اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 3 August 2017

جناب شمیم احمد شمیم عرف کینیڈی بلرياگنج کی طبیعت ناساز!


رپورٹ: علی اشہد اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) بلریاگنج کے  ہر دل عزیز شاعر شمیم احمد شمیم اپنے ہوٹل پر بریانی تیار کر رہے تھے، اسی دوران ڈیگ سے گرم پانی گراتے وقت پیر پھسل گیا اور کھولتا ہوا پانی کافی مقدار میں ان کے اوپر گر گیا، جس کی وجہ سے بدن پر جگہ جگہ چھالے پڑ گئے ہیں، حکیم محمد ایوب ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں.
 آپ سبھی دوستوں سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالٰی سے انہی‍ں صحتیاب کرے آمین.
واضح ہو کہ شمیم احمد شمیم ایک شاعر کے ساتھ ساتھ راشٹریہ علماء کونسل کے کارکن بھی ہیں.

بی ایس پی ممبــر اسمبـلی ونــدنا سنــگھ نے جيـن پور قصبے کے حادثے میں ہوئے زخمیوں سے کیا ملاقات!



رپورٹ: عبدالـکافی چشـــتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اگسـت 2017) جین پور قصبے    کے نو شہرہ سے دو درجن افراد پوجا کیلئے جارہے تھے، رتن پورہ علاقے میں پک اپ کے  پلٹنے سے زخمی ہو گئے تھے، حادثے 31 جولائی پیر کی صبح مئو ضلع میں اسکول بس بچانے کے سلسلے میں ہوا تھا.
اس حادثے میں ساویتری (50)، رینا (32)، شیام دلاری (60)، پرویش (13)، ریکھا (17)، ساویتری (18)، ریتا (50)، سمبھو (12)، ریما (17)، سیما (23)، منبھاوتی (40)، سمترا (50)، لكشمينا (50)، سبھاوتی (45)، پوجا (20) اور نرملا دیوی (45) سمیت کل 25 افراد زخمی ہو گئے تھے.
سنگین طور پر زخمی لوگوں سے ملاقات کرنے ممبر اسمبلی وندنا سنگھ پہلے امینہ طبیہ هاسپٹل پہنچی، ان سے ملاقات کرنے کے بعد معمولی طور پر زخمی لوگوں سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچی اور ان کے حالات پوچھا اور ان کیلئے صحت کی دعاء کی.
اس موقع پر ناگیند یادو، كھرملی گپتا، رمیش کمار، کیشو سنگھ، چندركات سنگھ، منٹو سنگھ، راموركش گوتم وغیرہ ان کے ساتھ ساتھ رہے.

شادی رجسٹریشن کو زور زبردستی سے نافذ کرنا مذھبی آزادی کے خلاف ہے: مفتی ابوالقاسم نعمانی


رپورٹ: ســمیـــر چـودھـــری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) اترپردیش کی یوگی حکومت کے لازمی شادی رجسٹریشن کے فیصلے پر عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے کہا کہ شادی رجسٹریشن کو زور زبردستی سے نافد کرنا مذہبی آزادی کے خلاف ہے، مذہبی طور پر شادی صرف نکاح کرنے سے ہو جاتی ہے، یہ کہنا کہ اگر رجسٹریشن نہیں کرایا جائے گا تو قانونی حقوق سے محروم کر دیا جائے گا یہ براہ راست استحصال کرنے والا فیصلہ ہے۔
مہتمم موصوف نے کہا کہ ہم شادی رجسٹریشن کے خلاف نہیں ہے، لیکن حکومت کو اس کا ایسا بندوبست کرنا چاہئے کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے رجسٹریشن کرتا ہے تو آسانی کے ساتھ اس کا رجسٹریشن ہو سکے۔
ممتاز عالم دین و ماہنامہ ترجمان دیوبند کے مدیر اعلیٰ مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ یوگی حکومت کا یہ فیصلہ زبردستی مسلط کیا جانے والا ہے، اگر اس فیصلے کو مسلم پرسنل لاء کی حیثیت سے دیکھتے ہیں تو دو گواہوں کے سامنے نکاح ہو جاتا ہے جس میں کسی بھی ثبوت کی ضرورت نہیں پڑتی، مسلم پرسنل بورڈ کی رائے ہے کہ رجسٹریشن ہونا چاہئے، لیکن یہ لازمی نہیں کرنا چاہئے۔
مفتی ارشد نے کہا کہ اگر یوپی کے ہر باشندے پر شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ ہے تو پھر رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ درست ہے، اتر پردیش میں بڑی آبادی ایسے لوگوں کی ہے جن کے پاس آج بھی نہ تو شناختی کارڈ ہے اور نہ ہی آدھار کارڈہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر زبردستی یہ فیصلہ مسلط کیا گیا تو اسکے خلاف احتجاج کریں گے۔

سگڑی: بی جے پی لیڈر اروند جیسوال نے اپنی ہی حکومت کے بجلی محکمہ کے خلاف کھولا مورچہ!



 رپورٹ: عبد الکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) سگڑی تحصیل میدان میں بجلی کی کٹوتی سے پریشان عوام کراہ رہی ہے، ایسے میں بی جے پی لیڈر اروند جیسوال اپنی حکومت کے بجلی محکمہ کے افسران اور ملازمین کے خلاف مورچہ کھولنے کے لیے تیار ہیں، اروند جیسوال نے بدھ کو اپنی رہائش پر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی محکمہ کے حکام اور ملازمین کو خبردار کیا کہ ملازم اپنا رویہ بدلیں، نہیں تو مجبور ہو کر کے بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج کرنا پڑے گا.
 بی جے پی لیڈر کو اندیشہ ہے کہ بجلی محکمہ کے افسران اپوزیشن خیمے سے ملے ہوئے ہے، تاکہ ضلع میں بجلی کے نظام درست نہ ہو سکے. بی جے پی لیڈر جیسوال نے کہا کہ بجلی کو لے کر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پوری ریاست اور ملک میں بجلی دے رہے ہیں، وہیں سگڑی علاقے میں مسلسل کئی ماہ سے بجلی کی کٹوتی ہو رہی ہے جس سے عوام کو کافی پریشانی ہے، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس سلسلے میں حکام سے کئی بار بجلی بہتری کے لئے گفتگو کی گئی لیکن افسر کوئی نہ کوئی مسئلہ بتا کر کے ٹال مٹول کر رہے ہیں، کہا کہ جين پور سے اعظم گڑھ تک 33،000 کیبل کی حالت خستہ ہو گئی ہے اور آئے دن تار ٹوٹ جاتا ہے، سارا دن ملازم بنانے اور جوڑنے میں لگے رہتے ہیں، جس سے بجلی کبھی آتی اور کبھی کٹ جاتی ہے، یہی نہیں جين پور پاور ہاؤس کا ٹرانسفارمر جر جر ہو چکا ہے، لوڈ پڑتا ہے تو وہ بند ہو جاتا ہے اس کے سلسلے میں اس وقت کے چیف انجینئر منڈل اعظم گڑھ سے بات ہوئی،  لیکن اس کے بعد بھی نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا، بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اگر بجلی میں بہتری نہیں ہوئی تو افسران کے خلاف احتجاج کرنا پڑے گا.

انجمـن نادیـةالاتحـاد طلبہ اعظم گڑھ کے صـدر کیلئے اس سال محمد خالد اعظمی مدار پور منتخب!



رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 3/اگست 2017) انجمن نادیةالاتحاد طلبہ ضلع اعظم گڈھ دار العلوم دیوبند کی انتخابی میٹنگ کل دیر رات منعقد ہوئی، جس میں تحفظ کمیٹی کے اعلان کے مطابق تمام جدید اور قدیم طلبہ نے شرکت کی، محمد اظفر اعظمی نے میٹنگ کی کاروائی کو شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے صدر کا انتخاب کرایا، جس میں محمد خالد اعظمی مدار پور کو صدر منتخب کیا گیا، جبکہ ناظم انجمن آس محمد اعظمی الحق المبين (عربی ماہانہ) ایڈیٹر شمش عالم اعظمی پاسبان (اردو ماہانہ) خورشید عالم اور اعظمی لائبریری بیاد گار علامہ شبلی نعمانی کے ناظم ابومعاذ دونوی کو منتخب کیا گیا.
انجمن کے اختتام پر عاصم کمال اعظمی کا الوداعی خطاب بھی ہوا انجمن نادیةالاتحاد کے سابق صدر محمد انظر اعظمی نے صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انجمن کا مقصد تعلیم کیساتھ اپنی صلاحیت کو صحافت و خطابت کے میدان میں پروان چڑھانا ہے، اور الحمدللہ انجمن نادیةالاتحاد اسی کی ایک  کڑی ہے جس میں طلبہ پورے  سال ہر جمعرات کو شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ اس انجمن کو اس سے جڑے تمام طلبہ کو مزید ترقیات سے نوازے آمین.

Wednesday, 2 August 2017

کربلا مولیٰ کی زیارت کیلئے روانہ ہوئے شیعہ کمیونٹی کے لوگ!


رپورٹ: وسیـــم شیــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اگست 2017) کربلا مولیٰ کی زیارت کے لئے آج مبارکپور سے روانہ ہوئے شیعہ کمیونٹی کے لوگ، پرویز اعظمی مبارکپور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر عہدے کے امیدوار بھی شامل تھے.
 پرویز اعظمی نے کہا کربلا کے سفر میں تمام مذاہب کے لوگ حصہ لیتے ہے کیونکہ وہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے  حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی قبر ہے، اور ان کو ہر مذہب کے لوگ جانتے اور مانتے ہے.
 اس موقع پر صدام حسین یوا نیتا بی جے پی، حسن اعظمی، معصوم اعظمی، نائب اعظمی، نصیر حیدر، وپن موریا، سوربھ جیسوال، برجیش چورسیا وغیرہ موجود تھے.

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی جامعہ منبع العلوم غازی آباد میں منعقدہ پروگرام سے علماء کرام کا خطاب!


رپورٹ: یـاسیــن صدیــقی قـاسـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غازی آباد(آئی این اے نیوز 2/اگست 2017) جامعہ منبع العلوم پوجا کالونی میں نئے تعلیمی سال کے افتتاح کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت اداڑ کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا شہاب عالم قاسمی  نے کی، جلسہ کا آغاز قاری عمران کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا.
صدرِ محترم نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی خواہ دینی تعلیم ہو یا دنیاوی لیکن بحثیت مسلمان ہماری ذمہ داریاں زیادہ ہیں ۔
ہمارے لیے ضروری ہیکہ پہلے ہم مذہبی تعلیم حاصل کریں، یہی وجہ ہیکہ مذہب اسلام نے علم کی اہمیت پر زیادہ زور دیا ہے خود آقا مدنی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر اتنا ضروری ہیکہ نماز روزہ صحیح سے ادا کرسکے.
مزید مولانا نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آج ہم لوگ فرقہ بندی اور آپسی بھید بھاؤں میں تقسیم ہوگئے ہیں، جس کا فائدہ غیر قوم اٹھا رہی ہیں  اسلئے ہمیں ہر چیز میں اپنے اکابرین سے مشورہ لینا چاہیے اور آپسی اختلافات کو ختم کر کے باطل طاقتوں کا ڈت کر مقابلہ کرنا چاہیے.
نیز مولانا موصوف نے فرمایا کہ الحمدللہ مجھے بڑی خوشی ہیکہ مولانا نظام الدین قاسمی نے دنیاوی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے دینی تعلیم کے ساتھ اسلامی ماحول میں رہ کر باضابطہ پانچویں کلاس تک عصری تعلیم کا انتظام کیا جو قابل مبارکباد ہیں۔
اخیر میں مہتمم جامعہ مولانا نظام الدین قاسمی نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے جامعہ میں داخلہ کروائیں، نیز بیرونی طلبہ کیلئے ابھی داخلہ جاری ہے، خواہش مند طلبہ رابطہ کریں ۔
اس  موقع پر مولانا نوید مظاہری قاری یوسف قاری یونس  قاری زاہد  بھائی عمر بھائی سہراب قاری نسیم کے علاوہ اساتذہ وطلبہ اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
صدرِ محترم کی رقت آمیز دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا، مولانا یاسین صدیقی قاسمی نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے.

جمعیة علماء ہند کی جانب سے 13 اگست کو جنتر منتر پر ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مدسہ باب العلوم جعفرآباد دھلی میں میٹنگ کا انعقاد!


رپورٹ: شہـــاب الــدین
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دھلی(آئی این اے نیوز 2/اگست 2017) جمعیة علماء ھند کی طرف سے جنتر منتر نئی دھلی میں 13/اگست 2017 کو ہونے والے امن مارچ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں ایک اہم  میٹنگ مدرسہ باب العلوم جعفر آباد دھلی میں زیرِ صدارت مولانا داؤد ظفر امینی نائب صدرجمعیت علماء دھلی و مھتمم مدرسہ باب العلوم جعفر آباد دھلی اور زیر نظامت مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دھلی منعقد ہوئی.
مہمان خصوصی مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری جمعیت علماء ھند نے اپنے خطاب میں سب کو دو چیزوں پر دھیان دینے کی تاکید کی ہے ایک ظاہری عمل جیسے پرامن مظاہرہ کے ذریعہ اپنی بات کو حکومت تک پہنچانا اور ایک باطنی عمل جیسے توبہ استغفار کرتے ہوئے حقوق اللہ وحقوق العباد پر خاص توجہ رکھنا.
مولانا جاوید صدیقی قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء دھلی نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء ھند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور امن مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے حاضرین کی توجہ مبذول کرائی.
مولانا یاسین صاحب قاسمی جمعیۃ علماء ھند، قاری عبد السمیع صاحب نائب صدر جمعیت علماء دھلی نے بھی جمعیت عملہ کے سامنے اپنی بات رکھی.
مولانا قاری عبدالغفار صاحب مہتمم جامعہ عربیہ بیت العلوم جعفر آباد دھلی ،مولانا محمود الحسن ناظم تعلیمات، مولانا جمشید قاسمی صاحب نے مشترکہ طور پر امن مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی.
اس موقع پر مولانا ضیاء اللہ قاسمی صاحب جمعیت بلڈنگ بلی ماران، مولانا حسین احمد قاسمی صاحب مہتمم مدرسہ دارالعلوم رحمانی شاستری پارک، قاری خلیل الرحمٰن صاحب مجددی مہتمم مدرسہ منھاج الرسول سیلم پور، حکیم عطاء الرحمن اجملی اور دیگر علماء کرام کے علاوہ علاقے کے ذمہ داران و طلباء کثیر تعداد میں موجود تھے، آخر میں مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب سکریٹری جمعیت علماء ھندکی دعاء پر میٹنگ کا اختتام ہوا.

اســــلام کا پیـغــام امــن!



ازقلم: مفتی محمــد ثاقـب قاسـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 اسلام سے قبل دنیا ظلمت وتاریکی کے دور سے گزر رہی تھی، ہر طرف ظلم وزیادتی کا سماں تھا، کبھی رنگ ونسل کے نام پر، کبھی زبان وتہذیب کے عنوان سے  اور کبھی وطنیت وقومیت کی آڑ میں انسانیت کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جاتے تھے، بطور خاص عورتوں پر ظلم وزیادتی کے پہاڑ توڑے جارہے تھے، انکی پیدائش کو معیوب سمجھا جاتا تھا، انکو زمین میں زندہ درگور کردیا جاتا تھا، انکی کوئی عزت اور قدر وقیمت نہ تھی، جب اسلام آیا تو انکو ایک مقام ملا انکی عزت کی جانے لگی، اگر وہ ماں ہے تو انکے قدموں کے نیچے جنت بتایا گیا اور اگر وہ بیٹی ہے تو اسکو رحمت کہا گیا، اسلام کے آنے کے بعد ہی دنیا نے حق وباطل کے فرق کو پہچانا.
اسلام امن وسلامتی، اخوت وبھائی چارگی، محبت ورواداری اور انسانی دوستی کا پیغام دیتا ہے، اسلام ایک مکمل نظام حیات کا نام ہے اسلئے وہ اپنے متبعین کو ایک کامل دستور اور سسٹم عطا کرتا ہے، جو زندگی کے ہرموڑ پر انسان کی رہنمائی کرتا ہے، اسلام ہی ایک ایسا دین ہے جو انسانی زندگی کے اعتقادی، فکری، اخلاقی اور عملی تمام پہلوؤں کو اپنی آغوش میں لئے ہوئے ہے، اس بات میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے کہ اسلام خود بھی امن وسلامتی والا دین ہے اور دوسروں کو بھی امن وعافیت کے ساتھ رہنے کہ تلقین کرتا ہے، اسکی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے اپنے بھیجے ہوئے دین کا نام ہی اسلام پسند کیا ہے اسلام کے معنی ہی سلامتی اور امن وامان کے آتے ہیں، ارشاد باری تعالی ہے ان الدین عند اللہ الاسلام (کہ اللہ رب العزت کے نذدیک معتبر دین تو دین اسلام ہی ہے)
انسانیت کی بھلائی اور بہتری کیلئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اعلی کردار اور اعلی اخلاق کا جو عملی نمونہ پیش کیا ہے اگر ہم سب مل کر اسکو مضبوطی سے تھام لیں اور اسکے مطابق زندگی گزارنے لگ جائیں تو دونوں جہاں کی کامیابی وکامرانی ہمارے قدم چومے گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اگر ہم ان پر عمل پیرا ہوجائیں تو آج کا ہمارا بگڑا ہوا اور گندہ معاشرہ خوش گوار بن جائے گا.

راشٹریہ علمــاء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی پہنچے ایم ایل اے عالم بدیع کی عیادت کیلئے!


رپورٹ: محــمـد عــابـد انصـاری کمــراواں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/اگست2017) راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے کل رام منوہر لوہیا اسپتال لکھنئو پہونچ کر اعظم گڑھ کے نظام آباد اسمبلی حلقہ سے ہردلعزیز ایم ایل اے عالم بدیع اعظمی کی عیادت کی اور حال دریافت کی۔
مولانا نے بتایا کی موصوف کی صحت میں کافی بہتری آئی ہے لیکن ابھی انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے.
واضح ہو کہ اتوار کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد سپا ایم ایل اے عالم بدیع کو اعظم گڑھ کے ونایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے لکھنؤ کے لئے ریفر کر دیا تھا.

Tuesday, 1 August 2017

مبارکپور: بی ایس پی ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی نے علاقے کے ایک درجن غریبوں میں 80 ہزار روپے کی مدد کی!


رپورٹ: جاویـــد حســن انصــاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/اگست 2017) مبارکپور اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی ممبر اسمبلی مسٹر شاہ عالم عرف گڈو جمالی صاحب نے اپنے اسمبلی علاقے کا منگل کو دورہ کیا اور لوگوں کا حال جانا اور غریب لاچار لوگوں کی 80 ہزار روپیے سے مدد بھی کی.
مسٹر گڈو جمالی نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد غریبوں لاچاروں کی مدد کرنا ہے، اسی ترتیب میں رکن اسمبلی مبارکپور  کی طرف سے رکن اسمبلی کی تنخواہ سے لوگوں کی مدد کی اور کہا کہ میری ممبر اسمبلی کی تنخواہ پہ عوام کا حق ہے اور اسی تنخواہ سے لوگوں کی مدد کی. مسٹر جمالی پہلے گرام سبھا سراہی میں منوج یادو سے ملے اور علاج کے لئے 10 دس ہزار کا چیک دیا.
موہن کارکن سكندرپور کو علاج کے لیے 15 پندرہ ہزار کا چیک دیا محمد سبحان گرام نوادہ کو 10 ہزار کا چیک، آصف بھجہی 10 ہزار کا چیک، كنهی سروج بيرم پور 10 ہزار کا چیک، دھنائی رام پیوٹھا 5 ہزار کا چیک، بھجارت راج بھر مونی بابا کی کٹی گرام بھرپروا 10 ہزار کا چیک، ناگیندر گرام چيوٹہی کو 5 پانچ ہزار کا علاج کیلئے وجے بہادر گرام گوٹھوا لڑکے کے علاج کے لیے 5 ہزار کا چیک دیا کل ملا کر گڈو جمالی نے 80 ہزار کا چیک مدد کے لئے دیا اور کہا کہ مجھے غريبوں کی مدد کرکے بہت خوشی ملتی ہے.
وہیں دوسری طرف جامعہ اشرفیہ عربی یونیورسٹی مبارکپور کے سینئر استاد مولانا اعجاز احمد صاحب کے انتقال کی خبر پا کر ممبر اسمبلی شاہ عالم گڈو جمالی ان کے پورہ دیوان رہائش گاہ پر اہل خانہ کو غم میں شرکت کی انہوں نے کہاکہ مولانا صاحب کے انتقال سے سماج میں جو کمیمحسوس ہو رہی ہے وہ مکمل ہونا ناممکن ہے.
اس موقع پر نوجوان بی ایس پی لیڈر عبداللہ علاء الدین، طالب علم رہنما مرزا وسیم باری منمن، نمائندے ڈاکٹر عثمان غنی سمیت سبھاسد محمد سلیمان انصاری، مسٹر کرشن شاستری، شيام دیو چوہان مهاپردھان، امرچند یادو پردھان، خالق ناظم، نعمان، صلاح الدین ابراہیم پور، سلیم گڈو جم، بی ایس پی کے نئے مشتمل شہر صدر شمس الحق انصاری، عین الدین پردھان، شکیل احمد انصاری، حبیب الرحمن انصاری، غلام نبی، اشرف ، جمشید، عادل پردھان، جمشید عالم انصاری گڈو ٹھیکیدار،، سابق پردھان اشوک، وغیرہ لوگ موجود رہے.

بہار کی مرکزی درسگاہ اشرف العلوم کنہواں میں اجلاس صد سالہ کی تاریخ متعین، 24 تا 26 مارچ 2018 میں ہوگا یہ تاریخ ساز اجلاس، خواتین کی شرکت پر پابندی!


رپورٹ: قاری کلام الدین سیتامڑھی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی/بہار(آئی این اے نیوز 1/اگست 2017) سیتامڑھی بہار کی مرکزی درس گاہ جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں کے سو سال مکمل ہونے پر وہاں کی انتظامیہ اور مجلس شوری نے 2018 میں سہ روزہ صد سالہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تاریخ متعین ہوگئی ہے اور اتفاق رائے سے 24/25/26 مارچ 2018 کی تاریخ سہ روزہ اجلاس کیلئے طے کی گئی ہے ۔
اشرف العلوم کنہواں کے استاذ مولانا عبد الخالق نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 29 جولائی 2017 کو جامعہ عربیہ اشرف العلوم کنہواں میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی، اس میٹنگ میں سیتامڑھی کی تمام اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں مدرسہ امدادیہ راجوپٹی کے بانی ومہتمم مولانا عبد المنان قاسمی، مولانا قاضی محمد عمران شیخ الحدیث دارالعلوم بالاساتھ، مولانا انوار اللہ فلک قاسمی آواپوری، مفتی اعجاز احمدقاسمی مہتمم مدرسہ اشاعت اسلام نالندہ، مفتی ثناءاللہ قاسمی صدر المدرسین مدرسہ محبوبیہ چین پور بنگرہ کے اسماءگرامی سر فہرست ہیں ۔
اس میٹنگ میں اتفاق رائے سے صدسالہ اجلاس کیلئے 24/25/26 مارچ کی تاریخ متعین کی گئی، یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ اجلاس میں خواتین کو شرکت کی قطعا اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی کتابوں اور کھانے کی ہوٹلوں کے علاوہ کسی طرح کی اور کوئی دکان لگانے کی اجازت ہوگی، میٹنگ کی صدارت اشرف العلوم کے کارگزار ناظم و صدر المدرسین حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری نے کی ۔
واضح رہے کہ اشرف العلوم کنہواں بہار کی مرکزی اور تاریخی درس گاہ ہے، ایک صدی قبل 1336 ھجری میں اس کا قیام عمل میں آیا تھا، علاقے میں اس ادارے نے بے مثال تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے، جہالت اور تاریکی کے خاتمہ میں ناقابل فراموش رول نبھایا ہے، اشرف العلوم کنہواں کو عوام و خواص دونوں کے درمیان بہار کا دارالعلوم مانا جاتا ہے، اس مدرسہ کے بانی مولانا صوفی رمضان علی تھے جنہیں حضرت حکیم الامت مولانا اشر ف علی تھانوی رحمہ اللہ سے خلافت وبیعت حاصل تھی ۔
ہم آپ کو بتادیں کہ رمضان سے قبل بھی ایک میٹنگ طلب کی گئی تھی جس میں چار سوسے زائد علاقے کی اہم شخصیات نے شرکت کی تھی اور اسی اجلاس میں صد سالہ اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گيا تھا.

ٹوٹے ہوئے بجلی کا تار ہٹانے گئے 19 سالہ نہال کی کرنٹ لگنے سے موت!


رپورٹ: ســلـمان اعــظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جہانا گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/ اگست 2017)جہانا گنج تھانہ حلقہ کے خداد پور گاؤں میں کل صبح ٹوٹے ہوئے بجلی کے تار کو ہٹانے گئے نہال ابن منصور خان عمر 19 کی بجلی کا کرنٹ لگنے  سے موت ہوگئی ہے "انــا للہ وانــا الیہ راجــعون"
 واضح رہے کہ نہال جب بجلی کا تار ہٹا رہا تھا اسوقت بجلی نہیں تھی بجلی کے اچانک آنے سے نہال بجلی کے لپیٹ میں آگیا، موقع پر لوگوں نے  نہال کو لائف لائن لے جاتے وقت راستے ہی میں دم توڑ دیا، جسکے بعد اہل خانہ کے لوگ  میت کو  واپس لیکر گھر پہنچے.
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین، اور گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمیــن.