اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: 2016

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 31 December 2016

اعظم گڈھ ایک مایہ ناز عالم دین سے محروم : مفتی اشفاق احمد اعظمی


® محمد انظر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) جامعہ فیض العلوم عید گاہ سرائے میر میں شیخ ثانی مولانا عبدالحق صاحب اعظمی کی وفات پر تعزیتی پروگران کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ کے مہتمم مفتی محمد اشفاق اعظمی نے کہا کہ "موت العالم موت العالم" ایک عالم کی موت پورے عالم کی موت ہوتی ہے اگر وہ عالم دین نے اپنی پاکیزگی اور صلاح وتقوی اور ایک عرصہ تک بخاری شریف کا درس دینے میں لگائی ہو وہ بھی ازہر ہند عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند میں ان خیالات کا اظہار آج صبح جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سرائے میر کی مسجد صحابہ میں منعقد تعزیتی اجلاس میں کہا اس تعزیتی اجلاس میں طلبہ اور اساتذہ نے حضرت شیخ کے لئے قرآن کریم کو پڑھ کر ایصال ثواب کیا اس کے بعد اساتذہ نے تعزیتی کلمات پیش کیا اور مدرسہ پوری طرح سے بند کردیا گیا مہتتم جامعہ نے کہا اس سے مسلمانوں خاص طور سے علماء کو شدید صد مہ ہوا ہے پورا جامعہ اس  غم میں شریک ہے اس تعزیتی اجلاس میں مولانا افضل اعظمی، مفتی اعظم قاسمی،مفتی محمد قاسم کے علاوہ مدرسے کے تمام اساتذہ اور طلبہ شریک تھے.

​نم آنکھوں سے شیخ ثانی ہوئے قاسمی قبرستان دیوبند میں سپرد خاک!


®محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) شیخ ثانی کی نماز جنازہ تقریباً 5:00 بجے دارالعلوم دیوبند میں ادا کی گئی نماز جنازہ دارالعلوم کے استاذ حدیث جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمیعۃ علماء ہند نے پڑھائی اور تدفین قاسمی قبرستان میں ہوئی.
مرحوم کے اہل خانہ کو اعظم گڑھ سے پہنچنے میں تاخیر کو دیکھ کر جنازہ کے وقت کو ان کے آنے تک موقوف کر دیا گیا جیسے ہی اہل خانہ دیوبند پہنچے ان کو زیارت کرانے کے بعد فوراً نماز جنازہ ادا کی گئی.
مہتم صاحب، اساتذہ، طلبہ اور ہزاروں شاگرد بہت زیادہ مغموم تھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آج دارالعلوم یتیم ہوگیا اور واقعی آج دارالعلوم ایک محدث جلیل، عالم ربانی، فقیہ کامل، سے محروم ہوگیا.
واضح رہے کہ مولانا کی پیدائش 1928 میں ہوئی اور وفات 30/ دسمبر 2016 کو اس طرح مولانا کی پوری عمر 88 سال ہو گئی تھی دارالعلوم وقف دیوبند اور دیگر مدارس میں ششماہی کی چھٹی کے سبب بہت سے اساتذہ اور طلباء جنازہ میں شریک ہونے سے محروم رہے تمام مدارس اسلامیہ اور شاگردوں سے درخواست ہے کہ وہ اللہ پاک سے دعاء کریں کہ اللہ انکے قبر کو نور سے بھردے اور انکے پسماندگان اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دارالعلوم دیوبند کو نعم البدل عطا فرمائے
آمین

آہ شیخ ثانی...


 ازقلم: حافظ کلام الدین سیتامڑھی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
بڑی مدت سے جاگے ہوئے کو نیند آئی
ہمارےکانوں پر یہ خبر صاعقہ بن کر گری کہ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ کے تلمیذ خاص،مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے قدیم ترین استاذ بلکہ استاذالاساتذہ ،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق صاحب اعظمی دار فانی سے عالم جاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔
                                🔷اناللہ وانا الیہ راجعون🔷
جو محبوب خدا کا ہے وہ محبوب خدا ہوگا حضرت والا کا بخاری شریف سے عشق دیدنی تھا متعدد اعذار اور امراض میں بھی آپ نے درس حدیث کودنیا کی ہر شئ پر ترجیح دی۔
عمر کے اخیر مراحل میں بھی وہیل چیر کے ذریعہ دورہ حدیث تشریف لاتے اور دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزارہا تشنگان علوم کو جام معرفت پلاتے۔
حضرت شیخ الحدیث اگرچہ اب ہمارے درمیان نہیں ہے ؛مگر"نضراللہ امرءا"کے مطابق حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے والہانہ عشق اور"ولد صالح یدعولہ "کے مصداق لاکھوں تلامذہ آپ کی مغفرت اور عنداللہ قبولیت کے لئے کافی ہے۔
چراغ لاکھ ہیں ؛لیکن کسی کے اٹھتے ہی
برائے نام بھی محفل میں روشنی نہ رہی

اللهم اغفرله وارحمه واسكنه في الجنة

انٹرنیشنل شاعر جناب عمران پرتاب گڑھی نے گمشدہ نجیب کی ماں سے کی ملاقات!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
پرتاب گڑھ(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) انٹرنیشنل شاعر جناب عمرن پرتاب گڑھی نے نجیب کی ماں سے ملاقات کر ان کے غم میں شریک ہوئے عمران پرتاب گڑھی نے کہا کہ  اس دکھ اور احساس کو بیان نہیں کیا جا سکتا، لفظ ختم ہو جاتے ہیں، آواز سہم جاتی ہے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں،
کچھ بولتے نہیں بن پڑتا، نہ جانے وہ  ماں اس درد کو کیسے شریک پا رہی ہے جس کا لائق جوان بیٹا دو ماہ سے زیادہ سے غائب ہے.
نیز عمران پرتاب گڑھی نے امت مسلمہ سے خصوصی دعاء کی درخواست کی اور کہا اس ماں کو دعاؤں کی سخت ضرورت ہے!
آپ مسلسل دعائیں کریں لیکن ضرورت یہ بھی ہے کے ہم اٹھ کھڑے ہوں بس اب اور نہیں، اپنے لئے اپنی نسلوں کے لئے امن پسند لوگ ایک ساتھ آئیں اور ایک ماں کی آواز کو بلند کریں!

Friday, 30 December 2016

افسوسناک خبر!



® محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 30/دسمبر 2016) نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ استاد محترم عبدالحق صاحب اعظمی شیخ ثانی دارالعلوم دیوبند کا آج انتقال ہو گیا.

                                      🔷اناللہ وانا الیہ راجعون🔷

مولانا مرحوم کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر 1:30 منٹ پر احاطہ مولسری دارالعلوم دیوبند میں ادا کی جائے گی.
امت مسلمہ سے دعاء کی درخواست ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور دارالعلوم دیوبند کو ان کا نعم البدل عطا کرے.
آمیــــــن

پردھان نے گھر سے بلوا کر طالب علموں میں تقسیم کیا سویٹر!


® ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/دسمبر 2016) سردی کے پیش نظر بیٹھولی اعظم گڑھ کے بنیادی اور جونیئر ہائی اسکول کے طالب علموں میں پردھان راجیش یادو کے تعاون سے بنیادی تعلیم افسر کی طرف سے  آج سویٹر تقسیم کیا گیا پردھان راجیش یادو نے بتایا کہ سردی کے نتیجے میں پرائمری اسکول کے کئی بچے انتہائی ہلکے گرم کپڑے پہن کر پڑھنے کیلئے آ رہے تھے کچھ تو سردی کی وجہ سے ان دنوں اسکول آنا بھی چھوڑ دیئے تھے اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے بات چیت کرکے سویٹر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اسی دوران آج جمعہ کے دن ہر بچے کو گھر سے اسکول بلوایا گیا اور بنیادی تعلیم افسر کے ہاتھوں 100 بچوں کو سویٹر دیا گیا اور انہیں اسکول آنے کے لئے حوصلہ افزائی کی گرام پردھان راجیش یادو نے کہا کہ جب کبھی بھی ان بچوں کو کوئی بھی ضروری تعاون چاہئے اس کے لئے میں ہمیشہ تیار رہوں گا.
 بتا دیں کہ مرکزی اور ریاستی حکومت  بچوں میں محض یونیفارم تقسیم کراتی ہے ایسے میں ان ضرورت مند بچوں میں سویٹر تقسیم ہونا انتہائی قابل ستائش کام ہے اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ پہلے بھی گرام پردھان راجیش یادو پانی انتظام کے لئے سمرسیبل وغیرہ کا انتظام کرا چکے ہیں آج یہ تقسیم بھی انتہائی قابل ستائش ہے سویٹر حاصل کرتے ہی بچوں کی خوشی دیکھنے کے قابل رہیں اس موقع پر اسکول کے کئی ٹیچر  سمیت گاؤں کے ہیرے یادو، راجیو وشوکرما، اشوک یادو، سنتوش یادو، ودھانچد یادو، وپن یادو، سنتوش یادو، بلبل وغیرہ موجود رہے.

Thursday, 29 December 2016

بین الاقوامی شاعر شاداب اعظمی 4 روزہ مہاراشٹر کے دورے پر...


® شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/دسمبر 2016) ہندوستان کے مشہور و معروف شاعر شاداب اعظمی چار روزہ مہاراشٹر کا دورہ کریں گے 31 دسمبر کو مہاراشٹر پہنچیں گے.  واضح رہے کہ شاداب اعظمی صاحب ممبئی میں ہونے والے آل انڈیا مشاعرہ میں شرکت کرینگے31 دسمبر کو گونڈوی میں ہونے والے آل انڈیا مشاعرہ میں اور وہیں سے 2 جنوری 2017 کو بھیونڈی پہنچ کر سیاسی و ادبی سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے اس کے بعد 3 جنوری کو نالہ سپارہ کے مشاعرے میں بھی شرکت کر کے موجودہ حالات پر اپنی شاعری کے زریعہ عوام کا درد بیان کرینگے اور 5 جنوری کو اپنے شہر اعظم گڑھ واپس ہو جائینگے شاداب اعظمی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے اعظم گڑھ اور خاص کر ان کے گاؤں نیاؤج میں لوگ خوشی محسوس کر رہے ہیں.

نیا سال اور ہماری ذمہ داریاں!


از قلم: مفتی محمد ثاقب قاسمی
جنرل سیکریٹری مجلس صدائے حق پنجاب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
نیا سال شروع ہونے کو ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کا مختلف طریقوں سے استقبال کیا جاتا ہے، ہر طرف دکانوں میں نیو ایئر کارڈس فروخت ہورہے ہیں، کیلنڈر دیواروں سے اتارے جارہے ہیں اور سن عیسوی کے ہندسے بدل جائیں گے، نیا سال شروع ہوجائے گا، نئے سال کا آغاز ہوتے ہی نیو ایئر نائٹ کی محفلیں جمتی ہیں اور لوگ ہیپی نیو ایئر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں،
در حقیقت نئے سال میں نیا پن کچھ بھی نہیں بلکہ سب کچھ ویسا ہی ہے،  دن،رات زمین،آسمان سورج اور چاند سب کچھ وہی ہے اور وقت کی کڑوی یادیں بھی اسی طرح ہمارے ساتھ ہیں.
یہ دیکھا جاتا ہے کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہمارے بہت سارے مسلم اور غیر مسلم بھائی بالخصوص نوجوان خوشیاں مناتے ہیں اور خوشیاں مناتے وقت وہ ناجائز اور نامناسب ایسے کام کرتے ہیں جنہیں ایک سلیم العقل انسان اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتا اور نہ ہی انسانی سماج کیلئے وہ کام کسی طرح مفید ہے بلکہ حد درجہ مضر ہے.
مثال کے طور پر 31 دسمبر اور 1 جنوری کے بیچ کی رات میں نئے عیسوی سال کے آغاز کی خوشی مناتے ہوئے بڑی مقدار میں پٹاخے بجائے جاتے ہیں اور آتش بازیاں کی جاتی ہیں کیک کاٹے جاتے ہیں رقص ہوتا ہے اس کام پر بے تحاشہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے گویا ہم اپنے خون پسینے کی کمائی کو نذر آتش کررہے ہیں،
بہت سارے نوجوان اس رات میں خوشیاں مناتے ہوئے شراب وکباب کا جم کر استعمال کرتے ہیں اور اس حرام کام اور ناجائز کام پر بھی بے جا پیسہ صرف کرتے ہیں.
میں نہیں سمجھتا کہ شراب نوشی کی کسی بھی مذہب میں کوئی بھی گنجائش ہوگی یہ انسانی عقل کو سلب کرکے آدمی کو بلکل ناکارہ بنادیتی ہے اور اس کے نشہ میں چور آدمی قتل وغارت گری، زنا کاری وبدکاری اور بہت ساری دوسری برائیوں کا بلا جھجھک ارتکاب کرتا ہے.
ایک سال کا مکمل ہونا اور دوسرے سال کا آغاز اس بات کا کھلا پیغام ہے کہ ہماری زندگی میں سے ایک سال کم ہوگیا ہے اور ہم اپنی زندگی کے اختتام کے مزید قریب ہوگئے ہیں.
لہذا ہماری فکر اور بڑھ جانی چاہیئے اور ہمیں بہت ہی زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگی اور اپنے وقت کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے کیا کمزوری ہے کونسی بری عادت وخصلت ہم میں پائی جاتی ہے اسکو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے،
نیز اچھی عادتیں، عمدہ اخلاق وکردار کا وصف اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے.

عروس البلاد ممبئی کی ادبی سر زمین گوونڈی میں نئے سال کی حسین شام شہنشاہ جذبات جناب *ابو عاصم اعظمی* کے نام عظیم الشان آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد!


® شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ممبئی(آئی این اے نیوز 29/دسمبر 2016) 31 دسمبر 2016 بروز سنیچر شام 6 بجے بمقام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میدان مانخور گھاٹ کوپر لنک روڈ پر ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کی تیاریاں زور و شور پر جاری ہے اس مشاعرے میں ہندوستان کے مشاہیر شعراء و شاعرات کی آمد متوقع ہے  مشاعرے میں جن شعراء و شاعرات نے اپنی منظور دی ہے اُن میں خصوصی طور پر محترم جوہر کانپوری، محترمہ شبینہ ادیب،شہزادہ کلیم پرتاپ گڑھی، آزاد پرتاپ گڑھی،وجئےتیواری؛ ڈاکٹر قاسم امام، عرفان شاہنوری،اسعد بستوی، شاداب اعظمی، عالم نظامی، انجم لکھنوی؛ عمران گونڈوی؛ ڈاکٹر مہیش دوبے؛ سکون جونپوری؛ رفعت جمال؛ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ان کے علاوہ دیگر شعراء کرام کی آمد بھی متوقع ہے. اس مشاعرے کی نظامت ہندوستان کے مشہور و معروف ناظمِ مشاعرہ محترم نظر بجنوری صاحب فرمائیں گے
آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے نظر بجنوری صاحب نے بتایا کہ جہاں اس مشاعرے کو لیکر عوام میں بھی بے پناہ دلچسپی پائی جارہی ہے وہیں ممبئی کے ادبی حلقوں میں میں بھی بہت جوش و خروش پایا جا رہا ایک اندازے کے مطابق اس تاریخی مشاعرے میں لگ بھگ پچاس ہزار سامعین کے آنے کی امید ہے اور مشاعرہ کمیٹی بھی سامعین کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں شب و روز مصروف ہے؛ اس مشاعرے میں شعراء کرام کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے تمام عہدیداران اور علماء اور دانشوانِ قوم بھی رونقِ اسٹیج ہونگے.
واضح رہے کہ  محترم ابو عاصم اعظمی صاحب کی ملک ہندوستان خصوصاً ممبئی میں سیاسی خدمات کے ساتھ ساتھ ادبی خدمات بھی بہت زیادہ ہیں ابو عاصم اعظمی صاحب سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان اور اردو دوست ہیں مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے آل انڈیا اور بین الاقوامی مشاعروں میں ان کا بے حد تعاون رہتا ہے نیز وہ جس مشاعرے میں شریک ہوتے اس میں شروع سے لیکر اخیر تک تمام سامعین اور شعراء کے ساتھ ہوتے ہیں اور داد و تحسین سے نوازتے ہیں؛ امید ہے کہ گوونڈی کا یہ مشاعرہ انشاءاللہ تاریخ رقم کرے گا.

Wednesday, 28 December 2016

اترپردیش الیکشن 2017 میں سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست کی جاری!












زمین و پوکھری پر ناجائز قبضہ ہٹانے کو لے کر کیا احتجاج!

® ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/دسمبر 2016) عظمت گڑھ بلاک کے مسونا گاؤں کے لوگوں نے منگل کو سگڑی تحصیل پر پرتی زمین و پوكھری سے قبضہ ہٹانے کو لے کر ایس ڈی ایم دفتر پر مظاہرہ کیا لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں کے دبنگوں نے پرتی زمین اور کھلیان سمیت پوكھری پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر لیا ہے یہی نہیں بلکہ آہستہ آہستہ زمین پر تعمیر کا کام بھی کرانا شروع کر دیا ہے اس سازش میں مقامی انتظامیہ کے لوگ بھی ملے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر غیر قانونی قبضہ اور تعمیراتی کام نہیں رکا تو مجبور ہو کر ہم اور احتجاج کر سکتے ہیں اس دوران لوگوں نے ایس ڈی ایم سگڑی روی رنجن کو میمورنڈم سونپا مظاہرہ کرنے والوں میں منی دیوی، سمیتا، منشی، پنیا، مہیشوری، سوموت، جانکی، مہیشوری، لالشا، آشا، درگاوتی، باجيا، منجو وغیرہ موجود تھیں.

Tuesday, 27 December 2016

مدرسہ ریاض العلوم گورینی جونپور کے استاد حدیث مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری کا انتقال!

® ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ گورینی/جونپور( آئی این اے نیوز 27دسمبر2016) مدرسہ ریاض العلوم گورینی کے استاد حدیث مولانا عبدالرشید صاحب مظاہری کا آج شام تقریباً 4:30 بجے انتقال ہوگیا (اناللہ وانا الیہ راجعون) مولانا چند ماہ سے بیمار چل رہے تھے اور علاج کے لئے پچھلے ہفتے ممبئی گئے تھے بالآخر آج شام تقریبا ً4:30 بجے اسماعلیہ ہاسپٹل میں آخری سانس لی. مولانا کا آبائی وطن ناؤن خرد سنت کبیر نگر تھا آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران مولانا عبدالرحمٰن قاسمی چوکیہ گرینی نے بتایا کہ مولانا مظاہرالعلوم سہارنپور کے شیخ محمد یونس صاحب کے درسی ساتھیوں میں سےتھے مولانا کئی سالوں تک ریاض العلوم چوکیہ گورینی کے استاد رہے بعد میں یہاں سے مکہ المکرمہ کے سوالتیہ میں 35 سال تک استاد رہے پھر دوبارہ ریاض العلوم گورینی کے استاد ہوئے مولانا تقریباً ریاض العلوم میں بیس سال تک استاد حدیث کی خدمت انجام دیتے رہے کل 10:00 بجے صبح ممبئی کے مرین لائن میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی دعا کریں اللہ تعالیٰ مولانا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

سابق پردھان کو ماری گولی، ایف آئی آر درج!

® سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــ مینہ نگر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/دسمبر 2016) مینہ نگر تھانہ علاقے کے گنجور گاؤں میں آج صبح کھیت میں کام کرا رہے سابق پردھان کے گاڑی ڈرائیور سے تنازعہ کے بعد معاملہ اتنا بڑھ گیا کی جہاں تنازعہ کرنے والوں کی کار کو مشتعل لوگوں نے نقصان پہنچا دی، کیس میں پولیس بھی آئی اور اس کے جانے کے بعد تو سابق پردھان کو گولی ہی مار دی گئی. معلومات کے مطابق سابق پردھان شیو پرکاش منا (45) بیٹے شیو مورت اپنے کھیت کی سینچائی کرا رہے تھے اسی دوران کار سے تین افراد آئے اور سابق پردھان کے ڈرائیور سے مارپیٹ کرنے لگے. ڈرائیور کے شور مچانے پر حملہ آور فرار ہو گئے تو مشتعل لوگوں نے گاڑی کو توڑ دیا. بتایا جا رہا ہے کہ دو گھنٹے بعد دوپہر میں قریب 12:30 بجے مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور خراب گاڑی کو لے کر چلی گئی اتنا سب ہونے کے بعد حملہ آور گاؤں میں ہی چھپے رہے اور شام کو موقع پاکر حملہ آوروں نے سابق پردھان کو گولی مار دی جو کہ پردھان کے پاؤں میں لگی. اس معاملے میں سابق پردھان نے نصف درجن لوگوں کے خلاف نامزد تحریر دی ہے. پولیس دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے.

790 پیکٹ اور 20 لیٹر مخلوط شراب کے ساتھ آٹو اور موٹر سائیکل سمیت تین شراب مافیاؤں کو کیا گرفتار!

® جاوید حسن انصاری ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/دسمبر 2016) مبارکپور تھانہ پولیس کو آج منگل کے دن اس وقت بھاری کامیابی ملی جب ایک مخبر نے پولیس کو اطلاع دیا کہ هريا چٹی ریلوے کراسنگ سٹھياؤں میں کچھ شراب مافیا ایک آٹو اور موٹر سائیکل سے زہریلی شراب سپلائی کرنے جارهے ہے اس کی اطلاع ملتے ہی بغیر وقت ضائع کئے مبارکپور تھانہ ذیلی انچارج ندیم احمد فریدی اور ذیلی انسپکٹر هریندر سنگھ پورے ٹیم کے ساتھ پولیس جا پہنچے اور پولیس موقع واردات پر پہنچ کر گھیرا بندی کر دی پولیس کو دیکھتے ہی شراب مافیا بھاگنے لگے جس کو پولیس نے دوڑا کر تین افراد کو پکڑنے میں کامیابی ملی تو وہیں پولیس کو دیكھ کر شراب کاروباری چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے پولیس کے تلاشی کے دوران 790 پیکیٹ اور 20 لیٹر تک مخلوط شراب کے ساتھ آٹو اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی ملی پولیس کے پوچھ تاچھ کے دوران ملزم اپنا نام روندر راج بھر بیٹے كلپو راج بھر گاؤں كرپيا تھانہ جہاناگنج، سبھاش یادو بیٹے پربھو یادو گرام آہو پٹی تھانہ کوتوالی اعظم گڑھ، دودھ ناتھ راج بھر بیٹے بھولا ناتھ راج بھر گرام كرپيا تھانہ جہاناگنج بتایا اور کہاکہ یہ کاروبار ہم لوگ زیادہ دنوں سے کر رہیں ہے اور ساتھ خاص خاص مقامات پر شراب سپلائی کرتے ہیں پولیس کے پوچھ تاچھ کے دوران ملزمان نے بتایا کہ سفید پوش مافیاؤں سے لے کر سیاستدان تک ملوث ہیں وہ فرار ملزمان کا نام بھی مندرجہ بالا ملزمان کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ شراب کے کاروبار میں ہیں وہ پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے ببلو یادو بیٹے پوارو، كلپو یادو بیٹے پوارو، سریندر یادو بیٹے مولچند یادو بیٹے پوارو گرام كیرما تھانہ مبارکپور، رمیش راج بھر بیٹے مدھر راج بھر گرام كادی پور تھانہ مبارکپور بتایا جاتا ہے وہیں پولیس کے اس کارروائی سے شراب مافیاؤں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں اور وہیں پولیس شراب کاروباریوں پر نکیل کسنے کے لئے کسی بھی طرح کے معاہدے کے موڈ میں نہیں ہے. معلومات کے مطابق مبارکپور تھانہ انچارج انسپکٹر سنتلال یادو اور ٹیم کے انچارج ذیلی ایس ایچ او ندیم احمد فریدی نے بتایا کہ انتخابات سے پہلے بڑی مافیا اور چھوٹے كاروباریوں كو کسی بھی قسم کی غیر قانونی کاموں کو کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور یہ مہم کپتان كنتل کشور کی حکم پر مہم جاری ہے اور آگے بھی جاری رہے گی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ آٹو ڈرائیور رمیش اپنی گاڑی میں بیٹھا کر اپنی بیوی اور بچوں کو فی دن لے کر گھومتا تھا تاکہ لوگوں کو پتہ لگے کہ سواری اٹھا رہا ہے پکڑے جانے کے بعد انہوں نے خود کہا کہ یہ دھندہ کافی دنوں سے کر رہا تھا پولیس کی اس ٹیم میں مبارکپور تھانہ کے نائب تھانہ انچارج ندیم احمد فریدی، ذیلی انسپکٹر هریندر سنگھ، رمیش سنگھ سٹھياؤں وغیرہ پولیس ٹیم کو ملی کامیابی.

Monday, 26 December 2016

محمد سمیع کی وائف پر چرچا یا اسلام پر بے جا اعتراض کی کوشش: آفتاب اظہر صدیقی

معروف کرکٹر محمد سمیع نے اپنی وائف کے ساتھ کھینچی گئی چند تصاویر جب فیسبک پر اپلوڈ کیں تو چند غیر معروف افراد نے ان کی اہلیہ کے ادھ کچے لباس پر نصیحتی کمینٹس کردی بس اسی کو مدعا بنا کر مودی بھکت میڈیا نے بات کا بتنگڑ اور رائی کا پہاڑ بنا دیا، اس پر ڈبیٹس کرائی گئیں، اسلامی اصول و قانونِ الٰہی سے یکسر ناواقف نیوز اینکرز نے اسلام سمجھانا شروع کردیا، چند دین فروش مسلمان بھی ان کے منھ میں منھ دے کر ان ہی کی ہانکنے لگے، میں نے "نیوز انڈیا"چینل پر ایک مودی بھکت نیوز اینکر سمیت اوستھا کو سنا تو بہت حیرانی ہوئی کہ آزادی، حقوق اور مساوات و انصاف کے نام پر کس طرح سے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چند لبرل قسم کے مسلمانوں کو ڈبیٹ میں لایا جاتا ہے پھر ان سے محمد سمیع کی وائف کی بے پردگی کے تعلق سے رائے لی جاتی ہے اور چند صحیح الفکر دانشوران کو ان سے بھڑا دیا جاتا ہے کہ لو تم آپس میں ہی لڑ کر اپنے مذہب کا فیصلہ کرو تاکہ عوام کو زیادہ موقع ملے اسلام پر انگلی اٹھانے کا. اس مودی بھکت میڈیا کا اصلی چہرا کچھ اور ہے یہ پس پردہ اسلام مخالف پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے. میڈیا بتانا چاہتا ہے کہ اسلام نے عورت کو آزادی نہیں دی، اسلام نے صنف نازک کے حقوق سلب کیے ہیں، وہ دکھانا چاہتا ہے کہ اسلام کے اصول پر کوئی عورت راضی ہوکر نہیں چلنا چاہتی لیکن حقیقت اس کے بالکل برخلاف ہے، چند نام نہاد عیاشی پسند عورتوں کے کہہ دینے سے نہ تو اسلامی اصول سخت قرار دیے جا سکتے ہیں اور نہ شرعی لباس کو عورت کے لیے مجبوری کہا جاسکتا، بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اسلامی اصول کے دامن میں عورت کی نجات ہے، حجاب عورت کی حفاظت کا سامان ہے، پردہ عورت کی زینت ہے اور گھریلو زندگی عورت کے لیے شاہانہ زندگی ہے. یہ صحیح ہے کہ اسلام میں کوئی زور زبردستی نہیں، کوئی شرعی زندگی گزارے تو اپنی آخرت سنوارے، کوئی مسلمان ہوکر شریعت کا پابند نہ ہو تو اپنی آخرت خراب کرے، کوئی کسی کو شریعت کے مطابق چلنے پر مجبور نہیں کرسکتا؛ لیکن مسلمان ہونے کے ناطے نصیحت تو کرسکتا ہے، ہاں! ہو سکتا ہے کہ ان کمینٹس کرنے والے فیس بک یوزر کا ناصحانہ انداز غلط ہو؛ لیکن یہ اتنی بڑی بات تو نہ تھی کہ اس پر باضابطہ تکرار شروع کردی جائے اور ٹی وی چینلوں پر ڈبیٹ کی جائے، سوچنے اور غور کرنے کا مقام ہے کہ آخر یہ مودی بھکت میڈیا کیا چاہتا ہے؟

ٹھنڈک سے کریں احتیاط،ٹھنڈک میں سر اور دل و دماغ کے ہوتے ہیں زیادہ مریض!

پریس ریلیز ـــــــــــــــــــ ٹھنڈ شروع ہوتے ہی ان دنوں دل دماغ کے مریض دونوں ہی خطرے میں ہیں ماہرین نے باخبر کیا ہے کہ اس سے بچنے کے لئے ٹھنڈ سے بچ کر رہیں اسی کے ساتھ ساتھ بزرگ اور جن لوگوں کوچوٹ لگ چکی ہے اب وہ بھی درد سے پریشان ہونے لگے ہیں، کہرے اورسردی میں گھر سے نکلتے وقت اب احتیاط کی سخت ضرورت ہے اس وقت ضلع کے مشہور ڈاکٹروں کے یہاں دل کے مریض پہنچنے شروع ہوگئے ہیں درجہ حرارت کے تیزی سے گرنے کے ساتھ ہی دل کا دورہ پڑنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس دوران اضافی احتیاط کی ضرورت پڑتی ہے اس سلسلہ میں نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیر نگری نے کہا کہ موسم سرما کے دوران درجہ حرارت گرتے رہتے ہیں جیسے جیسے خون کے گاڑھے پن میں اضافہ ہوتا ہے اور بہاو کم ہونے کی وجہ سے دل کادورہ پڑنے اور دل سے متعلق بیماریوں کے معاملے بڑھنے لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ دل کادورہ پڑنے کی وجوہات محدود معلومات اور موسم سرماکے دوران احتیاط کو نظر انداز کرناباعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ دل سے متاثر مریضوں کو موسم سرما میں خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے.

مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں ششماہی امتحان کا ہوا اعلان، طلباء امتحان کی تیاری میں مصروف!

® ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ مالیر کوٹلہ/پنجاب (آئی این اے نیوز 26/دسمبر 2016) مدرسہ عربیہ حفظ القرآن جمالپورہ، مالیر کوٹلہ پنجاب کا ایک قدیم اور سب سے بڑا ادارہ ہے 54 سال سے تعلیم وتربیت کے اپنے پاکیزہ سفر کو طے کرتا چلا آرہا ہے جس نے ہندوستان کو خاص کر سر زمینِ پنجاب کو بہت سارے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور معلمینِ مدارس فراہم کئے ہیں جہاں حفظ وناظرہ کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ذی استعداد اساتذہ کی نگرانی میں عربی ہفتم تک کی تعلیم ہوتی ہے. واضح رہے کہ مدرسہ میں 300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے قیام وطعام کا انتظام من جانب مدرسہ ہے. ناظمِ دارالاقامہ مفتی محمد ثاقب قاسمی صاحب آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ناظمِ امتحان و استاذ الاساتذہ مولانا عنایت اللہ قاسمی صاحب ششماہی امتحان کے پرچے بنانے میں مصروف ہیں جبکہ مجلسِ تعلیمی کے خاص ممبر مفتی دلشاد احمد قاسمی صاحب، ناظمِ مطبخ مفتی محمد ساجد قاسمی صاحب مدرسہ کے بڑے ہال میں امتحان کی تیاری میں مصروف طلباء کی نگرانی فرمارہے ہیں طلباء بڑے جوش وخروش کے ساتھ امتحان کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں آئندہ سنیچر سے طلباء کے امتحان شروع ہورہے ہیں سب سے پہلا پرچہ انگلش وحساب کا ہوگا پھر چار دن تک فارسی وعربی درجات کا تحریری امتحان ہوگا اسکے بعد جمعرات کے دن دارالعلوم دیوبند کے ناظمِ تعلیمات مفتی محمد یوسف تاؤلوی صاحب سب طلباء کا تقریری امتحان لیں گے پھر اسکے بعد انشاء اللہ تین دن کی مدرسہ میں چھٹی رہے گی.

نیل گائے کو گولی مارنے میں نشانہ چوکا، طالبہ کو لگی گولی!

® سلمان اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ پھول پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/دسمبر 2016) پھول پور کوتوالی علاقے کے نياؤج گاؤں میں اتوار کی دوپہر میں نیل کو مارنے کے لئے کچھ لوگ بندوق سے نشانہ لگا رہے تھے کہ تبھی نشانہ چوک گیا اور گولی ایک 14 سالہ طالبہ کو جا لگی گولی لگنے سے وہ زخمی ہو گئی اور لواحقین آناً فاناً اس کو علاج کے لئے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ضلع ہسپتال کے لئے ریفر کر دیا اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے پھول پور کوتوال اجیت نے ایمبولینس سے طالبہ کو ضلع ہسپتال بھیجوايا اور كاروائی میں لگ گئے اطلاع کے مطابق پھول پور کوتوالی علاقے کے نياؤج گاؤں میں کچھ لوگ نیل گائے کو مارنے کے لئے بندوق سے نشانہ لگا رہے تھے اس دوران نشانہ چوک گیا اور گولی کرشمہ (14) بیٹی سےوانند سونکر کو لگ گئی طالبہ کو زخمی دیکھ لواحقین حیران ہو گئے اور آناً فاناً اس کے علاج کے لئے مقامی ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کر دیا. وہی پھول پور کوتوال اجیت سنگھ نے بتایا کہ گولی طالبہ کو چھو کر نکل گئی معمولی طور پر زخمی ہوئی ہے اور ابھی کوئی تحریر نہیں ملی ہے.

Sunday, 25 December 2016

مہامنتری محمد بلال اعظمی جیت کے بعد پہنچے گاؤں، پردھان سمیت گاؤں کے لوگوں نے کیا زوردار استقبال!

® سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــ گمبھیرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/دسمبر 2016) گمبھیرپور تھانہ علاقہ کے دیال پور کے رہنے والے محمد بلال اعظمی گزشتہ 18 دسمبر کو شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ میں مہامنتری کے عہدہ پر منتخب ہونے کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج اپنے گاؤں پہنچے جہاں صبح سے ہی گاؤں کے پردھان متھلیش سمیت گاؤں کے درجنوں لوگ پھولوں کا ہار لیکر انتظار میں تھے جیسے ہی محمد بلال اعظمی (مہامنتری شبلی کالج) اپنے کارواں کے ساتھ گاؤں پہنچے لوگوں نے " شبلی کا لال محمد بلال" نعروں سے اور پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا، قمر کمال، آفتاب احمد، روش، معراج، اظہر، حسان وغیرہ محمد بلال اعظمی کے ساتھ وہاں گھنٹوں تک موجود رہے. واضح رہے کہ محمد بلال اعظمی ولد انور احمد گمبھیر پور تھانہ کے تحت موضع دیال پور کے رہائشی ہیں. استقبال کرنے والوں میں گاؤں کے پردھان متھلیش، تابش بھائی سمیت گاؤں کے بہت سے لوگ شامل رہے.

مودی سرکار اور ہندوستان کی خستہ حالی!

ازقلم:عزیزالرحمٰن حنفی امبیڈکر نگر ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حکومت ہند کا رویہ اور ہندوستان کی خستہ حالی سے کون نا آشنا ہوگا آج ہندوستان کی جو حالت ہے ہم سب اس سے بخوبی واقف ہیں مودی سرکار کے اس بے وقوفانہ فیصلے نے پورے ہندوستان کو غموں کا سہرا پہنا کر رکھ دیا پچاس دن پورے ہونے والے ہیں کیا ہندوستان اپنی سابقہ حالت پر لوٹ رہا ہے یہی وعدہ کیا گیا تھا نہ کہ پچاس دن دو ہم ہندوستان کو عروج تک پہنچائیں گے کیا ہندوستان عروج پر پہونچ رہا ہے یا تنزلی کی راہ اختیار کر رہا ہے جس پر آپ کو شکنجہ کسنا تھا اسی پر آپ کا ہاتھ ہے اور آپ ہندوستان کی عوام کو اچھے دن دکھا رہے ہیں. *جناب مودی جی!* کیا وجے مالیہ کو بھگانے میں آپ کا ہاتھ نہیں تھا جس نے 60 کروڑ تقریبا آر بی آئی سے لون لے رکھا تھا اس کو بھگانے میں آپ کا ہاتھ نہیں اس بات سے آپ انکار نہیں کر سکتے کیونکہ ایئرپوٹ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے بڑے سے بڑے مجرم کو پکڑا جا سکتا ہے لیکن آپ نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے آپ کی حکومت نے اس کو ملک سے بھگانے میں پورا سپورٹ دیا اور آپ غریب عوام کی آنکھ میں دھول جھونک رہے ہیں آپ کے اس بے وقوفانہ فیصلے نے کتنے گھروں کو اجاڑ کر رکھ دیا کتنوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور آپ کی نگاہ میں یہ فیصلہ بالکل اٹل تھا انصاف کا تقاضہ یہ تھا کہ آپ اس فیصلے کو راز رکھتے لیکن آپ نے اپنے ما تحتوں کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اس بات سے بھی آپ منھ نہیں موڑ سکتے کیونکہ 6/نومبر کو ایک بی جے پی نیتا نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر دوہزار کی نوٹ کی گڈی اپ لوڈ کر دی تھی جبکہ ہندوستان کی عوام کو اس کا رنگ بھی نہیں پتہ تھا کہ کیسا ہوگا اور آپ نے آٹھ نومبر 8:40 منٹ پر پریس میڈیا سے مخاطب ہوئے اور نوٹ بندی کا علان کر دیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ایک راز تھا جو کسی کو نہیں پتہ تھا تو کیسے اس نے 2000 کی نوٹ ٹیوٹر پر ڈالی کیا آپ نے اسکی وجہ سے ہندوستان کی عوام کے ساتھ دغا بازی اور دھوکے بازی نہیں کی آپ نے نوٹ بند کرنے کی علت یہ نکالی کی ہندوستان کی اکثر بڑی کرنسی نقلی ہیں جو پاکستان سے آرہی ہیں میں آپ سے اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اصل بنیاد کو پکڑیں کیونکہ ہندوستان کی کرنسی کے کاغذات اور سیاہی اسی جگہ سے منگائی جاتی ہیں جہاں سے پاک کی کرنسی کے کاغذات اور سیاہی آتی ہے لامحالہ پاک اسی جگہ سے سیاہی لیکر نقلی کرنسی بنائیگا اور ہندوستان سپلائی کریگا آپ وہاں سے سیاہی لینا بند کردیں پھر دیکھتے ہیں کہ کیسے پاک نقلی کرنسی ہندوستان میں پہنچاتا ہے آپ دوسری جگہ سے کاغذات اور سیاہی لیں یہ آپ سے ہوتا نہیں اور ہندوستان کو اچھے دن کے خواب دکھا رہے ہیں آپ کے اس فیصلے سے تو غریب عوام پریشان ہے نیتاؤں اور منتریوں پر تو اس کا کوئی اثر پڑیگا ہی نہیں کیونکہ ان پر تو آپ کا ہاتھ ہے پوری عوام کو تو آپ نے بے وقوف بنا کر رکھ دیا ہندوستان کو جمہوری حکومت کہتے ہیں آپ شاہی حکومت سے بھی بدتر کر رکھا ہے ہندوستان کو آخری بات میں آپ کے اس فیصلے سے انکار نہیں کرتا لیکن اتنا ضرور کہونگا کہ آپ نے یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا ہے اس کے پیچھے کیا مقصد ہے یہ تو آپ اور بھگوان ہی جانتے ہیں .

کوچنگ سینٹر چلانے والے استاد پر نویں کلاس کی طالبہ نے لگایا بدسلوکی کا الزام، والد نے دی تحریر !

® ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــ پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/ دسمبر 2016) پھول پور قصبہ رہائشی ایک شخص نے اپنی 14 سالہ بیٹی نویں کلاس کی طالبہ کو ہوم ورک مکمل کرانے کے بہانے کوچنگ انسٹی ٹیوٹ میں روک کر آبروریزی کا الزام لگایا ہے اس کا الزام ہے کہ 22 دسمبر کی شام کو اس کی بیٹی کوچنگ پڑھنے گئی تھی کوچنگ کے بعد گھر لوٹ رہی تھی تبھی ہوم ورک کا جھانسہ دے کر اسے اس کے استاد شیلیش اپادھیائے رہائشی ادینا تھانہ اهرولا کوچنگ سینٹر چلانے والے شیو پرساد اور دويانگ نے روک لیا کمرے میں لے جا کر آبروریزی کیا ادھر مبتلا باپ دیر ہونے پر پریشان ہو کر کوچنگ کی طرف جا رہا تھا تو بیٹی نے سارا واقعہ بتایا والد نے ایک دن تک بے عزتی کے خوف سے پولیس سے شکایت نہیں کر پایا تھا پھر ہفتہ کو تھانے میں تحریر دی.

Saturday, 24 December 2016

دیوبند میں بشارالاسد کے خلاف طلبہ مدارس اسلامیہ کا مظاہرہ!

® محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2016) شام کے شہر حلب میں بشار الاسد حکومت، روس اور ایران کی فوج کے ذریعہ کئے جارہے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف دیوبند میں زوردار احتجاج کیا گیا اس دوران مدارس کے طلبہ سمیت شہر کے لوگوں نے ملک شام کے صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ان کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے روس، ایران اور ملک شام سے انسانیت کی بنیاد پر سبھی طرح کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد مجلس اتحاد ملت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور انٹرنیشنل ہیومنٹی کے مشترکہ جلوس میں دارالعلوم چوک پر جمع ہوئے مدرسوں کے طالب علموں اور شہر کے لوگوں نے جلوس کی شکل میں مسجد رشید کے سامنے پہنچ کر بشار الاسد، روسی صدر پتن اور ایران مردہ باد کے نعرے لگائے اور سیریائی صدر بشار الاسد کا پتلہ نذر آتش کیا اس دوران القرآن فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ کے الیپو میں ہورہا خون خرابا انسانیت کا قتل ہے انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملہ پر تمام ملکوں کی خاموشی یہ بتاتی ہے کہ ان کی نظر میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے اور یہ دہشت گردی اور درندگی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے یوپی رابطہ کمیٹی کے صدر مولانا ڈاکٹر عبید اقبال عاصم علی گڑھی نے سیریا میں ہورہی ظلم وبربریت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیپو کے بچوں، خواتین اور معصوم انسانوں کے قتل عام میں دنیا کی بڑی طاقتوں کا ہاتھ ہے روس ایران اور سیریا کی فوج نے دہشت گردی کے نام پر معصوم بچوں اور خواتین پر خطرناک بم باری کی ہے جس سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اقوام متحدہ کی خاموشی پر انہوں نے کہا کہ اس قتل عام میں اقوام متحدہ بھی برابر کی ذمہ دار ہے مجلس اتحاد ملت کے جنرل سکریٹری اطہر عثمانی نے کہا کہ الیپو میں مسلمانوں کا نہیں انسانیت کا جنازہ نکالا گیا ہے فوجوں نے معصوم بے گناہ لوگوں پر درندگی کرکے یہ بتلایا ہے کہ سیریا میں دہشت گردی کے نام پر کوئی دوسرا ہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جس میں صرف بے گناہوں کا ہی خون بہہ رہا ہے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے کنوینر مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ الیپو کو پوری طرح سے نیست ونابود کردیا گیا ہے خطرناک ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں معصوم لوگوں کو اپنی جانیں گوانی پڑی ہیں لاکھوں لوگ معذور ہوگئے ہیں اور قریب تیس لاکھ سے زائد سیریا کی عوام اپنا وطن چھوڑ کر ترکی اور دیگر ملکوں میں چلی گئی ہے انہوں نے صدر جمہوریہ سے روس اور سیریا کے سفارت کاروں کو ملک سے واپس بھیجنے اور شام اور روس وایران سے انسانیت کی بنیاد پر ہر طرح کے تعلق ختم کرے کا مطالبہ کیا ہے آخر میں دار العلوم کے استاذ مفتی شوکت بستوی نے ظلم کا شکار ہوئے بے گناہ لوگوں کے لئے دعا کرائی اور مرنے والے لوگوں کے لئے فاتحہ پڑھی اس دوران محمد سلیم، شاہنواز صدیقی، سفیان کاظمی، جنید کاظمی، اسد اللہ غالب، یاسر طیب، افضال قریشی، آئی این اے نیوز نمائندہ محمد عاصم اعظمی، سشیل جیسوال، رشب، تیاگی کے علاوہ کافی تعداد میں عوام اور مدارس کے طلبہ موجود رہے۔

نوٹ بندی کو لیکر بلرياگنج بینک پر ہنگامہ، عوام اور پولیس کے درمیان گھنٹوں بحث!

® ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــ بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/ دسمبر 2016) اعظم گڑھ ضلع کے بلرياگنج بازار میں واقع یونین بینک کے برانچ سے پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے علاقائی عوام میں غم و غصہ جھگڑا زوروں پر ہے کل صبح 5 بجے سے ہی علاقائی عوام پیسہ نکالنے کے لئے یونین بینک پر جمع ہونے لگی دن میں 10 بجتے بجتے کافی بھیڑ ہو گئی جیسے ہی بینک کھلا عوام بینک منيجر سے زیادہ روپے کا مطالبہ کرنے لگے لیکن بینک منيجر کا جواب تھا کے ہم 2000 روپے سے زیادہ کسی کو نہیں دے پائیں گے کیونکہ ہمیں ہر گاہکوں کو پیسہ دینا ہے اس پر عوام نے کہا کہ ہر بینکوں میں 10،000 مل رہے ہیں آپ کیوں نہیں دیں گے اسی دران بینک میں ملازم راہل نے کہہ دیا کی جس کو 2000 لینا ہے وہ لے نہیں تو جائے جس سے بینک میں موجود خواتین اور مرد ہنگامہ کرنے لگے. نوٹس پاکر موقع پر پہنچی پولیس بینک میں ہنگامہ کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر بینک سے باہر نکال دیا جس سے عورتوں نے بینک کے سامنے ہی بیٹھ کر اعظم گڑھ روناپار راستے کو جام کر دیا احتجاج کر رہے MIM کے ضلع صدر عادل قریشی نے کہا کہ ایک تو بینک ملازم عوام کو پیسہ نہیں دے رہی ہے دوسری طرف عوام سے بدسلوکی کرتے ہیں تیسری طرف کمیشن لیکر دولت مندوں اور بڑے لوگو کے گھر پیسہ لے کر پهنچاتے ہیں کیونکہ ان لائنوں میں کبھی بڑے لوگوں کو کھڑا ہوتے نہیں دیکھا گیا آخر ان کے پاس نیا نوٹ کہا سے جاتا ہے موقع پر موجود بلرياگنج پولیس نے جام کرنے والوں کو سمجھا بجھا کر جام ختم کروایا یہ جام 10 بجے سے لے کر 12 بجے تک لگا رہا.

پولیس نے پکڑا 102 ٹن غیر قانونی چربی، دو آدمی کو بھیجا جیل !

® عاطف اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2016) جين پورکوتوالی کے ایس آئی شری کرشنا پرجاپتی ہمراہیوں کے ساتھ جين پور کوتوالی علاقے کے بیرما تراہے کے پاس چیکنگ کر رہے تھے اسی دوران قریب 4:30 بجے پک اپ میں لدا 102 ٹن چربی کے ساتھ دو لوگ كرمینی سے مبارکپور لے کر جا رہے تھے پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا دیا وہیں 315 بور کٹا اور دو کارتوس برآمد ہوا چربی کے نمونے کو ڈاکٹر کے پاس ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا پولیس کی اس کارروائی سے ہلچل مچی ہوا ہے پکڑے گئے ملزم محمد ایاز کے بیٹے محمد ویس رہائشی كرمینی تھانہ بلرياگنج دوسرا دلشاد احمد بیٹا مختار احمد رہائشی پورہ رانی تھانہ مبارکپور کو پکڑ کر جیل بھیج دیا جو كرمینی سے چربی لاد کر مبارکپور قصبہ کے رہائشی امتیاز احمد کے بیٹے عبد الحق پورہ رانی کے پاس لے جا رہے تھے پکڑے گئے ملزم محمد ایاز کے پاس سے ایک 315 بور کٹا اور دو کارتوس برآمد ہوا ہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جمعہ کو جیل بھیج دیا اور پشو آفیسر انجانشهيد ڈاکٹر ونود یادو نے چربی کا سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا پولیس کی اس کارروائی سے ہلچل مچی ہوئی ہے، پولیس اس کو بڑی کامیابی مان رہی ہے. وہیں پر پکڑے گئے ملزمان نے بتایا ہم لوگ مبارکپور کے قصبہ رانی پورہ رہائشی امتیاز احمد کے بیٹے عبدالحق کے یہاں چربی پہنچانے کا کام کرتے ہیں.

Friday, 23 December 2016

نوٹ بندی پر ہندوستانی نیتاؤں کے بدلتے بیان!

ازقلم: محمد عاطف نوادہ پھولپور اعظم گڑھ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہندوستان میں نوٹوں کے ساتھ ساتھ نیتاؤں کے رنگ بهی بدل رہےہیں نوٹ بندی پر نیتاؤں کے بیانات تیزی سے بدل رہےہیں اور وہ صبح کو کچھ کہتے ہیں تو شام کو کچھ اور بیان دے دیتے ہیں اپوزیشن پارٹیاں اس ایشو پر بٹی نظر آرہی ہیں کسی کا ماننا ہے کہ نوٹ بندی پوری طرح غلط ہے تو کسی کو لگتاہے کہ یہ ٹهیک ہے مگر بغیر تیاری کے نافذ کئے جانے کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے کانگریس نے ابتداء میں اس کی پوری طرح مخالفت کی مگر جلدہی راہل گاندھی نے کہنا شروع کردیا کہ بغیر تیاری کے نوٹ بندی کی گئ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی راجیہ سبھا کی گئ تقریر بھی اسی سمت اشارہ ہے اسی طرح بہار میں لالو پرساد کبھی نوٹ بندی کی تعریف کر رہےہیں تو کبھی اس کی مخالفت کر رہےہیں اسی طرح اور بھی لوگوں نے پہلے تعریف کی پھر مخالفت کی یوپی میں اکھلیش اور ملائم مخالفت تو کر رہےہیں مگر صرف بیان کی حد تک جب کہ مایاوتی کھل کر سامنے آرہی ہیں گویا اس معاملے میں اپوزیشن میں زبردست اختلاف رائے ہے.

جلتا ہوا حلب، اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کا شرمناک رویہ!

از قلم: مفتی محمد ثاقب قاسمی جنرل سیکریٹری مجلس صدائے حق پنجاب ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ آج کل ملکِ شام کا ظالم وجابر حکمراں بشار الاسد اپنے ظلم وستم کی انتہا کرتے ہوئے حلب میں باغیوں کو کچلنے کے نام پر جس طرح بے قصور اور معصوم بچوں، عورتوں، ضعیفوں اور مردوں کو بے رحمانہ طریقے سے مہلک کیمیکل گیسوں کا استعمال اور بموں کی بارش کرکے موت کے گھاٹ اتار رہا ہے وہاں کے مسلمانوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے ان کے خون کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے وہاں کے حالات دردناک اور تکلیف دہ ہیں اہل سنت والجماعت کو تہس نہس کیا جارہا ہے پونے دو کروڑ کی آبادی والے اس ملک کی بہت بڑی آبادی ظالم حکومت کے ہاتھوں قتل کی جاچکی ہے جبکہ لاکھوں لوگ ہجرت کرچکے ہیں ادھر اُدھر بھٹک رہے ہیں درختوں کے پتے اور کتے بلی کھانے پر مجبور ہیں جو ایک عظیم اور درد ناک المیہ ہے مورخ جب تاریخ لکھے گا تو اس میں یہ ضرور لکھے گا کہ ملک شام کی عوام پر بشار الاسد نے وہ ظلم ڈھایا ہے جو آج تک کسی کافر نے بھی مسلمانوں پر نہیں ڈھایا ہے، اس سے دنیا کے سبھی حساس دل غمگین وافسردہ ہوگئے ہیں آنکھیں اشکبار اور زبانیں گونگی ہوگئی ہیں. اسکی ذمہ داری ملکِ شام کی حکومت، امریکہ اور اقوامِ متحدہ پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے تمام اختیارات کے باوجود اس ملک کے شہریوں پر ہونے والے ظلم وستم کو روکنے کیلئے کوئی سنجیدہ عملی اقدام نہیں کیا جو انتہائی مایوس کن اور افسوس ناک ہے اسی طرح مسلم ممالک اور عرب لیگ اس انسانیت کش جرم کو خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہے اور کسی طرح کا کوئی اقدام نہیں کیا. میں تمام امن پسند افراد، تنظیموں اور خاص کر اقوامِ متحدہ سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ اس ظلم وبربریت کو روکنے کیلئے جو بھی ذرائع میسر ہوں ان کا استعمال کریں اور ہم سب اللہ پاک سے دعا کریں کہ وہ مظلوں کی مدد فرمائے. آمین

Thursday, 22 December 2016

بھینس کی ملکیت پر تھانے میں پنچایت، مندر میں قسم کھلا کر ہوا فیصلہ !

® سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــ جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2016) جين پور کوتوالی علاقے کے داؤد پور گاؤں میں آج ایک بھینس کو دو فریق کی طرف سے اپنی بتائی گئی معاملہ پولیس کے پاس پہنچا پھر اسی بات کو لے کر تھانے میں دونوں فریقوں کی پنچایت بھی ہوئی پنچایت میں جو فیصلہ ہوا اس کے مطابق ایک فریق نے مندر پر قسم کھا کر بھینس کو لے گیا معلومات کے مطابق جتیندر یادو بیٹے رام روپ یادو داؤد پور کے رہائشی ہیں جن کی ایک ماہ قبل بھینس چوری ہو گئی تھی لیکن آج لوگوں نے چنگ پار گاؤں میں ایک گھر پر بھینس بندھی ہوئی دیکھی جس پر پولیس کو مطلع کر دیا گیا پھر بھینس کو لے کر دونوں طرف سے سینکڑوں کی تعداد میں تھانے پر اپنا اپنا حق اور ثبوت پیش کر رہے تھے پنچایت کے دوران معاملہ الجھا رہا تھا اور دونوں فریقوں کی طرف سے مندر میں قسم کھانے کو بھی تیار تھا سوچ خیال کے بعد باہمی رائے سے مندر میں قسم کھا مسئلہ حل کرنے کی بات سامنے آئی جس پر دوسری طرف کی رضامندی سے ایک طرف کی طرف تھانے پر واقع مندر میں قسم کھا کر بھینس کو لے گیا وہیں دوسرے فریق نے ان کو بھینس حوالے کر دیا کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد معاملہ حل ہوا.

عدنان فراہی نے نوٹ بندی پر اپنی رائے دی!

آپ
بھی اپنے مضامین بھیج سکتے ہیں.

آئی پی ایل کے طرز پر اے پی ایل کی شروعات، شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا 26 دسمبر کو ٹرائل !

® ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/دسمبر 2016)انڈین پریمیئر لیگ کے طرز پر اعظم گڑھ پریمیئر لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں اعظم گڑھ و اطراف کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور اس کے لئے ٹرائل 26 دسمبر کو شبلی کالج گراؤنڈ میں ہوگا. اے پی ایل ڈائریکٹر عتیق خان فراہی نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس لیگ میں بھی 8 ٹیموں کی تشکیل ہوگی جس کے لئے بولی لگے گی ان مبینہ ٹیموں کے مالکان میں اعظم گڑھ کے سیاسی لیڈران کے نام متوقع ہیں ہر ٹیم میں 7 کھلاڑی لوکل ہوں گے جبکہ بقیہ کھلاڑی دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں سے بھی ہوسکتے ہیں جو کھلاڑی رنجی وغیرہ میچ کھیل چکے ہوں تاکہ نئے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہوسکے اس سلسلے میں اے پی ایل ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد صلاحیتوں کو ابھارنا اور کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ٹیلینٹ ابھر کر دنیا کے سامنے آسکے کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائل کے بعد عمل میں آۓ گا رجسٹریشن کے لئے موبائل نمبر بھی مہیا کرایا گیا ہے مزید گوگل پلے اسٹورپر ایپ بھی موجود ہے خواہش مند کھلاڑی رابطہ کر سکتے ہیں.

Wednesday, 21 December 2016

فیسبک پر غیر ملکی خاتون دوست نے ڈاکٹر سے ڈیڑھ لاکھ ٹھگے، رپورٹ درج !

® ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/دسمبر 2016) سوشل ویب سائٹ فیسبک پر دوست بنی غیر ملکی خاتون نے ملک ہندوستان گھومنے اور یہاں پر کام کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے پیشے سے ڈاکٹر کو ڈیڑھ لاکھ کا چونا لگا دیا ٹھگے جانے کا احساس ہونے پر ڈاکٹر نے منگل کو اعظم گڑھ سدھاری تھانے میں فیسبک خاتون دوست کے خلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی سدھاری تھانہ علاقے کے بیلیساں رہائشی اور پیشے سے ڈاکٹر نے لندن رہائشی انبیل رفینہ نامی خاتون کو فیسبک پر اپنا دوست بنایا کافی بات چیت کے بات خاتون نے ڈاکٹر سے ہندوستان گھومنے کی خواہش ظاہر کی پر اقتصادی کا حوالہ دیا اس پر ڈاکٹر نے خاتون دوست کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے ٹرانسفر کر دیئے الزام لگایا گیا ہے کے پیسے ملنے کے بعد خاتون دوست نے ڈاکٹر سے فیسبک پر بات کرنا بند کر دیا ٹھگے جانے کا احساس ہونے پر ڈاکٹر نے خاتون دوست کے خلاف سدھاری تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے.

حلب و فلسطینی مظلوموں کی پکار اور مملکت اسلامی کی خاموشی!

ازقلم: عزیزالرحمن حنفی امبیڈکر نگر ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اسلام ایک پرامن مذہب ہےاسلام کے اندر جتنا امن وسکون ہے کسی اور مذہب میں نہیں اسکی حقانیت کو ہر کوئی خندہ پیشانی سے تسلیم کرتا ہے عیسائی ہو یا یہودی کرشچن ہو یا ہندو ہر کسی نے اس کو با مہذب اور تہذیب یافتہ سمجھا ہے لیکن ہم مسلمانوں نے اسکی وقعت کو کھو دیا ہے آج پوری امت مسلمہ اختلافی مسئلے میں پڑ کر اسلام کو پارہ پارہ کر رہی ہے ہر کوئی اپنے کو حق بتانے کیلئے دوسروں پر طعنہ زنی کسنے میں فخر محسوس کرتا ہے پوری امت مسلمہ کو فرقے میں بانٹ کر رکھ دیا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ہر جگہ مسلمان خستہ حال نظر آ رہے ہیں حلب ہو یا فلسطین روہنگیا ہو یا برما ہر جگہ مسلمانو ں کی ماؤں اور بہنوں کی عزت سر بازار نیلام ہو رہی ہے کیا اسی دن کو دیکھنے کیلئے پیارے نبی صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے قربانی دی تھی کیا اسی دن کو دیکھنے کیلئے حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر، جنگ احد، غزوہ تبوک اور غزوہ حنین میں اپنے جیت کا پرچم گاڑا تھا تاکہ قبلہ اول کی بے حرمتی سر عام انجام دی جائے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں انکو انکے گھر سے بے گھر کر دیا جائے انکی عزت سے کھلواڑ کیا جائے اسی دن کیلئے صلاح الدین ایوبی نے فلسطین کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا. مجھے شرم آتی ہے عار محسوس ہوتی ہے اس بات کو بتاتے ہوئے کہ آج پوری دنیا میں اسلامی مملکت تقریبا چالیس یاپچاس ہے لیکن کوئی بھی اسلامی مملکت اس پر آواز نہیں اٹھا رہی ہے حیرت تو یہ ہیکہ جو اپنے آپ کو اسلامی گڑھ بتاتا ہے اپنے آپ پر فخر محسوس کرتا ہیکہ اسلام ہمارے گھر سے نکلا وہ بھی خاموشی کا دامن پکڑے ہوئے ہیں جسکے پاس نہ تو مالیت کے اعتبار سے قلت ہے اور نہ ہی فوج کے اعتبار سے ہر طرح سے یہ ملک طاقتور ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اسکی طاقت کا ندازہ اس بات سے لگائیں کہ کسی بھی ملک کے وزیر اعظم کی سیکورٹی اسی کے ملک کی ہوتی ہے لیکن سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی سیکورٹی کا عالم یہ ہیکہ انکے پاس دس پاکستان کی سیکورٹی ہے تو دس امریکہ کی دس لندن کی دس چین کی تقریبا ہر ممالک کی سیکورٹی میں رہتے ہیں پھر بھی سعودی عرب کیوں نہیں آواز اٹھا رہا ہے آخر خاموشی کی کیا وجہ ہے کیا فلسطینی ہمارے بھائی بہن نہیں کیا حلب میں انکا خون نہیں بہایا جا رہا ہے کیا روہنگیا کے مسلمان بے یار و مددگار نہیں آخر کس چیز نے آپ کو انکی مدد سے روکا ہے اس سے تو یہ ثابت ہوتا ہیکہ آپکی پوری سلطنت امریکہ اور اسرائیل کی غلام بن چکی ہے جس کی بناء پر آپ آواز اٹھانے سے کتراتےہیں ⚜مجھے اپنوں نے بے گھر کیا غیروں پر الزام کون کسے🔷 امید جس سے تھی اسی کے آکے مجھے ضرب لگے🔷 اب بتائیں یہ کس سے مدد طلب کریں کون انکی پکار کو سننے والا ہے جب اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا تو غیروں پر کیا امید کی جا سکتی ہے. عزیز ساتھیوں! اس وقت کے آنے سے پہلے ہمیں پورے طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے وہ وقت دور نہیں کہ جو فلسطینیوں کے ساتھ ہو رہا ہے ہمارے ساتھ بھی ہونے لگے اللہ تعالی کا ارشاد ہے "کہ ہم کسی قوم کو برباد نہیں کرتے الا یہ کہ وہ اپنے برے اعمال کیوجہ سے اپنی بربادی خود چاہے" اسی لئے ہمیں اپنے اعمال کو درست بنانے کیلئے بھر پور کوشش کرنی چاہئے اور جتنا ہو سکے ہم برما حلب روہنگیا فلسطینیوں کے لئے دعا کریں کیونکہ اتنا تو طے ہیکہ انکی مدد کے لئے کوئی آگے نہیں آئیگا ہر شخص کی آنکھ پر غلامی کا پردہ پڑا ہے لہذا ہم سے جتنا ہو سکے ان کے لئے دعا کرنی چاہئے.

حج کے لئے 2 جنوری سے شروع ہو جائے گی درخواست، پوروانچل سے چار ہزار سے زائد زائریں جائیں گے مکہ!

®ثاقب اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/ دسمبر 2016) اسلام کے پانچ فرائض میں سے ایک حج ہے اسلام کے ماننے والوں کو اس دن کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے کہ کب خدا کی رحمت ہو اور وہ حج کے سفر پر جا سکیں اس بار پوروانچل کے چار ہزار سے زائد لوگوں کو یہ موقع ملنے کی امید ہے جس میں سب سے زیادہ لوگ اعظم گڑھ اور الٰہ آباد کے ہوں گے حج کے لئے درخواست کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے سال 2017 میں 2 جنوری سے حج کے لئے درخواست شروع ہو جائے گی. بتادیں کہ حج اسلام کے پانچ فرائض میں آخری فریضہ ہے توحید کے بعد نماز، روزہ، زکوٰة تو مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ادا کر سکتا ہے لیکن حج کے لئے مکہ کا سفر ضروری ہے خاص بات یہ ہے کہ حج ہر مسلمان پر فرض نہیں ہے لیکن اس کی تمنا ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے. اگر کوئی مسلمان ضروریات کو پورا کرنے اور قرض ادا کرنے کے بعد حج کے سفر کا خرچ اٹھانے کے قابل ہے تو حج اس پر فرض ہو جاتا ہے. حج اسلامی سال کے آخری مہینے ذی الحجہ کی آٹھ سے بارہ تاریخ یعنی پانچ دن ہوتا ہے لیکن اس کا عمل بہت پہلے شروع ہو جاتا ہے. گزشتہ سال پوروانچل سے 4200 لوگوں کو حج کا موقع ملا تھا ابھی تک کوٹہ بڑھا نہیں ہے ایسے میں اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2017 میں بھی 4000 سے 4200 لوگوں کو سفر کا موقع ملے گا. ضلع حج ٹرینر حاجی سلیم احمد پپو کے مطابق حج کمیٹی کی طرف سے درخواست کے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے. حج کے سفر پر جانے کی چاہ رکھنے والے 2 جنوری سے درخواست کر سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ پوروانچل سے اس بار بھی گزشتہ سال کے برابر حاجی جانے کا امکان ہے. پوروانچل میں سب سے زیادہ الٰہ آباد سے 580 اور اعظم گڑھ سے 545 حج مسافرین جائیں گے باقی مسافرین بھدوہی، جونپور، وارانسی، چندولی، مئو، بلیا، غازی پور، گورکھپور، دیوریا وغیرہ 14 اضلاع سے ہوں گے.

Tuesday, 20 December 2016

قیدیوں کو لے جا رہی پولیس کی گاڑی نے اسکوٹی کو ماری ٹکر، موقع پر ایک کی موت!

® ثاقب اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ مئو ناتھ بھنجن(آئی این اے نیوز 20/ دسمبر 2016) مئو کے تھانہ جنوبی ٹولہ کے تحت بھٹكواں پٹی امام گنج موڑھ نعمانی گیٹ کے پاس قیدیوں کو لے جا رہے پولیس گاڑی نے اسکوٹی سوار دو لوگوں کو دھکا مار دیاجس سے موقع پر ہی ایک لڑکے کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے اسکوٹی پر سوار دونوں لڑکے کی پہچان تھانہ جنوبی ٹولہ کے تحت بختاورگنج رہائشی ارجن راجبھر اور امیش پرجاپتی کے نام سے کی جا رہی ہے. اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے سی او اور تھانہ انچارج جنوبی ٹولہ اور سابق نگر پالیکا صدر طیب پالکی نے زخمی کو ضلع ہسپتال پہنچایا موقع پر بھاری بھیڑ اکٹھا ہو گئی ہے.

علماء کونسل کے قومی نائب صدر کے خاندان سے چار افراد کی سڑک حادثے میں موت!

® سلمان اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ جونپور (آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2016)شہاب الدین پٹیلا كھیتاسرائے علماء کونسل کے قومی صوبائی نائب صدر لکھنؤ شادی میں جاتے وقت سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے. اطلاع کے مطابق رات لکھنؤ ایک شادی میں جاتے وقت جگدیش پور امیٹھی کے قریب سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہو گئے اور 6 افراد زخمی ہو گئے جن کا علاج لکھنؤ کے ٹراما سینٹر میں چل رہا ہے اس خبر کو سنتے ہی پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی وہی لکھنؤ کے لئے پارٹی کے تمام کارکنان روانہ ہو گئے مرنے والوں میں جناب شہاب الدین صاحب کاچچا زاد بھائی و بھابھی، بھتیجی اور بھتجا بتایا جا رہا ہے.

آخر کب تک بھولی بھالی عوام کو اندھیرے میں رکھ کر ہوگی سیاست!

ازقلم: محمد انظر اعظمی ڈائرکٹر قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ افسوس کی نوٹ بندی کے وقت ہمارے پردھان منتری نے کہا کی 1000 اور 500 کی نوٹ اب رائج نہیں ہوگی لیکن آپ اس کو بغیر کسی بندش کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرسکتے ہیں لیکن افسوس ! آج جب کی صرف 10 دن باقی رہ گئے تھے جمع کرنے میں اپنی کہی ہوئی بات پر مکر گئی سرکار اور اب صرف 5000 ایک بار جمع کرسکتے ہیں اکاونٹ میں اس سے زیادہ ہونے پر بینک آپ سے پوچھ تاچھ کرے گا اور اس کے علاوہ بہت سارے جواب آپ کو دینا ہوگا.

جیپ کی ٹکر سے پولیس کی موت، طالب علم زخمی!

®سلمان اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/دسمبر 2016) سدھاری تھانہ علاقے کے چنڈیشور مارکیٹ کے پاس رات تقریبا 9 بجے جیپ کی ٹکر سے پولیس کی موت ہو گئی جبکہ طالب علم زخمی ہوگیا اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں حالت نازک بنی ہوئی ہے واقعہ کے وقت طالب علم طلبہ یونین انتخابی مہم کا پوسٹر دیوار پر چسپا کر رہا تھا جبکہ پولیس اس کو پوسٹر لگانے سے منع کر رہی تھی. معلومات کے مطابق وارانسی ضلع کے چوبے پور تھانہ علاقے کے مٹھيا گاؤں رہائشی شکیش یادو (31) محکمہ پولیس تھا وہ سدھاری تھانے کے اٹورا پولیس چوکی پر تعینات تھا چنڈیشور کالج میں طلبہ یونین کا الیکشن چل رہا ہے طلبہ رہنماؤں کی حمایت میں چنڈیشور مارکیٹ میں دیواروں پر پوسٹر چسپا کر رہے تھے ان طلبہ کے ساتھ میں چنڈیشور گاؤں رہائشی ارون سنگھ (28) بھی شامل تھا ادھر سے گزر رہے پولیس شکیش یادو مارکیٹ میں طلبہ کو دیکھ کر رک گئے انہیں سمجھاتے ہوئے گھر جانے کی بات کہی طلبہ اور پولیس آپس میں بات چیت کر رہے تھے تبھی اٹورا موڑ کی طرف سے سدھاريی کی طرف جا رہی تیز رفتار جیپ نے پولیس اور ارون کو ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی. واقعہ کے وقت موجود طالب علم جب تک زخمیوں کو ہسپتال لے جانے کا انتظام کرتے کہ پولیس شکیش کی موت ہو گئی جبکہ ارون کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا حالت نازک دیکھ کر ڈاکٹر نے اسے وارانسی کے لئے ریفر کر دیا.

یہ نوٹ بندی یہ کالا دھن سب دکھاوا ہے !

ازقلم: شعیب اختر رونا کلاں بستی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ نوٹ بندی کو لیکر پورا ملک پریشان ہے ابھی تک حالات میں کچھ بھی سدھار نہیں ہے مودی جی اگر آپ کو نوٹ بند کرنی ہی تھی تو اس کا انتظام پہلے سے کر لئے ہوتے تو شاید سینکڑوں افراد کی جان نہیں گئی ہوتی معصوم بچوں کی پڑھائی میں دخل نہیں ہوتا میں جب جب ان خواتین کو دیکھتا ہوں کہ جو چلنے سے مجبور ہے اور بینکوں کی لمبی لائن میں کھڑی ہوتی ہے تو من عجیب سا ہونے لگتا ہے کہ پورا دن لمبی لائن کا سامنا کرنے کے باوجود کبھی ایک ہزار کبھی دو ہزار کبھی تو پورا دن انتظار کرتے رہ جاؤ بینک کے منیجر کا جواب کیش نہیں ہے یہ نوٹ بندی اس لئے کیا مودی جی نے تاکہ کا عوام بھوپال میں ہوئے انکاؤنٹر و نجیب احمد وغیرہ کو بھول جائیں لیکن ہم انشاءاللہ کبھی نہیں بھولیں گے.

Monday, 19 December 2016

نوٹ بندی پر ابواسامہ نے اپنی رائے دی.

آپ بھی اپنی رائے بھیج سکتے ہیں.

اہل حلب کی چیخ و پکار !

از قلم: محمد ابوذر صدیقی سمستی پوری ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حلب شہر جو ملک شام کا ایک حصہ ہے اور وہاں مسلمانوں کی اکثریت موجود ہے جہاں بے شمار بندے اپنے پیدا کرنے والے کے سامنے دن و رات میں دفعہ اپنے سر کو جھکاتے ہیں وہیں ایام حاضرہ کے اندر شرپسند بشارالاسد کے حامی ان مسلمانان حلب کا بے دریغ خون بہانے میں مصروف ہیں جہاں کی مسلم عورتوں کی عزت دن رات لٹی جارہی ہے جہاں بزرگوں کو مشق ظلم و ستم بنایا جارہا ہے جہاں معصوم نونہالوں کو یہ دہشت کے پجاری دن رات کچلنے میں مشغول ہیں جہاں ایک بار پھر ہلاکو و چنگیز کی تاریخ دہرائی جارہی ہے جہاں سر عام انسانیت کا خون ہورہاہے جہاں کے بزرگ اپنے دل میں ایک امید کی دیپ جلائے بیٹھا ہے کہ اب کوئی عمر ابن خطاب کی سیرت دہرانے والا حکمراں ہماری مدد کو آئیگا ہماری لٹتی ہوئی عزت کو محفوظ کریگا ہمارے معصوموں کو گولیوں کا نشانہ اور بم کا نوالہ بننے سے بچائیگا اور ہم پر کئے گئے مظالم کا ظالموں سے گن گن کر بدلہ لیگا جہاں کی بیٹیاں یہ امید لئے بیٹھی ہیکہ اب کوئی معتصم باللہ جیسا شیر دل بہادر حکمراں ہماری آواز سنے گا اور ہماری مدد کو آئیگا اور ہماری عفت و عصمت کی حفاظت کریگا اور ہماری لٹتی ہوئی عزت کو تاتار ہونے سے بچائیگا اس پر ہونے والے مظالم کیخلاف محاذ قائم کریگا مگر افسوس صد افسوس ہر گام ان کی نظر اٹھ کر پھر حسرت ویاس کیساتھ نیچی ہوجاتی ہے ان کی دل خراش صدا یہ پکارتی ہے ایے اہل اسلام کے عیور نوجوانوں میں حلب کی بیٹی قوم مسلم کی دستار دیکھو آج کس طرح بے بسی کے ساتھ اپنی عزت کی نیلامی کا تماشہ دیکھ رہی ہوں اور اپنی بے بس آنسؤوں کے چند قطرات لئے ہوئے ایک مجسمہ بنی ہوئی ہوں ایے ہمارے مسلم بھائیو ایے اسلام کے غیور مجاہدو ہماری مدد کرو لیکن یہاں تو المیہ ہی کچھ اور نظر آتا ہے ہمارے مسلم حکمراں خود کی اُلُّو سیدھا کرنے میں جٹے ہوئے ہیں انہیں حلب کے معصوم و بے قصور مسلمانوں کا بہتا ہوا خون نظر نہیں آرہا ھے مسلم بیٹیوں کی لٹتی عصمت وعفت نظر نہیں آرہی ہے ایسا لگتا ہے کہ کچھ ہوا ہی نہیں پورا عالم امن و آمان کی زندگی گزار رہاہے سب خود کی زندگی جینے میں مصروف ہے اس لئے میں صرف اتنا کہوں گا کہ ایے انسان خود کو انسان بنا اورانسانیت کا دکھ درد اپنے سینے میں بھی پیدا کر اور انسانیت کے ناطے اہل حلب پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھا ان کے درد کو خود کا درد سمجھ اور ان ظالم و شرکس کے خلاف ایک آواز بنکر عالم کو ایک پیغام دو کہ ایے ظالم و متکبر بشارالاسد تو یہ نہ بھول کہ تو جسکو اپنے ظلم کا شکار بناکر رکھا ہے وہ قوم مسلم ہے اس لئے ایے ظالم اسد سن لے اب مسلمان آپسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوچکے اب تیرے ظلم کی آندھی اور نہیں چلیگی اب اور مسلمان کا ناحق خون نہیں بہے گا اب کسی بیٹی کی عفت نہیں لوٹی جائیگی اب کسی بوڑھے کا سہارا نہیں توڑا جائیگا اب ہم جاگ اٹھے ہیں اب ہمیں تمہاری بربادی کا سامان بننے۔سے کوئی نہیں روک سکتا تو مسلمانوں ان ظالم حکمرانوں کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرو اور انکے ظلم کا خاتمہ کرو.

نوٹ بندی پر فراز اعظمی نے اپنی رائے دی.

آپ بھی اپنی رائے بھیج سکتے ہیں.