اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: September 2017

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 30 September 2017

ڈاکٹر نے لگایا انجکشن، خاتون کی موت، بھیڑ دیکھ ڈاکٹر ہوا فرار!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/عظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/ستمبر2017)سرائےمير تھانہ علاقہ کے چھتے پور بازار میں 24 سالہ خاتون کو ڈاکٹر کی طرف سے ملیریا اور ٹائفائڈ بخار کا انجکشن لگانے سے موقع پر ہی موت واقع ہو گئی، بھیڑ آتا دیکھ دواخانہ سے ڈاکٹر فرار ہو گیا.
معلومات کے مطابق ریما 24 بیوی سنجے راج بھر جو صرف دو بہنیں تھی کوئی بھائی نہ ہونے کی وجہ سے دونوں بہنیں اپنے والد موتی راج بھر کے آبائی گاؤں میں ہی رہتی ہیں، ریما کو جانچ میں ملیریا اور ٹائفائڈ بخار نکلا وہ گرام بچھياپور تھانہ ديدارگنج رہائشی ڈاکٹر سودھا شنکر یادو بیٹے رام كرن یادو کے دواخانے پر جو کہ سرائےمير تھانہ علاقہ کے چھتےپور مارکیٹ میں واقع ہے علاج کے لئے گئی تھی وہاں پر ڈاکٹر سودھا شنکر یادو نے علاج کے دوران ایک انجکشن لگایا اس کے بعد دواخانے پر ہی عورت کی موت ہوگئی، دواخانہ پر عورت کی موت کی خبر سنتے ہی مارکیٹ کے لوگ ایک ایک کرکے ڈاکٹر سودھا شنکر کے دوا خانے پر آنے لگے، لوگوں کو آتا دیکھ ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، میت کے اہل خانہ نے لاش کو گھر میں لائے ہیں میت کی پانچ سالہ لڑکی اور تین سال کا ایک لڑکا ہے.

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پوری کائنات کے لئے محبت کاعملی نمونہ تھے: مولانا قمر الزماں الہ آبادی


رپورٹ: سلمان دہلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 30/ستمبر 2017) ممتاز بزرگ عالم دین مولانا محمد قمر الزماں الہ آبادی کے اعزازی میں ایک اہم نشست کا انعقاد محلہ گدی واڑہ میں واقع بیت القمر میں کیا گیا، جس میں نامور علماءکرام و دانشوران شہر نے شرکت کر کے مولانا موصوف کے ناصحانہ خطاب سے استفادہ کیا۔
اس موقع پر علامہ قمر الزماں الہ آبادی نے اپنے پر مغز خطاب کے دوران اللہ سے محبت اور تعلق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورے دین کا دار و مدار محبت پر ہے، اسلئے ہمیں اللہ اور اسکے رسول کو دنیا کی ہر شہ سے زیادہ محبوب بنانا چاہیئے یہی ہماری فلاح اور کامرانی کا واحد راستے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے رسول کی پوری حیات طبیہ محبت کانمونہ ہے ، جنہوں نے اپنوں اور غیروں سے ایسا بے نظیر محبانہ تعلق عملی طور پر کرکے دکھایا ہے، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں مل سکتی، دنیا میں دین اسلام پھیلنے کا واحد ذریعہ محبت ہی ہے اسلئے ہمیں لفظ محبت کو دیوار سے کُرچ کر اپنے دل میں بسانا چاہیئے.
حضرت موصوف نے خطاب کے دوران کہا کہ دین اسلام کی بنیاد ہی محبت اور صلہ رحمی ہے ہمیں اپنی زندگی میں عملی طور یہ اوصاف پیدا کرنے کی جدوجہد اور کوشش کرنی چاہیئے، انہوں نے پوری انسانیت سے محبت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مذہب اسلام بلا تفریق محبت کا معاملہ کرنے کا درس دیتا ہے اسلئے ہمیں اپنے اخلاق کے ذریعہ دین اسلام کی نشر و اشاعت کا فریضہ انجام دینا چاہئے، مولانا موصوف نے محبت کے عنوان پر جامع خطاب کیا اور کہاکہ اللہ سے محبت کریں اور اپنی مجالس کو ذکر اللہ سے آباد کریں جو رضاالٰہی کا بہترین ذریعہ ہے، جس میں دونوں جہانوں کی بھلائیاں مضمر ہے۔
انہوں نے کہا کہ محبت ایسا لفظ ہے جس سے پوری دنیا میں امن وامان قائم ہوسکتی ہے، موصوف نے اس پر بھی زور دیا کہ آپسی میل جول اور تعلقات کو رضاء الٰہی کے لئے سنواریں جو یقینی طور پر نصرت الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔
 اس موقع پر دارالعلوم دیوبند کے دارلافتا ءکے مفتی زین الاسلام قاسمی نے تصوف کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے چاروں سلسلوں کو واضح انداز میں بیان کیا اور حضرت مولانا شاہ وصی اللہ فتح پوری ؒ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔
اس نششت میں جمعیة علماء ہند کے صدر قاری سید عثمان منصور پوری، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی، مفتی محمود بلندی شہری، مولانا شکیب قاسمی، مولانا محمد سالم اشرف قاسمی، قاری واصف عثمانی، مولانا محمد ابراہیم قاسمی، مولانا فریدالدین قاسمی، شاہد علی اشّو، عبداللہ عثمانی، خالد عثمانی، مولانا اسجد، ڈاکٹر ایس اے عزیز، کلیم ہاشمی، ندیم بابر ، واصف عثمانی، مولوی اسعداللہ پرتابگڈھی سمیت کثیر تعداد میں علماءکرام و دانشوران موجود رہے، آخر میں منتظم مجلس و سہ ماہی سر گزشت دیوبند کے مدیر مولانا عبداللہ ابن القمر نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

یوم عاشورہ پر ایک نظر!


تحریر: محمد فیصل شیرازی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ دن اللہ تعالی کی خصوصی رحمت اور برکت کا حامل ہے اس دن کے مقدس ہونے کے مختلف اسباب بیان کئے جاتے ہیں جن میں سے کچھ صحیح ہیں جبکہ بعض اسبا ب کی کوئی دلیل اور بنیاد نہيں ہے البتہ اتنی بات ضرور ہے:
عاشورہ کے دن کو اللہ تعالی نے اپنی رحمت و برکت کے نزول کے لئے منتخب کیا ہے ۔
عا شورہ کے دن بنی اسرائیل کو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام کے ذریعے فرعون سے نجات دی تھی اور فرعون اپنے لشکر کے ساتھ غرق ہوا تھا.
عاشورہ دن  آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات کے تقریبا پچاس سال بعد اکسٹھ ہجری میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے چہیتے نواسے حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ کربلا کے میدان میں شہید ہوئے تھے، حضرت حسین کی عظیم شہادت کے لئے اللہ تعالی نے اس برکت دن انتخاب کیا جس سے حضرت حسین کی قربانی کے مزید اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ میں جب بھی عاشورہ کا  دن آتا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم روزہ رکھتے، لیکن وفات سے پہلے جو عاشورہ کا دن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے عاشورہ کا روزہ رکھا اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ دس محرم کو ہم بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی روزہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہلکی سی مشابہت پیدا ہوجاتی ہے اس لئے اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو صرف عاشورہ کا روزہ نہیں رکھوں گا بلکہ اس کے ساتھ ایک اور روزہ یعنی نو، دس یا دس، اگیارہ محرم الحرام رکھوں گا تاکہ یہودیوں کے ساتھ مشابہت ختم ہو جائے لیکن اگلے سال عاشورہ کا دن آنے سے پہلے ہی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا وصال ہوگیا اور آپ کو اس پر عمل کرنے کا موقع نہیں ملا.
اللہ تعالی ہم سب کو بھی ان باتوں پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے ۔آمین

پیک اپ نے ماری بائیک سوار کو ٹکر، شاہ عالم کی موت!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/ستمبر2017) جين پور کوتوالی علاقے کے بیرما گاؤں کے قریب مبارکپور جا رہے نوجوان کے سامنے سے آنے والی پک اپ سے آمنے سامنے تصادم میں موقع پر ہلاک ہو گیا، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے جبکہ گاڑی کا ڈرائیور پیک اپ سمیت موقع سے فرار ہو گیا.
معلومات کے مطابق شاہ عالم ولد محمد توحيد عمر تقریبا 30 سال گرام شیخ کی ٹیگری تھانہ بانس گاؤں گورکھپور کا باشندہ تھا اور صبح گھر سے تقریباً 10 بجے مبارکپور موٹر سائیکل سے دوپہر تقریبا 12:00 بجے مبارکپور کسی کام سے جا رہا تھا کہ بیرما گاؤں کے پاس تھانہ جين پور کے مبارکپور کی جانب سے تیز رفتار سے آ رہی پیکپ سے آمنےسامنے سے ٹکر ہو گئی، دوپہیا نوجوان کی موقع پر موت ہو گئی، میت اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور سعودی عرب میں رہ کر پرائیویٹ نوکری کرتا تھا، ابھی گھر میں ایک ماہ پہلے ہی آیا تھا، بیوی حسینہ اور بیٹی عمر تقریبا 05 سال تمنا کا رو رو کر برا حال تھا پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا.

سرائے میر پوئی لارڈ پور میں ٹرانسفر میں آگ لگنے سے افراتفری!


رپورٹ: محمد یاسر
ــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز30/ستمر2017)سرائے میر تھانہ علاقہ کے گرام پوئی لاڈپور میں بجلی ٹرانسفارمر میں لگی شدید آگ سے مچی افراتفری، گاؤں والوں نے روڈ جام کر دیاتھا، پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جام کو ہٹایا.
اطلاع کے مطابق قصبہ سرائےمير سے ملحق گرام پوئی لاڈپور ننداؤں موڑ پر علاقے میں بجلی کی فراہمی کے لئے 250 کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہے جس میں روزانہ دھواں نکلا کرتا تھا، اس کی شکایت مقامی لوگوں نے کئی بار بجلی محکمہ کے افسران کو دی تھی لیکن اس کو درست نہیں کیا گیا، کل تقریبا 09:30 بجے صبح ٹرانسفارمر میں شدید آگ لگ گئی، آگ لگتے ہی تمام دکاندار دکانیں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور اس کی اطلاع بجلی محکمہ کو دینے کے لئے موبائل سے فون کرنے لگے لیکن کوئی بھی افسر، ملازم فون نہیں اٹھایا اس پر مقامی لوگوں نے مشتعل ہوکر بلیا لکھنؤ راستے پر بلی(کڑیا،بلی) رکھ دیا، روڈ جام کی اطلاع پر فوراً سرائےمير تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھا کر روڈ سے بلی ہٹوا کر جام ختم کروایا، جلنے والے ٹرانسفارمر میں ریت پھینکنے کے بعد گاؤں والوں نے آگ پر قابو پا لیا، آگ پر قابو پانے تک بجلی ڈپارٹمنٹ کا کوئی بھی افسر یا ملازم وہاں نہیں پہنچا، مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس طرح بجلی محکمہ کی لاپرواہی رہی تو کبھی بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے.

Friday, 29 September 2017

بہار سیلاب متأثرین کی راحت رسانی کیلئے جمعیت علماء ہند شہر لونی کی ٹیم روانہ!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017)مفتی فہیم الدین رحمانی قاسمی کی قیادت میں بہار سیلاب متأثرین کی راحت رسانی کیلئے جمعیت علماء ہند شہر لونی کی ٹیم آج روانہ ہوئی، قبل ازیں جمعیت دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت الحاج عبدالعزیز قریشی صدر جمعیت علماء لونی نے کی.
اس تقریب میں جمعیت کے خازن قاری فیض الدین عارف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء ہند کا ہمیشہ سے یہ طرۂ امتیاز رہا ہے ہیکہ جب بھی ناگہانی آفتیں آئی ہے خواہ آفات سماویات ہو یا ارضیات فوراً جمعیت نے ان لوگوں کی راحت رسانی کیلئے قدم آگے بڑھایا ہے اور جبکہ بہار میں قدرتی آفات سے لوگ دوچار ہوئے اور اپنے بےگانے ہوئے تو ان حالات میں جمعیت کی ٹیم آگے آئی اور ان لوگوں کی مدد کی اور آگے بھی کرتی رہے گی.
اس موقع پر مولانا نزاکت صاحب قاسمی، مفتی فرقان قاسمی نے کہاکہ جو روہنگیائج مسلمان ہندوستان میں قیام پزیر ہیں انشاءاللہ جلد ہی جمعیت علماء ہند شہر لونی کی ٹیم ان کی مدد کیلئے بھی روانہ ہوگی.
 بہارسیلاب متأثرین کی ٹیم میں مفتی فہیم الدین رحمانی، قاری عبد الجبار، بھائی اکرام شامل ہیں واضح ہوکہ جمعیت نے ان کے ہمراہ لاکھوں روپے مع اشیاء خوردنی روانہ کیا.
مولانا احمد علی کی دعاء پر مجلس کا اختتام ہوا، اس موقع پر حافظ شاہد اعظمی، قاری عبد الجبار، قاری مسرور، مولانا نزاکت، مولانا یاسین صدیقی، مولانا عارف سراج نعمانی وغیرہ موجود تھے -

ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر مچی بھگدڑ، 22 افراد ہلاک، 30 زخمی!


رپورٹ: عبید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں 22 افراد ہلاک، 30 زخمی ہوگئے، ریلوے کے ڈی جی پی آر اے سکسینا نے بتایا کہ اچانک بارش کی وجہ سے لوگ اسٹیشن پر ہی انتظار کر رہے تھے، ممبئی کے ایلفنسٹن اسٹیشن کے فٹ اوور برج پر زیادہ بھیڑ کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی، جس سے یہ بڑا حادثہ ہو گیا، كے ای ایم ہسپتال کی كے کیجویلٹی سے ملے اعداد و شمار کے مطابق ابھی تک 22 لاشیں ہسپتال میں پہنچ چکی ہیں اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے، جنہیں فوری طور پر علاج کیا جا رہا ہے.
یہ معلومات كے ای ایم ہاسپٹل کے سی ایم او پروین باگر نے دی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے.
اے این آئی کی ٹویٹس کے مطابق ریلوے کے ڈی جی پی آر اے سکسینہ نے بتایا کہ اچانک بارش کی وجہ سے لوگ اسٹیشن پر ہی انتظار کر رہے تھے، جب بارش رکی تب لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور بھگدڑ ہو گئی، ریلوے انتظامیہ نے تحقیقات کے حکم جاری کر دیئے ہیں، بارش کی وجہ سے لوگوں نے ریلوے پل پر پناہ لے رکھی تھی جس وقت یہ حادثہ ہوا، یہ حادثہ صبح 10 بج کر 45 منٹ پر ہوا، یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوور پریل اور ایلفنسسٹن اسٹیشنوں پر کافی بھیڑ ہوتی ہے، نیوز ایجنسی جی آر پی کمشنر نكیت کوشک کے مطابق 20 افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں، بہت سارے لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں.

بہار سیلاب: مدرسہ اسلامیہ بیت العلوم سرائے میر کیطرف سے دو ٹرک سامان و چھ لاکھ نقد روپیہ سیمانچل روانہ!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) صوبہ بہار میں سیلاب سے آئی تباہی کے پیش نظر مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سرپرست عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم اور ناظم اعلی مفتی محمد احمدللہ صاحب پھولپوری کی کاوش سے دو ٹرک اور چھ لاکھ نقد کی شکل میں سیمانچل روانہ ہوا ہے، موصوف کے خلوص و للہیت اور نیک ارادے کا اثر ظاھر ہے کہ الحمدللہ ایک پیغام پر عوامی تعاون سے کئی ٹرک مال جمع ہوگیا تھا اس سے قبل ایک ٹرک سامان چمپارن بھیجا گیا تھا، وہاں قرب و جوار و اطراف کے متاثرین تک پہنچایا گیا۔   یہ سب عوام کی قومی حمیت و بیداری اور بھائی چارگی کا نتیجہ وثمرہ ہے بفضلہ تعالی اس ضلع کی جو شان اور طرہ امتیاز حاصل ہے اسی میں سے ایک ایثار اور غریب پروری کاجزبہ بھی ہے،  یہ سامان صرف قرب وجوار کا عطیہ ہے، اگر پورے ضلع کی توجہ مرکوز ہوجائے تو ان شاءاللہ ان غریبوں کی زندگی کا سہارا ہوسکتا ہے،  سب کی تھوڑی توجہ سے ان بیچاروں کا جو کھلے آسمان بے یار و مددگار سیلاب سے ٹکراتے ہوئے زندگی گزر وبسر کررہے ہیں جن کے پاس نہ بدن چھپانے کے لئے کپڑا ہے اور نہ جسم پروری کے لئے غذا ہے، اور نہ ہی رہائش کے لئے مکان باقی ھے، بہت سے مرد وخواتین اور بچے اس سیلاب کی نظر ہوگئے یہاں تک کہ بعض نعش کا بھی پتہ نہیں، اس خستہ حالی میں راحت رسانی ممکن ہے ایسی ناگفتہ بہ حالت میں  تمام مسلمانوں کو خصوصا  ان کی بقا کے لئے یہ حق بنتا ہے کہ جس سے جو امداد اور تعاون ہوسکے کرنا چاہیئے ورنہ یہ مال و دولت کل قیامت میں گلے کا ناری طوق بھی بن سکتا ہے.
 لہٰذا مسلمان اسلامی شان کا اظہار کریں اور ایسا کارنامہ انجام دیں کہ دنیا سبق حاصل کرے، بہر کیف بہت سی تنظیمیں اور جماعتیں اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لئے ہوئے ہیں کچھ سیاست داں بھی اس ریلیف میں حصہ لئے ہیں تمام لوگ قابل مبارکباد ہیں بالخصوص مدرسہ ھذا کے ناظم اعلی حضرت مفتی محمد احمداللہ صاحب کا یہ قدم قابل ستائش اور سراہنے کے لائق ہے، ہم سب ناظم اعلیٰ صاحب کو مبارکباد پیش کرتےہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس نیک عزم و ارادے کو پائے تکمیل تک پہنچائے اور مزید اخوت و بھائی چارگی اور غریب پروری کا حوصلہ و جذبہ عطا فرمائے، اور اس کار خیر میں حصہ لینے والوں کو اپنی شایان شان جزاوبدلہ سے نوازے۔ آمیــــن

سائبر مجرموں نے بینک کھاتے سے اڑائے 2 لاکھ 80 ہزار روپئے!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) سعودی عرب سے اپنے والد کے علاج کے لئے پیسے جمع کرنے کے بعد خود واپس آنے کے بعد پیسے غائب پاکر متاثر کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
مبارک پور علاقے کے اساور گاؤں کے رہنے والے احمد شیخ ذوالفقار اپنے والد کے علاج کے لئے سعودی عرب سے تین لاکھ روپئے اپنے کھاتے میں جمع کرنے کے بعد خود بھی گاؤں واپس آگئے تھے تاکہ اپنے والد کا علاج کراسکیں، والد کے اسپتال میں بھرتی کرانے کے بعد جب وہ اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے گئے تو پیسے نہیں تھے، یو بی آئی سے پتہ کرنے پر پتہ چلا کہ ان کے کھاتے سے آن لائن شاپنگ ہوئی ہے، اس معاملہ میں پولیس نے نامعلوم افراد کے نام شکایت درج کی ہے، لیکن احمد شیخ اور ان کے گھر والے اس حادثہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ساتویں محرم الحرام کا نکلا جلوس، یا حسین یا حسین کی صداؤں سے گونجتا رہا ریشم نگری مبارکپور!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/ستمبر 2017) مقامی شہر کے محلہ شاہ محمد پور سے جمعرات کے دن دو بجے ساتویں محرم کے الم و دلدل کے جلوس نکالا گیا، جس انجم انصار حسینی قدیم و انصار حسینی کی انجمنوں نے شرکت کی، دونوں انجمنوں نے اپنے اپنے امام بزرگوں سے الم کا جھنڈا لے کر یا علی یا حسین کے نعرہ لگا رہے تھے جس سے پورا ماحول گونج اٹھا، اس جلوس میں اپنے امام باڑوں سے الم کا جھنڈا لے کر قدیم راستوں سے ہوتا ہوا یا حسین یا حسین کے نعروں کے ساتھ چل رہے تھے، بتایا جاتا ہےکہ  کربلا میدان میں 7 محرم کے دن حضرت امام حسین اور ان کے 72 ساتھیوں کا پانی بند کر دیا تھا انہیں کی یاد میں یہ الم کا جلوس نکالا جاتا ہے جسے ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے اپنے قدیمی راستے سے ہوتے ہوئے پورہ باغ، پورہ سوفی، حیدرآباد شام شاہ کے پنجے پہنچ کر دفن کیا گیا ماتم و نوحہ خوانی میں انجمن انصار حسینی قدیم کی طرف سے نوحہ پڑھا گیا. دوسری طرف محلہ پرانی بستی، پورہ رانی، پورہ خواجہ، روڈویز، شہید نگر، بکھری وغیرہ جگہوں کی انجمنوں نے الم کا جلوس اپنے امام باڑوں سے نکل کر اپنے قدیم راستوں سے ہوتا ہوا سبزی منڈی واقع قدم رسول پہنچ کر دیر رات جلوس کا اختتام ہوا .
الم کے جلوس میں درجنوں سنی تنظیم کے لوگوں نے بھی الم کے جلوس نکالا جو قدم رسول سبزی منڈی پہنچ کر ختم ہوا یہ جلوس خاص کر پورہ رانی، پورہ سوفی، پولیس چوکی، اسلام پورہ، شہید نگر وغیرہ جگہوں کے سنی لوگ بھی الم کا جلوس نکال کر یا حسین یا حسین کی صداؤں کو بلند کرتے رہے، سنی کا جلوس سب سے بڑا رات آٹھ بجے اسلام پورہ اور پورہ رانی کوٹھی کے پیچھے سے پولیس کے سخت پہرے کے ساتھ نکالا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دیر رات قدم رسول پہنچے اس جلوس کو پرامن اور کنٹرول کرنے کے لئے تھانہ انچارج مبارکپور انوپ کمار شکلا اور شہر چوکی انچارج کوشل کمار پاٹھک دیر رات تک بھاری تعداد میں فورس لے کر ڈٹے رہے. اور جلوس کو پرامن طریقہ سے ختم کرایا.
جلوس میں مدرسہ باب العلم کے مینیجر اختر عباس، سبھاسد امتیاز حسین، حاجی علی امام، قاسم حسین سیٹھ بریعی ٹولا، حاجی اعجاز حیدر كربلائی جنرل سکریٹری ریشمی بياپار منڈل پورہ خواجہ، احتشام حسین، حاجی پرویز وغیرہ تھے.

Thursday, 28 September 2017

حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی کے مبارکپور نگر پالیکا کا الیکشن لڑنے کے اعلان پر عوام میں خوشی کا ماحول!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/ستمبر 2017) اعظم گڑھ ہیڈکوارٹر کے بعد دوسری سب سے بڑی میونسپلٹی کونسل مبارکپور کے  نگرپالیکا انتخابات نومبر میں ہونا طے ہے جس کو دیکھتے ہوئے ابھی سے اميدواروں نے اپنی اپنی دعویداری شروع کر دی ہے، اسی کڑی میں شہر کے اہم نوجوان سماجی کارکن اور زیور محل کے مالک حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی بھی عوام کے مطالبے پر چیئرمینی لڑنے کے اعلان کرنے سے سب کی گڑت فیل کر دیا ہے اور لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے انتخابات لڑنے سے موجودہ چیئرمین کی راتوں رات کی نیند حرام ہوچکی ہے لوگ بھی اس بار ہر حال میں اقتدار کی تبدیلی کرنے کے موڈ میں صاف صاف نظر آرہے ہے
منگل کی رات محلہ پورہ سوفی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں ان کے ارد گرد کے پڑوسیوں، ان کے بھائیوں کی شرکت ہوئی، جس میں تمام ذمہ داروں پڑوسیوں نے حاجی سلیمان اختر شمشی سے کہا کہ آپ چیئرمینی کا انتخاب لڑیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور تن من دھن کے ساتھ، آپ کو کامیاب بھی کریں گے.
نوجوان سماجی کارکن حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی تقریبا 20 برسوں سے لوگوں کے دکھ سکھ کے ساتھ ہی ہمیشہ غریبوں مجبوروں کی مدد کرنا، درجنوں اسکولوں میں واٹر کولر لگوانا، پودا لگوانا، میڈیکل کیمپ لگوانا وغیرہ مدد کرنا ان کا ایک شوق بن گیا ہے اسی کو دیکھتے ہوئے شہر کے عوام نے مطالبہ کیا الیکشن لڑیں، اور کل رات پڑوسیوں نے بھی ایک اجلاس کر الیکشن لڑنے کی مہر لگا دی ہے
اجلاس میں ان کے بھائی بنکر لیڈر حاجی افتخار احمد منيبی نے کہا کہ حاجی سلیمان شمشی سے اچھا کوئی امیدوار نہیں ہے اس لئے اس بار ہم خود الیکشن نہ لڑ کر چھوٹے بھائی کی بھرپور حمایت کریں گے.
اسی کڑی میں سبھاسد كلام الدين انصاری پہلوان نے کہاکہ حاجی سلیمان اختر شمشی ایک ایماندار غریب پرست انسان ہیں وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ سکھ میں شامل رہے ایسے نوجوان امیدوار کو جيتانا ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے اور تن من دھن میں لگ کر اس بار ان کو کامیاب بنانا ہے.
اس موقع پر ان کے بھائی اور ثانیہ جویلرس کے مالک حاجی شفیع الزما انصاری نے کہاکہ ان کے لڑنے سے ایک مضبوط امیدوار ملا ہے جو ہر طرح سے مضبوط اور سماج کی خدمت بھی کرتا ہے ایسے ہی امیدوار کی ضرورت تھی جو اب حاجی سلیمان شمشی کے طور پر ملے ہے ان کی لوگ حمایت کریں.
اس موقع پر اپنے خطاب میں مبارکپور میونسپلٹی کونسل کے چیئرمین عہدہ کے امیدوار حاجی سلیمان اختر انصاری شمشی نے کہاکہ جب ہمارے پڑوسیوں اور شہر کے عوام کا مطالبہ ہے تو ہم ضرور الیکشن لڑیں گے اور عوام کی دعاء سے کامیاب بھی ہوں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے 15 سالوں میں شہر کافی پچھڑ گیا ہے وجہ ان کے پاس عوام کے لئے وقت نہیں ہے انہوں نے لوگوں کو بھروسہ دیا کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں تو عوام کی ہر دقت و پریشانیوں سے نجات دلائیں گے، بجلی پانی کا اچھا انتظام کریں گے.

کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے!


از: مفتی فہیم الدین رحمانی القاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
 اسلام کے گلشن کو جن شہدائے اسلام نے اپنا قیمتی خون دے کر صدا بہار کیا ہے، اور جس کی شہادت کا خون اسلام کے گلشن کو ہرا بھرا کر گیا ہے اس عظیم شخصیت کو رہتی دنیا تک کا مسلمان اور فرزندانِ اسلام خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے.
یوں تو تاریخِ اسلام میں ہزاروں شہداء کا تذکرہ موجود ہے اور ہر شہید اپنی قربانی اور بے مثال بہادری کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے، مگر دربار رسالت سے جس شہید کو تمام شہیدوں کا سردار اور صدر قرار دیا گیا وہ حضرت سید الشہداء سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کی ذاتِ گرامی ہے، حضرت امیرِ حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ نبی اکرم ﷺ کے چچا تھے اور آپ کی ذاتِ گرامی کو دل و جان سے عزیز رکھتے تھے، آپ نے جنگ بدر میں وہ کارہائے نمایاں سر انجام دیئے تھے کہ ملاء اعلیٰ کے مکین بھی عش عش کر اٹھے تھے، جنگ بدر میں عتبہ اور طعیمہ بن عدی آپ ہی کے ہاتھوں فی النار والسقر ہوئے تھے، یہی وجہ تھی کہ دنیائے کفر میں آپ کے نام کی دہشت تھی، آپ کو انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے کرائے کے آدمی تلاش کئے گئے اور منھ مانگا انعام دے کر حضرت حمزہؓ کو شہید کرنے کے لئے آمادہ کیا گیا۔
 بخاری شریف میں آتا ہے کہ جبیر ابن مطعم جس کے چچا طعیمہ کو بدر میں حضرت حمزہؓ نے قتل کیا تھا اس کو اپنے چچا کے قتل کا بہت صدمہ تھا اس نے اپنے غلام وحشی کو کہا کہ اگر تو حمزہؓ کو کسی طرح قتل کر دے تو میں تمہیں آزاد کر دوں گا، وحشی یہ سن کر اسی فکر میں رھتا تھا کہ اب اگر مسلمانوں سے کوئی جنگ ہوئی تو میں اس میں شامل ہو کر ضرور حمزہؓ کے قتل کی کوشش کروں گا، تاکہ مجھے غلامی سے نجات مل جائے جب جنگ احد کے لئے قریش مکہ جانے لگے تو وحشی بھی اپنا یہ مذموم ارادہ لے کر ان کے ھمراہ ہو گیا، وحشی خود بیان کرتا ہے کہ احد میں ایک پتھر کے پیچھے چھپ کر بیٹھ گیا، اور اس انتظار میں رہاکہ جوں ہی حضرت حمزہؓ میرے سامنے آئیں تو میں اپنے خاص داوں سے ان پر حملہ کردوں، چنانچہ میں نے دیکھا کہ سباع نامی ایک شخص میدان میں اترا اور اس نے آتے ہی للکارا "ھل من مبارز" ہے کوئی میرا مقابل ؟ حضرت حمزہؓ نے میدان میں آتے ہی کہا کہ یاسباع یاابن ام انمار مقطعة الیظور اتحاد اللہ ورسولہ، اے سباع اے عورتوں کا ختنہ کرنے والی ماں کے بیٹے! کیا تو اللّٰہ اور رسول ﷺ کا مقابلہ کرتا ہے، یہ کہتے ہوئے شیر کی طرح جھپٹے اور ایک آن میں اس کافر کو جہنم رسید کر دیا ۔
             ـــــــــــعـــــــــ
 کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرخ کہن کانپ رہا ہے

جوں ہہی حضرت حمزہؓ اس کے قتل سے فارغ ہوکر میرے سامنے سے گزرنے لگے تو میں نے چپکے سے آپ پر (حربہ یعنی خنجر)  پھینکا۔ جو سیدھا آپ کے ناف کے قریب پہنچا اور پیٹ چاک کرتے ہوئے گزر گیا اور حضرت حمزہؓ اسی ایک حربے سے شہید ہوگئے ۔اناللہ واناالیہ راجعون ۔

سانحہ میانمار: جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا محمود مدنی کی قیادت میں بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں مختلف کیمپوں کا دورہ کیا!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 28/ستمبر 2017) میانمار کے لاکھوں مظلوم انسانوں کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرنے والے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے مختلف کیمپوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد نے لوگوں کے درمیان راحت رسانی اوراشیاء خوردنی پر مشتمل فوڈ پیکٹس تقسیم کیے، چالیس کلومیٹر تک پھیلے ہوئے پناہ گزیں انسانوں کی مظلوم بستی کا جائزہ لیتے ہوئے جمعیۃ کے وفد نے ایسے بے شمار لوگوں سے ملاقات کی جو بے رحمی سے قتل کیے گئے اپنے رشتے داروں کی لاشوں سے لپٹ کر رو بھی نہ سکے، ایسے ان گنت یتیموں اور بیوہ خواتین بھی ملیں جن کے اہل خانہ کو بڑی بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
جمعیۃ علماء ہند نے یہاں اصلاح المسلمین پریشد بنگلہ دیش کے اشتراک سے راحت کا کام شروع کردیا ہے، اب تک ۲۲۰۰ فوڈ پیکٹس تقسیم کیے جاچکے ہیں ۔
 مولانا محمود مدنی نے لمبوسیا کیمپ میں میانما ر سے آئے ہوئے 500 علماء کے درمیان نقد رقم بھی تقسیم کی اور ساتھ ہی حضرت فدائے ملت مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ سے منسوب ایک تبلیغی مرکز کی بنیاد رکھی، جہاں پناہ گزینوں کے لیے اسکول، مدرسہ اور مکتب کا نظم ہو گا، اسی طریقے سے ایک مسجد محمود اور ایک اور دوسری مسجد کی بنیاد رکھی، لمبوسیا کیمپ میں جائزے کے دوران معلوم ہوا کہ یہاں تقریبا پانچ سو یتیم بچے ہیں جن کے سرپرستوں کو قتل کردیا گیاہے۔یہاں ایسے افراد بھی سے ملاقات ہوئی جن میں سے کسی کے سینے اور کسی کے ہاتھ پر گولیوں کے نشانات تھے، ایک چھوٹی سی مریم نام کی بچی ملی جس کے والدین سمیت گھر سے سبھی سات افراد شہید کردیے گئے، وہ اپنی خالہ کے ساتھ یہاں آئی ہے، عین الدین نام کے دس سالہ بچے  کی ناک پر گولی لگی ہے، گھر کے سارے لوگ شہید ہو گئے، ایک  خاتون سے ملاقات ہوئی جس کے جمیع اہل خانہ کو اس کے سامنے مارا گیا، وہ کسی طرح جان بچا کر آئی ہے، یہاں کے مناظر بہت ہی دکھ رساں ہیں، ہر شخص سرا پا غم کی تصویر ہے، برما بارڈر کے قریب گزرتے ہوئے وفد نے بچشم خود دیکھا کہ برما کی جھاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے ۔
جمعیۃ علماء کے وفد نے لیدا کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں تقریبا پچاس ہزار افراد پناہ گزیں ہیں۔یہ کیمپ  24ستمبر سے شروع ہوا ہے ، یہاں یومیہ تین ہزار افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کے ساتھ وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب، مولانا قاری احمد عبداللہ صاحب، مولانا عبدالرشید صاحب،مولانا مکنون ابن مولانا فرید الدین مسعود، مولانا امداد اللہ صاحب، مولانا عبدالعليم فریدی اور مولانا شعیب صاحب وغیرہ شریک تھے، اس وقت جمعیۃ علماء ہند و اصلاح المسلین پریشد کا مشترکہ نو رکنی وفد کیمپوں میں راحت رسانی کے عمل میں مشغول ہے ۔

منا سنگھ قتل مقدمے سے مختارانصاری کے باعزت بری ہونے پر چیئرمین امیدوار بابو جاوید خان نے کیا خوشی کا اظہار!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/ستمبر 2017) نگر پنچایت بلریاگنج سے چئیرمین کے امیدوار بابو جاوید خان نے کیا خوشی کا اظہار و بابو نفس احمد خان، بابو تنویر احمد خان، ارویند گپتا، محمد افضل، محمد صدر عالم، حامد قریشی، محمد دانش، ابو محسن خان، محمد اشہد گڈو وغیرہ نے اللہ کا شکر ادا کیا اور مٹھائیاں تقسیم کی.
مننا سنگھ  قتل معاملے میں چل رہے آٹھ سال تک مقدمے میں گزشتہ کل 27 ستمبر کو مئو کی عدالت نے مختارانصاری سمیت آٹھ لوگوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔
 واضح رہے کہ آج سے 8 سال پہلے مئو شہر کے مشہور ٹھیکیدار منا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کو گولی مار کر قتل کر دینے کے معاملے میں جمعہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج عادل آفتاب احمد کی عدالت کی طرف سے جمعہ کو فیصلہ کیا جانا تھا، لیکن سیکورٹی کے مدنظر فیصلہ 27 ستمبر تک ٹال دیا گیا تھا۔ جبکہ آج فیصلے میں مختار انصاری کو بری کردیا گیا ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے وقت دبنگ ممبر اسمبلی مختار انصاری خود کورٹ میں موجود رہنے کی ذرائع سے خبر ملی تھی لیکن سیکورٹی کی غیر موجودگی میں انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا. وہیں ڈبل قتل کی پیشی کو لے کر صبح سے ہی کچہری کے احاطے پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ہر آنے جانے والے افراد کی گہری تلاشی لے کر اندر جانے کا انتظام کیا گیا ہے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی کیمرے کے بھی انتظامات کئے گئے تھے.
بتاتے چلیں کہ ٹھیکیدار مننا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کی 29 اگست سن 9 200 کو شہر کوتوالی علاقے کے نري ڈیم واقع یونین بینک کی شاخ کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی طرف سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا. مدعی مقدمہ هریدر سنگھ کی تحریر پر کوتوالی نگر میں مئو کے صدر ممبر اسمبلی مختار انصاری ہنومان پانڈے پنکج رامو اوپیندر رجنیش  امیش انوج اروند اور امریش وغیرہ کو موردالزام بنایا گیا، بعد غور چارج شیٹ عدالت میں پوسٹ کیا گیا. 8 سال تک جاری رہی سماعت کے دوران کل 22 گواہ میں سے 17 گواہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تقریبا 8 سال تک لی گئی سماعت کے بعد عدالت نے پتراولي کو مکمل مانتے ہوئے دونوں اطراف کے وکالت کی بحث سننے کے بعد 22 تاریخ کو اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا. لیکن معزز جج نے 27 تاریخ کو فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا تھا۔ آج فیصلہ کا وقت آگیا اور مختارانصاری کو باعزت بری ہونے کی راحت مل چکی ہے، اس مقدمے میں تین افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے، ان لوگوں کی سزا کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کیا جا سکتا ہے۔
مختارانصاری کے باعزت بری کی خبر ملتے ہی بلریاگنج اور دیگر جگہوں پر مختارانصاری کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
بلریاگنج میں آئندہ ہونے والے نگرپنچایت الیکشن کے امیدوار بابو جاوید خان نے اس فیصلے سے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس خوشی کی گھڑی میں انہوں نے لوگوں کو مٹھائیاں بھی کھلائی.

Wednesday, 27 September 2017

آٹھ سال سے چل رہے مقدمے سے مئو عدالت نے مختار انصاری کو کیا باعزت بری، تین افراد کو مجرم قرار دیا!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) منا سنگھ  قتل معاملے میں چل رہے آٹھ سال تک مقدمے میں آج 27/ ستمبر کو مئو کی عدالت نے مختار انصاری سمیت آٹھ لوگوں باعزت بری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آج سے 8 سال پہلے مئو شہر کے مشہور ٹھیکیدار منا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کو گولی مار کر قتل کر دینے کے معاملے میں جمعہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج عادل آفتاب احمد کی عدالت کی طرف سے جمعہ کو فیصلہ کیا جانا تھا، لیکن سیکورٹی کے مدنظر فیصلہ 27 ستمبر تک ٹال دیا گیا تھا، جبکہ آج فیصلے میں مختار انصاری کو بری کردیا گیا ہے، مقدمے کے فیصلے کے وقت ممبر اسمبلی مختار انصاری خود کورٹ میں موجود رہنے کی ذرائع سے خبر ملی تھی لیکن سیکورٹی کی غیر موجودگی میں انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، وہیں ڈبل قتل کی پیشی کو لے کر صبح سے ہی کچہری کے احاطے پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ہر آنے جانے والے افراد کی گہری تلاشی لے کر اندر جانے کا انتظام کیا گیا ہے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی کیمرے کے بھی انتظامات کئے گئے تھے.
بتاتے چلیں کہ ٹھیکیدار مننا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کی 29 اگست سن 2009 کو شہر کوتوالی علاقے کے نرئی ڈیم واقع یونین بینک کی شاخ کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی طرف سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، مدعی مقدمہ هریندر سنگھ کی تحریر پر کوتوالی نگر میں مئو کے صدر ممبر اسمبلی مختار انصاری، ہنومان پانڈے،پنکج رامو، اوپیندر، رجنیش، امیش، انوج، اروند اور امریش وغیرہ کو مورد الزام بنایا گیا، بعد غور چارج شیٹ عدالت میں پوسٹ کیا گیا. 8 سال تک جاری رہی سماعت کے دوران کل 22 گواہ میں سے 17 گواہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تقریبا 8 سال تک لی گئی سماعت کے بعد عدالت نے پتراولی کو مکمل مانتے ہوئے دونوں اطراف کے وکالت کی بحث سننے کے بعد 22 تاریخ کو اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن معزز جج نے 27 تاریخ کو فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا تھا، آج فیصلہ کا وقت آگیا اور مختارانصاری کو باعزت بری ہونے کی راحت مل چکی ہے، اس مقدمے میں تین افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے، ان لوگوں کی سزا کا فیصلہ آئندہ دو تین روز میں کیا جا سکتا ہے۔
مختارانصاری کے باعزت بری کی خبر ملتے ہی مئو شہر اور دیگر جگہوں پر مختارانصاری کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، میٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔
مئو میں آئندہ ہونے والے نگرپنچایت الیکشن کے امیدوار طیب پالکی نے اس فیصلے سے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس خوشی کی گھڑی میں انہوں نے لوگوں کو میٹھائیاں بھی کھلائی۔
مختار انصاری کے فرزند عباس انصاری نے اس فیصلے پر خدا کا شکر ادا کیا ہے اور عوام کی دعاؤں پر اظہارِ تشکر کیا.

روہنگائی مسلمانوں کی موافقت میں عظیم الشان جلسہ اختتام پزیر!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سہارنپور(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) مدرسہ ہدی للعالمین سہارنپور میں روہنگیائی مسلمانوں کی موافقت میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا جسکی صدارت دارالعلوم زکریا دیوبند کے مہتمم مولانا شفیق خان صاحب نے کی، نظامت کے فرائض مولانا اطہر حقانی ندوی نے انجام دئے .
 مولانا مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جامعۃ الشیخ عبدالستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا جو ظلم وستم روہنگیائی مسلمانوں پر کیا جا رہا ہے وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا ہے انسانیت کے خلاف ہے اور جو لوگ برما سے ہندوستان میں پناہ گزین ہیں ہم سرکار سے درخواست کرتے ہیں انہیں حالات سازگار ہونے تک یہں رکھا جائے، نکالنے کی بات نہ کی جائے.
مفتی صاحب کے علاوہ مولانا واصف مظاہری، مولانا شاہد مظاہری، شیر شاہ اعظم، مولانا اسامہ کریمی، مولانا عبدالرشید، مولانا عبدالمالک مغیثی، مولانا ناظم قاسمی، مولانا حبیب اللہ قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا.
علاقہ کے تمام ذمہ داران مدارس ملی تنظیموں کے ذمہ دار ائمہ مساجد دانشوران قوم اور مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کر روہنگیائی مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی.

صحابہ کے گھر میں عجیب وغریب غیبی مدد!


تحریر: محمد صدر عالم نعمانی صدر جمیعت علماء سیتامڑھی بہار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایک صحابی اپنے گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ گھر میں کچھ بھی کھانے پینے کو نہیں ہے، تو وہ جنگل کی طرف چلے گئے کہ محنت کریں گے کچھ جمع ہوجائے گا تو پھر کھانے پینے کا بندوبست کریں گے، ادھر بیوی چکی کے پاس گئی اور چکی کا جوپاٹ نیچے رکھا ہواتھا اسکو چکی کے اوپر رکھدیا، پھر چولھے کے پاس گئیں اس کے پاس کچھ لکڑیاں رکھی ہوئی تھیں، انکو ویسے ہی چولہے میں ڈالدیا اور آگ لگا دی،  پھر اللہ سے دعاء کی:
اله العلمین! صورت حال تیرے سامنے ہے گھر میں کھانے پینے کا کچھ بھی سامان نہیں ہے، ہمارے لئے روزی روٹی کا بندوبست فرما، وہ خاتون ابھی دعاء سے فارغ بھی نہیں ہوئیں تھیں کہ اللہ رب العزت نے نہ جانے کس راستہ سے ہانڈی میں کھانا اتار دیا اور روٹیاں بھی انکو میسر آگئیں اور چکی کے اندر آٹا بھی آگیا، کچھ دیر کے بعد انکے خاوند گھر میں تشریف لاتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ گھر میں کھانا بھی موجود، روٹی بھی موجود، اور آٹا بھی موجود ہے، بیوی سے پوچھتے ہیں کہ آخر ماجرا کیا ہے؟ تو انکی بیوی نے ساری تفصیل بیان کی کہ یہ معاملہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے چکی کا پاٹ اٹھا کر دیکھا تو اس میں آٹا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے اسے پیسا گیا ہو، صحابی نے کھانے سے فارغ ہونے کے بعد پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور پورا واقعہ جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا واقعہ ہمارے ساتھ پیش آیا ہے، تو جناب محمد الرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے معلوم کیا کہ وہ چکی کا پاٹ کہاں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اسے اتارلیا ہے، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تم چکی کے پاٹ کو نہ اتارتے تو قیامت تک تم اسے چلائے رکھتے تو اس میں سے آٹا ملتا رہتا.
یہ صفات اور کرامتیں اللہ تعالی نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کی برکت سے اور آپکی سنتوں، ہداہتوں، اور تعلیمات پر عمل کرنے کے صدقہ میں عطا فرمایا تھا.
اللہ ہم سب مسلمانوں کو نبی پاک جناب محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں، ہدایتوں، اور تعلیمات پر عمل کرنے والا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے  جیسے ایمان اور پختہ یقین والا بنا دے آمیـــن.

اعظم گڑھ سے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور ستارے کی چمکنے کی امید!


رپورٹ: اشرف اصلاحی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) اعظم گڑھ کی سرزمین ویسے تو ہمیشہ سے خوب سرسبز وشاداب رہی ہے، اس سر زمین پر علماء کرام، دانشوران، ادباء، شعراء کرام اور بہت سی عظیم شخصیتیں پیدا ہوئیں، اسی کڑی میں عادل شیخ نامی ایک معصوم و ہونہار نوجوان کھیل کے میدان میں اپنا جلوہ بکھیرنے کو تیار ہے اور جلد ہی بڑے میچوں میں آپ کو کھیلتے ہوئے نظر آئے گا۔
آپ کو بتا دیں کہ عادل شیخ کا آبائی گاؤں سرائے میر تھانہ کے اسرولی گاؤں میں ہے، جہاں انکے والد کھیتی باڑی کرتے ہیں، ابھی وہ لکھنؤ سے انڈر 16میں کھیل رہے ہیں، عظیم اردو شاعر اقبال سہیل نے اس ضلع کے لوگوں کے بارے میں سچ ہی کہا تھا کہ:
                     ــــــــــعـــــــــ
اس خطئہ اعظم گڑھ پہ مگر فیضان تجلی ہے یکسر
جو ذرہ یہاں سے اٹھتا ہے وہ نیر اعظم ہوتا ہے

عادل شیخ کے اہل خانہ نے روشن مستقبل کے لئے آپ سبھی سے دعا کی درخواست کی ہے ۔

سفر حج سے واپسی پر اچھی صحافت میں نمایا مقام حاصل کرنے پر نبی پاک صلعم کے شہر کی قلم ہدیہ میں پیش کی!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) سفر حج سے روانگی کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے سینئر رکن قاری محمد عرفان علیمی ناظم مدرسہ علیمیہ فیض الاسلام چروڑی نے انقلاب اخبار کے صحافی مولانا عارف سراج نعمانی کو اچھی صحافت کی بنا پر نبی پاک صلعم کے شہر کا ایک خوب صورت پین ساتھ میں بہت عمدہ رومال و دیگر چیزوں کو ہدیہ کی شکل میں نوازا، قاری علیمی نے ہدیہ پرخلوص نواز کر اچھی صحافت کرنے کے لئے مبارکباد دی اور مستقبل میں کامیابی اور ترقیات کے لئے دعائیں دیں.
قاری علیمی نے کہا کہ یقیناً صحافت کے میدان میں پر خطر حالات سے گزرنا پڑتا ہے لہٰذا آپ ایک چٹان کی طرح میدان صحافت میں ڈٹے رہیں اور عالم اسلام نیز قومی دینی و ملی مسائل کو اقتدار وقت تک پہنچاتے رہیں، پوری ملت اسلامیہ انشاء اللہ آپکے ساتھ کھڑی ہے.

پک اپ گاڑی نے نوجوان کو روندا، موقع پر موت!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) سرائے مير تھانہ علاقہ کے سرائے میر ديدارگج راستے پر واقع مدرسہ اسلامیہ عبیہ بیت العلوم کے پاس پک اپ کی زد میں آنے سے 18 سالہ نوجوان کی موقع پر موت ہوگئی.
معلومات کے مطابق تھانہ سرائے مير گرام كھریواں رہائشی بھیم (18) بیٹا بہادر منگل کو صبح 5:30 بجے مارننگ واک کے لئے گھر سے نکلا جیسے ہی بیت العلوم مدرسہ کے پاس پہنچا کی تیز رفتار جا رہی پک اپ نے اتنی زوردار ٹکر ماری کہ راستے کے کنارے جا گرا، جس کی موقع پر ہی موت ہوگئی.

یوگی سرکار میں دوسرے کے نام پر فرضی کے سی سی کا ہوا خلاصہ، رپورٹ درج!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) جین پور تھانہ علاقہ کے یونین بینک برانچ هرياں میں فرضی دستاویز پر دوسرے کے نام پر فرضی كے سی سی لے لیا، معاملے کی تفتیش کے لیے متأثرہ بینک کا چکر لگا رہا ہے، پھر بھی بینک کی طرف سے تصویر کی شناخت کرائی گئی، لیکن ابھی تک کوئی ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے.
بتاتے چلیں کہ رام سنگھ بیٹے کیشو سنگھ رہائشی گرام پہاڑپور تھانہ روناپار جس نام سے یونین بینک آف انڈیا برانچ هرياں سے 11 جولائی 2013 کو 298669روپے کے سی سی لیا گیا ہے جس معلومات یوگی حکومت کی طرف سے کی جا رہی کسان قرض معافی کی اسکیم کے تحت کسان دوست کی طرف سے 08 ستمبر 2017 کو معلومات کرنے کیلئے برانچ پر گیا تو بینک افسران کی طرف سے متأثرہ کے  ہی دستاویز پر رام سنگھ بیٹے  اكشيور پٹیل رہائشی گرام پہاڑپور تھانہ روناپار نے اپنی تصویر کے ساتھ  پیسہ نکال لیا ہے، معاملے کی اطلاع یونین بینک اعظم گڑھ کو دی گئی پر کوئی کارروائی نہ ہونے پر دوبارہ رپورٹ جين پور کوتوالی میں درج کرائی گئی ہے.

لڑکی کو بہلا پھسلا کر بھگا لے جانے کا مقدمہ درج!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/ستمبر 2017) مقامی تھانہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر دفعہ 363، 366، 506 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر کیا گیا.
معلومات کے مطابق رخسانہ بیوی توحید مرحوم گرام حاجی پور بھروليا تھانہ سرائے مير اعظم گڑھ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ اعظم گڑھ کے یہاں کی گزشتہ 21 ستمبر کو تحریر دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ میری 17 سالہ بیٹی کو رات 9 بجے نیدا بیٹے هريلال گرام چھتے پور سیراج بیٹے الطاف، الطاف بیٹے اسرائیل محلہ نئی مارکیٹ چوڑیهار بہلا پھسلا کر بھگا لے گئے، جس کی تحریر تھانہ سرائے مير میں دی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری بیٹی کو قتل نہ کر دیا جائے، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تحریر کو نوٹس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کارروائی کرنے کا حکم دیا، پولیس سپرنٹنڈنٹ کے حکم پر سرائے مير تھانہ میں مقدمہ نمبر 185/17 سیکشن 363، 366، 506 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر تحقیقات جاری ہے.

Tuesday, 26 September 2017

ہندوستان الیکٹرلس اینڈ الیکٹرانکس شوروم کا رام درشن یادو کے ہاتھوں افتتاح!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
چریاکوٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) مندے بازار میں نئی دکان "ہندوستان الیكٹركلس اینڈ الیکٹرانک شو روم" کا گزشتہ دن رام درشن یادو نے افتتاح کیا، جس میں اعظم گڑھ کے سماجی کارکن سمیت نیتاؤں نے شرکت کی.
پروپرائٹر وامق خان نے بتایا کہ اس شوروم کے کھلنے سے علاقہ میں ہو رہی دقتیں ختم ہوں گی، شادی، بیاہ کا سامان کھریدنے کیلئے لوگوں کو دور جانا پڑتا تھا اب نزدیک میں ہی سستے داموں میں ہر سامان دستیاب ہوں گے، لوگوں کو اب دور جانے کی ضرورت نہیں ہے.
 اس موقع پر اہم خصوصیات کے طور پر آنے والوں میں سی او صدر اعظم گڑھ، ایس ڈی ایم اعظم گڑھ، نگر پنچایت چرياكوٹ کے امیدوار رامپم پرتاپ یادو،  جے پرتاپ یادو، پپو مرزا، محمد وامق خان مندے، فیضان احمد خان مینیجر مدرسہ عربیہ ضیاء العلوم سمیت دیگر لوگ موجود رہے.

پردھان کو ملی جان سے مارنے کی دھمکی، لوگوں نے تھانہ کا کیا گھیراؤ!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے گرام پنچایت ٹیکن گاڑھا گرام سبھا کے سردار سنت لال یادو بیٹے بالجيت یادو جو بلاک پردھان یونین عظمت گڑھ کا خزانچی ہے، دیہاتیوں کے ساتھ سوموار کو تقریبا 12:00 بجے جين پور کوتوالی میں درجنوں خواتین و مردوں کے ساتھ پہنچ کر کوتوالی کا گھیراؤ کیا اور تحریر دیتے ہوئے گاؤں کے ہی تین لوگوں پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، وہیں دوسری طرف موجودہ گرام پردھان کی طرف سے گاؤں میں ایک چک روڈ پر تقریبا ڈھائی سو میٹر لمبی نالی کی تعمیر ہے، جو کہ ندی میں جا کر مل جاتا ہے پر گاؤں کے ہی چندربھان نشاد بیٹے جوكھن، مسٹر سہائے اور ملائم بیٹے گن چندبھان طرف سے بار نالی توڑنے اور نقصان کرنے پر کئی بار تھانہ احاطے میں صلح سمجھوتہ بھی ہوا پر  نالی کو توڑ پھوڑ کرنا بند نہیں ہوا، گرام پردھان کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی، جس پر لوگ بھڑک اٹھے اور درجنوں کی تعداد میں خواتین مرد جين پور کوتوالی پر پہنچ کر گھیراؤ کیا اور جم کر نعرے بازی کی، دبنگوں پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر جين پور کوتوال منجے سنگھ نے تحقیقات کر کاروائی کرنے کو کہا.
گرام پردھان سنتلال یادو نے بتایا کہ جب سے میں پردھان ہوا ہوں کاموں کو رکاوٹ پہنچانے کے لئے بار بار یہ لوگ پریشان کرتے ہیں اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پہنچاتے ہیں، جس کے لئے کئی بار شکایت کی گئی اور پولیس نے صلح سمجھوتہ کرا دیا، لیکن پھر دبنگوں کی طرف سے مجھے جان مارنے کی دھمکی مل رہی ہے، اگر اس بار کوئی سخت کارروائی حکومت انتظامیہ کی طرف سے نہیں کی گئی تو میں تحصیل کمپلیکس میں خودکشی کرلوں گا.
اس دوران اوپیندر، رام ملن، دودھناتھ راج بھر، راجندر، گوپال چند، شيام جيت، اروند، منوج یادو، دنیش، رام سیوک، چندر شیکھر، آشا، وملا، پوجا، درگاوتی، شانتی، رامشريكھ وغیرہ موجود رہے.

جین پور بینک کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) جین پور تھانہ علاقے میں اعظم گڑھ روڈ پر واقع یونین بینک آف انڈیا کے سامنے سے  سیاہ کلر کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی.
معلومات کے مطابق رام بھون بیٹے رادھے شیام عمر 18 سال ساکن سوروپور یونین بینک آف انڈیا جين پور پر 10:00 بجے نیا پاسبک لینے کیلئے آیا ہوا تھا، سڑک کنارے بینک کے سامنے سے گاڑی کھڑی کر بینک میں گیا ہوا تھا کی 10:30 سے 11:00 بجے کے درمیان کسی نے موٹر سائیکل چرایا، جس کی معلومات بینک کے ملازم کی طرف سے 100 نمبر  پر دی گئی، لیکن آدھے گھنٹے بعد پہنچی 100 نمبر ڈائل، رام بھوان کی طرف سے تھانے پر بھی مطلع کیا گیا، جس پر پولیس نے بینک کے باہر انتظار کرنے کو کہا کہ شاید ہو سکتا ہے انجانے میں کسی سے بدلی ہو گئی ہو، مگر شام 5:00 بجے تک جب کوئی موٹر سائیکل لے کر نہیں آیا تو رام بھون نے جين پور تھانے میں موٹر سائیکل چوری ہو جانے کی تحریر دی، وہیں بینک پر بینک کا سیکورٹی گارڈ لگا ہوا ہے اور باہر سی سی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے اس کے باوجود بھی موٹر سائیکل چوری ہو جانا حیرت ہے جين پور پولیس کی طرف سے چھان بین جاری ہے.

جمعیت علماء ہند حلقہ حاجی پور بہٹہ و اندراپوری لونی نے جمعیت علماء ہند شہر لونی کے مین آفس میں بہار سیلاب متأثرین کیلئے جمع کئے روپے 93000 ہزار روپے!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) جمعیت علماء ہند شہر لونی کے مین آفس میں کل ایک میٹنگ ہوئی جس کی صدارت الحاج عبد العزیز قریشی صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی نے کی، جس میں جنرل سکریٹری مولانا نزاکت صاحب قاسمی نے کہا کہ بہار میں جس طرح قیامت خیز سیلاب آیا اور وہاں  کے لوگ حالات سے دوچار ہوئے کسی  سے مخفی نہیں ہیں ان حالات میں جمعیت علماء ہند کا یہ طرۂ امتیاز رہا ہے کہ ہمیشہ مظلوم لاچار غریب مسکین کی مدد کرتی آئی ہے اب ان حالات میں جبکہ بہار میں سیلاب سے لوگ اپنوں سے بچھڑ گئے اور گھر سے بے گھر ہوگئے ایسے حالات میں جمعیت علماء ہند شہر لونی سے بھی تقریباً دولاکھ روپے نقد مع ساز و سامان لیکر جلد ہی جمعیت علماء ہند شہر لونی کی انشاءاللہ روانہ ہوگی.
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں قاری عبد الجبار صدر حلقہ حاجی پور بہٹہ و مولانا مشتاق مولانا طیب اندراپوری، مولانا ظفر الاسلام، قاری عمران شریک ہوئے، مولانا احمد علی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا.
اس موقع پر قاری فیض الدین عارف، مفتی فہیم رحمانی، قاری مسرور، قاری ولی اللہ، معروف صحافی عارف سراج نعمانی، بھائی جان محمد، نوجوان صحافی یاسین صدیقی وغیرہ موجود تھے.

محرم و درگا پوجا کے پیش نظر سڑک کی مرمت شروع!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017)سراجی کا پورہ کھریواں موڑ سرائے میر کا گزشتہ کئی مہینوں سے روڈ خراب تھا جس کیلئے کئی بار احتجاج و مظاہرہ بھی ہوا، شیعہ کمیٹی کے صدر سید قائم رضا صاحب نے ضلع افسر کو اس کیلئے میمورنڈم بھی دے کر روڈ کی مرمت کرنے کی سفارش بھی کی تھی، اور سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن اس پریشانیوں کو دیکھ کر تھانے میں بھی آواز اٹھائی تھی.
ٹھیکدار نے بتایا کہ 30/ستمبر تک روڈ صحیح ہو جائے گا، آپ کو بتا دیں کہ یکم اکتوبر کو محرم کا جلوس نکالا جائے گا.

اسکول بس ڈرائیور گیارہویں کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کرتا رہا عصمت دری، رپورٹ درج!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی ین اے نیوز26/ستمبر2017) اعظم گڑھ کے جين پور کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع کدوئی گرلز کالج کی گیارہویں طالبہ کے ساتھ اسی کالج میں ڈرائیور کا کام کرنے والا شخص محمد آصف ولد محمد حسیب گرام اشرف پور تھانہ جين پور کا رہائشی ہے. گرلز کالج میں پڑھنے والی طالبہ کے ساتھ شادی کا جھانسہ دے کر کئی مہینوں تک عصمت دری کرتا رہا، وہیں طالبہ کا الزام ہے کہ اشرف پور کا رہنے والا آصف اسکول میں گاڑی چلانے کا کام کرتا تھا، جو میرے موبائل نمبر پر بار بار فون کیا کرتا تھا، مجھے اس نے اپنی محبت کے جھانسے میں پھنسا کر جسمانی تعلقات بنایا کرتا تھا، شادی کا نام لینے پر ہر بار گول مول باتیں کر ٹال دیا کرتا تھا، ایک دن جب میں اپنے ننہال انجان شہید میں آئی تو 19/2/2017 شام تقریبا 8:00 بجے کے قریب مجھے فون کر کے مارکیٹ میں بلایا میں جب بازار پہنچ گئی، تو اس نے کہا تم سے میں کل ہی شادی کروں گا، اگر تم میرے ساتھ نہیں جاؤ گی توپھر میں تمہیں مار دونگا اور میں خود کو مار دونگا. وہ لے جا کر اپنے دوست کے گھر رحمت نگر اعظم گڑھ میں 3 ماہ تک شادی کا جھانسہ دے کر میرے ساتھ جسمانی تعلقات بناتا رہا میں بار بار کہتی رہی کہ شادی کب کرو گے تو وہ کہتا تھا بس پیسے کا بندوبست کر لیتا ہوں تب تم سے شادی کر لونگا اس کے بعد ایک دن ٹرین کا ٹکٹ لے کر آیا اور اپنے دوست کے ساتھ مجھ کو آپنی خالہ کے گھر پر بھیج دیا ممبئی پہنچنے کے بعد جب ہم فون کرتے تھے تو ایک سے دو ہفتہ باتیں ہوتی رہی اس کے بعد اپنا موبائل سوئچ آف کر لیا ہم پریشان ہوکر ممبئی سے واپس انجان شہید اپنے ننہال میں آ گئی جب آصف کے گھر اشرف پور پہنچی تو گاؤں والوں نے بتایا کہ وہ تو پہلے سے شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ ہے. یہ ایک مجرم بھی ہے، جس پر رجسٹرڈ تین سے چار مقدمات ہیں. اس سے بات کرنے کی کوشش کرتے وقت، انہوں نے اسے مارنے کے لئے دھمکی دی اور اس کے خاندان کے لوگوں نے مار کر بھگا دیا، مجبوراً ہمیں جين پور کوتوالی میں تحریر دینا پڑا وہیں جين پور کوتوال منجئے سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ سے تحریر لے لی گئی ہے، جانچ پوری ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی.

طلبائے قدیم مدرسۃ الاصلاح سرائے میر، مہاراشٹرا یونٹ کی عاملہ کی میٹنگ!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مہاراشٹرا(آئی این اے نیوز 26/ستمبر 2017) مجلس عاملہ کے ممبران کی ایک اہم  میٹنگ بروز اتوار 24 ستمبر 2017 کو شام ساڑھے چھ بجے صدر یونٹ جاوید احمد اصلاحی صاحب کے مکان کوپر کھیرنے میں رکھی گئی، جس میں مجلس عاملہ کے 13 اراکین نے شرکت کی.
میٹنگ کا آغاز افروز عالم اصلاحی صاحب کی تلاوت مع ترجمہ سے ہوا، غرض وغایت بتاتے ہوئے صدر مہاراشٹرا یونٹ جاوید احمد اصلاحی صاحب نے فرمایا طلبائے قدیم مدرسۃ الاصلاح سرائے میر مہاراشٹرا یونٹ کی تشکیل کو ایک سال مکمل ہونے والے ہیں اس موقع پر  سابقہ کاموں کا تجزیہ کرنے اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے لیے عاملہ کا یہ اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے.
اراکین عاملہ نے اب تک کی کارکردگی پر ایک حد تک اطمینان ظاہر کیا اور آئندہ کے لیے درج ذیل فیصلے کیے.
1.یونٹ کی طرف سے صداائے مدرسۃ الاصلاح کے نام سے سالانہ میگزین نومبر کے آخر تک لازماً شائع کیا جائے گا.
میگزین کی رسم اجرا کی تقریب أن شاء اللہ 24 دسمبر کو ممبئی کے کسی بڑے آڈیٹوریم میں رکھی جائے گی جس میں معروف اصلاحی علم کے خطابات رکھے جائیں گے اور مدرسے کا وسیع پیمانے پر تعارف پیش کیا جائے گا، اصلاحی مصنفین کی کتب کی نمائش بھی کی جائے گی.
3.ممبر سازی مہم کو وسعت دی جاے گی، کوشش ہو گی کہ دسمبر تک رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کم ازکم 500 تک پہنچ جائے.
4.مہاراشٹرا میں مقیم مدرسے کے سابق طلبہ جنھوں نے کم ازکم مدرسے سے ایک سال استفادہ کیا ہے وہ اپنی ممبر شپ فیس 500 روپے فاروق اصلاحی صاحب( 8898464587) کے پاس بھیج کر ممبر شپ حاصل کر لیں.

Monday, 25 September 2017

جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے مفتی وسیم صاحب کا انتقال، علمی حلقہ میں غم کی لہر!



رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 25/ستمبر2017) آج بعد نماز ظھر جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاج پورہ کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مفتی وسیم صاحب کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے پورے علمی حلقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی جگہ جگہ حضرت کے لئے ایصال ثواب بھی کیا گیا.
واضح ہو کہ حضرت مفتی صاحب کا شمار بڑی ہی علمی شخصیتوں میں شمار ہوتا تھا، حضرت والا سہارنپور کی مشہور دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے قابل اساتذہ میں سے تھے اور آپ نے بہت ہی کم عمری میں کئی درجنوں کتابیں تصنیف کی، جن میں سب سے شہرہ آفاق اور خاص و عام مقبول انوارالقدری شرح اردو قدوری شامل ہے.
 اللہ حضرت کو غریق رحمت فرمائے اور پوری امت مسلمہ کی طرف سے نعم البدل عطاء فرمائے. آمیـــــن

کھیتاسرائے میں نکالا گیا ہندو مسلم یکتا مارچ!


رپورٹ: اسعد عرفان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
کھیتاسراۓ/جونپور (آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2017) محرم اور درگا پوجا تہوار کو دیکھتے ہوئے کھیتاسرائے بازار میں ایک ہندو مسلم یکتا مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہاتھوں میں ترنگا لے کر دونوں فرقوں کے لوگوں نے ساتھ میں مارچ کیا۔
شکیل آتش کی قیادت میں نکالے جانے والے اس مارچ کا اہتمام ہندو مسلم یکتا منچ کے بینر تلے ہوا، جس میں شریک ہونے والوں نے گولہ بازار سے مارچ نکال کر پورے قصبہ میں گئے اور پھر وہیں آکر اس مارچ کا اختتام بھی ہوا۔
اس مارچ کا اہتمام اس لئے کیا گیا تاکہ محرم اور درگا پوجا میں دونوں مذاہب کو لوگوں میں کوئی تصادم نہ ہو کیونکہ اس سے پہلے اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں، اس موقع پرکھیتاسراۓ تھانے دار مع فورس کے موجود تھے۔

ﻟﻮ ﺟﮩﺎﺩ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﺮ بھگوا تنظیموں کی جانب سے ﮨﺎﭘﻮﮌ ﻣﯿﮟ ﻓﺴﺎﺩ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ!


رپورٹ: عمران خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ہاپوڑ(آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2017) ﺍﺗﺮ ﭘﺮﺩﯾﺶ ﻣﯿﮟ ﺟﺐ ﺳﮯ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﯽ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ ﺗﺐ ﺳﮯ ﻧﻈﻢ ﻭ ﻧﺴﻖ ﮐﺎ ﺑﺮﺍ ﺣﺎﻝ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺧﺮﺍﺏ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺮ ﺳﺮ ﺍﻗﺘﺪﺍﺭ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﺍﻧﺠﺎﻡ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﻟﯿﮟ۔ ﯾﻮﮔﯽ ﺁﺩﺗﯿﮧ ﻧﺎﺗﮫ ﺳﮯ ﺻﻮﺑﮯ ﮐﮯ ﺣﺎﻻﺕ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﺒﮭﻞ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ، ﺍﺑﮭﯽ ﺑﯽ ﺍﯾﭻ ﯾﻮ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﯿﮍ ﺧﺎﻧﯽ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺩﮬﺮﻧﺎ ﺩﮮ ﺭﮨﯽ ﻃﺎﻟﺒﺎﺕ ﮐﻮ ﭘﻮﻟﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ ﭘﯿﭩﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺍﺗﺮ ﭘﺮﺩﯾﺶ ﮐﮯ ﮨﯽ ﮨﺎﭘﻮﮌ ﻣﯿﮟ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺑﮭﮕﻮﺍ ﺗﻨﻈﯿﻤﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﺧﺮﺍﺏ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺴﺎﺩ ﺑﮭﮍﮐﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﮨﮯ، ﮨﺠﻮﻡ ﮐﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﭘﺮ ﺭﮦ ﺭﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ، ﭘﻮﻟﺲ ﻧﮯ ﺑﻤﺸﮑﻞ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﮐﻮ ﺳﻨﺒﮭﺎﻻ ﻟﯿﮑﻦ ﺣﺎﻻﺕ ﺍﺑﮭﯽ ﮐﺸﯿﺪﮦ ﺑﻨﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﮨﺎﭘﻮﮌ ﻭﺍﻗﻊ ﺩﯾﻮ ﻟﻮﮎ ﮐﺎﻟﻮﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﮯ ﺳﯿﺘﺎ ﻣﮍﮬﯽ ﮐﺎ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﺷﻌﯿﺐ ﻋﺎﻟﻢ ﺟﻮ ﮐﮧ ﮐﻤﭙﻮﭨﺮ ﺍﻧﺴﭩﯽ ﭨﯿﻮﭦ ﭼﻼﺗﺎ ﮨﮯ ﮔﺰﺷﺘﮧ 4 ﻣﮩﯿﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﺮﺍﺋﮯ ﮐﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺭﮦ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ ﺷﻌﯿﺐ ﻧﮯ ﺑﮩﺎﺭ ﮐﯽ ﮨﯽ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻭﺩﯾﺎ ﺷﺮﯾﻮﺍﺳﺘﻮ ﺳﮯ ﮐﻮﺭﭦ ﻣﯿﺮﺝ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ، ﺁﺝ ﻭﺩﯾﺎ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ، ﻭﯼ ﺍﯾﭻ ﭘﯽ، ﺑﺠﺮﻧﮓ ﺩﻝ، ﮨﻨﺪﻭ ﯾﻮﺍ ﻭﺍﮨﻨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﮮ ﺑﯽ ﻭﯼ ﭘﯽ ﮐﮯ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﺑﮍﯼ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮨﻮﮐﺮ ﺷﻌﯿﺐ ﮐﮯ ﻣﮑﺎﻥ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﻮ ﮐﮭﯿﻨﭽﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ، ﺍﻃﻼﻉ ﻣﻠﻨﮯ ﭘﺮ ﭘﻮﻟﺲ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭽﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﻨﮕﺎﻣﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﻟﻮﭦ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﮐﮩﺎ ﺟﺐ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻨﯽ ﺗﻮ ﭘﻮﻟﺲ ﻧﮯ ﻻﭨﮭﯽ ﭼﺎﺭﺝ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﮐﺌﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﺯﺧﻤﯽ ﮨﻮﺋﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﻮﻟﺲ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﯽ ﺳﻼﻣﺘﯽ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﮭﺎﻧﮯ ﻟﮯ ﮔﺌﯽ۔
ﻻﭨﮭﯽ ﭼﺎﺭﺝ ﮐﯽ ﺍﻃﻼﻉ ﺟﯿﺴﮯ ﮨﯽ ﭘﮭﯿﻠﯽ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﮐﭩﮭﺎ ﮨﻮ ﮐﺮ ﻣﯿﺮﭨﮫ ﺭﻭﮌ ﻭﺍﻗﻊ ﺍﯾﺲ ﺍﯾﺲ ﭘﯽ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺶ ﭘﺮ ﺍﺣﺘﺠﺎﺟﯽ ﻣﻈﺎﮨﺮﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﺻﺪﺭ ﺳﮯ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻭﺟﮯ ﭘﺎﻝ ﺁﮌﮬﺘﯽ، ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﮯ ﺭﮐﻦ ﭘﺎﺭﻟﯿﻤﻨﭧ ﺭﺟﻨﺪﺭ ﺍﮔﺮﻭﺍﻝ ﺑﮭﯽ ﺷﺎﻣﻞ ﺗﮭﮯ۔
ﺭﮐﻦ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﻭﺟﮯ ﭘﺎﻝ ﺁﮌﮬﺘﯽ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭘﻮﻟﺲ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﻮ ﻗﺎﻧﻮﻥ ﮐﺎ ﺳﺒﻖ ﭘﮍﮬﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺷﮩﺮ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺭﮨﮯ ﻏﯿﺮ ﻗﺎﻧﻮﻧﯽ ﮐﺎﻣﻮﮞ ﮐﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﻭﮐﺘﯽ۔ ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﯾﺴﮯ ﭘﻮﻟﺲ ﺍﻓﺴﺮﺍﻥ ﺟﻮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﮐﮩﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﺘﮯ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻋﻼﻗﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ۔
ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﮐﺎ ﺻﺎﻑ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﺮﮐﺰ ﺍﻭﺭ ﯾﻮ ﭘﯽ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﭘﻮﻟﺲ ﮐﻮ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﻣﺎﻧﻨﯽ ﮨﯽ ﭘﮍﮮ ﮔﯽ، ﺍﻥ ﮐﺎ ﻣﻄﺎﻟﺒﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮐﻮﺗﻮﺍﻟﯽ ﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﻮﻟﺲ ﺍﻓﺴﺮﻭﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﮨﻠﮑﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺗﺒﺎﺩﻟﮧ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺣﺘﺠﺎﺝ ﮐﺮﺗﮯ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ، ﺗﺒﺎﺩﻟﮧ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺑﯽ ﺟﮯ ﭘﯽ ﮐﺎﺭﮐﻨﺎﻥ ﭘﺎﭘﻮﮌ ﮐﻮﺗﻮﺍﻟﯽ ﮐﻮ ﺁﮒ ﻟﮕﺎﻧﮯ ﺗﮏ ﮐﯽ ﺩﮬﻤﮑﯽ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﮧ ﭘﻮﻟﺲ ﺧﻮﺩ ﻟﻮ ﺟﮩﺎﺩ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﻮﺙ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺁﻭﺍﺯ ﺍﭨﮭﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﻢ ﭘﺮ ﻻﭨﮭﯽ ﭼﺎﺭﺝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﺷﻌﯿﺐ ﺍﻭﺭ ﻭﺩﯾﺎ ﻧﮯ ﻏﺎﺯﯼ ﺁﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻓﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﮐﻮﺭﭦ ﮐﺮ ﻟﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺁﮔﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍﮨﺸﻤﻨﺪ ﮨﯿﮟ ۔ ﻭﺩﯾﺎ ﺷﺮﯾﻮﺍﺳﺘﻮ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ، ’’ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﺳﮯ ﺷﻌﯿﺐ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ۔
ﻭﮨﯿﮟ ﮐﻮﺗﻮﺍﻝ ﺳﻤﺮ ﺟﯿﺖ ﺳﻨﮕﮫ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ’’ﻟﮍﮐﯽ ﺑﺎﻟﻎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺿﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺷﺎﺩﯼ ﮐﯽ ﮨﮯ ﺍﯾﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮﮌﮮ ﮐﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﯽ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ‘‘ ۔ ﭘﻮﻟﺲ ﻧﮯ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻘﺪﻣﮧ ﺩﺭﺝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔

تباہ حال سیلاب زدگان کے لیے بہار سرکاربنیادی اور ضروری قدم اٹھائے: مولانا محمود مدنی


رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 25/ستمبر 2017) بہار سیلاب متاثرین کے لیے روز اول سے کام کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے آج سیمانچل اور شمالی دیناج پور کے سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کی ۔
 اس موقع پر مولانا مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے اب تک مختلف اضلاع میں بنائے گئے 74؍مکانات کا جائزہ لیا اور لہریا پھلواری کشن گنج میں ایک بیوہ خاتون کو گھر کی چابھی دے کر اِن مکانات کا افتتاح کیا.
مولانا مدنی نے لہریا میں ہی ایک یتیم بچے کے لیے پختہ مکان کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور بچے کے سر پر ہاتھ کر اعلان کیا کہ جمعیۃ اس یتیم کی مکمل کفالت کرے گی.
واضح ہو کہ اس بچے کی ماں گزشتہ سال سیلاب کی زد میں آکر گزر چکی ہے، اس سال کے سیلاب نے اس معصوم سے اس کا بچا ہوا ایک آشیانہ بھی چھین لیا، تاہم مولانا مدنی نے بہار ریلیف کمیٹی کو اس بات کی ہدایت دی کہ گھر کے ساتھ ٹوائلٹ بھی بنایا جائے، انھوں نے کہا کہ کوئی گھر اور معاشرہ ٹوائلٹ کے بغیر ادھورا اور غیر شائستہ ہے، مولانا مدنی نے کل صبح کشن گنج کے کمار مونی گاؤں کا بھی دورہ کیا ، جہاں پورا گاؤں تالاب میں بدل گیا ہے، اس گاؤں میں 63؍خاندان رہتے ہیں ۔یہاں "جمعیۃ نگر'' کے نام سے کالونی بنائی جائے گی ، مولانا مدنی بعد میں دیناج پور کے ڈائٹن گاؤں گئے۔
ازیں قبل مولانا محمود مدنی اتوار کی شام دہلی سے کشن گنج پہنچے، ان کے ہمراہ جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بھی تھے۔ مولانا مدنی نے فوری طور سے سیمانچل کے چاروں اضلاع اور شمالی دیناج پور کے ذمہ داروں سے ایک اہم میٹنگ کی جس میں ایک ماہ سے چل رہے ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا اور جمعیۃ علماء بہار ریلیف کمیٹی کو ہدایت کی کہ دس دن کے اندر متاثرین کاایک جامع سروے مکمل کیا جائے ، اس کے لیے سبھی اضلاع میں پانچ پانچ ٹیم بنانے کی بھی ہدایت دی ، سروے میں خاص طور سے یتیم ، بیوہ اور معذور افراد کی نشاندہی کی جائے۔مولانا مدنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سروے کے مطابق روڈ میپ تیار کرکے جمعیۃ علماء ہند حتی الوسع اپنی جانب سے بازآبادکاری کرے گی اور سرکاری سطح پر بھی ان کو معاوضہ دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
حالاں کہ مولانا مدنی نے سرکار کی جانب سے جاری راحت آپریشن کی سست روی پر سوال اٹھایا کہ سیمانچل کی ایک چوتھائی آبادی نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے ، ایسی صورت میں محض پانچ سو کروڑ کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ۔انھوں نے بہار سرکار کو متوجہ کیا کہ وہ شترمرغ کی طرح ریت میں سر چھیا کر نہ بیٹھے بلکہ لوگوں کو گھر اور روزگار فراہم کرنے کے لیے ضروری اور بنیادی قدم اٹھائے۔
مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء کھرگون ( مدھیہ پردیش ) اور جمعیۃ علماء احمد آباد کی رکھیال یونٹ کے تعاون سے بالترتیب پچاس اور چودہ مکانات کی تعمیر اور متاثرین کی حوالگی پر اطمینان ظاہر کیا ۔
اس موقع پر مولانا مفتی جاوید اقبال قاسمی کنوینر جمعیۃ علماء بہار ریلیف کمیٹی نے مولانا مدنی کو ایک رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمار مونی گاؤں میں جمعیۃ علماء ہند کی کوششوں سے ضلع انتظامیہ نے زمین بھرنے کام شروع کردیا ہے ۔
جمعیۃ ریلیف کمیٹی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ارریہ میں مزید آٹھ مکانات کی تعمیر جاری ہے ۔ راحت رسانی کے عنوان سے جمعیۃ علماء ہند نے سیمانچل اور شمالی دیناج پور کے 589؍گاؤں میں ریلیف کا کام کیا ہے ، جن میں اب تک2 36,43 کٹس تقسیم کیے گئے ہیں ۔ان کے علاوہ جمعیۃ علماء بنار س ،مئو اور اعظم گڑھ سے 20 ہزار نئی ساڑیاں، مختلف مقامات سے در آمد 20 ہزار جوڑے ، جمعیۃ علماء رکھیال احمد آباد کی طرف سے 100؍ کچن سیٹ ،68؍ چینی مٹی کے پلیٹ ، گجرات کے مختلف مقامات سے ضلع پورنیہ میں 35 بنڈل پرانے کپڑے، جمعیۃ علماء سلطان پور کی جانب سے 180 کوئنٹل غلہ وغیرہ بھی تقسیم کیے گئے ۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفدمیں مذکورہ شخصیات کے علاوہ مولانا محمد ناظم جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء بہار، مولانا غیاث الدین قاسمی،مفتی محمد مناظر نعمانی،مفتی عبدالحنان قاسمی ، مولانا خالد انور، ارریہ سے الحاج بذل الرحمن، مفتی اطہر قاسمی،ڈاکٹر عابد،مولانا حدیث اللہ، پورنیہ سے مولانا امتیاز،مولانا ابوصالح،کٹیہار سے مفتی نجم الہدی،مولانا بدرالدجی،اتر دیناج پور سے مولانا معروف، قاری عبداللہ، مولانا نوید وغیرہ شریک تھے ۔

Sunday, 24 September 2017

کئی سال سے بجلی کا پول زمین چھوڑ دیوار کے سہارے رکا تھا، اب بجلی محکمہ نے کرایا درست!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے مير/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ستمبر 2017)وارڈ نمبر چار منارا مسجد محلہ کی عوام کے بارے چار سال سے جھیل رہی تھی بجلی کھمبے کو جو زمین کو چھوڑ کر دیوار کر سہارے کھڑا تھا جس کو شہر کے سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن  اور ایم ظفر دوڑ بھاگ و محنت پر بجلی محکمہ کے جے ای نے گزشتہ کل درست کرایا، محلہ کے کوگوں نے ایم ظفر خان اور سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن کا شکریہ ادا کیا.
محلہ کے نصف درجن لوگوں نے کہا کہ ان کی جی توڑ محنت کی وجہ سے یہ کام انجام کو پہنچا.
واضح ہو کہ اس دقت کو ایم ظفر خان نے سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن کو آگاه کیا تھا کہ محلے کے لوگ اس كمبھے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں جس پر سابق چیئرمین نے ان کی بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے بجلی حکام سے کہا، حکام نے کام کو پورا کیا.
 اس موقع پر منا مستری، شفیق للو، ندیم علی، عظیم علی، ایم کے ٹیلر، سلیم بوٹ ہاؤس، ابوبکر ببلو سمیت محلہ کے درجن بھر لوگ موجود رہے.

انجانشہید میں نئے کوٹہ کا سابق پردھان رحمان کے ہاتھوں افتتاح!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ستمبر 2017) سگڑی تحصیل علاقہ کے انجانشہید گاؤں میں سرکاری غلہ کوٹہ کا سابق پردھان رحمان کے ہاتھوں آج صبح افتتاح ہوا، جس میں مہمان خصوصی گڈو بھائی سپا نیتا رہے.
آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ چند مہینہ پہلے انجانشہید گاؤں میں غلہ کوٹا موضوع بحث رہا جس میں سرکاری محکمہ بھی کئی بار سلجھانے کی کوشش کی، پھر جا کر عوام کی رائے پر سرکاری محکمہ متفق ہوا جس میں ووٹوں کے ذریعہ کوٹہ دار کا انتخاب ہوا تھا.
واضح ہو کہ کوٹہ دار کے امیدوار دو شخص تھے ایک عبد اللہ بھائی، دوسرے کامران خان جس میں کامران خان نے 90 ووٹوں کی زیادتی سے کوٹہ کو اپنے حق میں لیکر انجانشہید عوام کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پر کوٹہ دار کامران خان، نوازش خان سمیت دیگر لوگ بھی موجود رہے.

انبیاء کے بعد کائنات میں سب سے افضل جماعت حضرات صحابہ کرام کی جماعت ہے!


جلسہ شہداء اسلام لاری پارک پٹکا پور میں علماء کا خطاب...

رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
کانپور(آئی این اے نیوز 24/ستمبر2017) مجلس تحفظ ختم نبوت و جمعیۃ علماء شہر کانپور کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یکم محرم تا 10 محرم پورے شہر میں شہدائے اسلام عشرہ منایا جارہا ہے، اسی سلسلے کا دوسرا جلسہ شہدائے اسلام انجمن مدح صحابہ پٹکاپور کے زیراہتمام یکم محرم کو بعد عشاء لاری پارک پٹکاپور میں جمعیۃ علماء شہر کانپور کے صدر حضرت مولانا انوار احمد صاحب جامعی کی سرپرستی و صدارت میں منعقد ہوا، جس میں شہر کے جید علماء و مفتیان کے ایمان افروز خطاب ہوئے اور صحابہ و اہلبیت کے دیوانوں و شہدائے اسلام کے پروانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے معروف عالم دین، مسجد مسافر خانہ پریڈ کے امام و خطیب مولانا محمد اکرم صامعی نے فرمایا کہ ساری کائنات کو اللہ رب العزت نے اپنی قدرت سے پیدا فرمایا اور کائنات کا سارا نظام اللہ کے ہاتھوں میں ہے، اس کی اجازت کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا، نظام کائنات کے مختلف امور کی ذمہ داری اللہ پاک نے فرشتوں کو دے رکھی ہے، لاکھوں کروڑوں فرشتوں میں چار فرشتے سب سے زیادہ افضل ہیں اور حضرت جبرئیل علیہ السلام تمام فرشتوں کے سردار ہیں، اللہ رب العزت نے انبیاء کرام تک اپنی وحی اور اپنا پیغام پہنچانے کی ذمہ داری دے رکھی ہے۔ فرشتے معصوم ہوتے ہیں، ان سے کبھی کوئی خطایا بھول چوک سرزد نہیں ہوسکتی، قرآن پاک میں بڑی اہمیت کے ساتھ حضرت جبرئیل علیہ السلام کی دیانت کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود بھی اگر کوئی شخص نعوذ باللہ حضرت جبرئیل کی دیانت داری پہ شک کرے، ان پہ خیانت کا الزام لگائے اور یوں کہے کہ انہوں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک اللہ کا پیغام پورا پورا نہیں پہنچایا تو یہ اللہ کے نظام کائنات پہ انگلی اٹھانے جیسا ہے، ایسا شخص قطعی مومن نہیں ہوسکتا۔
مولانا نے فرمایا کہ اللہ پاک نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا، جن میں چار انبیاء حضرت موسی علیہ السلام، حضرت داؤد علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام اور خاتم النبیین جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام نبیوں کے امام و سردار ہیں۔ جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء میں سب سے افضل ہیں، اسی طرح آپ کے صحابہ دیگر انبیاء کے صحابہ سے افضل ہیں اور آپ کی امت دیگر انبیاء کی امتوں میں سب سے افضل ہے۔ اللہ رب العزت نے اپنے لاڈلے محبوب کیلئے ہر چیز اعلی معیار کی پسند فرمائی، آپ کے صحابہ بھی سب سے اعلی، آپ کی ازواج بھی سب اعلی، آپ کی آل و اولاد بھی سب سے اعلی۔ لیکن تمام صحابہ و اہل بیت میں چار صحابہ کو سب پر فضیلت حاصل ہے۔ انبیاء کے بعد پوری کائنات میں سب سے بڑا مقام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سسر اور جگری دوست، پہلے صحابی اور اسلام کے پہلے خلیفہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہے، اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی کی صحبت و معیت کیلئے خصوصی طور آپ کا انتخاب فرمایا، یہاں تک کہ آپ کی صحابیت کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی ہے، اور آپ نے بھی حقیقی طور پر صحابیت کا حق ادا کردیا۔ ایک موقع پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ پر جن لوگوں نے احسانات کئے میں نے سب کا بدلہ چکا دیا سوائے ابوبکر صدیق کے، ان کی احسانات کا بدلہ اللہ پاک آخرت میں عطا فرمائیں گے۔ اس کے بعد اسلام کے دوسرے خلیفہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب کا مقام ہے، وہ عمر جن کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر نبی ہوتے، ایک اور روایت میں ہے کہ عمر جس راستے سے گزرتے ہیں شیطان وہ راستہ چھوڑ دیتا ہے۔ خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ رب العزت سے حضرت عمر کو مانگا، اسی لئے آپ کو مراد رسول بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے بعد تیسرے خلیفہ اور دوہرے داماد رسول سیدنا حضرت عثمان بن عفان، ان کے بعد چوتھے خلیفہ و داماد رسول سیدنا حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کا مقام ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ ترتیب خلافت بھی یہی ہے اور ترتیب فضیلت بھی یہی ہے، اور یہی صحابہ، تابعین و تبع تابعین کے دور سے لیکر آج تک پوری امت کا اجماعی عقیدہ ہے۔ مولانا نے کہا کہ اگر کوئی بدنصیب ان مبارک ہستیوں پر انگلی اٹھاتا ہے، ان پر سب و شتم کرتا ہے تو اس کا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے کوئی واسطہ نہیں ہوسکتا۔
مولانا نے مزید فرمایا کہ شریعت اسلامیہ میں غم منانے، سینہ کوبی اور نوحہ کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ان امور سے ممانعت کرتے ہوئے فرمایا کہ جس نے نوحہ کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
جامعہ اسلامیہ قلی بازار کانپور کے ناظم تعلیمات مولانا مفتی مقصود احمد ندوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں اس وقت جتنے کلینڈر رائج ہیں ان میں ہجری اور عیسوی کلینڈر زیادہ مشہور ہیں، یہ دونوں سال کے مکمل ہونے پر ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کیلئے آتے ہیں۔ محرم اسلامی کلینڈر کا پہلا مہینہ ہے، خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں اسلامی کلینڈر کی ابتداء ہوئی، صحابہ کرام کے مشورے میں بہت سی رائے آئیں، اخیر میں سارے صحابہ کے اتفاق رائے سے ہجرت مدینہ کو بنیاد بناکر اسلامی سال کا آغاز کیا گیا۔ یہ محرم ان چار مہینوں میں سے ایک ہے جنہیں حرمت و عظمت والا مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ مولانا نے کہا کہ اس حرمت و عظمت والے مہینہ میں جو کچھ بھی رسومات ادا کی جاتی ہیں، ان کا ثبوت شریعت میں کہیں بھی نہیں ہے، بلکہ یہ تمام چیزیں شریعت کے منافی ہیں، ہمیں ایسی تمام باتوں سے مکمل اجتناب کرنا چاہئے۔
جلسے کا آغاز مسجد نور پٹکاپور کے امام و خطیب مولانا مفتی اظہار مکرم قاسمی کی تلاوت کلام پاک ہوا، مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے طالب علم محمد ندیم نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا جبکہ بڑی مسجد شترخانہ گھنٹہ گھر کے امام و خطیب مولانا مفتی سید محمد عثمان قاسمی الحسینی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔
جلسے میں شرکت کرنے والوں میں حق ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اور مسجد احاطہ نواب کے امام مولانا حفظ الرحمن قاسمی، مدرسہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے استاذ مولانا مفتی محمد دانش قاسمی، مولانا محمد ثمین قاسمی، مفتی راحل ندوی، حافظ جمال الدین ثاقبی، حافظ محمد اشرف بطور خاص موجود تھے۔
اخیر میں جلسے کے منتظمین مولانا انوار عالم ندوی، اعجاز الحسن، انوارالحق عرف چاند اور مشیر عالم وغیرہ نے سبھی شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

فرقہ پرستی کا خاتمہ پیار و محبت سے ہوگا: سوامی اگنی ویش


رپورٹ: سعید احمد
ـــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 24/ستمبر2017) باؤنڈیڈ لیبر لبریشن فرنٹ کے قومی صدر سوامی اگنی ویش نے کہا کہ ملک بھر میں جاری قومی یکجہتی مشن ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر کافی اہمیت کا حامل ہے، اس وقت ملک کی حالت کافی خراب ہے، لوگوں میں ایک عجیب سی بے چینی پائی جارہی ہے، آئے دن انسانیت کا قتل کیا جارہا ہے، کبھی گئو کشی کے نام پر زہر پھیلایا جارہا ہے کبھی بے قصوروں کی گرفتاری تو کبھی فرضی انکاؤنٹر کے ذریعہ دہشت پھیلائی جارہی ہے، پچھلے 70/سالوں میں آج دیش کی حالت خراب ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرستی کا خاتمہ فرقہ پرستی سے نہیں کیا جاسکتا،بلکہ فرقہ پرستی کا خاتمہ پیار و محبت سے کیا جاسکتا ہے، اس لیئے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ آگے آئیں اور پیار ومحبت ،قومی یکجہتی اور پیام انسانیت کے مشن کو آگے بڑھا ئیں، ان خیالات کا اظہار سوامی اگنی ویش نے محمد سعید قاسمی، چیئرمین اسلامک میڈیا سے آج دارالعلوم کے مہمان خانہ میں کیا.
اس موقع پر محمد سعید قاسمی نے تیقن دلایا کہ وہ زیادہ سے زیادہ نو جوانوں کو ساتھ لیکر ملک سے فرقہ پرستی کا خاتمہ کریں گے، رہبری و سرپرستی میں برادران وطن کے درمیان قومی یکجہتی و پیام انسانیت کے پیغام کو عا م کریں گے۔
اس دوران مولانا اسامہ قاسمی نائب صدر جمعیت علماء ہند ضلع مئو، مولانا عبد الہادی، قاسمی راؤ قاری ساجد، مولانا عبد الشکور قاسمی وغیرہ موجود تھے.

بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایم آئی ایم دونوں ہی سماج کو بانٹنے کا کام کرتی ہے: ڈاکٹر ایوب


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ستمبر 2017) پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایوب نے ہفتہ کو مرکزی حکومت مودی اور پردیش کی یوگی حکومت پر جم کر حملہ بولا، انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی حکومت ملک کو ترقی دینے، بے روزگاری مٹانے اور قانون کا راج قائم کرنے کی بجائے سلاٹر ہاؤس، تین طلاق، وقف بورڈ کی جانچ پڑتال، مدرسوں کی تحقیقات اور قبرستانوں کی جانچ پڑتال کرنے میں مصروف ہے، ایسا لگتا ہے کہ پورے ملک کا گھپلہ و گھوٹالہ یہیں ہوا ہے.
ڈاکٹر ایوب ایک ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایم آئی ایم دونوں نے انتخابات میں ایک ہی قسم کے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے سماج کو بانٹنے کا کام کیا، ہیس پارٹی کو شکست دینے کے لئے، ایم آئی ایم نے اپنے امیدوار کو اس جگہ پر اتارا جہاں پیس پارٹی مضبوط تھی.
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ہمارے اوپر فرضی عصمت دری کا مقدمہ لگوایا تو ایم آئی ایم نے میرے خلاف عدالت میں وکیل کو کھڑا کیا، اس طرح ان دونوں کا ارادہ واضح طور پر نظر آتا ہے، راشٹریہ علماء کونسل اور قومی ایکتا دل جیسے مسلمانوں کے فائدے کے لئے کئی پارٹیاں وجود میں آئی تھیں. قومی یکتا دل پارٹی نے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی سے اتحاد کر لیا، تو راشٹریہ علماء کونسل نے اس کی حمایت کی، جس کے ذریعے ان کے چہرے کا نقاب اتر گیا.
پیس پارٹی 2008 میں وجود میں آئی، جس کے لئے ہم سب نے سوسائٹی و سماج کے لئے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا، پیس پارٹی ایک مشن ہے جو لوگ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی اور جیل میں ڈالنے کی بات کر رہے ہے، وہ اپنے سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 120 کروڑ لوگوں کی بات کر رہی  ہے لیکن یہ آر ایس ایس ایجنڈا کو لاگو کرنے میں مصروف ہے، جو لوگ ملک کے جمہوریہ کو اپوزیشن کی شکل میں قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. مرکز میں بی جے پی حکومت ان کے پیچھے ہے، ممتا بنرجی کے خلاف سازش، لالو یادو کا خاندان، بھارتی جنتا پارٹی نے انتخابات میں لوگوں کو بڑا وعدہ کیا لیکن اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا، عوام نے جس امید کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیکر سرکات بنایا بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکومت قائم کی، اور عوام کو تمام توقعات و امیدوں  پر پانی پھیر دیا.

Saturday, 23 September 2017

روہنگیائی مسلمانوں کے حق میں عالمی برادری آواز بلند کرکے انسانیت کی بنا پر ان کی مدد کی جائے: جمعیت علماء ہند شہر لونی


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 23/ستمبر 2017) روہنگیائی مسلمانوں پر ہو رہے ظلم کے خلاف غازی آباد کے شہر لونی میں ایک احتجاجی اجلاس کیا گیا جس میں جمیعت علماء ہند شہر لونی نے اظہار کیا کہ یوں تو عالمی سطح پر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے لیکن چند مہینوں سے برمی حکومت جس طریقے سے میانمار کے مسلمانو پر ظلم کررہے ہیں اور ان کی نسل کشی ہوررہی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے دنیا بھر کے مسلمانو ں نے ان کے خلاف احتجاج کیا اور وہاں کی حکومت سے نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ کیا وہاں کی حکومت نے ان کو وہاں کی شہریت دینے سے انکار کیا تو بیچارے ان مسلمانوں نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنے وطن کو الوداع کہا اور دیگر ممالک(بنگلہ دیش پاکستان اور ہندوستان) میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن حکومت ہند ان مظلوم لوگوں کو ملک کیلئے خطرہ بتاکر اور ان کا تعلق آئی ایس آئی جیسی ممنوعہ تنظیم سے جوڑ کر یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہندوستان کے شان کے منافی ہے کیونکہ ہندوستان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور ایسے وقت میں جبکہ ہمارے وزیر اعظم ایک نیا ہندوستان کا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور دوسری طرف مظلوموں کی حمایت کرنے بجائے ان کو یہاں سے بھگارہے ہیں اسلئے جمعیت علماءہند شہر لونی حکومت سے مطالبہ کرتی ہیکہ ان مظلوم روہنگیائی مسلمانوں کی مسلمان ہونے کے ناطے نہیں بلکہ انسانیت کی بنا پر ان کی مدد کریں.
اس موقع پر صدرجمہوریہ کے نام سے ایک میمورینڈم بھی دیا گیا، اس پروگرام میں مفتی فرقان قاسمی، مفتی فہیم رحمانی قاری فیض الدین عارف حاجی عبد العزیز قریشی صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی، مولانا نظام الدین قاسمی، قاری عبد الجبار، قاری منور، قاری مسرور، قاری عمران صدیقی کے علاوہ جمعیت علماء ہند شہر لونی کے ذمے داران وائمہ مساجد کے علاوہ معروف صحافی عارف سراج نعمانی بلال ملک، مشاہد خان، یاسین صدیقی قاسمی وغیرہ موجود تھے.

زمینی تنازعہ میں پردھان کے شوہر پر جان لیوا حملہ، ضلع ہسپتال میں داخل!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/ستمبر 2017) جین پور کوتوالی علاقے کے خالص پور گرام پردھان شوہر اکرام اللہ عرف شیرو بیٹے انعام اللہ (34) کا گاؤں کے ہی ایک شخص سے کئی سالوں سے زمین کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا ہے، جمعرات کی شام تقریبا 7 بجے جين پور سے موٹر سائیکل سے گھر لوٹتے وقت جين پور مارکیٹ کے قریب گاؤں کے ہی کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا، جس سے کسی نے چاقو سے حملہ کر دیا، جس میں گردن میں سخت چوٹ آئی ہے، حملے کے بعد لوگ بھاگنے لگے، مارکیٹ شہریوں اور پردھان شوہر کے ساتھیوں میں جم کر مار پیٹ ہونے لگی، جس میں جمال الدین عرف ننھے بیٹے عبید اللہ عمر 50 سال بھی زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع هاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں علاج چل رہا ہے.
پردھان شوہر نے الزام لگایا کہ گاؤں کے کچھ لوگ پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے تھے اور جان لیوا حملہ کر زخمی کر دیا جبکہ ابھی تک کسی کی تحریر کوتوالی میں نہیں پڑی تھی.
کوتوال مجے سنگھ نے بتایا کی ابھی تک تحریر نہیں ملی ہے تحریر ملنے پر مقدمہ درج کر کارروائی کی جائے گی معاملہ انتخابی رنجش سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے.

Friday, 22 September 2017

سرائے میر: کافی احتجاج و مظاہرہ کے بعد بجلی درستگی کا کام جاری!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) سرائے میر میں گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی کی دقتوں کو لیکر عوام احتجاج و مظاہرہ کر رہی تھی، سابق چیئرمین عبیدالرحمٰن نے کی قیادت میں ناگرک سنگھرش کمیٹی کے زیر اہتمام کئی میٹنگ بھی منعقد ہوئی اور کئی بار بجلی گھر کا گھیراؤ بھی کیا گیا، اس کے بعد آج بجلی محکمہ کیطرف سے کام جاری ہوا.
موصولہ خبر کے مطابق سرائے میر سبزی منڈی مندر کے پاس سے چوک تک کا پورا خراب تار بدل کر نیا تار لگایا جارہا، بجلی افسران نے بتایا کہ پہلے تار و پول وغیرہ کی ترتیب کیا جا رہا ہے اس کے بعد جلد ہی بجلی بہتر فراہم ہوگی.
اس موقع پر بجلی افسران سمیت جے ای ابھینیتا گپتا، بلال احمد سبھاسد، محمد احتشام زیدی، ایم ظفر خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے.

منا سنگھ قتل کیس میں اب 27/ستمبر کو مختار انصاری کا فیصلہ کورٹ سنائے گی!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو (آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) آج سے 8 سال پہلے شہر کے مشہور ٹھیکیدار منا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کو گولی مار کر قتل کر دینے کے معاملے میں جمعہ کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج عادل آفتاب احمد کی عدالت کی طرف سے جمعہ کو فیصلہ کیا جانا تھا، لیکن اب 27 ستمبر تک ٹال دیا گیا ہے، مقدمے کے فیصلے کے وقت ممبر اسمبلی مختار انصاری خود کورٹ میں موجود رہنے کی ذرائع سے خبر ملی تھی لیکن سیکورٹی کی غیر موجودگی میں انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، وہیں ڈبل قتل کی پیشی کو لے کر صبح سے ہی کچہری کے احاطے پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ہر آنے جانے والے افراد کی گہری تلاشی لے کر اندر جانے کا انتظام کیا گیا ہے سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی کیمرے کے بھی انتظامات کئے گئے تھے.
بتاتے چلیں کہ ٹھیکیدار منا سنگھ اور اس کے ساتھی راجیش رائے کی 29 اگست سن 2009 کو شہر کوتوالی علاقے کے نری ڈیم واقع یونین بینک کی شاخ کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی طرف سے گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، مدعی مقدمہ هریندر سنگھ کی تحریر پر کوتوالی نگر میں مئو کے صدر ممبر اسمبلی مختار انصاری ہنومان پانڈے پنکج رامو اوپیندر رجنیش  امیش انوج اروند اور امریش وغیرہ کو مورد الزام بنایا گیا، بعد غور چارج شیٹ عدالت میں پوسٹ کیا گیا، 8 سال تک جاری رہی سماعت کے دوران کل 22 گواہ میں سے 17 گواہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تقریبا 8 سال تک لی سماعت کے بعد عدالت نے پتراولی کو مکمل مانتے ہوئے دونوں اطراف کے وکالت کی بحث سننے کے بعد آج 22 تاریخ کو اس مقدمے کا فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن معزز جج نے فیصلہ ملتوی کر27 تاریخ کو فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔

نم آنکھوں کے ساتھ مولانا ابوالویس اصلاحی کی اہلیہ محترمہ سپرد خاک!


رپورٹ: احسن ظفر خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/ستمبر 2017) کل بعد نماز ظہر مولانا ابوالویس اصلاحی صاحب کی اہلیہ محترمہ کا  تیز بارش کے درمیان روانہ ہوا، جس میں علماء وسیاست داں سمیت ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، نماز جنازہ مولانا سکندر اصلاحی نے ادا کرائی.
مولانا شاہد القاسمی نے کہا کہ محترمہ بہت ہی نیک اور صوم و صلوٰة کی پابند تھیں، ساتھ ہی محترمہ چھوٹی چھوٹی بچوں کو تعلیم دیتی تھیں.
سابق چیئرمین سرائے میر عبیدالرحمٰن نے بھی دکھ ظاہر کیا.
بسپا یوا نیتا نظام آباد سے ایم ظفر خان نے کہا کہ مرحومہ بہت ہی نیک تھیں، مولانا ابوالویس صاحب اصلاحی کا گھرانہ خود ایک تعلی یافتہ گھرانہ ہے، مولانا خود ہی سابق ناظم اعلیٰ جامعةلفلاح بلریاگنج کے مولانا ابوبکر اصلاحی رحمہ اللہ کے صاحبزادے ہیں.
اس موقع پر سابق چیئر مین مبین احمد، آصف انصاری، پپو پیجر، مولانا عمر اسلم اصلاحی، مولانا ابوالفیض اصلاحی، شاکر خان اعظمی، اسلم شاہ، وغیرہ لوگ موجود رہے.