اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دارالعلوم وقف دیوبند کی مرکزی انجمن بزم حجة الاسلام کا عظیم الشان اجلاس اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 30 October 2016

دارالعلوم وقف دیوبند کی مرکزی انجمن بزم حجة الاسلام کا عظیم الشان اجلاس اختتام پزیر!

محمد عاصم اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند (آئی این اے نیوز 30/ اکتوبر 2016) دارالعلوم وقف دیوبند کی مرکزی انجمن بزم حجۃ الاسلام کا عظیم الشان اجلاس ادارہ کی وسیع دارالحدیث میں نبیرہ حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند کی زیر صدارت منعقد کیا گیا.جبکہ نظامت کے فرائض بزم کے ناظم عبد الماجد رحمانی ارریاوی نے انجام دیے. پروگرام کا آغاز تبارک حسین مدھوبنی کی تلاوت اور آفتاب سلطان پوری کی نعت سے ہوا. ادارے کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں میں تمام حاضرین طلبہ کو محنت ومستعدی اور شوق و جذبہ کے ساتھ اپنے شب و روز کے تمام اوقات کو تعلیم تعلم میں صرف کرنے کی تاکید فرمائی مزید فرمایا کہ اسلام کی صحیح اور مثبت تعلیمات کو برادران وطن اور پورے عالم میں عام کرنے کے لئے زبان و قلم اور تقریر و تحریر کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے. اسلئے دینی علوم پر مکمل دسترس کے ساتھ زبان و قلم کے میدان میں بھی آگے آنا ہوگا. اس کے بغیر ہم اسلام کی ترجمانی کا بھر پور حق ادا نہیں کر سکتے .• واضح رہے کہ پروگرام میں خصوصی خطاب کرتے ہوے جناب مولانا غلام نبی صاحب نے فرمایا کہ اسلام مکمل دین ہے اور یہ دین ہر انسان کے لئے نعمت ہے. اس میں تبدیلی اور تنسیخ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور فرمایا کہ شریعت اسلامیہ میں رد و بدل کی حالیہ کوششوں اور سازشوں کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں. اور ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے جس سے سے دین اسلام کی تعلیمات اور پیغام پر حرف آئے . آپ نے مطالعہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوے فرمایا کہ آج بہت سے مشکلات اور اعتراضات صرف اس لئے پیدا ہو رہے ہیں کہ ہم اسلام کی حقیقی روح اس کے آفاقی نظام اور دائمی پیغام سے لوگوں کو واقف نہیں کراسکے اور اس کمی کا بنیادی علاج کثرت مطالعہ اور علم کی گہرائی وگیرائی ہے.....................................................................................پروگرام کے خصوصی شرکاء جناب مولانا محمد شکیب قاسمی صاحب, جناب مولانا محمد شمشاد رحمانی قاسمی صاحب, جناب مولانا سکندر قاسمی صاحب, جناب مولانا حسنین ارشد صاحب جناب مولانا اظہارالحق صاحب, جناب مولانا جمشید عادل صاحب اور دیگر اساتذہ نے شرکت فرماکر طلبہ کی حوصلہ افزائی. ...............................................................پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد سالم محمد شمائل محمد ارشد اور محمد عمار محمد اسعد محمد اشتیاق محمد شہادت محمد عاصم محمد طارق محمد محسن سمیت تمام اراکین نے اپنا پر خلوص تعاون پیش کیا. اخیر میں بزم کے ناظم عبد الماجد رحمانی ارریاوی نے جملہ اساتذہ کرام ,مہمانان عظام اور جمیع حاضرین کا شکریہ اداکیا.