ریان داؤد ابن حافظ عبدالمنان داؤد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہمارے معاشرے میں سب سے بے وقعت چیز وقت ہے اس کو جس طرح چاہا جیسے چاہا برباد کر دیا کوئی قدر ہی نہیں، دن ہفتے مہینے بے فائدہ اور بے مقصد کاموں میں گزر رہے ہیں، جس میں نہ تو دنیا کا کوئی فائدہ اور نہ ہی دین کا کوئی فائدہ، اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا کہ ہماری کتنی قیمتی متاع ضائع ہورہی ہے، آج ہمارے نوجوان وقت کو فضول کاموں اور لغو باتوں میں گزرانے کے عادی ہوگئے ہیں، اپنی تعلیم اور دیگر امور ضروریہ کو چھوڑ کر بازاروں، ہوٹلوں، اور سینماہالوں میں بیٹھ کر اپنا قیمتی وقت ضائع کرتے نظر آتے ہیں، انہیں اتنا بھی احساس نہیں ہوتا کہ ہمارا یہ قیمتی سرمایہ لایعنی کاموں میں صرف ہورہا ہے،
آج لوگوں نے اپنے آپ کو غفلت اور بے فکری میں مبتلا کر رکھا ہے، چوبیس گھنٹے کی غور و خوض میں انہیں آخرت کی فکر اور آخرت کا خیال بہت کم آتا ہے، غفلت میں بڑھتے چلے جارہے ہیں، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو، صحت کو بیماری سے پہلے، جوانی کو بڑھاپے سے پہلے، مالداری کو مفلسی سے پہلے، فرصت کو مشغولیت سے پہلے، اور اپنی زندگی کو موت سے پہلے.
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس کی روشنی میں ہمیں جائزہ لینا چاہیے کہ ہم اپنے اس قیمتی سرمائے کو کیسے ضائع کرتے ہیں، ہمارا کتنا وقت منشاء تخلیق کو پورا کرنے میں گزرتا ہے اور کتنے لمحات لہو و لعب کے نذر ہو جاتے ہیں، غیروں کو تو چھوڑیے آج کل ہمارے مسلم معاشرے میں مغربی تہذیب کی ایک ملعون وباء پھیلی ہوئی ہے کہ جب عمر کا ایک سال گزر جاتا ہے تو سال گرہ مناتے ہیں اسمیں بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ ہماری عمر کا ایک سال پورا ہوگیا، اپنے دوست احباب کو مدعو کرتے ہیں، کیک کاٹتے ہیں، اس کے پیچھے ہزاروں روپئے خرچ کر ڈالتے ہیں اور طرح طرح کے لغویات میں مبتلا ہوتے ہیں، یہ تو رنج و افسوس کا موقع ہے کہ ہماری عمر کا ایک سال لہو و لعب میں گزر گیا.
قرآن کریم فرماتا ہے جب بندہ اللہ کے دربار میں حاضر ہوگا تو باری تعالی سے عرض کرے گا اے اللہ مجھے دنیا میں دوبارہ بھیج دیجئے تاکہ ہم کچھ اعمال صالحہ کرلیں، اس وقت اللہ تبارک و تعالی کہے گا "اولم نعمركم ما يتذكر فيه من تذكر وجاءكم النذير" کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ تم چاہتے تو نیک عمل کر لیتے صرف یہی نہیں کی تم کو عمر دیکر چھوڑ دیا تھا بلکہ اس کے ساتھ ڈرانے والا اور دھمکانے والا بھی بھیجا تھا.
اللہ تعالی ہم سب کو اپنے اس عظیم سرمائے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین