اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 3 May 2017

بلریاگنج کے بھگت پور میلے میں سیلنڈر پھٹنے سے مچی بھگدڑ، کئی زخمی!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) بلرياگج بلاک کے بھگت پور گاؤں میں لگنے والا غازی میاں کے تین روزہ میلے میں بدھ کو بہترین انتظام کے ساتھ افتتاح ہوا، وہیں دوسری طرف میلے مین گیس سیلنڈر پھٹ جانے سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے.
موصولہ خبر کے مطابق بدھ کی شام میلہ اپنے پورے شباب پر چل رہا تھا، اسی درمیان میلے میں ایک تربوز بیچنے والا گیس سیلنڈر سے کھانے بنا رہا تھا تبھی گیس کی پائپ لیک كر گيس سیلنڈر پھٹ گیا، جسے دیکھ کر میلے میں بھگدڑ مچ گئی لوگ ایک دوسرے کے اوپر گرتے پڑتے بھاگ کر جان بچانے لگے، جس سے بھگدڑ میں دب کر کئی لوگ زخمی ہوگئے، جب اس واقعہ کہ بھنک انتظامیہ کو ملی تو آناً فاناً پہنچ کر ماحول کو پرسکون بنایا.

ہم اہل دیوبند کی خواتین فرحہ فیض جو نام نہاد مسلم خواتین ہیں، انکی ہر چال کو ناکام بنادیں گے، حقوق تحفظ خواتین منچ!


رپورٹ: دانیال فیروز خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/ مئی 2017) راشٹریہ وادی مسلم مہیلا سنگٹھن کی صدر فرحہ فیض کی جانب سے طلاق ثلاثہ کی مخالفت میں دیوبند سے تحریک شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے دیوبند کی مسلم خواتین نے فرحہ فیض کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔مسلم خواتین نے یک زباں ہوکر کہا کہ فرحہ فیض کے دیوبند پہنچنے پر ہر سطح سے زبردست مخالفت کی جائے گی اس کے علاوہ دیوبند میں فرحہ فیض کو مدعو کرنے والے ایک مولانا کے خلاف بھی خواتین نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور دارالعلوم دیوبند کے مہتمم سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ مولانا کی سند کو فوراً ضبط کرلیں.
تفصیلات کے مطابق 2؍یوم قبل فرحہ فیض نے طلاق ثلاثہ کے خلاف 4؍مئی کو دیوبند سے تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ،اسی سلسلے میں ’’حقوق تحفظ خواتین منچ‘‘سے منسلک خواتین نے پبلک گرلس انٹر کالج میں ایک پریس کانفرنس کرکے یہ پیغام دیا کہ اگر 4؍مئی کو فرحہ فیض طلاق ثلاثہ کی مخالفت میں دیوبند پہنچ کر اپنی تحریک شروع کرنے کی کوشش کریں گی تو انہیں مسلم خواتین کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔جامعہ الہامیہ مدرسۃ البنات دیوبند کی ناظمہ خورشیدہ خاتون نے اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ سہارنپور کی جو خاتون اس وقت شریعت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کررہی ہے وہ اسلامی تعلیمات سے نابلد ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے اس خاتون کو شریعت کا مطالعہ کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ سچائی یہ ہے کہ اس طرح کی خواتین کو شریعت اور اسلام کے بارے میں ذرا بھی علم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین شریعت کی پابند ہیں اور مسلم پرسنل لاء کی حمایت کرتی ہیں ۔اس موقع پر پبلک گرلس انٹر کالج کی پرنسپل صبا حسیب صدیقی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلاق ثلاثہ کوئی مسئلہ نہیں ہے یہ بحث بلاوجہ چھیڑی گئی ہے اور اس کا واحد مقصد مسلم پرسنل لا کو ختم کرنا ہے لیکن ہندوستان کی تمام مسلم خواتین شریعت اسلامیہ پر مکمل یقین اور بھروسہ رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعہ سے میں تمام خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ ہم مسلمان خاص طور پر خواتین شریعت میں کسی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کریں گی ،انہوں نے کہا کہ اسلام کا ہر حکم مسلم خواتین کے لئے لائق عمل ہے کروڑوں خواتین آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر شریعت اسلامیہ میں اپنے اطمینان کے مختصر نامہ پر دستخط کرکے حکومت ہند کے لاء کمیشن کو بھیج چکی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم خواتین کو مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کسی بھی حالت میں پسند نہیں ہے ،صبا حسیب نے کہا کہ بعض نام نہاد خواتین جو مسلم نام رکھتی ہیں مگر حقیقت میں وہ غیر مسلم ہیں اور بی جے پی سے تعلق رکھتی ہیں طلاق کے مسئلہ پر شریعت کے خلاف کھڑی ہوتی ہیں ہم اس طرح کے نام نہاد عورتوں کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم پریس کانفرنس کے ذریعہ سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس نام نہاد خاتون کو اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دیوبند کے بعض لوگ جو خود کو عالم کہتے ہیں اور مدرسے سے بھی تعلق رکھتے ہیں ایسی عورتوں کی مدد کررہے ہیں اور اپنے پروگراموں میں مدعو کرکے ان کو اسلام اور شریعت کے خلاف اسٹیج مہیا کرارہے ہیں ہم ان کی بھی مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اس طرح کی عورتوں کو اپنے پروگراموں میں بلاکر شریعت کے خلاف کچھ کہلوایا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند کیمعلمہ شیبا اعجاز دیوبندی نے کہا کہ مسلم خواتین شریعت کی پابند ہیں اور مسلم پرسنل لاء کی حمایت کرتی ہیں اگر فرحہ فیض کو اسلامی تعلیمات کے بارے میں اتنا ہی علم ہے تو وہ یہاں کی مسلم خواتین سے ڈبیٹ کریں میں ان کو ڈبیٹ کے لئے چیلنج کرتی ہوں کہ وہ عوامی طور پر دلائل کی روشنی میں بات کریں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم شریعت کے پابند ہیں اور رہیں گے دستور نے ہمیں اس کا حق دیا ہے اور کوئی طاقت اس دستور کو بدلنے کی ہمت نہیں رکھتی اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جو تحریک چلارہا ہے دیوبند کی تمام خواتین اس تحریک میں پوری طرح شامل ہیں۔اس دوران معہد عائشہ صدیقہ قاسم العلوم للبنات دیوبند کی پرنسپل محترمہ عفت ندیم نے جو آج کل شکاگو امریکہ کے سفر پر ہیں آن لائن خطاب میں اسلام کے نظام طلاق پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ طلاق مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلے کا حل ہے اسلام دین فطرت ہے اور یہ واحد مذہب ہے جس کی ہر تعلیم عقل کی کسوٹی پر پوری اترتی ہے اور اس کا کوئی بھی حکم حکمت ومصلحت سے خالی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات میاں بیوی کے درمیان مزاج ،حالات ،خاندانی بیک گراؤنڈ ،کو لیکر کسی وجہ سے کچھ مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں اسلام کہتا ہے کہ وہ مسائل آپس کی گفت وشنید سے حل کئے جائیں اگر باہمی بات چیت سے بھی حل نہ ہوں تو دونوں طرف سے ایک ایک شخص کو بطور حکم متعین کیا جائے جو دونوں کی گفتگو سن کر ان کو ملانے کی کوشش کریں ،اگر حالات اس درجہ پیچیدہ ہوجائیں کہ کوئی گفتگو کارگر نہ ہواور حکم کا فیصلہ بھی مسئلہ حل نہ کرسکے تو پھر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجانا ہی بہتر راستہ ہے تاکہ دونوں آزاد ہوکر اپنی اپنی زندگی گزاریں انہوں نے کہا کہ شریعت نے علیحدگی کا صاف ستھرا طریقہ متعین کیا ہے اس میں واپسی اور دوبارہ نکاح کی گنجائش رہتی ہے س کے باوجود کچھ ناسمجھ لوگ تین طلاق دیکر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے واپسی کا دروازہ بند کردیتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شریعت میں یہ طریقہ ناپسند ہے اور سخت گناہ کا باعث ہے اسلامی حکومت میں ایسے شخص کو سزا بھی دی جاسکتی ہے ۔مگر یہ تین طلاق واقع ہوگئیں کیونکہ شریعت کا یہی فیصلہ ہے ،شریعت طلاق کو مذاق اور کھیل نہیں بنانا چاہتی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ نور فاطمہ نے کہا کہ شریعت اسلامیہ نے خواتین کو پیدائش سے وفات تک جو حقوق دےئے ہیں وہ کسی مذہب نے نہیں دےئے ہیں اور ہمارا یہ ملک جمہوری ملک ہے ہر کسی کو یہاں پر اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہے۔ہم کسی صورت بھی شریعت میں مداخلت کو برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے دیوبند کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ کل ہونے والے پروگرام میں شرکت نہ کریں اور اس کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ اسلام دشمن طاقتیں اپنی سازش میں کامیاب نا ہوسکیں۔اس موقع پر صائمہ راؤ،گلفشاں راؤ،روبینہ شہزاد ،واعظہ اشرف،شاکرہ ،زینت ،عفت ،شبانہ ،شائستہ پروین ،صفیہ گوہر ،ساجدہ خاتون سمیت سینکڑوں خواتین موجود رہیں.

جلسہ ہائے وعظ و بزم مقاصدہ کا انعقاد!


رپورٹ: تہذیب انور انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) انجمن اعزا دار حسینی رجسٹرڈ شاہ محمد پور مبارک پور کے زیر اہتمام امام باڑہ بارگاہ حسینی میں جلسہ ہائے وعظ و بزم مقاصدہ کا انعقاد ہوا، جس میں مولانا افضال حیدر صاحب فیض آباد، سید کاظم مہدی عروج جونپوری اور مولانا علی رضوان زیدپوری نے یکے بعد دیگرے قوم سے خطاب کیا بعدہ مصرع طرح ’’ ایمان کی سند ہے محبت حسین کی‘‘ کے تحت شعرائے کرام ڈاکٹر عقیل پیکر، صغیر، شبروز، مہدی، تنویر، اشرف، علی اکبر، تنویر جون پور،تاج، مسعود کاظمی، غمخوار حسین، میثم کاظمی،جاوید، فرمان عابدی، آل رضا اعظمی، جعفر علوی اور فیض وغیرہ نے اپنے کلام سے سامعین کو نوازا۔
پروگرام کا آغاز واحد حیاتی جمو کشمیر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ صدارت مولانا ڈاکٹر سید کاظم مہدی عروج جونپوری اور نظامت زاہد کانپوری نے کی۔
اس موقع پر کمیٹی صدر محمد قاسم کربلائی، سکریٹری ماجد حسین، کنوینر ماسٹر قیصر عباس، خازن نجف علی، مولانا شمشیر علی، حیدر پہلوان، نجف علی، راحت، ماجد حسین، شیخ محمد، شہدائے شبّر وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اعظم گڑھ ریلوے اووربرج پر حادثہ، درمیان میں جوڑ پر لوہے کا گاٹر ہوا سے کھڑا ہوگیا، 6 زخمی!



رپورٹ: ثاقب  اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) منگل کی شام کو ہربنش پور بیليساں راستے پر اعظم گڑھ ریلوے اسٹیشن کے اووربرج پر سڑک کے سلیب جوڑ والا گاٹر اچانک ہوا میں کھڑا ہو گیا، اچانک لوہے کی گاٹر کی زد میں راستے سے گزر رہے لوگ آ گئے، موقع پر افرا تفری مچ گئی، لوگ جان بچا کر ادھر ادھر بھاگے، وہیں نصف درجن لوگ گاٹر کے ہٹنے سے بنے گڑھے میں پھنس گئے، کسی طرح کچھ لوگوں نے صورتحال کو سنبھالی اور پھنسے لوگوں کو باہر نکالا.
اطلاع کے مطابق ڈی آئی جی ادے شنکر جیسوال بھی جا رہے تھے، ان کی ہدایات پر پولیس پہنچی، موقع پر پولیس پہنچ تو گئی تھی اور بھاری بھیڑ لگی رہی، حادثے میں کسی کے سنگین زخمی نہ ہونے پر لوگوں نے راحت کی سانس لی، وہیں اووربریج کے معیار کو لے کر سوال کھڑے کئے جا رہے تھے، بہرحال بعد میں وہاں پر پہنچے پولیس و پل کارپوریشن محکمہ کے لوگوں نے گاٹر کو گیس کٹر سے کاٹ کر ہٹایا، واقعہ کو لے کر اووربریج پر کئی گھنٹے جام کی صورت حال رہی، موقع پر ٹریفک ایس آئی امت سنگھ اور موسے پور چوکی انچارج پہنچے.

کالج مینیجر کے گھر میں لکھی جا رہی تھی پوروانچل یونیورسٹی امتحان کی کاپیاں، 8 گرفتار!



رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/مئی 2017) رانی کی سرائے میں پوروانچل یونیورسٹی کے امتحان میں پولیس نے انٹر کالج کے اسکول مینیجر کے گھر پر چھاپے ماری کر لکھی جا رہی 6 کاپی برآمد کر کاپی لکھنے والے آٹھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے، پولیس اب برآمد كاپيوں کے کوڈ ملاپ کر اسکول کے خلاف کارروائی کے لئے یونیورسٹی کو لكھے گی، پولیس کی کارروائی سے ہڑكمپ مچا ہوا ہے، ان دنوں یونیورسٹی کے امتحانات چل رہے ہیں.
موصول خبر کے مطابق منگل کو سی او شہر سنتوس سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مخبر کے اطلاع پر ایک مکان میں چھاپے ماری کی، اس دوران آٹھ افراد کمرے میں بیٹھ کر کاپیاں لکھ رہے تھے، پولیس کاپی کے ساتھ لکھنے والوں کو حراست میں لے کر تھانے لائی، گرفتار لوگوں میں تپیشوری انٹر کالج رائے پور رانی کی سرائے کے مینیجر رام روپ یادو بیٹے پلک دھاری گرام رودری اور رشو یادو بیٹے رام كشن، سورج یادو بیٹے رام سنگار رہائشی گرام چڈنئی، دھرمیندر یادو بیٹے چندر شیکھر رہائشی گرام شاہ كھجرا، انوپ سروج بیٹے راجدیو رہائشی گرام ٹینگر پور، سبھاش بیٹے كرات گرام رائے پور تمام تھانہ رانی كی سرائے، سنجیو بیٹے بسنت گرام شیخ پور تھانہ جہاناگنج ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ کاپیاں یہاں سے لکھ کر کالجوں و یونیورسٹیوں میں بھیجی جاتی ہیں، اسکول تو موٹی رقم وصول کرتا ہے اور چند روپے کے لئے طالب علم اور پرائیویٹ اساتذہ سے کاپی لکھوائی جارہی ہے، پولیس کی کارروائی سے ہڑكمپ مچا رہا.

Tuesday, 2 May 2017

چیئرمین اور ای او کی لاپرواہی سے مبارکپور نوادہ محلے میں چار ماہ سے سڑک پر نالے کا لگا ہوا ہے گندہ پانی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2017) ملک کے وزیر اعظم ایک طرف جہاں صاف بھارت مہم کے تحت صفائی زوروں پر ہے تو وہیں مبارکپور میں حال ہی میں شامل نوادہ محلے کی سڑک پر چار ماہ سے زیادہ گندے پانی اور گندگی سے بج بجا رہی ہے راہ چلنا مشکل ہے، اس سلسلے میں پورا محلہ مبارکپور چیئرمین اور ای او کے تئیں زبردست ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں.
محلے والوں نے اس بارے میں مبارکپور میونسپلٹی چیئرمین اور ای او کو درجنوں بار لکھا اور زبانی شکایت کرنے کے باوجود آج تک اس گندے پانی کا کوئی حل نہیں نکالا گیا.
واضح ہو کہ نوادہ محلے کے مدرسہ سراج العلوم کے قریب یہ بنیادی سڑک بہت محلوں کو جوڑتی ہے جیسے محلہ نودہ،  نوادہ بازار، رسول پور، سريا، پاہی، مفیا، امبیڈکر چوراہے وغیرہ محلے کے لوگوں کا اس راستے سے ہوکر مبارکپور بازار جاتے ہیں لیکن چار ماہ سے زیادہ ہو گیا کہ اس اہم سڑک پر لوگوں کے گھروں کے گندے پانی بہہ رہا ہے جس سے لوگوں کو راہ چلنا مشکل ہے، نوادہ میں حاجی جمال احمد انصاری ناظم اعلی کے گھر سے لے کر مدرسہ سراج العلوم تک مکمل سڑک پر نالے کا گندہ پانی بہہ رہا ہے لوگوں کو آنے جانے میں بھاری دشواريوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
اس اہم سڑک سے ہزاروں کی تعداد میں صبح شام طلبہ و طالبات کا آنا جانا رہتا ہے اور تو اور اسی راستے سے لوگ مساجد، مدارس، مندروں کو مجبوری میں گندے پانی میں ہوکر جانے پر مجبور ہیں.
اس سلسلے میں حاجی جمال احمد انصاری ناظم اعلی، سابق بی ڈی سی ممبر قیصر حبیب انصاری، شاہد رضا، محمد سلمان، نورانی، ونود پرجاپتی، برجیش کمار ٹیلرس، لڈن کمار، احمد نواز کمپیوٹر آپریٹر، حاجی احمد رضا انصاری، عبداللہ، محمد یاسر، اشفاق احمد، جگدیش سونکر، وغیرہ محلے شہریوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد گندی نالے کے پانی کا حل نکالا جائے تاکہ مرکزی سڑک سے گندہ پانی ختم ہو اور راہ چلنا آسان ہو جائے.

Monday, 1 May 2017

کٹہل لدے پک اپ ٹرک سے ٹکر، بال بال بچے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2017) چھتیس گڑھ سے پک اپ پر کٹہل لاد کر گورکھپور جا رہے پک اپ گاڑی کی ٹکر جين پور بازار کے آگے پٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک سے ہو گئی، جس میں دونوں ڈرائیور بال بال بچ گئے، اگرچہ دونوں گاڑی تصادم کے بعد آڑے ترچھی ہو گئے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا ہوا، چھتیس گڑھ سے پک اپ پر کٹہل لاد کر ڈرائیور كرمشائے 40 بیٹے لوچن ناتھ رہائشی گرام برتيكلا تھانہ بسنت پور ضلع بلرام پور گورکھپور جا رہا تھا، پیر کی صبح 6 بجے کے قریب جين پور مارکیٹ سے آگے سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکر ہو گئی جس میں پک اپ اور ٹرک مکمل طور پر نقصان پہنچا، پک اپ ڈرائیور اور ٹرک ڈرائیور راجندر پرساد بیٹے نیبل گرام امريا تھانہ پڈری مرزا پور بال بال بچ گئے، اطلاع پر پہنچی پولیس نے پک اپ ڈرائیور کو تھانے لے آئی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا.

ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی شہر پہنچ کر گولی باری میں میت کی بیوہ بیوی کی مالی مدد کی، اور نئے بنے شادی ھال کا کیا افتتاح!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/مئی 2017) مبارکپور اسمبلی سے بی ایس پی کے رکن اسمبلی اور پارٹی کے ودھان منڈل کے اہم رکن شاہ عالم گڈو جمالی نے پیر کی شام 6 بجے شہر اور آس پاس علاقوں کا دورہ کر لوگوں کے مسائل سنا، اور دس لاکھ کی لاگت سے نئے تعمیر شادی ھال کا افتتاح کیا، ساتھ ہی شام محلہ کٹرا پہنچ کر گولی باری میں ہوئی موت پرکاش سونکر کے گھر پہنچے، اس کی بیوی کو اپنے فنڈ سے دس ہزار کا چیک پیش کیا، انہوں نے کہا کہ یوگی راج آتے ہی غنڈوں،  بدمعاشوں کے حوصلے بلند ہیں جو پوری ریاست میں قانون کی دھجیاں اڑا رہیں ہیں. انہوں نے میت خاندان کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی میں اس گولی باری کی آواز اٹھائیں گے اور حکومت سے خاندان والوں کے لئے دس لاکھ کا معاوضہ دلانے کی مانگ کروں گا، ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے اس کے بعد املو کے رسول پور امبیڈکر چوراہے کے پاس نئے تعمیر شادی ھال کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس شادی ھال کے بن جانے سے علاقے کے دلتوں کو سہولت ہو جائے گی اور شادی بیاہ کے موقع پر ادھر ادھر بھٹکنا نہیں پڑے گا اور یہاں کے دلت بھائی اس کا فائدہ لیتے رہیں گے.
بی ایس پی ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈڈ جمالی نے کہا کہ بی جے پی حکومت بنتے ہی سارے غنڈے بدمعاش سڑکوں پر اتر کر پولیس کو پیٹ رہے ہیں کہیں تھانوں کو جلا دیا جارہا ہے، اور کہا کہ میں علاقے کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہوں گا.

مبارکپـور میں صحبـت غازی میاں کا دو روزہ میلہ کل سے ہوگا شروع، تیاریاں مکمل!


رپورٹ: جاویـد حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) ریشم نگری مبارکپور کے صحبت کے میلے کے نام سے مشہور حضرت سید سالار غازی میاں کا صحبت میلہ دو روزہ 2 اور 3 مئی بروز منگل، بدھ کو صحبت والی باغ محلہ کٹرا اونچی تکیا پر منایا جائے گا.
واضح ہو کہ شہر کے سب سے پرانے میلے میں سے ایک میلہ ہے جو کئی سو سالوں سے چلا آرہا ہے، حضرت سید مسعود سالار غازی میاں کی یاد میں یہ میلہ منایا جاتا ہے، میلے کی تیاری مکمل ہوگئی ہے، جگہ جگہ تمام طرح کی دکانیں سج چکی ہیں اور بچوں کی تفریح ​​کے لئے چھوٹے بڑے طرح طرح کے کھلونے بھی نظر آرہے ہیں، میلہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس میلے میں پہلے بہت ساری زمین تھی جس پر پورے زور و شور میلہ لگتا تھا اب محض چند حصے میں ہی لگتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام زمین یا تو قبضہ کر لی گئی ہے یا لوگوں نے عمارت کی تعمیر کرلیا ہے جس کی وجہ سے یہ صحبت غازی میاں کے میلہ وجود آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے.
اس کے باوجود میلے کی بھیڑ کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہوئی جارہی ہے.
میلے میں بچے خوب لطف لیتے ہیں.
اس بار غازی میاں کے میلے میں قوالی کا بھی پروگرام رکھا گیا ہے جو پہلے دن منگل کی رات صحبت والی باغ میں شاندار قوالی کا پروگرام ہے جس مرد و عورت قوال حصہ لیں گے.

سو رہے سگے بھائی کو پہلے کلہاڑی سے مارا، پاؤں گھسیٹ کر کھیت لے جا کر سر كوچا، پھر گھر والوں کو دی اطلاع، پولیس نے کیا گرفتار!


رپورٹ: شعیب احمد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مینہ نگر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) مینہ نگر تھانہ علاقہ کے بینوپور گاؤں میں بیتی آدھی رات کو گھر میں سو رہے چھوٹے بھائی کی بڑے بھائی نے کلہاڑی سے گردن پر وار کر قتل کر دیا، اور لاش کو گھسیٹتے ہوئے کھیت میں لے گیا وہاں پر بھی سر کو اینٹ سے كوچا، اس کے بعد گھر لوٹ کر اہل خانہ کو واقعہ کی اطلاع دی، اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کے سامنے قتل کے جرم کا اعتراف کیا، واقعہ میں استعمال کلہاڑی کو برآمد کرایا، اہل خانہ کے مطابق میت کا بھائی سے کوئی تنازعہ نہیں تھا.  آئی این اے نیوز کو ملی معلومات کے مطابق بینوپور گاؤں رہائشی 42 سالہ یشونت عرف پپن سنگھ بیٹے رامسكھ سنگھ ارد گرد ہی محنت و مزدوری کر زندگی گزارا کرتا تھا، اس کا بڑا بھائی شیو کمار 44 سال کا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ شیو کمار کا ذہنی توازن کچھ دن پہلے بگڑ گیا اور بے تکی حرکت کرتا رہتا تھا لیکن کبھی کوئی سنگین واردات نہیں کیا، جسونت اور شیو کمار دونوں کی شادی نہیں ہوئی تھی وہیں ان کے سب سے بڑے بھائی شیر بہادر کے بیٹے دیپک کی شادی ہفتہ کو تھی، کل اتوار کو سبلوگ شادی سے لوٹے،  رات میں جسونت کو شیو کمار نے ہی کھانا دیا، جسونت باہر میں ہی چارپائی پر سو گیا، آدھی رات کے بعد شیو کمار گھر میں ہی رکھی کلہاڑی کو لے کر آ پڑا، اور سو رہے جسونت پر کئی وار کیا، اس کے بعد اسے گھسیٹتے ہوئے کھیت میں لے گیا، موقع پر ہی موت ہو چکی تھی، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دونوں میں کچھ تنازعہ ہوا ہوگا، ملزم بہت معلومات نہیں دے پا رہا ہے. اس صورت میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، ملزم گرفتار ہو چکا ہے.

مـدرسـہ عربیـہ حفـظ القـرآن کے دو طالب علـم نے ایک نشســت میں سـنایا مکمـل قــرآن کریــم!



رپورٹ: مـحـمد ثـاقـب قـاسـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) مدرسہ عربیہ حفظ القرآن کے دو طالب علم "محمد لقمان پورنیہ و محمد عمران گڈا" نے صرف 8:30 گھنٹے میں مکمل قرآن کریم ایک نشست میں سنایا، جس میں سے پہلا طالب علم قاری عامر سہیل قاسمی اور دوسرا طالب علم قاری محمد اسلم صاحب کی درس گاہ سے متعلق ہے، دونوں اساتذہ کرام کی شب و روز کی محنت اور جفا کشی کے باعث انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا، ان دونوں طلباء کے لئے بہت ہمت اور حوصلہ کی بات یہ ہے کہ انہوں نے اتنے مختصر وقت میں اتنی بڑی کامیابی حاصل کرلی، ادارہ کے تمام اساتذہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انکو دعاؤں سے نوازا.

اعظم گڑھ ضلع کے دیوگاؤں رہائشی محمد انور کو ٹرک نے کچلا، ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہوئی موت!


رپورٹ: مقصود اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) دیوگاؤں کوتوالی حلقہ کے دیوگاؤں مہناج پور سڑک پر دوشنبہ کو صبح 9 بجے سائیکل سوار کو ٹرک نے روند دیا جس کے سبب سائیکل سوار بری طرح زخمی ہوگیا، زخمی حالت میں اسے لال گنج سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے اسے اعظم گڑھ ریفر کردیا گیا، اسے لیکر لواحقین اعظم گڑھ جاریے تھے کہ راستے میں ہی موت ہوگئی.
اطلاع کے مطابق دوشنبہ کو صبح 9 بجے قصبہ دیوگاؤں کے رہنے والے انور ولد نذیر احمد مولنا پور کی جانب سے اپنے گھر جارہے تھے کہ دیوگاؤں ترمہانی سے قبل مہناج پور روڑ پر اسے ایک ٹرک نے زوردار ٹکر ماردی جس کے سبب وہ گر کر بری طرح زخمی ہوگئے زخمی حالت میں 108 ایمبولینس سے اسے لال گنج سی ایچ سی لے جایا گیا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ریفر کردیا، لواحقین اسے لیکر اعظم گڑھ جارہے تھےکہ راستے میں ہی اسکی موت ہوگئی، مقامی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا.

مبارکپـور میں انتـخابات کو لے کر ہلچـل تیز، ابھی نوٹیفکـیشن بھی جاری نہیں ایک درجن سے زیادہ چیئـرمین عہدہ پر الیکشـن لڑنے کو بے تاب!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/مئی 2017) اتر پردیش بلدیاتی انتخابات کے نوٹیفکیشن بھی ابھی جاری نہیں ہوئی ہے اس کے بعد بھی مبارکپور میونسپلٹی کونسل انتخابات کو لے کر ہلچل مچی ہوئی ہے ہر طرف الیکشن کی ہی بات چیت اور لڑنے والے امیدوار ابھی سے گھر گھر دستک دینا شروع کر دیئے ہیں اور ووٹر خاموش ہے جس سے امیدواروں کے ہوش اڑے ہوئے ہیں.
واضح ہو کہ اس بار ضلع اعظم گڑھ کے مبارکپور میونسپلٹی کونسل کی میونسپلٹی اور ضلع پنچایتوں پر بی جے پی کا ہی چیئرمین  ہوں گے جیسے اسمبلی انتخابات میں ہوا كيونکہ مسلم اکثریتی مبارکپور میونسپلٹی کونسل علاقوں میں حد سے زیادہ امیدواروں کا کھڑا ہونا ہر کوئی اپنی جیت کے دعوے باندھ رہا ہے مگر ان کو اپنا انجام بھی پتہ ہے لیکن پھر بھی پانی کی طرح پیسہ بہایا جا رہا ہے، امیدوار اپنے پیسے سے شرابیوں کو شراب پلا رہے ہیں مگر کسی غریب بے سہارا بیمار بھوکے لوگو کی مدد کرنے میں شرم آتی ہے، ایسے ایسے بھی امیدوار ابھی سے چیخ رہے ہے جو کبھی کسی غریب کی مدد کی ہو پر وہ آج شراب کباب کے نام پر لاکھوں لاکھ روپیہ پھونکنے کو تیار ہیں خاص کر کچھ چیئرمینی کے امیدوار آج کل موت کی سیاست خوب کر رہیں ہے کسی کی موت، حادثے، پوكھريی میں ڈوبنے یا دیگر موت ہونے پر موت کے ساتھ تصاویر لینے کی دھوم مچی ہوئی ہے جو بعد میں شوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں.
مبارکپور میں ایسے ایسے امیدوار بھی ہیں جو صرف سو سے دو سو پانچ تک ووٹ کے مہنگے ہیں پھر بھی اپنے آگے کسی کو کچھ سمجھتے نہیں عوام بھی اس بار ایسے ہوائی لیڈروں کو  ووٹ دینا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگا کہ ایسے کو ووٹ دیں گے، ایسے ایسے بھی ہے جو ہر ماہ پارٹی بھی بدلتے رہتے ہیں.