عبیدالرحمان
ـــــــــــــــــــ
آنند نگر/مہراجگنج(آئی این اے نیوز 30/اپریل 2018) صوبہ کا نقصان ہمارا نقصان ہے، ملک کا نقصان ہمارا نقصان ہے، صوبہ یا ملک میں اگر کسی قسم کی پریشانی آئے تو بیقرار ہو جانا چاہیے اور اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے ہر فرد کو کوشاں اور مستعد رہنا چاہیے، کسی کے غم میں شریک ہونا، کسی کی مزاج پرسی کرنا، کسی کی مدد کرنا، کسی کی پریشانی میں ہاتھ بٹانا یہ انسانیت کہلاتی ہے جبکہ یہ تمام باتیں ہمارے معاشرے سے ختم ہوتی جارہی ہیں، کوئی کسی کا پرسان حال نہیں ہے بهید بهاؤ اور ذات پات نے انسانیت کو ختم کردیا ہے، نفرت کی آگ ہر طرف لگی ہوئی ہے، کوئی محبت کا پانی ڈال کر بجھانے والا نہیں ہے، لیکن ایسے وقت میں بهی ابهی انسانیت باقی ہے، کشی نگر کا حادثہ اک بہت بڑا حادثہ ہے، آٹھ بچوں نے تو موقع حادثہ پر ہی دم توڑ دیا اور پانچ بچے گورکھپور میڈیکل کالج میں زیر علاج ہیں ان بچوں کی عیادت کے لئے حافظ شجاعت ٹرسٹ کی ٹیم پہنچی، ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ شمس الهدی قاسمی اور دیگر اراکین نے ان بچوں کو ہدیہ پیش کیا اور خون دینے کا بهی وعدہ کیا، جیسا کہ ان بچوں کو خون کی سخت ضرورت ہے اور بوقت رخصت انکے والدین اور سرپرستوں کو تسلی دیتے ہوئے صحتیابی کی دعاء کی.