اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 2 November 2018

تعمیر اور تخریب!

محمد سالم سریانوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
 ’’تعمیر‘‘ اور ’’تخریب‘‘ دونوں عربی زبان کا لفظ ہے، جو کہ باب تفعیل سے مصدر ہے، یہ لفظ عربی واردو دونوں میں مشترک مستعمل ہے، اور معنی وتشریح کے اعتبار سے بھی قریب قریب ہی ہے، اسی طرح یہ دونوں لفظ آپس میں ایک دوسرے کی ضد ہے، جہاں ’’تعمیر‘‘ ہوگی وہاں ’’تخریب‘‘ کا وجود نہیں ہوگا، اور جہاں ’’تخریب‘‘ کی موجودگی ہوگی وہاں ’’تعمیر‘‘ کا گزر نہیں ہوگا۔
 آج جب کہ مادیت پرستی اور دنیا کی محبت کا راج ہے وہاں پر ضروری ہے کہ ہم ’’تعمیر وتخریب‘‘ کو سمجھیں اور جو ہمارے لیے نفع بخش ہے اس پر عمل درآمد کریں اور جو زہر بن سکتا ہے اس سے احتراز کریں۔
  ’’تعمیر‘‘ کے معنی آباد کرنا، بسانا، سنوارنا اور درست کرنا ہے، یہ لفظ مختلف الفاظ کے ساتھ ملا کر بولا جاتا ہے،اور انھیں الفاظ کے اعتبار سے معنی ومقصد بھی ہوتا ہے، البتہ مشترک معنی وہی ہوتا ہے جو اوپر ذکر کیا گیا ہے، جس میں ظاہر کی تعمیر کے ساتھ باطن کی تعمیر کا بھی معنی موجود ہے،اس کے بالمقابل ’’تخریب‘‘ کا لفظ ہے، جو اس کی ضد کے طور پر مستعمل ہے، جس میں خراب کرنا، اجاڑنا، برباد کرنا وغیرہ داخل ہے۔
 آج ہم میں سے تقریبا ہر فرد اپنے ظاہر کی تعمیر کا زیادہ فکر مند ہے، جب کہ باطن کی تعمیر وترقی سے اسے بحث نہیں ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج فرد سے لے کر معاشرہ اور معاشرہ سے لے کر پوراملک؛ بل کہ پورا عالم تعمیری راہ پر چلنے کے بجائے تخریب کی راہ پر گامزن ہے، ہر فرد کو اپنی زندگی میں مختلف حوادثات وواقعات سے سابقہ پڑتا ہے، لیکن انسانی دنیا کا ایک معتد بہ حصہ ان چیزوں سے تعمیروترقی کا سبق سیکھنے کے بجائے ان اشیاء کو تخریب کا ذریعہ بنا لیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی ذات میں غلط اور منفی سوچ وفکر درانداز ہوتی ہے اور اس کو متاثر کرتی ہے، نتیجۃ اس کی وجہ سے وہ خود مسائل ومصائب سے دوچار ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے معاشرہ بھی برائیوں اور خرابیوں کے دل دل میں پھنستا جاتا ہے۔
 آج ملت جن مسائل سے دوچار ہے ان میں سے ایک مسئلہ ’’تعمیری سوچ وفکر‘‘ کے بجائے ’’تخریبی سوچ وفکر‘‘ کا ہونا ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس سے تقریبا ہر فرد بشر کو کسی نہ کسی درجہ میں واسطہ پڑتا ہے، لیکن اگر آدمی اسی وقت محاسبہ کرلے اور مستقبل کے بارے میں غور وفکر کرلے تو وہ ایسی تخریبی فکر اور اس کے عمل سے بچ کر تعمیری سوچ وعمل پر گامزن ہوسکتا ہے، اور اپنی ذات سے ملت کو بڑا فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
 لیکن آج ہوتا یہ ہے کہ بیشتر مواقع پر ؛ بالخصوص جہاں ’’انا‘‘ کا مسئلہ در پیش ہوتا ہے آدمی ’’تعمیری فکر‘‘ سے اپنے کو آزاد کرکے ’’تخریبی فکر‘‘ کی راہ پر ڈال دیتا ہے، اور اپنے اس اقدام اور عمل کے بارے میں غور وفکر بھی نہیں کرتا، بس نفس کی تسکین اور دلی آرزو کو پورا کرنے کے لیے ہر وہ کام کر بیٹھتا ہے جس کا تصور ایک ’’مہذب انسان‘‘ سے ممکن نہیں ہوسکتا۔
 ابھی حال ہی میں بندہ نے ایک جلسہ کے تعلق سے سرسری تاثراتی مزاحیہ تحریر لکھی تھی، جس کا منفی اثر کچھ لوگوں کو ہوا اور ان کو اس کی وجہ سے تکلیف بھی ہوئی، جس کا رد عمل یہ سامنے آیا کہ ہمارے بعض بڑے اور مقتدر حضرات کی طرف سے ’’اصلاحی وتنقیدی تحریریں‘‘ سامنے آئیں، جس میں ان حضرات نے ’’تخریبی سوچ‘‘ کو کچلنے کی حتی المقدور کوشش بھی کی اور مجھ کو ’’تعمیری سوچ‘‘ پر لانے کی فکر کی، میں ان سب حضرات کا ممنونِ کرم ہوں، اور ان حضرات سے معذرت خواہ ہوں جن کو میری تحریر سے تکلیف ہوئی، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ میرے حاشیۂ خیال بھی میں تخریب کا کوئی ’’شوشہ‘‘ نہیں تھا، چہ جائے کہ کوئی ’’تخریبی ارادہ‘‘، اب جب کہ میرے ظن کے بالکل برعکس رد عمل سامنے آیا تو میرا ضمیر بھی مجھے اس پر آمادہ کررہا تھا کہ ان تنقیدی تحریروں کو زیر بحث لاؤں اور حقائق سے پردہ اٹھانے کی کوشش کروں، لیکن میں نے اس موقع پر اسی ’’تخریبی سوچ‘‘ کو ختم کرتے ہوئے ’’تعمیری سوچ‘‘ کا دامن تھاما، تاکہ ہمارے درمیان شیطانی تدبیر کام نہ کرجائے اور بلا وجہ ہم غضب خداوندی کے مستحق ہوجائیں، حقیقت یہ ہے کہ میں ان تنقیدوں سے کلی طور پر متفق نہیں ہوں، لیکن ’’تعمیروترقی‘‘ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے اس کو ختم کرنا چاہتا ہوں، تاکہ ہم میں سے ہر ایک مطمئن ہوکر کام کرسکے، کسی سے بد ظنی نہ ہو، اور کسی کام میں شیطانی عمل کا دخل نہ ہو۔(یہ مثبت تاثر اپنی ا’’انا‘‘ کی تسکین اور تکبر کے طور پر نہیں، بل کہ شکریہ واظہارِ نعمت کے طور پر ہے)
 خدا وند تعالی سے دعا ہے کہ ہم کو ’’تعمیری فکر‘‘ عطا فرمائے اور کچھ دین کا کام اخلاص کے ساتھ کرنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

ماہنامہ روشنی اعظم گڈھ کی طرف سے تحریری مسابقہ اور نتائج کا اعلان!

اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) آزادی کے بعد سے ہی یہ الفاظ گونجنے لگے تھے کہ "ہم خطرناک دور سے گزر رہے ہیں"، "حالات اچھے نہیں ہیں " وغیرہ وغیرہ لیکن ہم نے دیکھا مسلمانوں کی تعداد بڑھی، مدارس، مساجد، مسلم بستیاں، کالجز اور کاروبار بڑھے، پہلے ہرسال حج کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی رہی ایک طرف یہ حقائق اور دوسری طرف فسادات کاایک سلسلہ ،مسلم بچوں کی گرفتاری، پارلیمنٹ سے کم ہوتی مسلم نمائندگی، ذبیحہ پرپابندی، موب لنچنگ، مذہبی تعلیمات میں سرکار کی بیجادلچسپی جیسے بےشمار عنوان ہیں، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، عام مسلمان تو چھوڑیے خاص لوگ بھی کشکمش میں ہیں کہ آخر ہندوستان میں مسلمانوں کامستقبل کیسا ہے؟، کیا حالات بدلیں گے؟ مذہبی منافرت کی آلودگی پھر سے پیار اور محبت کی دوستی میں تبدیل ہوپائے گی؟ اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے "روشنی میگزین" نے ایک تحریری مسابقےکا اعلان کیا تاکہ بہت سارے حقائق معلومات اور رجحانات سامنے آسکیں.
الحمدللہ اسے پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا گیا، اہل علم نے پذیرائی کی
22/لوگوں نے مسابقے میں اندراج کرایا، اور 20/لوگ شرائط کے مطابق شامل کئے گئے، دو بڑے عالم ،اور صاحب قلم  کو مقالات کی چانچ کےلئے جج منتخب کیا گیا، کچھ عوارض کی وجہ سے نتائج کےاعلان میں تاخیر ہوئی، مشارکین، محبین اور منتظمین سے معذرت کیساتھ عرض ہےکہ نتائج کا اعلان یکم نومبر بروز جمعرات کیا گیا، اور فائزین کو خصوصی اور جملہ مشارکین کو تشجیعی انعام کن کے ہاتھوں اور کہاں دیا جائے گا اس کا اعلان ان شاء اللہ جلد ہی کر دیا جائے گا.
روشنی میگزین کےتحت ہونے والے مسابقے میں وہ دس مشارکین جو اچھے نمبرات کےساتھ ٹاپ رہے:
(1) انضمام الحق متعلم دارالعلوم دیوبند
(2) محمد اسماعیل کرولی متعلم شبلی نیشنل کالج اعظم گڈھ
(3) عبدالرحمن آفاق سرائمیر متعلم مدرسة الاصلاح سرائمیر
(4) ذیشان احمد بنجارے پور متعلم دارالعلوم دیوبند
(5) محمدسحران منجیرپٹی متعلم مدرسة الاصلاح سرائمیر
(6) عبدالعظیم محمد ارشد کمراواں متعلم مدرسة الاصلاح سرائمیر
(7) عبداللہ جمیل چیونٹہی متعلم جامعہ عزیزیہ سہریا
(8) محمدرضی شیرازی ڈھری متعلم جامعہ عزیزیہ سہریا
(9) ابوھریرہ نظام آباد متعلم جامعہ عزیزیہ سہریا 
(10) محمد ایاز چیونٹہی متعلم جامعہ عزیزیہ سہریا

ادارہ ماہنامہ روشنی اعظم گڑھ انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے، اور عنقریب تمام مشارکین کےلئے ایک اعزازی وانعامی تقریب منعقد کرے گا.

مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن کے انتخابات، ڈاکٹر ریحان ملک صدر، محمد مصطفی علی سروری نائب صدر اور بونتو کوٹیا سکریٹری منتخب!

حیدرآباد(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) ملک کی سنٹرل یونیورسٹیز کو اس وقت سنگین مسائل کا سامنا ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کے بجٹ میں کٹوتی سب سے بڑا مسئلہ ہے، ان خیالات کا اظہار پروفیسر بی ایل ریڈی نے کیا جو حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر ہیں، وہ کل مولانا آزاد نیشنل ارو یونیورسٹی کی دسویں منتخبہ اساتذہ کی انجمن کی حلف برداری کی تقریب میں بحیثیت مہمانِ خصوصی مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے طلبہ ہی تعلیم حاصل کرتے ہیں اور ان لوگوں سے زائد فیس کا مطالبہ کرنا ان کو ترک تعلیم پر مجبور کرنے کے مترادف ہے،اس پس منظر میں اساتذہ کی تنظیموں کو یونیورسٹی انتظامیہ اور یو جی سی کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، پروفیسر جی یل ریڈی نے واضح کردیا کہ ٹیچرس یونین کا اہم مقصد مسائل کی یکسوئی کے لیے راستہ تلاش کرنا ہے نہ کہ انتظامیہ کے ساتھ تصادم کی راہ اپنانا ہے۔ انھوں نے یونیورسٹی اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی یونیورسٹیوں کے ایکٹ اور دیگر قوانین سے کما حقہ واقفیت حاصل کریں اور پھر اُسکے دائرے کار میں رہتے ہوئے ہر ممکنہ نمائندگی کریں۔
 قبل ازیں دسویں مانوٹا کے انتخابات کے لیے تشکیل کردہ الیکشن کمیشن کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر ایچ علیم باشاہ نے نو منتخبہ مانو ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے نظامت فاصلاتی تعلیم کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملک ریحان احمد، محمد مصطفےٰ علی سروری ، اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ترسیل عامہ وصحافت کو نائب صدر، ڈاکٹر بونتو کوٹیا، اسسٹنٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس کو جنرل سکریٹری، ڈاکٹر ناگیشور راو، اسسٹنٹ پروفیسر، البیرونی مرکز کو جوائنٹ سکریٹری آرگنائزنگ اور کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کے ہی احمد طلحہ صدیقی کو بطور خازن مانوٹا کا حلف دلوایا اور اُن سب کو کمیشن کی جانب سے صداقت نامہ انتخاب حوالے کیا، سبکدوش صدر مانوٹا ڈاکٹر جنید ذاکر نے تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے انہیں چار مرتبہ صدارت کی ذمہ داری سونپی جس کو انھوں نے پوری دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی، دسویں مانوٹا کے نو منتخبہ صدر ڈاکٹر ملک ریحان احمد نے عہدہ صدارت کا حلف لینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اردو یونیورسٹی کی اساتذہ برادری کے تمام تر مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔
 ڈاکٹر ریحان ملک نے کہا کہ اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیچرس یونین کے پلیٹ فارم کا تعمیری انداز میں بھرپور استعمال کریں اور اتحاد و اتفاق سے آگے کی سمت بڑھنے کے لیے توانائی فراہم کریں۔ قبل ازین نو منتخبہ مانوٹا کی تقریب حلف برداری کے آغاز میں اسسٹنٹ پروفیسر امان عبید نے قرآت کلام پاک پیش کی، رکن مانوٹا الیکشن کمیشن ڈاکٹر مقبول احمد نے خیر مقدمی کلمات کہے اور تقریب میں نظامت کے فرائض انجام دئیے؟ ڈاکٹر ایچ علیم باشاہ، چیئرپرسن الیکشن کمیٹی نے کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کی اور رکن الیکشن کمیٹی ستیش، اسسٹنٹ پروفیسر پالی ٹکنک نے شکریہ کے فرائض انجام دئیے۔ دسویں مانوٹا کی اس تقریب حلف برادری میں اساتدہ برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جمعیۃ یوتھ کلب اسکاؤٹ اینڈ گائڈ ضلع باغپت کا سہ روزہ کیمپ اختتام پذیر!

محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/ باغپت (آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) باغپت کے قصبہ بڑوت کے ادارہ کے وسیع میدان میں چل رہے اسکاؤٹ اینڈ گائڈ جمعیۃ یوتھ کلب ضلع باغپت کی بڑوت تحصیل کا سہ روزہ کیمپ گزشتہ تین روز سے جاری تھا، جو آج بے حد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں مفتی محمد عباس صاحب صدر جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت نے شرکت فرمائی، انہوں نے شرکاء کو اسکاؤٹ اینڈ گائڈ کی افادیت کو بخوبی انداز میں بتلایا اور کہا کہ اس کا اصل مقصد قوم کی خدمت کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہے، جس سے اپنی بھی حفاظت کرنا اور قوم کی خدمت کرنا آجائے، جس کو ہمارے اکابرین نے بڑی ہی زیرقی و سوجھ بوجھ کے ساتھ اس کو شروع کیا ہے، اور اس کا ایک ٹارگیٹ ہے جو ہر سال ساڑھے بارہ ہزار اسکاؤٹ کو ٹریننگ دینا ہے تاکہ دس سال میں سوا کروڑ اسکاؤٹ تیار کیے جا سکے.
اس موقع پر آس پاس کے جمعیۃ علماء ھند ضلع باغپت کے تمام عہدیداران و کارکنان وعوام موجود رہے.
اخیر میں تحصیل بڑوت کے صدر قاری محمد صابر صاحب نے تمام اسکاؤٹ اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

مدرسہ اسلامیہ انوارالاسلام میں دو طالبات نے کیا حفظ قرآن مجید مکمل!

محمد دلشاد قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــ
روشن گڑھ/باغپت (آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) ضلع باغپت کے موضع روشن گڑھ کے مدرسہ اسلامیہ انوار الاسلام میں کل بعد نماز ظہر حفظ قرآن کریم کے موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی، جس میں مولانا محمد خلیل قاسمی نے شرکت فرمائی.
موصولہ خبر کے مطابق مذکورہ مدرسہ کی دو طالبات خاتون بنت محمد علیم الدین (13)، صفیہ خاتون بنت محمد ایوب (11) نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا، اس موقع پر دعائیہ مجلس منعقد کی گئی، جس میں مولانا محمد خلیل قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد دولت پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ گاؤں کے لیے ہی نہیں بلکہ علاقے کے لیے بھی خوشی کا مقام ہے کہ الحمد للّٰہ آج اس گاؤں میں پہلی بار دو طالبات نے حفظ قرآن کریم کیا ہے، بچیوں کے لیے بھی گھر والوں کے لیے بھی اور اساتذہ ذمہ داران مدرسہ اور مدرسہ کے لیے بھی بہت ہی خوشی کی بات ہے.
بعدہ انہوں نے طالبات اور ان کے والدین و اساتذہ و ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات بڑے ہی قابلِ مبارک باد ہیں کہ آپ نے اس مدرسے کو یہ مقام دکھلایا ہے، انہوں نے حاضرین کے سامنے حافظ قرآن کے فضائل پر بھی روشنی ڈالی اور تمام اہل بستی سے اپنے بچوں کو ہر حال میں دینی تعلیم حاصل کرانے کی ہدایت بھی دی، چاہے کچھ بھی کرے مگر اپنے بچوں کو دینی تعلیم ضرور دلائیں، تاکہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکے اور ابدی کامیابی حاصل کر سکیں.
اس موقع پر حافظ عبد القیوم، قاری محمد انوار الحسن، ماسٹر محمد شعیب، ماسٹر محمد امجد، کلو خان چوکیدار نائب صدر کمیٹی مدرسہ ھذا، محمد طاہر صدیقی، علیم الدین ودیگر اہل بستی اور تمام طلباء وطالبات شریک رہے.

یوگا نگری کا ایک یادگار سفر!

عاصم طاہر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
بس یوں ہی تذکرہ چھڑا کہ چلو کہیں گھومنے چلتے ہیں کسی نے کچھ مشورہ دیا تو کسی نے کچھ اخیر میں میں نے بھی ایک نام پیش کیا اور کہا کہ یہ بھی مشورہ ہے دوستوں نے علامہ گوگل پر اس نام کو سرچ کیا اور اس جگہ کی تصویریں دیکھیں کافی حد تک اس جگہ کو پسند کیا، اور واقعی وہ میری پسندیدہ جگہوں میں سے ایک تھی، بہت پہلے سے اس جگہ کے بارے میں سوچ رکھا کہ اگر خدا نے چاہا تو اس جگہ ضرور گھومنے جاؤں گا، میرے ایک غیر مسلم دوست نے اس جگہ کے بارے میں بہت کچھ بتایا کہ وہ جگہ ہماری مقدس جگہوں میں سے ایک ہےاور وہاں کی مختصر تاریخ بھی بتائی تھی، بالآخر دوستوں نے وہیں جانے کا فیصلہ بھی کیا، اور وہ جگہ ریاست اتراکھنڈ کی دارالحکومت دہرادون سے تھوڑی دور پر واقع *رشی کیش* نام کا ایک خوبصورت قصبہ تھا،
کچھ احباب کو جانے کی اتنی جلدی تھی کہ کھ رہے تھے کہ آج ہی نکل چلو پر شاید کہ وہ سفر کی مشکلات سے نا آشنا تھے بالآخر بسیارِ تلاش کے بعد بھی کسی ٹرین میں ٹکٹ نہیں ملا کافی کوششوں کے بعد نتیجہ سعی لاحاصل رہا، نتیجتاً بغیر ٹکٹ ہم لوگوں نے رختِ سفر باندھا،
واللہ جس مصائب و آلام کا سامنا کرتے ہوئے یہ سفر مکمل ہوا تھا وہ ناقابلِ بیان ہے، واضح رہے کہ میرا یہ اب تک کا سب سے مشکل ترین سفر رہا،  میرے ایک دوست  جو کہ سیاحت کے دلدادہ ہیں واٹس ایپ اسٹیٹس دیکھے فوراً رابطہ کیے اور کہا کہ کیا واقعی اسٹیٹس حقیقت پر مبنی ہے؟
جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی کچھ ایسا ہی ہے تو انھوں نے کہا کہ پہلے بتاتے میں بھی چلتا تو میں نے کہا کہ مایوس نہ ہوں ہماری ٹرین آپ کے شہر ہوتے ہوئے جائے گی، انھوں نے فوراً تیاری شروع کی اور ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہمارے ساتھ ہو لیے، اب اس طرح ہم لوگوں کا یہ کارواں اگیارہ افراد پر مشتمل اپنی منزلِ مقصود کی طرف رواں دواں تھا،
بہت ہی مناسب لکھا ہے ماہرین سیاحت نے کہ منزل کی خوبصورتی سے کہیں زیادہ سفر کے ساتھی کا ہم مزاج ہونا بہت ضروری ہے کچھ اسی مزاج کا فقدان ہمارے اس سفر میں تھا، بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس سفر سے اور ویسے بھی عقل بادام کھانے سے نہیں بلکہ دھوکہ کھانے سے بڑھتی ہے،
 *رشی کیش* قدیم زمانے سے ہندوؤں کی روحانی و مذہبی سرگرمیوں کا مرکز ہے دریائے گنگا کے دائیں کنارے پر واقع یہ جگہ خوبصورت پہاڑوں کی طرف سے تمام پہلوؤں سے گھری ہوئی ہے رشی کیش بدری ناتھ اور کیدر ناتھ کے لئے گیٹ وے ہے رشی کیش پوری دنیا میں  یوگا دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے رشی کیش میں یوگا کا کورس بھی کرایا جاتا ہے یہی وجہ تھی کہ جس سمت بھی ہم لوگ نگاہ کرتے صرف یوگا کا ہر چہار جانب پرچار دکھتا تھا، ہر طرف ہندو ہی ہندو دیکھتے تھے ایسا لگتا تھا کہ یہاں پر مسلم کمیونٹی کا آنا منع ہے
ہر کوئی وہاں پر ہمیں آنکھیں بھر کر دیکھتا تھا لباس بھی ہم لوگوں کا اپنے ہی اعتبار سے تھا اس کی واحد وجہ یہی تھی کہ وہاں مسلم  بہت کم جاتے ہیں اور جاتے بھی ہیں تو اس لباس میں نہ کے برابر جاتے ہیں،
اس مشہور یوگا نگری کے شہر میں اس روایتی اور ثقافتی کارکردگی، غیر ملکی کھانا اور بہت سارے دیگر  منفرد عوامل کے لئے بھی ذکر کی جاتی ہے جس میں سیاحوں کو یہ موقع ملتا ہے کہ وہ انہیں شاندار تجربہ فراہم کریں، رشی کیش ان لوگوں کے لئے ایک دلچسپ جگہ ہے جو حالیہ دنوں میں جذبہ کے طور پر ایڈونچر کرتے ہیں، یہ سیاحت کی جگہ کے طور پر ترقی پذیر ہے، دریائے گنگا میں یہاں کی رافٹنگ بہت مشہور ہے ہم لوگوں نے بھی ارادہ کیا لیکن یہ سوچ کر پیچھے ہٹ گئے کہ رافٹنگ کرنا سب کے بس کی بات نہیں رافٹنگ کبھی کبھی جان لیوا بھی ثابت ہوجاتی ہے، رشی کیش کی تاریخ رام جھولا اور لکشمن جھولا کے ذکر کیے بغیر ادھوری ہے دریائے گنگا پر بنے رام جھولا اور لکشمن جھولا پر کھڑے ہوکر دریائے گنگا کا نظارہ  دید کے قابل ہوتا ہے واضح رہے یہ جھولا جیٹ کی رسی سے بنا ہوا ہے اس جھولے کی تاریخی حیثیت کئی غیر مسلموں سے معلوم کیا لیکن کیا حقیقت ہے کیا افسانہ کسی کو صحیح معلوم نہیں، دریائے گنگا پر بنا یہ جھولا برج کا کام کرتا ہے ہر نیا جانے والا یہی سمجھتا ہے کہ یہ برج ہے پر اس سے گزرنے پر جب ہلتا ہے تو ہر نئے کا چہرہ اچانک کچھ دیر کے لیے گھبرا جاتا ہے، کچھ ایسا ہی ہمارے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ہوا تھا، بہت شوق ہے آبشاروں میں نہانے کا تھوڑی ہی دور پر واقع ایک آبشار میں نہانے کے لیے ہمارا قافلہ روانہ ہوا اس جگہ سے جہاں پر گاڑی والے نے ہمیں چھوڑا پہلا آبشار قریب تھا پاس گئے ہم لوگوں نے سوچا چلو کودتے ہیں سامنے کھڑے ایک صاحب نے آواز دی کہ اوپر بالترتيب دو آبشار اور ہیں وہانے نہانے کا مزہ کچھ اور ہے پھر یہی ہوا کہ اوپر چلتے ہیں بالآخر وہاں سے تقریباً 600 فٹ کی اونچائی پر ہمارا کافلہ چلتا بنا، راستے کی دشوار گزار گھاٹی سے ہوتے ہوئے ہمارا کافلہ آخری آبشار پر پہنچا اور دوستوں نے جھٹ پٹ لباس بدلا اور نہانا شروع ہوگئے کافی دیر نہانے اور مستی کے بعد جو سکون اور جو تراوٹ محسوس ہوئی وہ آج تک کہیں نہانے میں نہیں ملی، وہاں پر نہانا زندگی کے حسین لمحات میں شامل ہوگیا،
حقیقت ہے کہ پہاڑ پر چھڑنا یا پہاڑ سے اترنا پہاڑ کا کام ہوتا ہے راستے میں ایک طرف لہلہاتے پہاڑ تھے تو دوسری طرف ڈراؤنی کھائی نگاہ کو راستے پر جماتے ہوئے خدا خدا کر کے نیچے پہنچے، کچھ ساتھیوں کے کہنے پر ہمارا یہ سفر یہیں پر مکمل ہوا، اور پھر راستے کی دشواریوں کو جھیلتے ہوئے اپنے انسٹی ٹیوٹ کی طرف روانہ ہوگئے.

مدھوبنی: فروغ اردو سیمینار بحسن وخوبی اختتام پذیر!

شرف الدین عبدالرحمن تیمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز 2/نومبر 2018) بہار سرکار کے ذریعہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام ٹاؤن مدھوبنی میں ایک پروگرام"فروغ اردو سیمینار، مشاعرہ اور عمل گاہ" کے نام سے تزک و اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا، پروگرام کا آغاز کمار گورو نے شمع روشن کر کے کیا، بعدہ پروگرام کی کاروائی شروع ہوئی.
اس پروگرام کی نظامت ادیب باکمال متواضع وخاکسار صفت انسان جناب واصف جمال صاحب نے بڑے ہی سلیقے اور قرینے سے انجام دیا، وہیں صدارت کی کرسی پر جناب کمار گورو براجمان تھے.
 واضح رہے کہ یہ پروگرام پانچ مرحلوں پر مشتمل تھا، پہلے مرحلہ میں مقالا نگار حضرات ڈاکٹر مجیر احمد آزاد، مولانا حسان بدر اور ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی نے اپنا اپنا نایاب اور مواد سے بھر پور مقالہ پیش کیا،دوسرے مرحلہ میں اردو مندوبین مولانا عبد السمیع سلفی، ڈاکٹر عبدالودود قاسمی اور مولانا امداد اللہ قاسمی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، تیسرے مرحلہ میں طلبہ وطالبات نے اپنی اپنی تقریریں پیش کیں، چوتھے مرحلہ میں سبکدوش اردو اساتذہ کی عزت افزائی کی گئی وہیں اردو اساتذہ کرام نے بھی اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا، پھر تحریک اردو ادب کے سکریٹری عنایت اللہ ندوی نے بھی اردو ادب کے تعلق سے اپنی قیمتی باتیں رکھیں، پانچویں مرحلہ میں شعری سفر کا آغاز ہوا، اس مشاعرے میں تقریباً دس شعراء کرام نے شرکت کی اور سبھوں نے اپنے اپنے کلام سے سامعین کا دل جیتنے میں کامیاب رہے.
 چند شعراء کے کلام پیش خد مت ہے:

ہندی سے محبت ہے  تو  اردو  سے  گلہ ہے
کچھ تنگ نظر ایسے بھی انسان بہت ہیں
(محمد نعمت اللہ برہاروی)

آن   اردو   ہے    شان   اردو   ہے
ہندو  مسلم   کی  جان  آردو  ہے
کہتے جس کو ہیں پیار کی بولی
وہ   تو   پیاری   زبان   آردو  ہے
(شرف الدین ساحؔل)

یہی  گیتا بھی  کہتی ہے  یہی  قرآن  کہتا  ہے
مرے ہم ملک کی  خاطر   یہی  ایمان  کہتا  ہے
لڑائی اور جھگڑے میں یہاں رکھا ہے کیا آصف
رہیں ہم سب یہاں مل کر یہی  اسلام  کہتا  ہے
(آصف ہندوستانی)

فائدہ حاصل ہوا ہے شاعری سے یہ کمال
چاک سینے کی سلائی با آسانی ہو گئی
(دانش کمال سرگم)

تمہیں خبر نہیں کیسا جہاں رکھتے ہیں
ہم اہل ظرف ہیں اردو زبان  رکھتے ہیں
(پیش کش__عنایت اللہ ندوی)

پروگرام کو ابتداء سے اتنہاء تک پہنچانے میں جناب واصف جمال، اشرف جلیل اور حیدر علی کا غیر معمولی کردار رہا، اردو ادب کے تئیں ان تمام مخلصین کی خدمت قابل رشک ہے امید ہے کہ آئندہ بھی قوم وملت کے یہ بے لوث خادم اردو ادب کے گیسوئے برہم کو سنوارنے اور اس کے دائرہ کار مزید وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کریں گے.

Thursday, 1 November 2018

سیتامڑھی فرقہ وارانہ فساد کا ذمہ دار کون؟

عبدالخالق القاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) سیتامڑھی ریاست بہار کا ایک تاریخی شہر ہے جہاں صدیوں پہلے اساطین علم وفن، بزرگان دین اور متصوفین اہل علم حضرات نے اپنے اپنے تئیں علم کی مختلف شمعیں جلائی تھیں جن کے صدقے میں آج شہر اور اطراف شہر میں بڑی تعداد میں دینی و عصری درس گاہیں اور مہذب اہل علم حضرات کا ایک بڑاطبقہ ہے، جس سے بلاتفریق مذاہب انسانیت مستفید ہوتی ہے۔
شہر اپنی اس تہذیب و ثقافت کے ساتھ ساتھ مذہبی اعتبار سے بھی اپنی شناخت آپ رکھتا ہے اسی شہر کی گود میں قومی بھائیوں کی مقدس و محترم دیوی پیدا ہوئیں جسے عوام و خواص سیتا کے نام سے جانتے ہیں، قومی بھائیوں کے نزدیک یہ بہت ہی باعزت اور باکردار دیوی سمجھی جاتی ہیں، ہمارے قومی بھائی ان کے سامنے اپنی مقدس پیشانی جھکا کر سکون طمانینت کی سانس لیتے ہیں.
یہ شہر تہذیبی وثقافتی اور مذہبی اعتبار سے تاریخ کا اہم حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ زمانہ قدیم سے تاحال عوام خواص کا مرکز ہے، شہر اوراطراف واکناف میں مسلم اکثریت میں ہے اورشہر کے اطراف ونواح میں زیادہ تر لوگ کاشتکاری کرتے ہیں، یہاں کے باشندگان سماجی تقاریب میں بلاتفریق مذاہب شریک ہوکر خلوص و وفا، بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق اور یگانت و یکجہتی کی مثالیں ہمیشہ پیش کرتے رہے ہیں۔
مگر افسوس صد افسوس کہ جب سے مودی جی اقتدار میں آئے ہیں ملک میں فرقہ وارانہ فساد کی آگ پھوٹ پڑی ہے، اخلاقی زوال، جنسی و ذہنی آوارگی کی لہر دوڑ پڑی ہے، جس کی وجہ سے پورا ملک تباہی اور بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے، ہر دن کوئی نہ کوئی سنگین خبر منظر عام پرآتی رہتی ہے جسے دیکھ سن کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، گزشتہ بیس اکتوبر کو سیتامڑھی ضلع میں درگا مورتی سرجن کے دوران فرقہ پرست جماعتوں نے، توڑ پھوڑ، لوٹ مار، آتش زنی اور قتل و غارت گری کا ایسا بازار گرم کیا کہ اس کی چنگاری پورے ملک میں پھیل گئی، اس فرقہ وارانہ فساد کی خبر نے پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطرابی کیفیت پیدا کر دی ہے، واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ سیتامڑھی میں فرقہ پرست عناصر نے مسجد کے سامنے قابل اعتراض اور غیر قانونی اشتعال انگیز گانا بجاتے ہوئے مورتی سرجن کے لئے جارہے تھے تبھی کچھ مسلم طبقہ کے لوگوں نے گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے سنجیدگی کی ساتھ روکنے کی کوشش کی، مگر ان فرقہ پرستوں نے اسے زعفرانی رنگ دیکر فرقہ وارانہ فساد برپا کردیا، اس فساد کی زد میں 70 سالہ معمر شخص زین الاسلام انصاری سمیت 4 لوگ ہلاک ہوگئے، وہیں شرپسند عناصر فرقہ واریت کو ہوا دیتے ہوئے درجنوں مسلم طبقہ کی دکانوں اور مکانوں کو آگ کے حوالہ کردیا، یہ دلخراش اور اندوہناک واقعہ سیتامڑھی شہر کے مرلیا چوک، بھدین اور راجوپٹی مہسول کا ہے، حد تو یہ ہے کہ شرپسندوں نے مذکورہ علاقے میں غنڈہ گردی کا ماحول یہاں کے ایس پی وکاس برمن کے اشارہ پر پیدا کیا ہے جیساکہ بتایا جارہا ہے جو شہر اور بستی کو فرقہ وارانہ آگ میں جھلسانے کی مہارت تامہ رکھتے ہیں، اس سے قبل انہوں نے نوادہ میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکائی تھی جس کے سبب وہاں سے ان کا تبادلہ یہاں کیا گیا تھا، لیکن یہاں بھی انہوں نے وہی کیا جو وہاں کیا تھا، جیسے وہاں مسلمانوں کے خون کو بے دریغ بہایا جاتا رہا اور یہ خوموش تماشائی بنے رہے یہاں بھی خاموش تماشائی بنے رہے، فساد کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ گرفتاری ہوئی جو مسلمانوں کے لئے تشویشناک ہے، اس معاملے میں میڈیا سمیت، سیاسی، سماجی، و ملی قائدین چپی سادھے ہوئے ہیں.
بتایا جاتا ہے کہ سیتامڑھی میں ضلع انتظامیہ اور پولیس افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب ہی فرقہ وارانہ فساد برپا ہوا ہے، فساد سے ٹھیک 8 روز قبل بہار کے نائب وزیر اعلی بھاجپا کے قدآور نیتا سشیل کمار مودی نے اس شہر کے ایک خاص پروگرام میں حصہ لیا تھا، جبکہ بی جے پی کے سابق وزیر نے بھی فساد سے دو روز قبل اس شہر کا دورہ کیا تھا، ہوسکتا ہے یہ دورہ منصوبہ بند شازش کے تحت ہوا ہو، پاپولر فرنٹ بہار کے ریاستی صدر توصیف حسینی اور دیگر سیاسی سماجی ملی تنظمیوں نے اس فرقہ وارانہ فساد کی سخت مذمت کی ہے، اور کہا ہے شرپسند عناصر کو قرطاس ابیض کی شکل میں سامنے لایا جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، فساد میں متاثرین اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دلوا جائے بے قصورگرفتار نوجوانوں کو رہا کیا جائے، اور بغیر تحقیق و تفتیش کئے ہوئے بڑی سرعت سے کام لینے والے پولیس افسران کو معطل کیا جائے، وہیں بیداری کارواں دربھنگہ کے متحرک و فعال اور بیباک صدر نظر عالم نے بھی اس فساد کی مذمت کی ہے 3 نومبر کو بیداری کارواں کا وفد سیتامڑھی میں فساد زدہ علاقے کا دورہ کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچانے کے لئےقانونی لڑائی لڑے گا، اور فساد زدہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریگا.
 آخر یہ حالات کیوں پیدا ہوئے؟ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں اگر دیکھا جائے تو فرقہ وارانہ فساد کے لئے پولس افسران اور انتظامیہ کے ساتھ سماج بھی ذمہ دار ہیں، فرقہ واریت کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ بن گیا ہے جسے حل کرنا ہر شخص کی اخلاقی ذمہ داری ہے، فرقہ وارانہ فسادات میں بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستے ملوث ہیں اور انتظامیہ مجرمین کو سزا دینے میں سرد مہری سے کام لے رہی ہے، حکومت کو چاہیے کے ہر قسم کے تعصبات اور جانبداری سے بالاتر ہوکر اپنے فرائض انجام دیں، اور ملک میں برپا کی جانے والی فرقہ وارانہ منافرت کی کوششوں کو ناکام بنائے، اور فرقہ پرست طاقتوں کو لگام دینے میں موثر کردار ادا کریں، تاکہ یہ ملک جس طرح جمہوری تھا ہمیشہ جمہوری رہ سکے.

انتقال پر ملال!

محمد اشرف فرقانی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
اڈہ بازار/مہراج گنج(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) بڑے افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی حافظ و قاری محمد جیش صاحب چکدہ ٹولہ مگربھولی اڈا بازار مہراج گنج کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔ " انا لله وانا اليه راجعون"  انکے غم میں برابر کا شریک ہوں، جب مجھ کو یہ خبر ملی تو  میں آبدیدہ ہوگیا، دونوں چشم نم ہو گئے، اور حزن و ملال کے بادل چھا گئے ۔ میں ان کی والدہ محترمہ نیز جلمہ اہل خانہ کو  بہت قریب سے جانتا ہوں، ہمارے مابین دیرینہ تعلق ہے،
انکی والدہ صاحبہ نہایت ہی تقیہ، صالحہ، صوم وصلاة کا پابند، اکثر اوقات انکا ذکر واذکار میں گزرتا تھا، اپنی حیات میں خاوند واولاد کاخاص خیال رکھتی تھیں، اللہ تعالی نے ان کو سات اولادیں عطاء کیں، جن میں تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں،  انکے دل میں بہت تڑپ تھی کہ میرے لڑکے دیندار و پرہیزگار ہوں، پنج وقتہ نماز میں دعا بھی کرتی تھیں کہ اے اللہ میری اولاد کو حافظ وقاری باعمل بنا، چنانچہ انکی دعاء قبول ھوگئی، اور درمیان والے بیٹے جناب جیش محمد صاحب کو حفظ قرآن سے نوازا اور مدرسہ فرقانیہ گونڈہ سے سند حفظ قرآن و تجوید حاصل کی، ماشاءاللہ مرحومہ اعمال صالحہ کے ساتھ تقریبا ساٹھ سال کی عمر پائیں، آٹھ سال سے  بلڈپریشر کے مرض کا مبتلا تھیں، اللہ تعالی کو اتنی ہی عرصہ انکو اولاد کے درمیان رکھنا منظور تھا، چنانچہ کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے جان جان آفریں کے حوالے کرگئیں.
اللہ تعالی انکے درجات کو بلند فرمائے، ان کے صغیرہ وکبیرہ تمام گناہوں کو محض اپنے فضل و کرم سے بخش دے، جنت میں اعلی مقام عطاء فرمائے، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

ہاشم پورہ سانحہ پر دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ دیر سے آیا ہوا ایک درست فیصلہ: مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) یہ ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا انوکھا فیصلہ ہے جو دیر آید درست آید کا مصداق ہے مگر اس سے انصاف کو سربلندی حاصل ہوئی ہے ،یہ الفاظ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کے ہیں جو انہوں نے ہاشم پورہ قتل عام معاملہ پر آج دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ 31 برس کے طویل انتظار اور قانونی جدوجہد کے بعد متاثرین کو انصاف مل گیا اور خاطیوں کو ان کے گناہوں کی سزا مل گئی ۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک ملک بھر میں 25 ہزار سے زائد فسادات ہوچکے ہیں لیکن بیشتر معاملوں میں متاثرین کو انصاف سے محروم رکھا گیا اس تناظر میں انہوں نے وضاحت کی کہ اگر آزادی کے فورا بعد ہوئے جبل پور جیسے بھیانک فسادات میں خاطیوں کو سزا مل جاتی اور قانون و انصاف کے معیار کو برقرار رکھا جاتا تو اس کے بعد وقفہ وقفہ سے مسلسل ہونے والے فسادات کو رونماہونے سے روکا جاسکتا تھا اور ان فسادات کے دوران جو ہزاروں قیمتی جانیں ضائع ہوئی اور کروڑوں اربوں کی املاک کا نقصان ملک کوہوا اس سے بچاجاسکتا تھا، ساتھ ہی فرقہ پرستی کو پھلنے پھولنے سے بھی روکا جاسکتا تھا، مگر افسوس! جہاں کہیں بھی اس طرح کے واقعات ہوئے تو انہیں ہمیشہ تعصب کی عینک سے دیکھا گیااور انتظامیہ وحکومتی سطح پر متاثرین کے ساتھ امیتاز کا رویہ اپنا کر خاطیوں کی درپردہ حوصلہ افزائی کی گئی جس کے خطرناک نتائج اب سامنے آچکے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی معاملہ کو دیکھیں پہلے ہی دن سے سب کچھ آئینہ کی طرح صاف تھا عینی شاہدین تھے جو چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ پی اے سی نے عمداًاس قتل عام کو انجام دیا ہے مگر انصاف کے حصول میں 31برس کا طویل عرصہ صرف ہوگیا۔
مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ کیا یہ بات حیرت انگیز نہیں ہے کہ ایک ہی معاملہ میں ایک عدالت تمام خاطیوں کو باعزت بری کر دیتی ہے تو دوسری عدالت انہیں خاطی قراردیکر سزاسناتی ہے، انہوں نے آخرمیں کہا کہ اس فیصلے سے عدلیہ پر ہمارا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے اور ہم اکثر مواقع پر یہ کہتے آئے ہیں کہ جو کام حکومتوں کو کرنا چاہئے تھا وہ عدلیہ کررہی ہے ، ہاشم پورہ واقعہ اس کی روشن مثال ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ مانناہے کہ انصاف کا دوہرا پیمانہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ اگر کوئی مجرم ہے اور اس کا جرم ثابت ہوجاتا ہے تو وہ خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اور کسی بھی رتبہ یا منصب پر فائز ہو اسے سزا ملنی چاہئے.
قابل ذکر ہے کہ 2015میں دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے تمام خاطیوں کو کلین چیٹ دیدی تھی تو اس کے فورابعد مولانا مدنی نے اترپردیش کے اس وقت کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے اس فیصلے کے تناظر میں گفتگو کی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ ریاستی حکومت مثاثرین کی مالی امدادکرے ، اہم بات یہ ہے کہ مولانا مدنی کے مطالبہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اکھلیش سرکار نے نہ صرف 48 متاثرین کو پانچ لاکھ روپے فی کس مالی امداد فراہم کی تھی بلکہ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ اس معاملہ میں زیریں عدالت کے فیصلہ کے خلاف اترپردیش حکومت ہائی کورٹ میں اپیل کرے گی، چنانچہ اس روز کی ملاقات میں جو فیصلہ لیا گیا دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کی شکل میں اس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے ۔

پرائمری و مڈل اسکول کے ششماہی امتحان کی کاپی کی جانچ پرامن ماحول میں مکمل!

محمد سالم آزاد
ــــــــــــــــــــــ
مدھوبنی(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) بسوریا اپ گریڈ اردو ہائی اسکول میں پرائمری و میڈل اسکول کے زیر اہتمام ششماہی امتحان 2018 کی کاپی جانچ 31کتوبر2018 بروز بدھ کو اطلاع کے مطابق بسفی بلاک کے تمام سنکول سنسادھن کیندر پر پُر امن ماحول میں مکمل ہوگئی، بسوریا اپ گریڈ اردو ہائی اسکول سنکول سنسادھن کیندر کے کوڈینیٹر منوج کمار منڈل اور اپ گریڈ اردو ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر چندیسر یادوکی نگرانی میں ہوئی، اور تعینات اساتذہ میں آفتاب عالم شاہد حسین، ہما پروین، اقبال حسین، پونم کماری، شہزادی خاتون، راہل کمار، سریندر یادو سمیت دیگر اساتذہ شامل تھے.

مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم میں شعبہ پرائمری کا ششماہی امتحان مکمل، نتیجہ کا اعلان!

سرائے میر/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) مدرسہ ہٰذا کے ناظم اعلی حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد احمد اللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم العالیہ نے ناظم امتحان کے عہدے پر مفتی محمد شاکر صاحب اعظمی مدنی استاذ شعبہ افتاء کو منتخب کیا ہے، ناظم امتحان کے جاری کردہ نقشہ کے مطابق شعبہ پرائمری کا امتحان 17/تا 25اکتوبر 2018 بروز چہار شنبہ تا پنجشنبہ ہونا طے پایا تھا، چنانچہ یہ امتحان دارالحدیث کے بالائی منزلے پر وسیع وعریض ہال میں امتحان مکمل ہوا، تین یوم کے بعد اس امتحان کے نتائج بھی برآمد ہوگئے، 29/اکتوبر 2018بروز دوشنبہ 1بجے سے  2بجے تک تقسیم ریزلٹ کا عمل جاری رہا، جس میں اکثر و بیشتر طلبہ نے 80/فیصد سے زائد نمبرات حاصل کئے، یہ شعبہ نائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم کے زیر نگرانی خصوصی توجہات کی بنیاد پر ترقی کی راہ طے کررہا ہے
اور موصوف کے فرمان کے مطابق صدر شعبہ مولانا نبی حسن صاحب مفتاحی اپنے کارہائے مفوضہ کو  بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں، اس مشترکہ کاوش کی وجہ سے طلبہ کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، فی الحال تقریباً 1500 طلبہ زیر تعلیم ہیں، یہاں کی تعلیم پر لوگ کافی مطمئن ہیں، مزید آئندہ سال بچیوں کی تعلیم جاری کرنے کا علیحدہ انتظام  ذمہ داران مدرسہ  نے کرلیا ہے، ان شاءاللہ آئندہ سال منظم طریقے سے تعلیم کا آغاز ہوجائے گا.
واضح ہو کہ گذشتہ سال کامیاب طلبہ کو محسن الامت ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جس کی وجہ سے طلبہ میں تعلیمی انہماک اور دلچسپی میں اضافہ ہوا، طلبہ کافی محنت کئے اور خصوصاً درس میں حاضری کی پابندی کئے، مدرسہ ہٰذا کی یہ پہل ماشاءاللہ رنگ لائی، طلبہ کا تعلیمی ذوق وشوق بڑھا، یہاں دینیات کے ساتھ عصری علوم پر بھی زور دیا جاتا ہے، طلبہ اسلامی شناخت کے ساتھ علم حاصل کرتے ہوئے ترقی کی راہ طے کررہے ہیں.
نیز نائب ناظم مفتی محمد اجوداللہ صاحب پھولپوری زید مجدہم نے یہ ہدایت جاری کیا ہے کہ جن طلبہ کا امتحان کسی وجہ سے چھوٹ گیا اور وہ امتحان میں شریک نہ ہوسکے، ان کے سرپرست سے عذر معلوم کرکے معقول عذر قبول کیا جائے، اور ان طلبہ کو دوبارہ امتحان کا موقع دیا جائے، یہ مراعات ان طلبہ کے لئے انتہائی راحت کی بات  اور خوش کن خبر ہے، اللہ تعالیٰ مزید ترقیات سے نوازے۔آمین

گھوٹالے کے معاملہ میں گرام پردھان گرفتار، بی ڈی او سمیت درج ہوا تھا 6 افراد پر مقدمہ!

جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز یکم نومبر 2018) جین پور تھانہ علاقہ کے گرام پردھان سورو پور کو جين پور پولیس کی طرف سے دیر شام  درج فرضی طریقے سے پوكھرا کھدائی کا پیسہ نکالنے پر مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا.
معلومات کے مطابق گزشتہ 5/اگست 2018  کو موجودہ کھنڈ وکاس افسر گلاب سونکر کی طرف سے سابق کھنڈ وکاس افسر دیو کمار چترویدی اور جے ای تربھون بھاسکر، بابو شیام لین، گرام پردھان مہیش یادو، سکریٹری انگد چوہان، ہریکیش یادو، روزگار سیوک سمیت 6 افراد پر مقدمہ نمبر 224/17 کے تحت دفعہ 406، 409، 468، 471، 120 بی میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس کو جین پور پولیس سرگرمی کے ساتھ تلاش کر رہی تھی، دیر شام مخبر کی اطلاع پر جين پور کوتوال دیوانند، ایس آئی ٹنو یادو اور ہمراہی سمیت پہنچ کر پرائمری اسکول سورو پور کے پاس سے گرام پردھان کو گرفتار کر لیا.
واضح ہوکہ موجودہ بی ڈی سی کی طرف سے گرام پردھان کے اوپر بغیر كھدوائے تالاب کا حکام کی ملی بھگت سے فرںی طریقہ سے 6 لاکھ 65 ہزار روپے ادا کرا لیا گیا، جس پر اس وقت کے سی ڈی او کی طرف سے تین مرحلے میں جانچ بیٹھا دی گئی تھی، تحقیقات کے باوجود اس وقت کے کھنڈ وکاس افسر کی طرف سے جعلی طور پر ادائیگی کرنے کے لئے مقدمہ درج کیا گیا.
 گرام پردھان سورو پور نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے تین مرحلے جانچ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں 1 نومبر کو تحقیقاتی ٹیم گرام سبھا میں آنے والی تھی کہ اس دوران جين پور کوتوال کی طرف سے انہیں گرفتار کر لیا گیا، گرام پردھان نے بتایا کہ بی ڈی سی کی طرف سے سازش رچ کر انہیں پھنسایا جارہا ہے.