل اور یقین کی ضرورت ہے.
واضح ہو کہ ایک نکاح بھی اس موقعہ پر انجام دیا گیا گیا، اجلاس کے اخیر میں اعلان کیا گیا کہ اگلا پروگرام انشاء اللہ مدرسہ ہدایت الاسلام اوجان ضلع سمستی پور میں9/نومبر2017 کو ہونا طے پایا ہے.

پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کی پیدائش صدی کے موقع پر بھارٹی جنتا پارٹی کے کارکنان نے کی شجر کاری!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/جولائی 2017) پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کی پیدائش صدی کے موقع پر بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے کارکنان نے تھانہ مبارکپور، پولیس چوکی، روڈویز، روداس مندر، کٹرا قبرستان، بنکر وپر مرکز، بجلی مرکز سمیت پورے شہر میں جگہ جگہ جا کر سینکڑوں پودوں کی کاشت کیا.
اس موقع پر نوجوان بی جے پی لیڈر محمد صدام اور ساتھ میں صدر کے عہدے کے ممکنہ امیدوار پرویز اعظمی، حسن نسیم، نایاب اعظمی، حسن اعظمی، جاوید اختر، محمد نسیم، اظہار احمد محمد سعود وغیرہ کارکن موجود رہے.

Sunday, 23 July 2017

ماہل: بیف کاروبار کا پولیس نے کیا بے نقاب، پانچ گرفتار!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ماہل/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) اعظم گڑھ کی پولیس نے آج صبح میں اهرولا تھانہ علاقہ کے ماهل ٹاؤن میں واقع قصائی محلے میں گئو مانس کاروبار کو بے نقاب کرتے ہوئے پانچ قصائی کو گرفتار کر لیا، پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں گوشت اور جانور سمیت اوزار بھی برآمد کیا ہے.
پولیس سپرنٹنڈنٹ دیہی نریندر پرتاپ سنگھ کو کافی دنوں سے اهرولا تھانہ علاقہ کے ماهل قصبے میں گئو مانس کی شکایت مل رہی تھی، اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہوں نے مقامی پولیس کو نگرانی کرنے کی ہدایت دی، پولیس اعلی افسران کی ہدایت پر علاقائی صدر سنتوش سنگھ کی قیادت میں پھول پور کوتوالی، پوئی اور اهرولا تھانہ انچارج کے ساتھ ہی پولیس کی 100 ڈائل سروس میں تعینات پولیس اہلکاروں کی مشترکہ حکمت عملی بنائی گئی، منصوبے کے مطابق اتوار کی صبح میں تقریبا چار بجے پولیس نے ماهل قصبے کے قصائی محلہ رہائشی عرفان بیٹے گوگا کے مکان پر چھاپہ ماری کی، اس دوران جانور ذبح میں ملوث مالک مکان اور اس کے تین بیٹوں سمیت پانچ افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے.
پولیس نے موقع سے چار کنٹل گوشت اور 10 ڈبے میں رکھی چربی کے ساتھ ہی استعمال شدہ اوزار بھی برآمد کئے، گرفتار ملزمان میں عرفان قریشی اس کے بیٹے عبداللہ، فہد اور شاه عالم اور صابر عرف انس بیٹے سفیان بتائے گئے ہیں، اس دوران موقع پر جانوروں کے ڈاکٹروں کی ٹیم بلائی گئی.
ڈاکٹروں کی طرف سے موقع معائنہ کیا گیا، ساتھ ہی برآمد گوشت اور چربی کا سیمپل جانچ کے لئے متھرا بھیجا گیا، برآمد گوشت کو پولیس نے گڑھے کی کھدائی کر دفن کر دیا، صبح سویرے ماهل قصبے میں ہوئی اس کارروائی سے افراتفری کا ماحول رہا، گرفتاری کے خوف سے جانور کاروباریوں میں ملوث لوگوں کے نیچے سے زمین کھسک گئی، فی الحال علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے ماهل قصبے میں احتیاط کے طور پر پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے، اس معاملے میں پھنسے ملزمان کے خلاف اهرولا تھانے میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعــظـم گـڑھ و اطـراف کی خبـــریں پڑھـــنے کیلئے ہمارا فیســــبک پیــج لائـــک کریں.
http://www.facebook.com/inanews.in/

مدرسہ انوار العلوم املو مبارکپور میں حج تربیتی کیمپ بحسن خوبی اختتام پزیر!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) جمعیت اہل حدیث املو کے زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم املو میں آج صبح آٹھ بجے ایک حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں قرب وجوار کے عازمین حج نے شرکت کی، اس موقع پر مولانا عبدالرحمن مطیع اللہ مدنی نے عازمین حج کو احرام باندھنے، مقدس مقامات، عمرہ اور حج کی دعائیں، اعمال، فرائض اور واجبات حج کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کرائی۔
 مولانا عبدالرحمن مطیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا حج ایک ایسی عبادت ہے جس کا موقع زندگی میں بار بار نہیں آتا، لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعد اور سفر کی مشقتوں کو برداشت کرکے بھی کچھ لوگ حج کی مقبولیت سے محروم رہ جاتے ہیں اُنکا مقصد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حاضری، مقامات مقدسہ کی زیارت اور واپسی پر زم زم کھجور کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوتا، اس کے لئے ہر عازم حج کو مکمل تربیت پا کر ہی سفر حج کرنا چاہئے۔
 مولانا فاروق عبداللہ رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں ایک طرف تو توبہ استغفار، عاجزی اور انکساری، تقوی و پاکیزگی، صبر و ضبط شامل ہے، دوسرے اس میں ملت اسلامیہ کا اتحاد بھی نظر آتا ہے، غرض حج ایک ہمہ جہت عبادت ہے۔
اس موقع پر مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم کے ناظم اعلٰی حافظ محمد انور املوی، مولانا نسیم احمد سلفی، مولانا فاروق عبداللہ رحمانی، مولانا شاہد جمال ندوی، مولانا ناظم الدین نذیری، ڈاکٹر صلاح الدین نعمانی، آفتاب عالم لوہیا، ماسٹر مختار احمد املوی اور اقبال احمد وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔

بلریاگنج: مولانا ذکی الرحمٰن غازی فلاحی مدنی کی چار اہم کتابوں کی رسم اجراء کی تقریب!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) جناب ذکی الرحمٰن غازی فلاحی مدنی استاذ جامعہ الفلاح کی چار کتابوں کی رسم اجراء کی تقریب آج بعد نماز عصر جامعہ کی مسجد میں ھوئی، جن کی تفصیل یہ ہے؛
1.. مسلمانوں پر مسلمانوں کے حقوق..  صفحات 131
2..سفر کے شرعی آداب                        صفحات 111
3.. رخصت اور سہولت کا اسلامی تصور  صفحات 78
4.. دین اور سیاست                             صفحات 435
یہ کتابیں اریب پبلیکیشنز دھلی سے شائع ہوئی ہیں، نوجوان اہل قلم میں موصوف کا نام معروف و مشہور ہے، قلیل مدت میں متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، موضوعات میں تنوع، اسلوب میں سلاست اور انداز بیان میں کشش، نمایاں خصوصیات ہیں.
ان کتابوں میں اول الذکر تین طبع زاد اور آخری کتاب؛ دین اور سیاست؛ علامہ یوسف القرضاوی حفظہ اللہ کی گراں قدر کتاب؛ الدین و السياسة؛ کا شگفتہ ترجمہ ہے.
دین میں سیاست کی کیا اہمیت ہے اور کتاب و سنت کی روشنی میں سیاست کیلئے کیا رہنمائی ھے، یہ وقت کا ایک اھم موضوع ھے، یہ کتاب تمام متعلق مسائل سے مدلل بحث کرتی ہے اور شکوک و شبہات کا ازالہ کرتی ہے.
مولانا طاہر مدنی ناظم اعلیٰ جامعة الفلاح بلریاگنج نے مؤلف کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان کا علمی و تصنیفی سفر اسی طرح جاری رکھے. آمیــن
اور مولانا نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی علمی کاوشیں جامعہ میں علمی فضا بنانے میں مددگار ہوتی ہیں اور اساتذہ و طلبہ کیلئے مہمیز کا سبب بنتی ہیں.

راشٹــریہ علمـاء کونسـل کی لکھنـؤ آفـس میں یوپی کے پارٹی عہدیـداروں و سـرگرم کارکنـوں کی نشـست کا انعقـاد!


رپـورٹ: وسیـــم شیــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) راشٹریہ علماء کونسل کی لکھنؤ آفس میں یوپی کے پارٹی عہدیداروں اور سرگرم کارکنوں کی کل نشست ہوئی، جس میں قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی صاحب نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی توفیق سے یہ کام شروع ہوا ہے اور بتائید الٰہی جاری رے گا ان شاء اللہ، ہمارا مقصد سب کو انصاف دلانا اور سماجی انصاف کا حصول ہے، ہمیں بے لوثی کے ساتھ سماج سیوا کا کام کرنا ہے، ہمارے سماج میں برادری واد ایک بہت بڑی بیماری ہے، جس کو ختم کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں خوف و ہراس کی ضرورت نہیں ہے، ہمت اور حوصلے سے کام لیں اور جہاں کوئی ظلم و تشدد ہو، پہلی فرصت میں ایف آئی آر ضرور کرائیں، یہ ایک اہم ہتھیار ہے، آج سیاست مفادات کے ارد گرد گھومتی ہے، آپ کو بااصول سیاست کا ثبوت دینا ہے، پارٹی کے اندر اگر کوئی تھانہ تحصیل کی دلالی کا مرتکب  ملے گا تو اس کے خلاف فوراً کارروائی کی جائے گی، ممبر شپ کی مہم چلائیں اور زمینی سطح پر کام کریں اور فیسبکیا ہرگز نہ بنیں.
سراج نعیم صاحب علی گڈھ نیشنل کوآرڈینیٹر نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ مقصد ہمیشہ یاد رکھیں، انصاف کیلئے جد و جہد ہی ہمارا نصب العین ہے اور تمام مظلوموں کا ساتھ دینا ہماری پہچان ہے، پارٹی کے اندر تین امور کی خاص اہمیت ہے؛ ڈسپلن، باہمی اخوت اور زبان پر قابو؛ ان کا بہت خیال رکھنا چاہیئے، سیاسی پارٹی کو افرادی قوت اور وسائل کی ضرورت ہوتی ہے، ممبر سازی کام ٹھیک سے کریں، دونوں مسائل حل ہوں گے، 4 سال کیلئے پلاننگ کرلیں اور خوب محنت کریں، نتیجہ ضرور نکلے گا. ان شاء اللہ.
مولانا طاہر مدنی صاحب نے اپنی گفتگو میں موجودہ حالات کے پیش نظر آپسی بھائی چارہ بڑھانے پر زور دیا اور نفرت کی سیاست کرنے والوں کے خلاف مہم کی تاکید کی، ضلع ہیڈ کواٹرس پر جن ضرورتوں کیلئے اندولن پر زور دیا اور 10 اگست کو ہر مقام پر دفعہ 341 میں مذہبی قید کے خلاف یوم سیاہ کے پروگرام منعقد کرنے کی تاکید کی. واضح ہو کہ نشست میں کشی نگر سے لے کر جالون تک کے پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی، نکائے چناؤ کی تیاری میں جٹنے اور تنظیمی کاموں کو جلد مکمل کرنے پر ریاستی صدر ٹھاکر انل سنگھ نے زور دیا، ضلع وار کاموں کا جائزہ لیا گیا اور کارکنان کی تجاویز پر غور کیا گیا، نئے جوش و خروش کے ساتھ کام کا عہد لے کر شرکاء اپنے اپنے مقام کیلئے روانہ ہوئے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعــظــم گـڑھ و اطـراف کی خبــروں کیلئے ہمارا فیســبک پیج لائــک کریں.
http://www.facebook.com/inanews.in/

جامعات الطیاب الاسلامیہ بھوپال مدھیہ پردیش کا مہتمم مولوی محمد ندیم صاحب بستوی کو بنائے جانے پر اہل رفقاء درس نے دی مبارکباد!


رپورٹ: محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بھوپال (آئی این اے نیوز 23/جولائی2017) مولوی محمد ندیم بستوی کو مہتمم بنائے جانے پر صمیم قلب سے  رفقاء درس نے مبارک باد پیش کی، اور بارگاہ ایزدی میں دعاء گو ہیں کہ اللہ رب العزت موصوف کو اس عہدہ کی کما حقہ ادائیگی اور سنبھالنے کی توفیق نصیب فرمائے، یہ ان کے رفقاء درس کے لیے یقینا فرحت و مسرت و شادمانی کا موقع ہے کہ اللہ نے موصوف کو قبول فرمایا.
موصوف اکثر اپنے مستقبل کو لیکر بہت متفکر رہا کرتے تھے کہ میں آئندہ کیا کرونگا کیا نہیں؟ لیکن کبھی ان کے وہم و گمان میں بھی یہ بات نہیں آئی تھی کہ اللہ بندہ کو اس عظیم عہدہ کے لیے قبول کرے گا اللہ پاک موصوف کو تمام شرور وفتن سے بچائے اور خلوص و للّٰہیت  کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے.
 آئی این اے نیوز نمائندہ نے مولانا سے طویل گفتگو کے بعد یہ احساس کیا کہ مولانا بہت متفکر تھے کہ میں عہدہ کو سنبھال پاؤنگا یا نہیں تو نمائندہ نے مولانا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا اللہ سے مانگو کہ "یا اللہ جب آپ نے مجھے اس کام کیلئے چنا ہے تو اخلاص نیت کے ساتھ کام کرنے کی بھی توفیق عطاء فرما"
واضح ہو کہ مولانا کو مہتمم کا عہدہ امسال اس قت ملا کہ سال گزشتہ مولانا کے خالو جان مولانا محمد یقوب صاحب قاسمی بستوی کا انتقال ہوگیا تھا رب کریم مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے.آمیــــن
اسی بناء پر جامعات الطیبات الاسلامیہ کی مجلس شوریٰ نے یہ بات رکھی ہے کہ مولانا کی دن و رات کی محنت و کاوشوں کا نتیجہ یہ جامعہ الطیبات الاسلامیہ ہے اس لیے اس کا مہتمم و ذمہ دار ان کے ہی گھر کے کسی فرد کو بنایا جائے تو  مولوی محمد ندیم کا نام سامنے آیا کہ مولانا مرحوم کے بھانجے کو بنایا جائے چنانچہ مجلس شوری نے اسی بات پر اتفاق کیا اور امسال مولانا کو وہاں کی ذمہ داری سپرد کر کے مہتمم وناظم اعلیٰ کا عہدہ دے دیا اللہ قبول فرمائے اور مولانا کو حوصلہ عطاء فرمائے کہ وہ اس ادارہ کو مزید تابناک و روشن کرسکیں.
مباکباد دنے والوں میں بالخصوص مولوی محمد قمر الزماں امبیڈکر نگری، مولوی محمد عمران امروہوی، مولوی محمد اسماعیل کانپوری، مولوی محمد ابو علقمہ لکھیم پوری، مولوی محمد فیصل کشن گنجی کے نام واضح ہیں.
نیز ان کے لئے ان کے استاذ محترم مولانا محمد ابصار یحیٰ قاسمی صاحب استاذ حدیث جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح خانقاہ دیوبند بھی دعائیہ کلمات کے ساتھ مبارک باد دی.

وقت کی اہمیت و افادیت اکابر کی نگاہ میں!


تحریر: قاری محمد مامون الرشید استاد شعبہ تحفیظ القرآن مدرسہ طیب المدارس پریہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ بات کسی سے مخفی نہیں ہیکہ خالق کائنات کی تخلیقات میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جنکی قدردانی کرنے میں انسان کی کامیابی مضمر ہے، انہیں میں سے ایک وقت بھی ہے، جسکے بارے میں کہا گیا "الوقت اثمن من الذھب" ترجمہ: وقت سونے سے زیادہ قیمتی ہے، اور انسان کی موت و حیات اسی پر معلق ہے، وقت کا قدرداں ہی اپنے زمانے کا سکندر بنتا ہے، اور جس نے بھی وقت کو ہمیشہ اپنے عمل کے ساتھ مربوط رکھا ہے اسی کو وقت نے مستقبل میں اپنی آنکھوں پر بیٹھا کر راہ ترقی کا مزہ چکھایا ہے.
چناں چہ وقت کی قدردانی ہی کا نتیجہ ہے کہ ائمہ اربعہ نے لوگوں کو سیدھی راہ دکھا کر امام کی حیثیت حاصل کی اور علامہ زمحشری و جرجانی رحمت اللہ علیہ علم تفسیر کے اندر قرآن فہمی میں اپنی مثال آپ رکھتے ھیں، امام صحاح ستہ نے درس حدیث میں کمال حاصل کر کے امت کو ایک انعام دیا ہے، پھر ہم ماضی قریب میں نظر ڈالتے ہیں، تو برصغیر میں علم و حدیث کی نشر و اشاعت کے داعی و مبلغ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمت اللہ علیہ سات سال کی عمر میں تمام علوم سے فراغت حاصل کر کے دہلی میں مسند درس حدیث پر درس دیتے نظر آتے ہیں، تو دوسری طرف شاہ عبدالعزیز رحمت اللہ علیہ پندرہ سال کی عمر میں فراغت پانے کے بعد درس وتدریس میں مشغول ہو گئے.
فقیہ العصر مولانا رشید احمد گنگوہی رحمت اللہ علیہ کے علمی انہماک و مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ ان کے نزدیک مطالعہ سے بڑھ کر کوئی شیئ مرغوب نہیں تھی، محدث لاثانی علامہ انور شاہ کشمیری رحمت اللہ علیہ بارہ سال کی عمر میں فتوے دینے لگے تھے مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ کئی راتیں ایسی گزریں کہ ان راتوں میں پہلو بستر سے جدا رہا.
مولانا اشرف علی تھانوی رحمت اللہ علیہ نے کم و بیش ایک ہزار کتابوں کی تصنیف کی اور حکیم الامت کے نام سے مشہور ہوئے.
مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمت اللہ علیہ نے بھی بہت ساری کتابوں کی تصنیف کی، اور موجودہ دور میں جو علماء دینی خدمت انجام دے رہے ہیں، انہوں نے بھی وقت کی اہمیت و افادیت کا پورا خیال رکھا ہے، جس بنا پر آج علمی حلقوں میں ان کا شہرہ ہے، مثلا مفتی تقی عثمانی صاحب و خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور ان کے علاوہ بہت سی ایسی شخصیات نظر آتی ہیں جن سے دنیا فیضیاب ہو رہی ہے، کیونکہ سورج وقت کے دامن میں اور ستاروں کے گریباں میں ہے، شہر و بیاباں محل و جھونپڑی ہرجگہ چھایا ہوا ہے موت کے گھاٹ بھی اتارتا ہے، اور زندگی بھی بخشتا ہے، جلانے والی آگ بھی ہے اور باغوں کا باغ بھی، وہ ساکن بھی ہے متحرک بھی، وقت مثل برف ہے، جس طریقے سے برف پگھلتے پگھلتے اپنے وجود کو کھو کر پانی میں تبدیل ہو جاتا ہے، اسی طریقے سے وقت کی ناقدری کرنے والے لوگوں کی کوئی عزت و فضیلت نہیں رہتی.
حاصل یہ ھیکہ جس نے بھی وقت کی قدر و منزلت کو پرکھا ہے وقت نے اس کے قدم بوس ہو کر اسے عزت و عظمت بخشا ہے، لیکن افسوس صد افسوس کہ ہمارے نزدیک وقت کی کوئی اہمیت نہ رھی یہی وجہ ھیکہ وقت کا ایک بڑا حصہ لغویات و فضولیات میں صرف ہوجاتا ہے اور اسکا احساس تک نہیں ہوتا جس کا نتیجہ خسران مستقبل کو مستلزم ہے، جسکا کوئی حاصل نہیں اسلئے ہمیں چاھیئے کہ ھم اکابر و اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وقت کی اہمیت و فضیلت کو سمجھیں، اور حتی الامکان اپنی زندگی کو نظام الاوقات کے مطابق گذارنے کی سعی کریں.

مولانا حیـات اللہ قاسـمی صاحـب کی طبیـعت ناساز، دعاء کی درخـواسـت!


رپورٹ: محمد سلمان دھلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 23/جولائی 2017) آپ تمام حضرات سے پرخلوص دعاء کی درخواست ہے کہ ابن مجاہد آزادی حضرت اقدس مولانا حیات اللہ قاسمی صاحب دامت برکاتھم العالیہ(سابق صدر جمعیتہ العلماء اتر پردیش لکھنؤ) کی طبیعت چند ماہ سے بہت زیادہ ناساز گار ہے لیکن گزشتہ دو روز قبل حالت زیادہ بگڑنے کی بناء پر حضرت کو لکھنؤ کے ایک فہمینہ نامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے.
 آپ تمام حضرات دعاء فرمائیں کہ اللہ تعالی حضرت والا دامت برکاتھم کو صحت وتندرستی عطاء فرمائے اور حضرت کا سایہ ہم پر تا دیر قائم رکھے. آمیــن ثم آمیــن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ واطراف کی خبریں پڑھنے کیلئے ہمارا فیسبک پیج ضرور لائک کریں.
http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 July 2017

عالمی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام محلہ آزاد نگر میں ایک خصوصی اجتماع پاک بسلسلہ سنگ بنیاد فیضان مدینہ کا انعقاد!


رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ـــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/جولائی 2017) عالمی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ شب محلہ آزاد نگر میں ایک خصوصی اجتماع پاک بسلسلہ سنگ بنیاد فیضان مدینہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہنامہ اشرفیہ کے چیف ایڈیٹر مولانا مبارک حسین مصباحی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس فیضان مدینہ سے پورا علاقہ فیضیاب ہونے کے ساتھ ہی دور دراز تک مسلک اعلیٰ حضرت کا پیغام نشر ہوگا، جس سے پوری ملت اسلامیہ مستفیج ہوگی.
دعوت اسلامی کے مبلغین نے مبارکپور میں اس مرکز کی بنیاد رکھ کر گویا قوم کی بنیاد مضبوط کرنے کی ایک پہل کی ہے جس میں ہر محبان رسول کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے، تاکہ دعوت اسلامی کے مبلغین کا حوصلہ بلند رہے اور وہ یونہی دعوت و تبلیغ کے سا تھ ہی تعمیر و ترقی کے بھی بڑے بڑے کام کرتے رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عاشق رسول مولانا الیاس قادری امیر دعوت اسلامی کوئی معمولی شخصیت نہیں ہیں بلکہ آج تو ان کا فیضان پوری دنیا میں جاری و ساری ہوگیا ہے.
مولانا مبارک حسین نے کہا کہ الجامعۃ الا شرفیہ کل بھی دعوت اسلا می کے ساتھ تھا ،آ ج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا، مبلغ دعوت اسلامی سید وثیق عطاری اناؤ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کو اپنے جینے کا انداز بدل کر دعوت اسلامی کے سانچے میں ڈھالنا پڑے گا تبھی ہماری دنیا و آخرت محفوظ رہ پائے گی.
ملبغ ابو طلحہ عطاری ٹانڈوی نے کہا کہ اولاد کے بگڑنے کا سبب ماں باپ خود ہوتے ہیں اگر اپنے بچوں کی خبر گیری کرنے کے سا تھ ہی انہیں صحیح و غلط کا درس دیتے رہیں تو پھر کیا مجال کوئی بچہ لہو و لعب کی دلدل میں پھنس جائے، انہو ں نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی نسل کو غلط روی بچانے کے لئے اپنے گھروں میں لگنے والے گندے ٹی وی چینل کو ہٹا کر مدنی چینل لگا لیں ورنہ آپ کے بچے آپ کے ماتھے پر کلنک لگاتے رہیں گے جس کے ذمہ دار آپ خود ہو نگے، انہوں نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ مبارکپور میں یہ جو فیضان مدینہ بننے جا رہا ہے اس سے آپ اپنے بچوں کو منسلک کر دیں تاکہ دوسری طرف انہیں دیکھنے کا موقع ہی نہ مل سکے.
اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پا ک سے ہوا، نعت نبی  اویس عطاری، ابوعبیدہ حسن عطاری، حیات محمد، قمر الہدیٰ اور قاری غیاث الدین نے پیش کی، اس موقع پر مولانا محمد محبوب عزیزی ،آفتابعطاری، حاجی قمر الحق، حاجی محمد جابر اور شادان رضوی عطاری وغیرہ خاص طور سے موجود تھے ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہمارا فیسبک پیج ضرور لائک کریں
http://www.facebook.com/inanews.in/

زخمی زخمی میں وہ ایک شاہین ہوں !


 ازقلم: احمد افسر علی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سفر معراج کے دوران مسجد حرام سے یہاں پہنچے تھے اور مسجد اقصیٰ میں تمام انبیاء کی نماز کی امامت کرنے کے بعد براق کے ذریعے سات آسمانوں کے سفر پر روانہ ہوئے۔
قرآن مجید کی سورہ الاسراء میں اللہ تعالٰی نے اس مسجد کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے:
” پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کورات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی لے گئی جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائيں یقینا اللہ تعالٰی ہی خوب سننے والا اوردیکھنے والا ہے
 (سورہ الاسراء آیت نمبر 1)
احادیث کے مطابق دنیا میں صرف تین مسجدوں کی جانب سفر کرنا باعث برکت ہے جن میں مسجد حرام، مسجد اقصٰی اور مسجد نبوی شامل ہیں۔
حضرت ابوذر سے حدیث مروی ہے کہ
” میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے پوچھا کہ زمین میں سب سے پہلے کون سی مسجد بنائی گئی؟
تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا : مسجد حرام ( بیت اللہ ) تو میں نے کہا کہ اس کے بعد کونسی ہے ؟
تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم فرمانے لگے : مسجد اقصیٰ ، میں نے سوال کیا کہ ان دونوں کے درمیان کتنا عرصہ ہے ؟ تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ چالیس سال، پھرجہاں بھی تمہیں نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لو کیونکہ اسی میں فضیلت ہے ۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر 3366، صحیح مسلم حدیث نمبر 520)
مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے اور معراج میں نماز کی فرضیت 16 سے 17 ماہ تک مسلمان مسجد اقصٰی کی جانب رخ کرکے ہی نماز ادا کرتے تھے پھر تحویل قبلہ کا حکم آنے کے بعد مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہوگیا.

مگر یہودیوں کا کہنا ہیکہ مسجد اقصی  صرف ان کا ہے اسی لئے وہ مسلسل اس پہ قبضہ جمانے کےلئے کوشاں رہتے ہیں اور فلسطینیوں کا خون بہاتے رہتے ہیں-
چنانچہ فلسطینی مسلمانوں نے یہودیوں  کے خلاف آواز بلند کی اور احتجاج شروع کیا جو اب تک جاری ہے جس میں ہزاروں زخمی اور شہید ہوچکے ہیں.
مگر عالمی میڈیا اور عرب حکمراں خاموش ہیں،آنکھوں پرپردہ ڈالے ہوئے اسرائیل سے دوستی کا حق ادا کررہے ہیں.
اس لئے اے نوجوانوں اٹھو اور تم سے جو ہوسکے کرو اور بے غیرت حکمرانوں کو جگاؤ سوشل میڈیا کا سہارالو ورنہ ان ماؤں اور بہنوں کو جواب دینا ہوگا جنہوں نے اپنے بچے کھوئے اور خود کو بے سہارا کیا.
آج وہ مسجد اقصی کے باہر کھڑے ہیں اور تمہیں آواز دے رہے ہیں کہ
اے! امت مسلمہ یہ مسجد یہ صرف میری مسجد نہیں یہ مسئلہ صرف میرامسئلہ نہیں بلکہ ہم سب کا مسئلہ ہے تم مجھے تنہا مت چھوڑو ورنہ اسرائیلی درندے مجھے ماردیں گے.
کیا تم اب بھی خاموش رہوگے؟؟
                        ــــــــــعـــــــــ
یہ میری قوم کے حکمراں بھی سنیں
میری اجڑی ہوئی داستاں بھی سنیں
جو مجھے ملک تک مانتے ہی نہیں
ساری دنیا کے وہ رہنما بھی سنیں
صرف لاشیں ہی لاشیں میری گود میں
کوئی پوچھے میں کیوں اتنا غمگین ہوں
میں فلسطین ہوں میں فلسطین ہوں