اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: April 2017

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday 30 April 2017

جشن تکمیل بخاری کی تقریب بحسن خوبی اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد سلمان دھلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 30/اپریل2017) آج بروز اتوار بعد نماز ظہر جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح دیوبند میں تکمیل ختم بخاری کی ایک شاندار تقریب رکھی گئی، الحمد للہ یہ تقریب بحسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچی، جامعہ کے بانی و مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب آسامی دامت برکاتھم نے آخری حدیث کا درس دیا، ساتھ ہی حدیث بیان کرنے اور پڑھانے کی اجازت دیتے ہوئے یہ شرط لگائی کہ اگر اپنی زندگی کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے آراستہ رکھتے ہوئے حدیث پڑھاتے ہیں تو آپ کو حدیث کی اجازت ہے آپ کو جس طرح سے اللہ موقع دے آپ دین کی خدمت کریں یہ ضروری نہیں کہ آپ کسی ادارہ میں رہ کر پڑھائیں بلکہ آپ جس مقام پر رہیں جائیں وہ امامت ہو یا ابتدائی تعلیم ہو آپ اسی کو اپنا مشن سمجھ کر علم دین کی اشاعت میں لگ جائیں، اب آپ نے کتابیں پڑھ لی ہیں ضروری ہے اصلاح نفس کی فکر کریں، آپ خانقاہوں میں جائیں اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کریں اور تزکیہ نفس کریں، اس کے بعد اس علم کی چاشنیت آپ کو مکمل طور پر حاصل ہوگی.
تقریب کی ابتداء تلاوت کلام اللہ اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، اور جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رح کے  دورہ حدیث شریف کے طلباء نے  اپنے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے الوداعی ترانہ کی شکل میں اس کو پیش کیا، جبکہ تقریب میں جامعہ کے مؤقر اساتذہ کرام میں سے مفتی احمد سعید صاحب، مفتی ابصار صاحب، مفتی صدر عالم صاحب، مفتی اشفاق صاحب، مفتی ذکی اعجاز صاحب، مولانا عباد اللہ عمیس صاحب، و تمام اساتذہ جامعہ اور املہ جامعہ نے شرکت کی.
جامعہ کے بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتھم کی دعاء پر اس پر رونق و پر بَھار تقریب کا اختتام بحسن خوبی پایہ تکمیل کو پہنچا، تقریب کو کامیاب بنانے میں مولوی ارقم، مولوی شکیل، مولوی عبید ظفر، مولوی خبیب سمیت درجنوں طلبہ پیش پیش رہے.

مسلـم پرسنـل لاء بیـداری مہم کے زیر اہتـمام ساگـر پیلس مالیـر کوٹلہ پنجـاب میں اجلاس عام کا انعقـاد!


رپورٹ: محمد ثاقـب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/ پنجاب(آئی این اے نیوز 30/ اپریل 2017)جماعتِ اسلامی پنجاب کی طرف سے مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے زیر اہتمام گذشتہ شب ساگر رزورٹس، سٹہ بازار، مالیر کوٹلہ میں اجلاس عام ہوا، جس میں ماسٹر محمد نذیر راوت صاحب نے اناؤنسری کی، مہمان خصوصی کے طور پر جناب عبد الشکور صاحب امیر حلقہ جماعتِ اسلامی پنجاب وہماچل پردیس، مولانا خواجہ محمد عارف الدین صاحب سیکریٹری جماعتِ اسلامی ہند، ڈاکٹر ظل الرحمن صاحب ترجمان ائمہ حرمین، مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی صاحب سابق مفتی اعظم پنجاب کو مدعو کیا گیا تھا، سب سے پہلے امیر حلقہ جماعت اسلامی پنجاب وہماچل پردیس نے اپنا پر مغز خطاب فرمایا اسکے بعد مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی نے شریعت مطہرہ کی عمدہ وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ شریعت میں جتنے بھی قوانین مرتب کئے گئے ان سب میں انسانی فطرت کا لحاظ رکھا گیا ہے، اگر آپ دنیا کے دیگر مذاہب کے عائلی قوانین کو دیکھیں تو آپ کو حیرت ہوگی کہ بڑے بڑے دانشوروں نے جو بھی قانوں مرتب کئے ہیں وہ اسلامی قانون کے سامنے ہیچ ہے، طلاق ایک ناپسندیدہ شیئ ہے اس کے ذریعہ سے عرشِ الہی ہل جاتا ہے لیکن طلاق کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ کا حل ہے، جب میاں بیوی کی درمیان حالات ہی کچھ ایسے در پیش ہوں کہ وہ ایک ساتھ نہ رہ سکتے ہوں، ان کے ایک ساتھ رہنے سے اللہ کے حدود ٹوٹ رہے ہوں تو بہتر ہے کہ ان کے درمیان نکاح توڑ دیا جائے اور اسی کا نام طلاق ہے، اسکے بعد ظہور احمد ظہور صاحب نے سماجی، معاشرتی اور اقتصادی حالات کو مضبوط کرنے کی طرف روشنی ڈالی، ڈاکٹر ظل الرحمن صاحب نے مسلم پرسنل لاء موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کے مقابلے میں ہندوؤں اور دوسری قوموں میں طلاق کی شرح فیصد زیادہ ہے ہندو مذہب میں اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے یا شادی کے کچھ دنوں کے بعد شوہر کا انتقال ہوتا ہے تو اس کی بیوی سے کوئی بھی نکاح نہیں کرسکتا، اسکو لوگ اپناتے نہیں ہیں، اس سے رشتہ ناطہ توڑ دیتے ہیں اگر کسی کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو ان کا مذہب اسکی بیوی کو اسی وقت زندہ جلا دینے کا حکم دیتا ہے، آخر میں جماعتِ اسلامی ہند کے سیکریٹری صاحب کا خطاب ہوا جس میں انہوں نے فرمایا کہ آج کل ہمارے ملک میں کچھ لوگوں نے شور مچا رکھا ہے کہ مسلم خواتین اس وقت پوری دنیا کی مظلوم خواتین ہیں تین طلاق دے کر انکو گھر سے بے گھر کرکے بے سہارا چھوڑ دیا جاتا ہے، اس میں سب سے بڑا ہاتھ ہماری بِکاؤ میڈیا کا ہے کہ پیسوں کی لالچ میں آکر مسلم عورتوں کو مظلوم دکھا رہے ہیں حالانکہ اسلام نے عورتوں کو وہ عزت وہ مقام عطا کیا ہے جو دنیا کے کسی بھی مذہب نے نہیں دیا ہے نیز مولانا موصوف نے یہ بھی فرمایا کہ آزادی کے بعد سے لیکر ہمیں چین وسکون سے بیٹھنے نہیں دیا جارہا ہے کبھی مسجدوں کے نام پر کبھی مدرسوں کے نام پر ہمیں پریشان کیا جاتا ہے اس سلسلے میں ہماری بھی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں کہ اگر کوئی ہمارے دین میں مداخلت کرے تو ہم طیش میں آجاتے لیکن جب خود ہم اپنے دین پر عمل نہیں کرتے، ہم اپنی بہنوں کو بیٹوں کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے تو اسکا ذمہ دار کون ہے؟؟؟
ہم خود اس کے ذمہ دار ہیں ہم اپنے دین پر مکمل طریقے پر عمل پیرا ہوجائیں انشاء اللہ حالات سب سازگار ہوجائیں گے.

سابق طلبہ یونین جنرل سکریٹری نے بنایا نگر پالیکا چناؤ لڑنے کا من، بحث کا بازار گرم!


رپورٹ: محب اللہ انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 30/اپریل 2017) مئو کے مشہور گریجویٹ کالج ڈی سی ایس کے کالج کے سابق طلبہ یونین جنرل سکریٹری سنجیو کمار جیسوال عرف ڈمپل نے بھی آنے واالے نگر پالیکا کے انتخابات میں چیئرمین کے عہدے کے لئے تال ٹھوكنے کا من بنا لیا ہے، جس کا براہ راست ثبوت  ہفتہ کی رات پورا شہر میں بڑے بڑے پوسٹروں و ھوڈنگ سے ملتا ہے.
غور طلب ہو کہ شہر کے برمستھان محلے کے رہنے والے سنجیو جیسوال عرف ڈمپل 1995 میں ڈی سی ایس کے کالج سے طلبہ یونین کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں اس کے ساتھ ہی اپنی آبائی وطن کے غازی پور سے سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتنے والے ضلع پنچایت رکن بھی رہ چکے ہیں، کافی عرصے سے بی جے پی کے محنتی اور فعال کارکن کے طور پر کام کرنے والے سنجیو جیسوال نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں. اب دیکھنا ہے کہ طلبہ یونین جنرل سکریٹری کی سیاسی مہارت میونسپلٹی کونسل کے انتخابات میں کتنا کام آتا ہے، فی الحال ہفتہ کہ راتوں رات شہر کے مختلف مقامات پر لگے ھوڈنگ اور  پوسٹر سے نوجوانوں، تاجروں اور پہلے سے انتخابی تیاریوں میں لگے دعویداروں میں بحث کا بازار گرم ہو گیا ہے.

آم کے درخت سے گرے ٹكورا کو اٹھانے کو لے کر دو فریق میں مارپیٹ، عورت سمیت 6 زخمی!



رپورٹ: محمد عاقب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/اپریل 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے بھٹولی ابراهیم پور گاؤں میں ہفتہ کے دن میں ایک لڑکی کے زمین پر گرے آم کے ٹكورے اٹھا لینے پر کہا سنی ہو گئی، گالی گلوج کے بعد لاٹھی ڈنڈے اور اینٹ پتھر کے چلنے سے دونوں فریق سے ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، کچھ زخمیوں کا سر پھوٹ گیا ہے. جن کا علاج عظمت گڑھ اسپتال میں چل رہا ہے، جس کی تحریر جين پور کوتوالی میں دی گئی، گاؤں رہائشی وندریش رام کی 7 سالہ بیٹی نیہا ہفتہ کو 11 بجے بچوں کے ساتھ بکری چرانے کھیت میں جا رہی تھی، اس دوران گاؤں کے ہی سدھاکر رام کے دروازے کے سامنے آم کے درخت سے زمین پر آم کا ٹكورا گرا ہوا تھا. نیہا نے ٹكورا اٹھا لیا، اس کے بعد سدھاکر کے گھر کے لوگ نیہا کو ڈاٹنے لگے، اسی میں کہا سنی، گالی گلوج کے بعد لاٹھی ڈنڈے اور اینٹ پتھر چلنے لگے. ایک طرف نیہا کے خاندان کے گھربھرن 62 سال بیٹے بربل رام، وندریش 35 سال بیٹے گھربھرن، سچن کمار رام 14 سال بیٹے ویندریش، لیلاوتی 32 سال بیوی ویندریش رام بری طرح زخمی ہوگئے جن کے سر میں چوٹ لگی ہوئی ہے، وہیں لیلاوتی کے کپڑے بھی پھٹ گئے، دوسری طرف سے سدھاکر 50 سال بیٹے شمشیر رام، نشانت 30 سال بیٹے سدھاکر رہائشی بھٹولی ابراهیم پور تھانہ جين پور زخمی ہو گئے.

مبارکپور میں گولی سے نوجوان کی موت، پوسٹ مارٹم کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان ادا ہوئی آخری رسوم، پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/اپریل 2017) مبارکپور قصبہ کے کٹرا محلے میں جمعہ کی رات قریب 10 بجے بولیرو گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے بعد دونوں ڈرائیور کے درمیان ہو رہے تنازعہ کے دوران گولی سے ہوئی موت پرکاش سونکر کا پوسٹ مارٹم سے جیسے ہی ہفتہ کی شام پانچ بجے ان کے گھر سخت سیکورٹی کے ساتھ پہنچی تو اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور رو رو کر برا حال تھا دو بیٹی دو بچوں سمیت بیوی کا رو رو کر برا حال رہا.
سی او صدر سچدانند کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والے بدمعاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے بہت جلد مجرم گرفتار ہوگا.
موقع پر موجود ایس ڈی ایم صدر ابھے کمار مشرا، سی او صدر سچدانند، مبارکپور تھانہ، جين پور کوتوال سنجے ورما، گمبھيرپور تھانہ، رانی کی سرائے تھانہ سریتا سنگھ، جهاناگنج تھانہ، مبارکپور ذیلی تھانہ انچارج ندیم احمد فریدی، هریندر سنگھ، وریندر سنگھ، اور دو پلاٹون پی اے سی کے جوان اور بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کرنے کے ساتھ ہی درجنوں تھانہ لگی رہی، جب لاش کو گھر کے قریب کچھ دیر رکھنے کے بعد آخری رسم کے لئے گجرپار گھاٹ پر چل دیئے تو پولیس نے راحت کی سانس لی، بوال کے خدشہ کے چلتے چپے چپے پر فورس تعینات رہی.
ایس ڈی ایم صدر ابھے کمار مشرا نے اہل خانہ کو بھروسہ دیا کہ سرکاری مدد دلائی جائے گی تب جاکر لواحقین مان گئے.
واقعہ کی اطلاع پاکر سابق منتری رام درشن یادو، مہاپردھان وریندر یادو، مبارکپور شہر کے اہم سماجی کارکن حاجی محمد مظہر انصاری، حاجی عبدالمجید انصاری، فراز انجم انصاری، کٹرا کے نوجوان لیڈر جگدیش سونکر، نوجوان لیڈر بی ایس پی جمشید عالم انصاری گڈو پرانی بستی، وغیرہ پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دی.
وہیں میت کا بھائی راجیندر سونکر بیٹے لال چند سونکر نے تھانے میں تحریر دیا ہے کہ کل رات واقعہ کے وقت بولیرو گاڑی UP40: 7748 پر تقریباً نصف درجن بدمعاشوں نے بھائی کے اوپر گولی چلا دی اور ہسپتال لےجاتے وقت پرکاش سونکر کی موت ہو گئی تھی ان کے مطابق گولی مارنے والے گجرپار میں ایک بابو صاحب کے یہاں شادی میں آئے تھے.

Saturday 29 April 2017

مسلم پرسنل لاء کے تحت برینیاں سنت کبیرنگر میں میٹنگ کا انعقاد!


رپورٹ: سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلوا سینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2017) مسلم پرسنل لاء بیداری مہم کے تحت برینیاں میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے اور نظامت محمد ہاشم آدم زاد نے کی جب کہ مہمان خصوصی انڈین سوشل آرگنائزیشن کے بانی وصدر وسیم خان تھے، اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان کبیرنگری نے کہا کہ طلاق کا مطلب گولی مار نہیں بلکہ ازدواجی زندگی میں تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور زندگی دوبھر ہوجاتی ہے یہ طلاق اسی کا حل ہے تاکہ انسان کی ایک خوشگوار زندگی بسر ہو سکے وسیم خان نے کہا طلاق تو ایک بہانہ ہے جس کی آڑ لے کر شریعت پر ناکام وناپاک حملے کی اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دراصل ملک کے سنگین مسائل سے عوام کا ذہن بھٹکایا جارہا ہے تاکہ عوام اسی میں الجھ کر رہ جائے کانفرنس میں محمد ہاشم آدم زاد اور محمد شمیم بھی موجود تھے.

جامعـة الشیــخ حسیـن احمد المـدنی رح دیوبنـد میں جلسـہ اجـازت حدیـث و تقسیـم اسنــاد کا انعــقاد!



رپورٹ: سلمان احمد دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2017) جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمه اللہ میں آج الحمدللہ مسلسلات کا پروگرام انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ سے فارغین دورہ حدیث کو اجازت حدیث اور سند سے سرفراز کیا گیا، اجازت حدیث جامعہ کے مشفق استاذ محترم حضرت مولانا مفتی محمد ابصار صاحب دامت برکاتہم نے دی اور اس موقع پر  طلباء کو نصیحتیں بھی کی.
مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت امت علم کی پیاسی ہے ان تک صحیح علم کو پہنچانا ہمارا اور آپ کا فریضہ ہے کیونکہ اللہ کے حبیب علیہ السلام کا فرمان ہے "بلغوا عنی ولو آیة" اس حدیث کی رو سے یہ فرض بنتا ہے کہ جس علم دین کو آپ نے مدارس میں تقریبا 8  سے 10 سالوں کے اندر مدارس اسلامیہ میں  رہ کر پڑھا اور سیکھا ہے امت تک پہنچاؤ،  میں دعاء گو ہوں کہ اللہ پاک سب کو عالم با عمل، آج جو امت علم دین کی پیاسی ہے اس پیاس کو بھجانے کا ذریعہ بنائے. آمین
آخر میں اپنی بے شمار دعاؤں سے طلباء کو نوازا، اور طلباء بھی نم آنکھوں سے اپنے اساتذہ سے جدائی کے غم کے ساتھ رخصت ہوئے، نیز جلسہ کا اختتام مولانا کے ہی دعاء پر ہوا.

سـرکار بدلـتے ہی بجـلی بھـی گل ہو گـئی، جبـکہ...: وسیـم احمـد سابق منتری


رپـورٹ: ابوسعیـد اعظـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2017) بجلی کی پریشانی کی وجہ سے اس سال کسان گیہوں کی پیداوار پوری طرح نہیں کر پایا، گزشتہ اکھلیش یادو کی حکومت نے گاؤں میں 18 گھنٹے باقاعدہ بجلی دے کر کسانوں کو سہولت دینے کا کام کیا، جس سے کسان آسانی سے فصل کی پیداوار کر رہا تھا لیکن موجودہ کی بی جے پی کی حکومت بجلی نہ دے كر كے بلکہ بجلی چوری کے نام پر غریبوں، کسانوں کا کنکشن کاٹ دیا، بڑے بڑے لوگوں کے کنکشن نہیں کاٹے گئے جبکہ بجلی کی چوری بڑے پیمانے پر فیکٹری والے بڑے بڑے کاروبار کرتے ہیں، ان کا کنکشن نہیں کاٹا گیا.
جناب وسیم احمد نے پریس ریلیز میں کہا کہ ارجا منتری شری كانت شرما کا یہ بیان مایوس کن ہے کہ ہم چوری کو روک کر 24 گھنٹے بجلی دیں گے جبکہ گزشتہ سپا حکومت انہیں جگہوں اور شہروں میں 24 گھنٹے اور گاؤں کو 18 گھنٹے بجلی دینے کا کام کیا تھا، بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے انہوں نے کئی تھرمل پاور بنوایا، اعظم گڑھ میں ہم نے سابق وزیر اعلیٰ جناب اکھلیش یادو جی کے تعاون سے 500 ایم بی اے کا بڑا ٹرانسفارمر لگوایا، اس طرح کا ٹرانسفارمر پورے اتر پردیش میں آگرہ، بنارس اور تیسرا اعظم گڑھ میں لگا ہوا ہے، اس ٹرانسفارمر کے لگنے سے 25 سال تک بجلی کٹوتی جیسی مسئلہ سے نجات ملے گی.

گاڑیـوں کی ٹکـر کے جھگـڑے میں چلی گـولیـاں، بھیڑ میں سے ایـک شخـص کی مـوت!



رپورٹ: جاویـد حسـن انصـاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/اپریل 2017) مبارکپور قصبہ کی کٹرہ محلہ میں رات  بولیرو اور بائک کی ٹکر کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوگئی جس کے چلتے ایک فریق نے درجنوں گولیا فائر کر دی اور وہاں موجود پرکاش سونکر کو گولی لگ گئی، آناً فاناً زخمی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران موت ہوگئی، اس سے محلہ کے لوگ غصہ ہو کر روڈ جام کردیا.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے بھیڑ بھاڑ دیکھا اور لوگوں کے غصہ کو دیکھ کر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی.
اطلاع کے مطابق بھیڑ بھاڑ والے کٹرہ محلہ میں رات تقریباً دس بجے بولیرو اور بائک میں سائڈ لگنے سے دونوں فریق میں جھگڑا ہو گیا اچانک بولیرو سوار میں سے ایک شخص نے درجنوں فائر کر دیا جس کے چلتے وہاں کھڑے پرکاش سونکر(38) نامی شخص کو گولی لگ گئی اور وہ وہاں گر پڑا فائر کی آواز سن کر علاقہ میں افراتفری مچ گئی، آناً فاناً زخمی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے حالت بگڑی دیکھ کر ضلع اسپتال ریفر کر دیا جہاں علاج کے دوران موت ہوگئی، جسے سن کر علاقہ میں عوام نے روڈ جام کر دیا دیر رات تک بھاری پولیس فورس تعینات رہی.

Friday 28 April 2017

سہیلی سے ملنے گئی تھی 14 سالہ طالبہ، نہیں لوٹی گھر، اہل خانہ نے مقامی تھانہ میں دی تحریر!



رپورٹ: محمد تہذیب
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/ اپریل2017) مبارکپور تھانہ علاقہ کے محلہ حیدرآباد کی کلاس 6 کی طالبہ 14سالہ شافیہ خاتون بیٹی محمد سعید گزشتہ 13/اپریل کی شام کو اپنی سہیلی سے ملنے گئی تھی، لیکن اب تک واپس نہیں آئی، رشتہ داروں نے کافی تلاش کیا، لیکن اس کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا. جس کی تحریر لڑکی کے والد نے مقامی تھانہ اور چوکی میں گزشتہ 21/ اپریل کو دی تھی، اس کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، جس سے اہل خانہ میں مایوسی اور عدم اطمینان ہیں.
بتا دیں کہ مبارکپور تھانہ کے محلہ حیدرآباد رہائشی محمد سعید کی بیٹی شافیہ خاتون انصار گرلس انٹر کالج کلاس 6 کی طالبہ ہے، شافیہ کے والد محمد سعید نے بتایا کہ شافیہ گزشتہ 13/ اپریل کی شام میں اپنے کسی سہیلی سے ملنے کی بات کہہ کر گھر سے گئی، لیکن واپس نہیں آئی. پریشان ہوکر اہل خانہ نے کافی تلاش کیا، لیکن کچھ معلوم نہیں ہو سکا. جس کی شکایت محمد سعید نے مبارکپور تھانہ اور پولیس چوکی کو دی. متاثر پولیس چوکی اور تھانہ کا چکر لگا رہا، پوچھنے پر بتایا جاتا ہے کہ تلاش کی جا رہی ہے جیسے ہی معلوم ہوگا اطلاع دی جائے گی.

جامعہ شیـخ الہنـد قاسـم آباد انجـانشہیـد میں امتـحان کی تیاریاں مکمـل، 30/اپریل سے 7 مئی تک جامـعہ کے مدنی ھـال میں ہوگا امـتحان!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اپریل 2017) جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید اعظم گڑھ کا سالانہ امتحان 30/ پریل سے 7/مئی تک ہوگا، امتحان کے پیشِ نظر طلباء انہماک کے ساتھ تکرار و مطالعہ میں ہمہ تن مصروف ہیں، امتحان کا نتیجہ امتحان ختم ہونے کے دوسرے دن منظر عام پر آئے گا نیز اعلیٰ نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا اس کے بعد 10/شوال تک جامعہ میں تعطیل رہے گی.
واضح ہو کہ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جامعہ سے عربی پنجم کے طلبہ دارالعلوم دیوبند داخلہ کے لئے روانہ ہوں گے جنکی تیاری جامعہ میں 25/رمضان تک مفتی مامون رشید ارریاوی کرائیں گے بعد عید تیسرے دن شرکاء عربی پنجم دارالعلوم دیوبند کے لئے روانہ ہوں گے.
نیز جامعہ میں سالانہ امتحان میں ممتحن کے طور پر حضرت مولانا اصغر صاحب جامعہ حسینیہ جون پور اور مفتی اعجاز صاحب اعظم گڑھ شرکت کریں گے.

جامـعۃ الشیــخ حسیـن احمـد المـدنیؒ میں تقریـب جشـن ختم بخاری 3/شعــبان کو ہوگی منعـقـد!



رپورٹ: محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 28/ اپریل 2017) جامعہ نے اپنے قلیل مدت میں اول تا دورہ کی تعلیم میں بڑی کامیابی و کامرانی حاصل کی ہے جامعہ کے قیام کو تقریبا 10 سال ہوئے ہیں سال گزشتہ تک صرف عربی ہفتم تک کی ہی تعلیم تھی لیکن ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور چونکہ دارالعلوم دیوبند میں داخلہ کے لیے ایک بہت بڑی جماعت آتی ہے لیکن داخلہ محدود دائرہ میں ہی لیا جاتا ہے جن طلباء کا دارالعلوم میں نام آجاتا ہے ان کی فرحت و شادمانی کی کوئی انتہاء نہیں ہوتی ہے بلکہ یوں کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہوگا کہ ان کو دنیا کہ سب سے بڑی نعمت مل گئی لیکن جن کا نام نہیں آتا وہ مایوس کن ہوکر جہاں تعلیم حاصل کر کے آتے ہیں وہیں واپس چلے جاتے ہیں کچھ دیوبند کے جن اداروں میں دورہ حدیث کا نظم ونسق ہے وہاں سماعت کرتے ہیں لیکن سماعت میں وہ اپنا مقام بھول جاتے ہیں اور کبھی پڑھنے گئے کبھی نہیں، اسی بناء پر جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمہ اللہ کے بانی ومہتمم مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتھم نے اپنی دور اندیشی اور فراست ایمانی سے اس کو محسوس کیا کہ طلباء اپنا وقت ضائع کرتے ہیں سماعت میں لگ کر اسی لئے جامعہ میں جگہ کی قلت کے باوجود اپنی پوری جد و جہد سے دورہ حدیث کا قیام کیا اور الحمدللہ طلباء نے مہتمم صاحب کے اس فیصلہ کی قدر کی اور اول مرحلہ میں جامعہ میں 200 سے زائد بچوں نے فارم بھر کر داخلہ لیا اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے محنت و مشقت سے تعلیم حاصل کرنے میں لگ گئے اور اب تمام احباب کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی مسرت ہو رہی ہے کہ جامعة الشیخ حسین احمد المدنی دیوبند میں تکمیلِ بخاری کی تقریب 3/شعبان المعظم بروز اتوار بعد نماز ظہر منعقد ہوگی اور ان شاء اللہ تکمیل بخاری خود جامعہ کے مشفق و مربی بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتہم ہی کرائیں گے.
اس شاندار تقریب میں  وقت کے چنیدہ علماء وصلحاء شرکت فرمائیں گے اور انہیں کی آمد سے یہ پُر بَہار مجلس پُررونق ہوگی اس لئے آپ سبھی حضرات سے پُر خلوص درخواست ہے کہ اس محفل میں شرکت فرما کر طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور علماء کی قمیتی بیانات سے اپنے دلوں کو روشن کریں اور حالات حاضرہ سے آگاہ ہوں.

غیر قانونی قبضہ کرانے میں لیکھ پال معطل،ایس ڈی ایم کی کارروائی سے لیكھ پالوں میں ہلچل!


رپورٹ: وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڈی/اعظم گڑھ(آئی این  اے نیوز 28/اپریل 2017) مقامی تحصیل علاقے کے مسونا منڈل کے لیکھ پال چندربھان یادو پر غیر قانونی قبضہ کرانے میں گزشتہ ہفتے جين پور کوتوالی علاقے کے چنگپار میں امبیڈکر مورتی کو لے کر ہوئے ہنگامہ وغیرہ معاملے کو نوٹس میں لیتے ہوئے ایس ڈی ایم سگڑی روی رنجن نے جمعرات کو مسونا منڈل کے لیکھ پال چندربھان یادو کو معطل کر دیا، لیکھ پال کے معطل ہونے سے دیگر لیكھ پالوں میں ہلچل مچا ہوا ہے.
بتا دیں کہ کئی ماہ پہلے مسونا گاؤں کے پردھان اجیت رائے نے گاؤں کی سرکاری زمین پر لیکھ پال اور زمین مافیاؤں پر مشتمل غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام لگایا تھا کئی بار تحصیل ہیڈ کوارٹر پر دیہاتیوں کے ساتھ لیکھ پال کے خلاف دھرنا مظاہرہ بھی کیا تھا، یہی نہیں گزشتہ ہفتے چنگپار گاؤں میں سرکاری زمین پر امبیڈکر مجسمے لگائے جانے کو لیکھ پال نے سنجیدگی سے نہیں لیا تھا جس سے دو اطراف میں مارپیٹ کے ساتھ ماحول کشیدہ ہو گیا تھا ان سب باتوں کو نوٹس میں لیتے ہوئے ایس ڈی ایم روی رنجن کمار نے معاملے کی جانچ کرانے کے بعد لیکھ پال چندربھان یادو کا مسونا منڈل سے بلرياگج علاقے کے بھگت پور منڈل میں کر دیا تھا ان سب کے باوجود 2 ہفتے گزر جانے کے بعد بھی لیکھ پال چندربھان یادو نے چارج تبادلے نہیں کیا تھا ان سب باتوں کو نوٹس میں لیتے ہوئے ایس ڈی ایم نے چدربھال لیکھ پال کو جمعرات کو معطل کر دیا.
بتا دے کہ چندر بھان یادو تقریبا دو درجن گاؤں سے اوپر مسونا منڈل کے مسونا گاؤں کٹائی، چاند پار، چنگپار، خانقاہ بہرام پور، وغیرہ گاؤں کا چارج ماضی کافی دنوں سے لئے ہوئے تھے.

Thursday 27 April 2017

ٹـرک کی زد میں آنے سے نوجـوان کی موت، بلریاگنج علاقہ کے مدھنا پار کا ہے واقعہ!


رپورٹ: علی اشہـد اعظـمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2017) اعظم گڑھ ضلع کے بلریاگنج تھانہ علاقہ مدھنا پار کے ڈوری ڈیہا کے پاس آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ٹرک کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت واقع ہوگئی.
اطلاع کے مطابق مئو ضلع محمدآباد کوتوالی کے خیرآباد کے رہنے والے فرقان ولد فیضان احمد دوا لینے کے لئے بائک سے بلریاگنج آرہا تھا جیسے ہی مدھنا پار پہنچا پیچھے سے آرہا بالو سے بھرا ٹرک پاس لیتے ہوئے بائک سوار کو ٹکر مار دیا جس سے فرقان ٹرک کے نیچے آگیا اور ٹرک ڈرائیور فرقان کو روندتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا جہاں فرقان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، پولیس تحقیقات میں لگی ہے، لاش کو بلریاگنج تھانہ میں لایا گیا جہاں اہل خانہ کو خبر ملتے ہی کچھ دیر میں اہل خانہ بلریاگنج تھانہ میں پہنچ گئے، خبر لکھے جانے تک لاش تھانہ میں موجود رہی.

جامعة الشیـخ حسیـن احمـد مدنی دیوبند میں سالانہ امتـحان کا آغاز، پایا گیـا طلبہ میں جـوش و خـروش!



رپورٹ: محمـد سلمـان دھلوی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 27/اپریل2017)جامعة الشیخ حسین احمد المدنی رحمہ اللہ خانقاہ دیوبند میں آج سے امتحانات کا آغاز ہوا، مکمل سال کی جد و جہد کا ثمرہ امتحانات کے ذریعہ ہی معلوم ہوتا ہے اس لئے الحمدللہ آج سے جامعہ میں امتحان کا آغاز ہوچکا ہے اور طلباء اپنی اپنی سیٹوں پر پر سکون ماحول بنا کر اپنے جید االاساتذہ کی نگرانی میں سوالات حل کر رہے ہیں گاہ بگاہ جامعہ کے بانی ومہتمم و شیخ الحدیث مولانا مزمل علی صاحب دامت برکاتہم بھی نگرانی فرمارہے ہیں.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے ناظم امتحان مولانا ابصار صاحب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہر سال کہ طرح امسال بھی پرسکون ماحول میں امتحان کا آغاز ہو چکا ہے، 13 شعبان تک یہ سلسلہ انشاء اللہ جاری رہے گا اس کے بعد مدرسہ میں تعطیل رہے گی، اور گزشتہ ضابطہ کے ساتھ آئندہ سال جدید طلبہ کا داخلہ بھی ہوگا.
واضح ہو کہ جامعہ کا نصاب دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ہے اور ہر سال دارالعلوم دیوبند میں جامعہ کے تلامذہ کا داخلہ ہوتا رہتا ہے، بار گاہ الٰہی میں دعاء گو ہیں کہ اللہ پاک آئندہ بھی یہ سلسہ جاری رکھے. آمیـــن

مسلــم نوجـوانـوں کـو دینـی علـوم کے ساتھ ساتھ سائنــس اور جدیـد ٹیـکنـالـوجی سے ہم آہنگ کـرانا وقت کا اہم تقاضہ!


  تحریر: مفـتی محمـد ثاقـب قاسـمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
  اسلام دین فطرت ہے جو اپنے واضح احکام و فرامین کی کشش کے باعث قلبِ انسانی میں گھر کرتا ہے، در حقیقت اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو انسان کو کائنات کے سربستہ اَسرار و رموز معلوم کرنے اور ان میں غور و تدبر کی دعوت دیتا ہے تاکہ اسلام کے ماننے والے صرف نام کے مسلمان نہ کہلائیں بلکہ وہ اپنے قلب و ذہن کی پوری آمادگی کے ساتھ اللہ تعالی کی وحدانیت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور اسلام کے جملہ احکام پر ایمان لانے والے ہوں، مسلم نوجوانوں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم، سائنس اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے، جس ملک و قوم میں تعلیم کو اہمیت دی جاتی ہے، اعلی تعلیم کو فروغ دیا جاتا ہے وہ ہمیشہ لوگوں پر اور ان کے دلوں پر راج کیا کرتے ہیں کیونکہ تعلیم کا ہی یہ کمال ہے کہ انسانوں کو جہالت وگمراہی کے اندھیروں سے نکال کر علم وآگاہی کی روشنی میں لاتی ہے، تعلیم ہی کے ذریعے سے دنیا میں امن وامان کی فضا پیدا ہوتی ہے، پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک نے تعلیم کی اہمیت کو سمجھا اور اپنے شہریوں میں تعلیم کو فروغ دے کر ترقی کی بلندیوں کو چھوا، جسکی واضح مثال امریکہ، انگلینڈ، روس، جاپان اور چائنا ہے اسلئے ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول میں تعلیم و ترقی پر زور دیں، اپنے بچوں کو اعلی تعلیم دلائیں آج مسلمانوں کے علاوہ ہر قوم تعلیم کے میدان میں بہت آگے جاچکی ہے مسلمانانِ عالم آج بھی تعلیم کے معاملہ میں پس ماندگی کے شکار ہیں اسلئے اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہتر معاشرہ، اچھی سوسائٹی کیسے فراہم کرسکتے ہیں اور اپنے بچوں کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں انہیں دینی، مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ سائنس اور جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کیسے مہیا کراسکتے ہیں؟
اب وقت ہم سے اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم خود ایسے ادارے قائم کریں جن میں دینی ماحول میں عصری و دینی تعلیم کا مستحکم نظام قائم ہو اور جہاں تک تعلق ہے نصاب کا تو نصاب اس طرح سے رکھا جائے کہ اس میں بقدر الضرورة کچھ دینی کتابیں ہوں اور ساتھ ساتھ سائنس، جدید ٹیکنالوجی، کمپیوٹر وغیرہ کی بھی تعلیم ہو، ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے جملہ وسائل کو بروئے کار لانے کے ساتھ ساتھ ان میں جدت، تخلیقی صلاحیت اور خود کفالت کی تحصیل کیلئے کیمیا (Chemistry)، طبعیات (Physics)، حیاتیات (Biology)، ریاضی (Mathematics) اور دیگر عصری علوم میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح کمپیوٹر کی تعلیم اور انگلش کی تعلیم حاصل کرنا بھی ہمارے لئے بہت ضروری ہے.
 دنیا میں اسلام کی تبلیغ کے لیے اور دنیا والوں کو اسلامی نظریات و افکار سے روشناس کرانے کے لیے انگریزی زبان بنیادی اہمیت رکھتی ہے جو انگریزوں کی زبان ہونے کے باوجود دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں بولی، پڑھی، لکھی اور سمجھی جا رہی ہے انگریزی زبان اب انٹرنیشنل زبان بن چکی ہے ہمیں اسلام کی نشرو اشاعت میں ان تمام زبانوں سے کام لینا چاہیے جو عوام الناس میں رائج ہیں.

دوکاندار نے پھل کا پیسہ مانگا تو دبنگوں نے پیٹا، مشتعل لوگوں نے کیا روڈ جام!


رپورٹ:ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بنکٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2017) اعظم گڑھ گورکھپور ہائیوے پر مبارکپور تھانہ علاقہ کے بنكٹ بازار میں بدھ کو دن میں ایک پھل فروش کی دوکان پر کچھ نوجوانوں نے پھل کھایا، بغیر پیسہ دیئے جانے لگے تو پھل فروش پرم ہنس رہائشی امرولا نے ٹوکا تو نوجوان آگ بگولا ہو گئے، اور  پھل فروش کو پیٹ کر موقع سے چلے گئے، لیکن قریب 15 منٹ بعد پھر واپس آئے تو ساتھ میں تقریبا 15 نوجوان تھے، دبنگوں نے پھل فروش کی نہ صرف پیٹائی کی بلکہ اس کا پھل بھی ٹھیلے سے اٹھا کر پھینک دیا، واقعہ کے وقت بازار میں دو پولیس والے تھے لیکن دبنگوں کے سامنے ان کی ہمت نہیں پڑی.
 بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان ارد گرد گاؤں کے تھے بھیڑ بڑھتی دیکھ نوجوان نکل لئے لیکن لوگوں کا بھڑک گئے اور انہوں نے موقع پر اعظم گڑھ گورکھپور روڈ جام کر دیا، موقع پر سی او صدر سمیت دیگر سرکاری حکام پہنچے اور مقدمہ درج كرنے کا بھروسہ دیا تب جا کر جام ختم ہوا.

مدرسہ بـورڈ کے امتحـانات شـروع، اعظـم گـڑھ مدرسہ بورڈ کے کچـھ مراکز پر نگـراں و منتـظـمیـن گوگل نیٹ ورک کے ذریعہ سوالات کرا رہے ہیں حـل!


رپـورٹ: ابوالفیـض خلیـلی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/اپریل 2017) یوپی حکومت کے ذریعہ تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور امتحانات میں نقل بندی سے متعلق نئے احکامات کا اثر بھلے ہی الہٰ آباد بورڈ کے امتحانات میں اثر رہا ہو لیکن اتر پردیش مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں اس کا دور دور تک کوئی اثر نہیں دیکھائی دے رہا ہے اور جس طرح سے پہلے امتحانات ہوتے تھے اسی طرح آج تو اس سے بھی زیادہ چل رہے ہیں، کھلے عام نقل ہو رہی ہے امیدواروں کی کاپیاں دوسرے لوگ عام طور سے لکھ رہے ہیں اور مراکز کے منتظم اور نگراں خود نقل میں بھر پور معاونت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں.
کل 25؍اپریل سے مبارکپور و مضافات کے درجنوں امتحان مراکز پر منشی مولوی اور عالم کے امتحانات شروع ہوگئے ہیں جس میں امیدواروں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن مبینہ طور سے اس میں نصف سے زائد امیدوار ایسے ہیں جنہیں نقل کا ہنر بھی نہیں معلوم ہے حالانکہ مدارس میں ایمانداری اور اخلاقیات کی تعلیم دینے کے دعوے ہمیشہ سے کئے جاتے ہیں لیکن اسے عظیم المیہ یا امت مسلمہ کی حد درجہ بد قسمتی ہی کہی جاسکتی ہے کہ مدرسہ بورڈ امتحانات میں جتنے بے ایمانی اور بے ضابطگی رائج ہے اتنی دنیا کے کسی بھی امتحان میں شاید ہی مل سکے، آج امتحان کے دوسرے دن میڈیا کے کچھ لوگ جس امتحان مرکز میں گئے وہاں کے حالات دیکھ کر سر پیٹنے پر مجبور ہو گئے،  امتحان کا حال ایسا تھا کہ جیسے کہ امیدوار کسی سیاسی و مذہبی جلسہ میں تقریر سننے کے لئے بیٹھے ہوں، غول در غول جگہ جگہ بیٹھ کر کھلے عام نقل کر رہے تھے اور ان کے درمیان نقل کے تمام اشیاء موجود تھیں یہاں تک کہ امتحانات کے نگراں موبائل کے ذریعہ امیدواروں کے پر چے حل کرا رہے تھے، سارا کھیل گوگل نیٹ ورک کے ذریعہ جاری تھا اور ہر سوال کا جواب گوگل سے سرچ کر کے امیدواروں کو با آواز بلند بتایا جا رہا تھا، جسے دیکھ کر یہ بات پورے دعوے کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ یہ امتحان قوم کو باصلاحیت بنانے کے بجائے سند یافتہ جاہل بنانے کی تربیت دی جا رہی ہے، مبارکپور کے امتحان مراکز میں الجامعۃ الاسلامیہ اشرفیہ سکھٹی، انصار گرلس انٹر کالج ،ایم پی انٹر کالج وغیرہ خاص طور سے شامل ہیں.

Wednesday 26 April 2017

لڑکی سے ہوٹل میں گینگ ریپ، بیہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینکا!


رپورٹ: شہاب الدین
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2017) اعظم گڑھ ضلع کے بازار گوسائی سے پیر کی شام اغوا کی گئی لڑکی کے ساتھ چار نوجوانوں نے شہر کے ایک ہوٹل میں گینگ ریپ کیا اور بیہوش ہو جانے پر اسے روناپار تھانہ علاقہ کے بنكٹا پل کے قریب پھینک فرار ہوگئے.
منگل کی صبح سڑک کے کنارے بیہوش ملی لڑکی کو پولیس نے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا، جہاں ہوش آنے کے بعد اس نے آپ بیتی سنائی، دیر شام اس صورت میں سمجھوتہ ہو گیا، لڑکی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے.
اطلاع کے مطابق روناپار تھانہ علاقے کی ایک لڑکی کے علاقے کے ایک نوجوان سے عشق چل رہا تھا، چھ ماہ پہلے گاؤں والوں نے دونوں کو ایک ساتھ پکڑا تھا، بعد میں گھر والوں کے دباؤ میں ان کی شادی کروا دی گئی فی الحال لڑکی اپنے مایکے میں تھی، اس نے بتایا کہ پیر کو دن میں تین بجے اس کے شوہر نے گھر فون کر بازار گوسائی میں ملنے کے لئے بلایا، کچھ ہی دیر میں لڑکی وہاں پہنچ گئی، بات چیت کے دوران اس کا شوہر ابھی آتا ہوں کہہ کر کہیں چلا گیا.
الزام ہے کہ شوہر کے جانے کے قریب بیس منٹ بعد ایک گاڑی میں سوار چار افراد وہاں پہنچے اور اسے جبراً گاڑی میں بیٹھا لیا، نوجوان اسے شہر کے ایک ہوٹل میں لے گئے اور رات میں اس کے ساتھ گینگ ریپ کر سڑک کے کنارے پھینک دیا، جسے علاج کے دوران ضلع اسپتال ریفر کیا گیا تھا پر گھر والے اسے گھر لیتے گئے، بعد میں کچھ لوگوں کے دباؤ میں متاثرہ اور ملزمان کے اہل خانہ میں سمجھوتہ ہو گیا، متاثرہ نے شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا، سی او سگڑی سہراب عالم نے بتایا کہ واقعہ کی کوئی رپورٹ درج نہیں ہے، شکایت ملی تو جانچ کی جائے گی.

پولیس کی زیادتی سے مسلم خاندان ڈرا ہوا، پسماندہ طبقے مہا پنچایت پارٹی نے اٹھائی آواز!



رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اپریل 2017)مبارکپور تھانہ علاقہ تحت حیدرآباد چوکی انچارج کی زیادتی کے خلاف پسماندہ طبقے مہا پنچایت پارٹی کے ریاستی صدر شیو موہن کاریگر کی قیادت میں منگل کو پولیس سپرنٹنڈنٹ کو میمورنڈم سونپا گیا، ایس پی کو دیئے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا کہ گزشتہ 18 اپریل کی رات حیدرآباد چوکی انچارج سپاہیوں کے ساتھ جمیلہ خاتون بیوی عطاء الرحمٰن رہائشی پورہ صوفی کے گھر میں بغیر کسی وجہ سے ہی گھس گئے، جس وقت چوکی انچارج اور ان کے سپاہی گھر میں داخل ہوئے اس وقت گھر کی عورتیں اور بچیاں سو رہی تھی. سوئی خواتین اور بچیوں کا چادر ہٹا کر انہیں گندی نظر سے دیکھتے ہوئے ناحق  گندی زبان استعمال کرنے لگے، اس کے بعد جمیلہ اور اس کے شوہر کو رات میں ہی بغیر کسی وجہ کے زبردستی تھانے پر لے جانے لگے، اس پر جب جمیلہ نے پوچھا کہ ہم نے کیا کیا ہے تو پولیس والوں نے گالی دیتے ہوئے عورت کو شرمندہ کر دیا پولیس والوں کی نیت کو دیکھ جمیلہ شور مچانے لگی شور سن کر محلے کے لوگ جاگ ​​گئے اور جمع ہو گئے، پولیس کی زیادتی کو جب مقامی لوگوں نے دیکھا تو پولیس کے ہوش ٹھکانے آئے اور اس نے عطاء الرحمٰن  اور جمیلہ کو صبح چھ بجے ہی چوکی پر پہنچنے کی ہدایت دی، کسی طرح ڈرا سہما خاندان اپنے گھر گیا اور جب صبح عطاءالرحمٰن اور جمیلہ چوکی پر پہنچے تو انہیں وہاں گھنٹوں تک بیٹھائے رکھا. اس کے بعد ناحق کئی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے چالان کرنے کی دھمکی دینے لگے. صبح جب معاملہ دوسرے لوگوں کو معلوم ہوا کہ وہ بھی ان کی حمایت میں تھانے پہنچے اور سابق ضلع پنچایت رکن کے دبش سے کسی طرح پولیس والوں نے عطاءالرحمٰن اور جمیلہ کو چھوڑا. پولیس کی اس کارروائی میں مبتلا کا پورا خاندان خوفزدہ اور سہما ہوا ہے.
 پسماندہ طبقہ مہا پنچایت پارٹی کے ریاستی صدر نے مذکورہ معاملے کو لے کر جب ایس پی سے سے بات کی تو ایس پی نے معاملے کی جانچ کراکر متعلق پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی. وفد میں اعظم نائی، رامپركاش ترپاٹھی، عبدالرحمان، سنگیتا چوہان، حضرةالنساء، اگیش موریہ، انگد کمار، کملیش کمار، زبیدہ خاتون، شیوپوجن داس، مولوی دین دیال وغیرہ شامل رہے.

Tuesday 25 April 2017

اعظم گڑھ ہندو یوا واہنی کی ہوئی میٹنگ، اعظم گڑھ کا نام بدلنے کی پھر اٹھائی مانگ!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2017) پچھلے دنوں اعظم گڑھ میں ہندو یوا واہنی کے ذمہ داران کی ایک میٹنگ اعظم گڑھ میں منعقد ہوئی جس کے پوسٹر وغیرہ میں اعظم گڑھ کے بجاۓ آریم گڑھ لکھا ہوا تھا۔
اس میٹنگ میں مستقبل کی پلاننگ کرنےکے ساتھ ساتھ اعظم گڑھ کا نام بدل کر آریم گڑھ کرنے کی مانگ کو ایک بار پھر اٹھایا گیا۔
ہندو یوا واہنی کے اسٹیٹ کوآرڈینیٹر راکیش راۓ اور وارانسی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر امبریش سنگھ بھولا نے میڈیا کو بتایا کہ ہندو یوا واہنی یہ مانگ بہت پہلے سے کرتی آرہی ہے۔ اور مہاراج جی (یوگی آدتیہ ناتھ) نے بھی اپنی تقریروں میں اعظم گڑھ کو آریم گڑھ ہی کہتے آۓ ہیں۔
یہ پوچھنے پر کہ کیا آپ اس مانگ کو اترپردیش کے وزیراعلی اور ہندو یوا واہنی کے سرپرست یوگی آدتیہ ناتھ کے پاس لے کر جائیں گے تو جواب دیا کہ یوگی جی اس مانگ سے پہلے سے ہی باخبر ہیں۔
واضح رہے کہ ہندو یوا واہنی کو یوگی آدتیہ ناتھ نے 2002 میں بنایا تھا جو کہ مسلم مخالف ذہنیت اور ایجنڈا پر کام کرتی آئی ہے۔ 

قطب الدین ایبک برصغیر کا پہلا مسلمان بادشاہ قطب مینار اسی کی تعمیر کردہ عمارتوں میں سے ایک ہے!


تحریر: محمد یوسف اعظمی
مقیم حال جدہ سعودی عرب
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
برصغیر پر مسلمانوں کے حملے اور آمد تو محمد بن قاسم کے ساتھ ہی شروع ہو گئے تھے لیکن شہاب الدین غوری وہ پہلا شخص تھا جس نے یہ ضرورت محسوس کی کہ برصغیر میں ایک مستقل حکومت قائم کی جائے، اسی نیت سے اس نے جب برصغیر کا علاقہ فتح کیا تو اپنے غلام قطب الدین ایبک کو آزاد کیا اور اسے برصغیر کا بادشاہ مقرر کیا، یوں ایبک تاریخ میں برصغیر کا پہلا مسلمان بادشاہ بن کر ابھرا، اگرچہ ایبک صرف چار سال ہی بادشاہ رہ پایا لیکن اس نے برصغیر کی تاریخ پر ایسے گہرے نقوش چھوڑے جنہیں گزرتا وقت بھی دھندلا نہیں پایا، دہلی کا قطب مینار اور قروۃ الاسلام مسجد آج بھی اس کی یاد دلاتی ہیں، اپنی سخاوت کی بدولت لکھ داتا کہلانے والا یہ بادشاہ لاہور میں پولو کھیلتے ہوئے گھوڑے سے گر کر جاں بحق ہو گیا اور اسے لاہور میں ہی دفن کیا گیا، آج بھی اس کا مزار انار کلی میں ایبک روڈ پر موجود ہے، جس کے ساتھ کبھی تو ایک شاندار باغ ہوا کرتا تھا لیکن اب وہاں صرف دکانیں اور شاپنگ مالز ہی دکھائی دیتے ہیں، مقبرے کا چھوٹا سا حصہ ابھی باقی بچا ہوا ہے.
ایبک کے مزار کی حالت اور اس سے زیادہ ہماری اپنی تاریخ سے بے اعتنائی اور بے حسی کو حفیظ جالندھری نے ایک شاہنامہ اسلام کی ایک شاہکار نظم میں یوں قلمبند کیا ہے۔
انہی افکار میں بیٹھا تھا میں اک دن
جھکائے سردر آرام گاہِ شاہِ قطب الدین ایبک پر
وہ قطب الدین وہ مرد مجاہد جس کی ہیبت سے
یہ دنیا از سر نو جاگ اُٹھی تھی خوابِ غفلت سے
اکھاڑیں ہند سے جس نے ستمگاری کی بنیادیں
رکھیں ہر دل میں انسانی رواداری کی بنیادیں
وہ جس کی جراتِ بیباک سے سفاک ڈرتے تھے
وہ جس کے بازوؤں کی دھاک سے افلاک ڈرتے تھے
وہ قطب الدین جس کے دامنِ تسخیر کا سایا
قُلوبِ راجگانِ ہند کو دامن میں لے آیا
لکھی ہے ذرے ذرے کی جبیں پر داستاں‌ جس کی
ہے سُرخی داستانِ فاتحِ ہندوستاں جس کی
وہ جس کی ذات پر لفظِ غلامی ناز کرتا تھا
ترقی کا تخیل عرش تک پرواز کرتا تھا
لئے بیٹھی ہے دہلی قلب میں‌ نقشِ نگیں جس کا
لقب تاریخ‌ میں‌ ہے تاجدارِ اولیں جس کا
یہاں لاہور میں سوتا ہے اک گمنام کُوچے میں‌
پڑی ہے یاد گارِ دولتِ اسلام کوچے میں
نجس ، ناپاک کوچہ جس میں‌ کوئی بھی نہیں‌ جاتا
وہاں سویا ہوا ہے مسندِ دہلی کا لَکھ داتا
یہ تربت ماتمی ہے اُن حجازی شہسواروں کی
مسلمانوں نے مٹی بیچ لی جن کے مزاروں‌ کی
یہاں تک ابرِ باراں کی رسائی ہو نہیں سکتی
گھٹا روتی ہوئی آتی ہے لیکن رو نہیں سکتی
نہ پڑھتا ہے یہاں پر فاتحہ کوئی نہ روتا ہے
کسے معلوم ہے اس چھت کے نیچے کون سوتا ہے
میں‌ اکثر شہر کے پر شور ہنگاموں‌ سے اُکتا کر
سکوں‌ کی جستجو میں‌ بیٹھ جاتا ہوں یہاں‌ آ کر
یہاں میں حال کو ماضی کے دریا میں‌ ڈبوتا ہوں
تصور کے طفیل اک اور ہی دنیا میں ہوتا ہوں
تخیل مجھ کو لے جاتا ہے اک پر ہول میداں میں
جہاں باہم بپا ہوتی ہے جنگ انبوہِ انساں میں
نظر آتے ہیں‌ مجھکو سرخرو چہرے شہیدوں‌ کے
لہو کی ندیاں کھلتے ہوئے گلشن امیدوں کےعَلم کے سائے میں‌ سلطان
مجھے محسوس ہوتا ہے مجاہد مرد میں بھی ہوں‌
پرانے لشکر اسلام کا اک فرد میں بھی ہوں
مرا جی چاہتا ہے اب نہ اپنے آپ میں‌ آؤں
اسی آزاد دنیا کی فضا میں‌ جذب ہو جاؤں
سکوں‌ کی راہ میں حائل ہے جب تک گردشِ گردوں
‌قلم سے کام لینے کا ارادہ ملتوی کر دوں‌

مدرسہ عربیہ حفظ القرآن میں سالانہ امتحان کا ہوا اعلان، طلباء امتحان کی تیاری میں مصروف!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مالیر کوٹلہ/ پنجاب (آئی این اے نیوز 25/ اپریل 2017)مدرسہ عربیہ حفظ القرآن، جمالپورہ، مالیر کوٹلہ، پنجاب کا ایک قدیم اور سب سے بڑا دینی ادارہ ہے، 54 سال سے تعلیم وتربیت کے اپنے پاکیزہ سفر کو طے کرتا چلا آرہا ہے، جس نے ہندوستان کو خاص کر سر زمینِ پنجاب کو بہت سارے علماء کرام، ائمہ مساجد اور معلمینِ مدارس فراہم کئے ہیں، جہاں حفظ وناظرہ کے ساتھ ساتھ دارالعلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ذی استعداد اساتذہ کی نگرانی میں عربی ہفتم تک کی تعلیم ہوتی ہے، واضح رہے کہ مدرسہ میں 300 طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے قیام وطعام کا انتظام من جانب مدرسہ ہے.
آئی این اے نیوز نمائندہ سے مفتی محمد ثاقب قاسمی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ فارسی و عربی درجات کے طلباء مدرسہ کے ھال میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ تیاری کررہے ہیں جبکہ حفظ و ناظرہ کے طلباء اپنی اپنی درسگاہوں میں امتحان کی تیاری میں مصروف ہیں، 1 مئی سے 10 مئی تک طباء کے تحریری امتحان کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر 11 مئی کو دارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات مفتی محمد یوسف تاؤلوی صاحب عربی و فارسی کے تمام درجات کی ایک ایک کتاب کا تقریری امتحان لیں گے، پھر 11 مئی بعد نماز مغرب مدرسہ کے بڑے ھال میں جلسہ ہوگا جس میں مفتی موصوف کا پر مغز بیان ہوگا اسی میں فارغین حفاظ کرام کی دستار بندی  بھی ہوگی نیز پوزیشن لانے والے طلباء کو اکابرین کے ہاتھوں گراں قدر انعامات سے بھی نوازا جائے گا پھر اسکے بعد انشاء اللہ تین دن کی مدرسہ میں تعطیل رہے گی.

دبنگوں نے ساری حدیں کی پار، متاثرہ نے ایس پی سے لگائی انصاف کی فریاد!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2017) سامانوں کی لوٹ برداشت کر رہی بے بی کی عصمت پر جب ہاتھ ڈالا گیا تو اس صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا، جين پور کوتوالی کا 8 بار چکر لگانے پر بھی جب اس کی فریاد نہیں سنی گئی تو سوموار کو اس نے انصاف کے لئے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے فریاد کی، جين پور کوتوالی کے گاؤں خانقاہ بہرامپور کی کی رہائشی بے بی نے بتایا کہ زمین کے تنازعہ میں دبنگوں نے تقریبا 2 ماہ سے اس کا جینا دشوار کر دیا ہے، آئے دن ان کے گھر میں گھس کر مار پیٹ، لوٹ مار کر رہے ہیں. اتوار کی رات تو انہوں نے ساری حدیں ہی پار کر دی، متاثرہ نے ایف آئی آر درج کئے جانے، قصورواروں کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا.

گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے دہلا مئو، جویلرس مالک کی موت!


رپورٹ: وسیـــم شیـــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گھوسی/مئو(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2017) مئو شہر کے مجھوارا موڑ واقع نسک جویلرس کے مالک ونود ورما بیٹے ہریش چندر ورما (50) رہائشی قصبہ خاص کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا، معلومات کے مطابق سوموار کی شام 6 بجے جونیئر ہائی اسکول کے ٹھیک سامنے نسك جویلرس کے مالک ونود ورما کو تین نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی دوکان میں گولی مار کر زخمی کر ديا وہاں موجود لوگوں کی مدد سے لوگو نے 108 ایمبولینس سے مئو لے جایا گیا، جہاں  ونود ورما کی راستہ میں موت ہو گئی، موت کی خبر سنتے ہی وہاں موجود بھیڑ نے روڈ جام کر ديا، اطلاع پاکر موقع پر پہنچے ایس پی منیراج نے لوگوں کو سمجھایا اور بھروسہ دیا کہ مجرم جلد سے جلد قانون کی گرفت میں ہوگا، اس موقع پر اے ایس پی روندر کمار سنگھ، کوتوال شیلیش سنگھ، آر این پانڈے، لال صاحب اور بھاری تعداد میں پولیس فورس موجود رہے.

محمـد عارف محی الدیـن پور کا بھیـونڈی میں انتـقال، نماز جنـازہ آج بعد نماز ظہر دو بجے محی الدین پور میں ادا کی جائے گی!


رپورٹ: سلمـان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/اپریل 2017) بلریاگنج تھانہ علاقہ کے محی الدین پور رہائشی محمد عارف کا گزشتہ دنوں بھیونڈی میں انتقال ہو گیا ہے "انا للہ وانا الیہ راجعون" آج ہی بعد نماز ظہر 02:00 بجے ان کے آبائی وطن موضع محی الدین پور میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی.
اطلاع کے مطابق محمد عارف بھیونڈی میں رہ کر اپنا کاروبار کرتے تھے گزشتہ دنوں اچانک انتقال ہو جانے کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا آج جسد خاکی ہو بھیونڈی سے ان کے آبائی وطن محی الدین پور میں لایا گیا جہاں آج ہی ظہر بعد 02:00 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی، دعاء کریں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے. آمیـــــن

Monday 24 April 2017

اعظـم گـڑھ نـرولی چوراہے پر لگا ترنـگا پھر تیز آندھی کے سبب پھٹ گیا، تبدیل کرنے کی کارروائی شروع!


رپورٹ: سلمــان اعظــمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017)  اعظم گڑھ شہر کے نرولی چوراہے پر لگائے گئے ترنگے کے پھٹ جانے کی وجہ سے ہفتہ کو ہی تبدیل کر دیا گیا تھا، لیکن گزشتہ رات آئی تیز آندھی میں نیا لگایا گیا ترنگا بھی پھٹ گیا.
واضح ہو کہ اعظم گڑھ نرولی چوراہے پر تقریبا 110 فٹ اونچائی پر لگائے گئے اس بڑے ترنگے کو تیز ہواؤں سے دو چار ہونے میں جگہ جگہ چوٹیں برداشت کرنی پڑی ہیں، بہرحال ایک بار پھر قومی پرچم کو تبدیل کرنے کی کارروائی شروع کی گئی ہے، پھر اب نئے سرے سے نئے ترنگے کو لگايا جائے گا.

مئـو میں ٹریکٹـر اور تیز رفتار اسكارپيـو کے درمیان ٹکر، دونوں جل کر خاک!


رپورٹ: وسیــــم شیـــخ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمدآباد/مئو(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) محمدآباد گوہنہ علاقے کی مارکیٹ میں آج دوپہر تقریبا 3.30 بجے ٹریکٹر اور تیز رفتار اسكارپيو میں ٹکراؤ ہو گیا، اسکارپیو تیز رفتار ہونے کی وجہ سے ٹکر ہوتے ہی آگ لگ گئی،
دیکھتے ہی دیکھتے دو گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئی، موقع پر فائر بریگیڈ اور 108 ایمبولینس گاڑياں بھی پہنچی، دو لوگوں کے مرنے کا خدشہ ہے.

ضلع سمستی پور بہار میں سہ روزہ اجتماع بحسن و خوبی اختتام پذیر!


رپورٹ: محمد ابوذر صدیقی سمستی پوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) سمستی پور بہار کے گاؤں شاہ پور بگھونی میں منعقد سہ روزہ اجتماع آج بروز سوموار بتاریخ 24/ 4 /2017 کو جناب حضرت مولانا سعد صاحب امیر جماعت ہند کے دعا پر اختتام پذیر ہوا.
آئی این اے نیوز نمائندہ کے مطابق اس اجتماع میں ہندوستان کے گوشے گوشے سے دین اسلام کے حواریوں نے اپنی حاضری دی اور اسلام سے وابستگی کا ثبوت پیش کیا،اس اجتماع گاہ کے اندر لوگوں کی تعداد تقریبًا بیس لاکھ آدمی کے رہنے کی تھی جو ایک وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا گیا تھا جہاں سو کے قریب اور اسپتال جو طبی خدمات فراہم کرنے کے لگوائے گئے تھے اسی جگہ ہزاروں کے قریب بیت الخلاء اور اسی طرح کئی وضو خانے کا بندوبست کیا گیا تھا.
واضح ہو کہ اس اجتماع میں ایک ہزار جوڑے کا نکاح بھی ہوا موسم کی خرابی کی وجہ سے اجتماع کو وقت سے قبل ہی ختم کیا گیا اور اجتماع کے دوران حضرت مولانا سعد صاحب امیر جماعت ہند نے اپنے خطاب میں خدائے وحدہ لاشریک لہ سے مسلمانوں کے حالت زار کے سنوارنے کی اور حالات کو بہتر بنانے کی، اور ہورہے مسلمانوں پر ظلم و ستم اس سے براءت کی دعا مانگی اور اسی طرح  سہ روزہ اجتماع بحسن و خوبی اپنے انجام کو پہنچا.

دارالعلـوم ندوة العلـماء لکھنـؤ میں شبلی ہاسٹل کے پاس لگی آگ، موقع پر پہنچی پولیس!


رپورٹ: اسعـد اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) لکھنؤ میں واقع مشہور دینی ادارہ دارالعلوم ندوة العلماء کے شبلی ہاسٹل کے پاس گزشتہ رات آگ لگ گئی آگ تیز ہونے کی وجہ سے قریب کے درخت کو بھی آگ نے اپنی لپٹ میں لے لیا جس دیکھ ہاسٹل کے طلبہ نے بجھانے کی کوشش کی تو لکھنؤ یونیورسٹی کے این ڈی ہاسٹل کے  طلبہ کی طرف سے گالی گلوج اور جے شری رام کے نعرے لگانے لگے.
اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے کسی طرح آگ پر قابو پایا اور موقع پر ندوہ کے مہتمم مولانا سعیدالرحمٰن اعظمی اور نائب مہتمم مولانا عبدالعزیز نے طلبہ کو ماحول پرسکون بنائے رکھنے لی اپیل کی، جسکے بعد طلبہ اپنے اپنے ہاسٹل میں گئے.

باپ بیٹے کی لڑائی سلجھانے پہنچے پردھـان پر سگے بھائیـوں نے کیا حملہ!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) باپ بیٹے کے درمیان ہو رہی مارپیٹ کی معلومات ہونے پر دفاع کے لئے پہنچے گرام پردھان پر سگے بھائیوں نے حملہ کر دیا، دیہاتیوں کی مداخلت کے بعد کسی طرح معاملہ ٹھنڈا ہوا لیکن کچھ دیر بعد ہی دبنگوں نے گھر کے باہر کھیل رہی پردھان کی  پانچ سالہ بیٹی کا گلا دبانے کی کوشش کی، خواتین کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گئے، معلومات ہونے پر موقع پر پہنچی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے.
علاقے کے صدرالدین پور گرام سبھا کے رسول آباد محلہ میں اتوار کی صبح قریب 7.30 بجے گاؤں کے فہیم اور کلیم اپنے والد یونس کے ساتھ مارپیٹ کر رہے تھے، شور سن کر گرام پردھان احسان الله اپنے بھتیجے علی کے ساتھ وہاں پہنچ کر بچ بچاؤ کرنے لگے، تبھی گرام پردھان پر والد صاحب کا موقف لینے کا الزام لگاتے ہوئے دونوں بھائی حملہ آور ہو گئے، موقع پر موجود گاؤں والوں کی مداخلت سے دونوں اطراف کو الگ کیا گیا.
کچھ دیر بعد یونس کا بیٹا فہیم گرام پردھان کے دروازے پہنچا اور دروازے پر کھیل رہی ان کی پانچ سالہ بیٹی کا گلا دبانے لگا. یہ دیکھ خواتین کے شور مچانے پر جب تک گاؤں کے لوگ جٹتے حملہ آور فرار ہو گیا. گرام پردھان نے اس کی اطلاع 100 نمبر پر کو دی، موقع پر پہنچی پولیس نے اس معاملے میں ملزم فہیم، کلیم اور ان کے والد کو حراست میں لے لیا. واقعہ کے سلسلے میں گرام پردھان کی جانب سے تھانہ میں تحریر دی گئی.

مدرسہ شیخ الاسلام شیخوپور اعظم گڑھ میں جلسہ دستاربندی کا انعقاد!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اپریل 2017) بلریاگنج علاقہ کے شیخوپور گاؤں میں واقع مدرسہ شیخ الاسلام میں کل دسواں جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز قاری ابوشحمہ صاحب کی تلاوت سے ہوا، نعت نبی قاری محمود بلیاوی نے پیش کی اور صدارت مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا مستقیم احسن اعظمی نے انجام دیا، جلسہ میں مقرر خصوصی مولانا ارشد مدنی صدر جمعیة علماء ھند نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حکومتیں آتی جاتی رہیں گی مسلمان دین کی فکر کریں اور اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کر ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں کو بتائیں اور اس ملک میں مل جل کر رہنے کا طریقہ سیکھائیں.
واضح ہو کہ مدرسہ ھذا کے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد حفاظ و قراء کے سروں پر معزز علماء کرام کے دست مبارک سے دستار باندھی گئی،جلسہ کا اختتام مولانا فرقان بدر قاسمی اعظمی مدنی کے دعاء پر ہوا، اخیر میں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد آصف قاسمی نے مہمانان کرام کا شکریہ ادا کیا.

Sunday 23 April 2017

جامعةالفلاح بلریاگنج میں تعلیمی سال اپنے اختتامی مرحلہ میں ہے، آئندہ سال جامعہ میں داخلہ کے خواہشمند طلبہ یہ خبر ضرور پڑھیں!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) اعظم گڑھ کا مشہور دینی ادارہ جامعةالفلاح میں تعلیمی سال اپنے اختتامی مرحلے میں ہے، امتحان سالانہ کا آغاز ہوچکا ہے، 11 مئی کو امتحان ختم ہوگا اور 18 مئی کو نتائج کا اعلان ہوگا. إن شاء اللہ
نئے تعلیمی سال کا آغاز 5/جولائی مطابق 10/ شوال ہوگا، 6/جولائی سے اعلان شدە اسکیم کے مطابق ضمنی امتحانات ہوں گے جو متعینہ تاریخ کے بعد نہیں ہوتے، اس لئے پابندی وقت کے ساتھ اس میں شرکت لازمی ہوتی ہے. نتائج جامعہ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوں گے.
داخلہ ٹیسٹ 9/جولائی کو ہوگا اس سے قبل امیدوار طلبہ دفتر اھتمام سے اجازت نامہ حاصل کرلیں، داخلہ فارم ویب سائٹ پر موجود ہے.
واضح ہو کہ دارالاقامہ میں درجہ ششم سے نیچے داخلہ نہیں ہوتا، شعبہ حفظ میں ابتدائی پنجم کے بعد داخلہ ہوتا ہے، اسی لحاظ سے ان کا داخلہ ٹیسٹ ہوگا، دوسرے مدارس سے عالمیت کئے ہوئے طلبہ فضیلت کے داخلہ ٹیسٹ میں بیٹھ سکتے ہیں.
جامعہ کا نصاب تعلیم قدیم و جدید کا بہترین سنگم کے اور دعوتی و تحریکی مزاج پیدا کرنے پر خاص توجہ دی جاتی ہے، فقہی لحاظ سے وسعت قلب و نظر کی راہ پر جامعہ گامزن ہے اور یہاں تقابلی فقہ کی تدریس ہوتی ہے، مرحلہ عالمیت 6 اور مرحلہ فضیلت 2 سالوں پر مشتمل ہے، جامعہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا جامع اور موثر انتظام ہے، جس سے طلبہ کی مختلف النوع صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں، نیز طالبات کیلئے الگ کیمپس میں فضیلت تک تعلیم و تربیت کا عمدہ نظم ہے، جہاں سے اوسطا سالانہ 100 طالبات تکمیل فضیلت کر رہی ہیں، شعبہ حفظ طالبات میں 100 سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں. سلائی کڑھائی سنٹر بھی ہے، جھاں طالبات اس فن کی مہارت حاصل کرتی ہیں، کمپیوٹر سنٹر بھی سرگرم عمل ہے.
جامعةالفلاح آپ کے بچوں و بچیوں کی تعلیم و تربیت کا قابل اعتماد مرکز ہے، اس کو خدمت کا موقع دیں اور اپنے تعاون و مخلصانہ مشوروں اور دعاؤں سے نوازیں.

اعظـم گڑھ مدرسـه شیـخ الاسـلام شیخـوپور کا دسواں جلسہ دستار بندی آج بعـد نمـاز عشاء ہوگـا منعـقد!


رپورٹ: محمد عاطـف اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) بلریاگنج علاقہ کا مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ شیخ الاسلام شیخوپور میں آج دسواں جلسہ دستاربندی کا انعقاد کیا جار ہاں ہے جس میں ملک کے معزز علماء کرام شرکت کریں گے، اس جلسہ میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمعیة علماء ھند شرکت کریں گے، اور مہمان اعزازی کے طور پر الحاج گلزار احمد اعظمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علاء مہاراشٹر شرکت کریں گے، اور مولانا ابوذر مدنی، مولانا مستقیم احسن اعظمی، قاری حماد اعظمی قاسمی، مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوں گے.
واضح ہو کہ یہ جلسہ آج ہی بتاریخ 23/اپریل 2017 مدرسہ کے وسیع و عریض صحن میں منعقد کیا جائے گا جس میں مدرسہ ھٰذا کے سو سے زائد فارغین کی دستاربندی ہوگی آپ تمام لوگوں سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ جلسہ میں شریک ہو کر فارغین کی حوصلہ افزائی کریں اور علماء کرام  خطاب سے مستفید ہوں.
نوٹ: باہر سے آئے ہوئے تمام مہمانان کرام کے لئے قیام و طعام کا انتظام منجانب مدرسہ ہے.

دینی تعلیم سے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور طلبہ اس انتخاب پر اللہ کا شکر ادا کریں: مفتی محمد راشد اعظمی


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) حضرت مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاد حدیث دارالعلوم دیوبند و نائب سرپرست جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید کل بروز ہفتہ موضع انجانشہید اعظم گڑھ پہنچے، جہاں جامعہ شیخ الہند قاسم آباد انجانشہید کے ناظم اعلیٰ مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی کے گھر ناشتہ کے بعد ڈاکٹر عبدالمنان صاحب انجانشہید کے گھر پہنچے،  ڈاکٹر عبدالمنان صاحب سے حالات حاضرہ پر گفتگو کی پھر جامعہ شیخ الہند گئے جہاں مدنی ھال میں طلباء سے خطاب کے دوران فرمایا " طلبہ دینی تعلیم  انہماک سےحاصل کریں، اور طلباء اس انتخاب پر اللہ کا شکر ادا کریں" کیونکہ اللہ تعالی جب کسی کے ساتھ خیر کا معاملہ فرماتے ہیں تو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور تعلیم سے اللہ کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور معرفت سے خشیت وخوف خدا ہوتا ہے اورعالم بندے ہی اللہ سے ڈرتے ہیں اس لئے دینی تعلیم حاصل کرنے میں خوب محنت کرو، مدنی ھال میں جامعہ کے اساتذہ و طلبہ سمیت گاؤں کے درجنوں افراد شریک تھے.

سگڑی ایڈوکیٹ کمیٹی نے جلائی ایڈوکیٹ ایکٹ امینڈمینٹ بل، کی نعرے بازی!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017) ایڈوکیٹ ایکٹ امینڈمینٹ بل 2017 کے خلاف سگڑی ایڈوکیٹ کمیٹی نے ہفتہ کو میٹنگ ھال میں ملاقات کر مرکزی حکومت کی طرف سے آئے بل کی سخت مذمت کر احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے بل کی کاپیاں جلائی، ایڈوکیٹ عدالتی کام سے باز رہے جس مؤكلوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وکلاء نے کہا کہ مرکزی حکومت کے تاناشاہی رویے کی ہمیشہ مخالفت کرتے رہیں گے. ہم اپنے کلائنٹ کے ساتھ مکمل اچھائی کے ساتھ پیروی کرتے ہیں اور مقدمہ جتنے کے لئے پوری طاقت لگا دیتے ہیں، پر حکومت ہمارے حقوق کو کترنے کی سازش رچ رہی ہے جو ہم وکلاء کے ساتھ ناانصافی ہے.
میٹنگ کے بعد ایڈوکیٹ ہاتھو میں تختياں لئے نعرے بازی اور احتجاج کرتے ہوئے تحصیل کے مین گیٹ تک آئے اور ایڈوکیٹ ایکٹ امینڈمینٹ بل کی کاپیاں جلائی، رادھے شیام ترپاٹھی، ویدپركاش شکلا، وریندرلال شریواستو، رامبركش بھاسکر، راجپت چوہان، راجیشور راج بھر، ستيرام یادو، دھرمیندر کمار، انل کمار شریواستو وغیرہ وغیر موجود رہے.

مولانا محمد سفیان، مولانا احمد خضر شاہ، مولانا حسن الہاشمی سید محمد ازہر شاہ قیصر ایوارڈ سے سرفراز!


رپورٹ: رضوان سلمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 23/اپریل 2017)’’مرکز نوائے قلم‘‘ دیوبند کی جانب سے شیخ الہند ہال میں تقسیم ایوارڈ کی ایک پرُوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں شہر کے علماء، فضلاء، عمائدین، ادیب، قلم کار، شعراء اور دانشوروں نے شرکت کی، اس موقع پر معروف ادیب ، نامور قلم کار مولانا حسن الہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیوبند کی ادبی صحافتی تاریخ جن لوگوں کے نام سے زندہ ہے ان میں ایک نام مولانا سید محمد ازہر شاہ قیصرؒ کا بھی ہے مولانا مرحوم نے لگ بھگ پچاس سال تحریر و قلم کی روشنی بکھیری اور اپنی انشاء وصحافت کے گہرے نقوش ثبت کئے آزادی سے پہلے لاہور میں رہے اور وہاں کے مشہور زمانہ اخبارات’’احسان‘‘ ’’شہباز‘‘ وغیرہ میں ان کے مضامین شائع ہوتے رہے ، آزادی کے بعد ان کے قلم سے ہزاروں مضامین و مقالات نکلے اور اپنے وقت کے ممتاز رسائل وجرائد میں جگہ پاتے رہے۔ جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند کے مہتمم اور ماہنامہ ’’محدث عصر‘‘ کے مدیر اعلیٰ مولانا سید احمد خضر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایوارڈ کا یہ سلسلہ دیوبند کی پچھلی تحریری وقلمی تاریخ کو زندہ رکھنے کا عمل ہے اگر یہ سلسلہ قائم رہے تو یقینی طور پر دیوبند کی ادبی وصحافتی خدمات سے لوگ زیادہ سے زیادہ واقف ہوسکیں گے۔ مولانا ازہر شاہ قیصرؒ کا شمار ہند و پاک کے مشہور صحافیوں میں ہوتا تھا اور دیوبند کی ادبی تاریخ کا ممتاز نام ہے انھوں نے اپنی زندگی میں 7/سے 8/اخبارات و رسائل کی کامیاب ادارت کی۔ مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے اپنے والد مرحوم کے نام پر ایوارڈ کا یہ سلسلہ شروع کیا ہے قابلِ مبارک باد ہے اور اس سے دوسرے حضرات کو بھی تحریک ملے گی کہ وہ دیوبند کے دوسرے ادیبوں اور شاعروں کے نام پر بھی اس طرح کے کام کرنے کے لیے آگے آئیں گے اور تحریک کی صورت میں اس عمل کو انجام دیں گے ۔ پروگرام کی صدارت کررہے دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی نے کہا کہ یہ ایک تعمیری کام کا آغاز ہے جس پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، دیوبند میں مولانا ازہر شاہ قیصر ؒ اور مولانا سید انظر شاہ مسعودیؒ دو ایسے نام ہیں جنھوں نے ادب و صحافت کے عنوان سے 50سال سے زائد عرصہ تک پوری دنیا کو مسحور کئے رکھا وہ اپنے اسلوب ،انشاء اور زبان وبیان کی چاشنی اورکمال کی وجہ سے پسندیدہ اور شہرئہ آفاق لوگوں میں شامل تھے، دونوں ہی گرامی قدر بزرگوں نے اپنے اسلوب اور ادائیگی کا جداگانہ انداز رکھا اور دونوں کے بیان اور زبان میں بڑا رچائو اور اثر تھا ان کی یاد میں یہ ایوارڈ سعادت مندی کے ساتھ ساتھ اعتراف خدمت بھی ہے اور چھوٹے اپنے بڑوں کے نام کو اسی طرح زندہ اور باقی رکھتے ہیں اور اسی سے نئی نسل رہنمائی پاتی ہے۔ اس تقریب ایوارڈ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان قلم کار وکالم نگار سید وجاہت شاہ انور نے کہا کہ والد مرحوم کی یاد میں شروع کیاگیا یہ مبارک کام ان کی یادوں کو پائندہ بنانے اور ان کی طویل صحافتی خدمات وزندگی کو رہنما بنانے کا یہ اچھا اور بہترین عنوان ہے وہ اور ہمارے دوسرے بڑے اگر اس طرح کے کاموں کی جانب توجہ اور پیش قدمی کریں تو یہ خوش آئند ہیں میں دل سے اس ایوارڈ کے برسوں قائم رہنے اوراسی طرح تقریبات منعقد ہونے کی دل سے دعا کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں پروگرام کے کنوینر اور ’’مرکزنوائے قلم‘‘ کے بانی مولانا نسیم اختر شاہ قیصر نے کہا کہ میری برسو ںکی تمنا کو اللہ نے پورا فرمایا زمانہ سے خواہش تھی کہ جولوگ اس وقت ادبی اور تحریر میدان میں نمایاں کا م کررہے ہیں ان کا اعتراف واعزاز کیاجائے اس کی بہتر صورت یہ تھی کہ دیوبند کے کسی نامور ادیب وصحافی وانشاء پرداز کے نام سے ایوارڈ کا آغاز کیاجائے۔ مجھے خوشی ہے کہ اس کی شروعات ہوئی انشاء اللہ بھی یہ ایوارڈ کا سلسلہ جاری رہے گا اور دیوبند وبیرون دیوبند کے قلم کاروں وادیبوں وشاعروں کو اس قافلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رفاعی اور تعلیمی میدان میںبھی جو لوگ ایثار کررہے ہیں اور خلوص کے ساتھ کام انجام دے رہے ہیں ان کی خدمت میں بھی یہ ایوارڈ پیش کیا جائے۔ پروگرام میں مولانا ندیم الواجدی، مولانا عبدالرشید بستوی، مولانا قاری ابوالحسن اعظمی، مولانا زین الدین قاسمی، مولانا فضیل احمد ناصری،مولانا فرید الدین قاسمی، مفتی عارف قاسمی، عبداللہ راہی، مولانا مفتی عبید انور شاہ قیصر، انجینئر عزیر انور شاہ قیصر، حافظ خبیب انور شاہ قیصر، شمس دیوبند، عبدالرحمن سیف، ماسٹر شمیم کرتپوری ،ہارون حسرت ، عبداللہ عثمانی ، وغیرہ نے شرکت کی۔

Saturday 22 April 2017

کرکٹر سرفراز خان اعظمی کے پیر کا آپریشن، دعاء کی درخواست!



ممبئی(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2017) انڈر 19 میں اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے والے اور گزشتہ سال ٹی 20 میچ میں آر سی بی کی طرف سے کھیلتے ہوئے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر سرفراز خان اعظمی کے پیر کا آپریشن ہوا ہے.
واضح ہو کہ اس مرتبہ بھی آر سی بی ٹیم میں سلیکشن کے بعد پریکٹس کے دوران پیر میں چوٹ آگئی تھی جس کی وجہ سے میچ کھیل نہیں سکے.
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ سرفراز خان کو شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ نصیب فرمائے. آمیـــن

اعظم گڑھ کے کٹولی خرد گاؤں میں میت کو دفنانے کو لیکر دلت اور مسلم میں مار پیٹ، درجنوں زخمی!



لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/اپریل 2017) اعظم گڑھ کے كٹولی خرد گاؤں میں قبرستان میں لاش دفنانے کو لے کر دلت اور مسلم کمیونٹی کے لوگ آپس میں بھڑ گئے، دونوں فریقوں کے درمیان جم کر مار پیٹ ہوئی اینٹ اور پتھر چلے، واقعہ میں ڈیڑھ درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں، معلومات کے مطابق بدھ کو گاؤں کے ہی نگئی رام عمر 112 سال کی موت ہو گئی تھی جس کو گاؤں کے دلت قبرستان میں جمعرات کو گڈھا کھود کر دفن کر دیا گیا، جمعہ کو صبح لوگ قبر کو پکی بنانے لگے تو گاؤں کے ہی اقلیتی برادری کے درجنوں افراد یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ وہ زمین ان کی پشتینی رہی ہے، بحث بڑھنے پر مذکورہ لوگوں نے آگے رکھا بیلچہ و پھاوڑا اٹھا لیا وہ قبر کو کھودنے کی کوشش کرنے لگے، کہ دونوں طبقے کے لوگ آمنے سامنے جھڑپ شروع ہوگئی، مارپیٹ ہوتا دیکھ کر ایک طبقے کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ لاٹھی ڈنڈا اور اسلحے لے کر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور جم کر مار پیٹ شروع کر دیئے، وہیں دوسری طرف کے لوگ بھی مار پیٹ دیکھ کر واردات کی طرف دوڑ پڑے، کچھ لوگوں نے مارپیٹ کر رہے لوگوں کو چھڑانےکی کی کوشش بھی کی، گاؤں کے ہی کسی شخص نے اسکی معلومات ڈائل 100 کو دے دی تو پولیس فورا موقع واردات پر پہنچ کر کسی طرح سے سب کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگی لیکن عوام کے غصے کو دیکھ کر پولیس کو بھی معاملہ ٹھنڈا کرانے میں مشقت کرنی پڑی، مارپیٹ میں وہیں زخمیوں کو ایمبولینس سے علاج کے لئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لال گنج بھیجا گیا، آنا فانا پولس فورس موقع پر پہنچی تو پولیس نے دیہاتیوں کے بیان کی بنیاد پر چھاپہ ماری کر چار افراد کو گرفتار کیا جبکہ کئی دیگر موقع سے فرار ہو گئے،گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے دیوگاؤں، گمبھیرپور، برده، میہناج پور وغیرہ تھانوں کی پولیس اور پی اے سی سمیت ذیلی ضلع مجسٹریٹ لال گنج جنیندر سنگھ، علاقائی لال گنج شيام نارائن، کوتوال منيش چوہان وغیرہ لوگ جمے رہے. پولیس کپتان نے بھی بتایا کی اس صورت میں چار افراد حراست میں ہیں اور دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے.

Friday 21 April 2017

مبارکپور سائبر مجرموں نے اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر 33 ہزار روپیہ اڑایا!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2017) مبارکپور کے محلہ پورا خواجہ رہائشی محمد اسلم بیٹے مظہر کے بیٹے محمد فیصل کے اکاؤنٹ سے سائبر مجرموں نے 33568 روپیہ اڑا دیئے جس کی تحریری شکایت انہوں نے مبارکپور پولیس کو دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.
معلومات کے مطابق گزشتہ 8/ مارچ کو مذکورہ محمد اسلم اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے مبارکپور واقع روڈویز چوراہے پر بینک کے اے ٹی ایم مشین گئے تھے، نقد نہ ہونے کے سبب پیسہ نہیں ملا، واپس لوٹتے وقت ان کا اے ٹی ایم کارڈ گر گیا وہاں موجود ایک نامعلوم شخص نے دھوکے سے ان کا اے ٹی ایم کارڈ کو تبدیل کر دوسرا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا اور ان کے بیٹے کے اکاؤنٹ سے مختلف ذرائع سے 33568 روپے نکال لیئے اس دوران محمد اسلم نے کئی بار اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی، لیکن اے ٹی ایم کا پاس ورڈ غلط بتایا گیا، بینک سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 33568 روپے نکال لئے گئے ہیں، واقعہ کے تعلق سے محمد اسلم نے مبارکپور تھانے میں تحریر دے کر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے.

قرآن پاک کا حفظ اور اس کے معانی و مطالب کی سمجھ حاصل کرنا انبیاء کے کاموں میں سے ہے، جامعة الفلاح میں تکمیل حفظ قرآن کی مجلس میں مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی کا خطاب!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2017) جامعة الفلاح بلریاگنج شعبہ حفظ کے صحن میں کل تکمیل حفظ قرآن کی مبارک و مسعود تقریب منعقد ہوئی سال رواں میں جامعہ سے حفظ مکمل کرنے والے 12طلباء نے ذمہ داران جامعہ و مہمان خصوصی حضرت مولانا عمران صاحب، مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی صاحب  اور حاضرین کے روبرو قرآن کریم کی آخری آیتیں تلاوت کر کے تکمیل حفظ کیا اس موقع پر مولانا مقبول فلاحی صاحب نے حوصلہ افزائی کے کلمات فرمائے اور فرمایا کہ حفظ کرنا بہت اہمیت کی چیز ہے، حافظ قرآن کی بہت عظمت ہے لیکن صرف تقریب میں تکمیل حفظ کرلینا یہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کو عملی زندگی میں اتارنے کی ضرورت ہے، آج ہم نے قرآن کریم کو صرف ایصال ثواب کے لئے سمجھ رکھا ہے جب کہ قرآن زندوں میں روح پھونکتا ہے اس لئے حفاظ کرام اس کو یاد رکھنے کی فکر کریں.
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فرقان بدر قاسمی مدنی نے تعلیم کی اہمیت  اور مقصد کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کا حفظ اور اس کے معانی و مطالب کی سمجھ حاصل کرنا انبیاء کے کاموں میں سے ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں میں سے تلاوت آیات، تزکیہ نفس اور حکمت و دانی ہے، مدارس کا سلسلہ درسگاہ نبوی سے جا ملتا ہے مدارس کے اندر حافظ قرآن عالم دین بنائے جاتے ہیں تاکہ قرآن  کی آیتیں تلاوت کر کے لوگوں کے دلوں میں کتاب اللہ کی محبوبیت پیدا کریں اور عالم دین بن کر امت کی اصلاح کرسکیں.

خسـتہ حال چھـت کے نیچے پڑھـتے ہیں بچے، محـکمہ کو ہے حادثے کا انتظار، کبھی بھی ہوسکـتا ہے بڑا حادثہ!


رپورٹ: جاویـد حسـن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 21/اپریل 2017) مرکز اور ریاستی حکومتیں معیاری تعلیم دینے کیلئے نونہالوں تک پہنچانے کے لیے کروڑوں کی رقم خرچ کر رہی ہے، سرو شکشا ابھیان کے تحت مختلف پروگراموں اور ریلیوں کے ذریعے طالب علم طالبات سمیت والدین کو بیدار کرنے کا کام کیا جاتا رہا ہے وہیں حکومت کے ہی کچھ افسران ملازم سرکار کی منشا پر پانی پھیرنے میں ذرا میں کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں.
پرائمری اسکول كوڑيا علاقے سٹھياؤ کا اسکول کافی پرانا ہے اور اچھی طرح جر جر ہو گیا ہے، جس کے خوف سے سرپرست بچوں کو اسکول بھیجنے سے کترا رہے ہیں. وجہ کہ اسکول کی چھت کافی خستہ ہو چکی ہے، چھت اور دیواروں کا پلاسٹر کچھ کچھ گھنٹوں کے وقفے پر پکے ہوئے عام کی طرح ٹپکتا رہتا ہے، اسی اسکول میں دو سال پہلے برسات کے دوران چھت کا ایک حصہ گر جانے سے تین طالب علم اور ایک باورچی زخمی ہو گئے تھے، ہیڈ ماسٹر جناردن پرساد نے گرام تعلیم کمیٹی اور سیکٹر تعلیم افسر کو اس سلسلے خط دیا تھا کہ اسکول کی نئی عمارت بنوانے کے لئے گرام پردھان اور محکمہ سے یہ کوشش کی جائے، جس سے نئی عمارت اور طالب علموں کی زندگی محفوظ رہے.
اس سلسلے میں سیکٹر تعلیم افسر پربھاکر یادو نے بتایا کہ اسکول کے گھر خستہ ہونے کی معلومات ہمیں ہے، اس سلسلے میں جلد کوشش کر نئے عمارت کا بندوبست کی جائے گی.

Thursday 20 April 2017

مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں تکمیل حفظ کی مجلس منعقد!


رپورٹ: ثاقب قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز20/اپریل 2017)عالمی شہرت یافتہ ادارہ مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں آج بروز جمعرات صبح 07:00 بجےتکمیل حفظ قران کریم کی ایک مجلس دارالحدیث میں منعقد ہوئی، حضرت مفتی محمد عبداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم  کے زیر سرپرستی اور ناظم اعلی مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری دامت برکاتہم کے زیرصدارت مجلس کا آغاز ہوا جس میں کل 24 طلبہ نے تکمیل حفظ کی سعادت حاصل کی اور امسال کل 72 طلبہ نے حفظ کی دولت حاصل کرکے اپنے والدین اور مدرسہ کا نام روشن کیا۔بیشتر طلبہ نے دو، ڈھائی سال کی مدت میں کلام الٰہی کو سینے میں محفوظ کیا ھے اس عظیم دولت اور خدا کی اس نعمت سے سرفراز ہونا درحقیقت خدائی معجزہ ھے جس کے نتیجے میں اللہ تعالی اپنے مقدس کلام کو منتخب اور چنندہ بچوں کے سینے میں محفوظ کردیتا ھے۔
واضح ہو کہ مدرسہ ھٰذا کا یہ شعبہ ایک امتیازی شناخت رکھتا ھے یہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر مکمل توجہ مبذول کی جاتی ھے اس مدرسہ کے ناظم اعلی مفتی محمد احمداللہ صاحب کی خصوصی توجہ مرکوز ھے جس کی وجہ سے الحمدللہ روز بروز یہ شعبہ ترقی اور کامیابی کا راستہ طے کرتا جارہا ھے۔ اس شعبے کی ترقی کی ہرممکن سعی کوشش جاری ھے اساتذہ بھی بخوشی مستعد اور چاک و چوبند ہیں جس کا ثمرہ ظاہر ھے،  آج کے اس پروگرام میں شرکت کے لئے ملک کے ہرگوشے وخطے سے کثیر تعداد میں لوگ حاضر ہوکر بچوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور حفاظ کرام کے والدین واعز و اقرباء نے اللہ کا شکر اور مدرسہ ھٰذا کی تعلیم پر اطمینان کا اظہار کیا اللہ تعالی حضرت کے سایہ کو تادیر قائم و دائم رکھے، صحت و سلامتی اور قوت و توانائی عطا فرمائے اور مدرسہ ھٰذا کو نظر بد سے محفوظ فرمائے نیز پڑھنے پڑھانے والوں کو  شایان شان بدلہ عطا فرمائے۔ آمین

آج بعد نماز عشاء نبیرہ کشمیری کی دو اہم کتابوں کا رسم اجراء!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2017) سرزمین دیوبند کے مشہور قلم کار کہنہ مشق ادیب دارالعلوم وقف ديوبند کے قدیم استاذ مصنف کتب کثیرہ حضرت مولانا نسیم اختر شاہ قیصر صاحب دامت برکاتہم عالیہ کی دو اہم ترین کتابوں(۱.خوشبو جیسے لوگ، ۲.اعمال صالحہ) کا رسم اجراء آج محمود حال دیوبند میں بعد نماز عشاء کی جائے گی واضح رہے کہ حضرت والا کہ اس سے پہلے بھی کئی کتابیں معرض وجود ومنسب شہود پر آکر مقبول خاص و عام ہوئی اور اہل علم سے خوب داد حاصل کی اللہ تعالٰی حضرت والا کی کتب سے نفع اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور حضرت دامت برکاتہم کو صحت و تندرستی عطا فرمائے. آمیــــن

اعظم گڑھ شبلی کالج طلبہ یونین صدر محمد ارسلان خان گرفتار!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اپریل 2017) امتحان کے دوران کالج سے جوب کی کاپی اور کاغذ باہر لے جانے، مخالفت کرنے پر نگراں کے گھر جا کر دھمکی دینے کے معاملے میں شہر کوتوالی پولیس نے شبلی کالج کے طلبہ یونین صدر ارسلان خاں کو گرفتار کر لیا ہے، الزام یہ بھی ہے کہ طلبہ یونین صدر نے امتحان روم نگراں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے من مانی بھی کی.
واضح ہو کہ پوروانچل یونیورسٹی کی طرف سے گریجویشن اور ماسٹر امتحان کے تحت شبلی کالج طلبہ یونین صدر ارسلان خاں صبح کی نششت میں ایم كام کا امتحان دینے گئے تھے، وہ موبائل سے کاغذ کی تصویر بھی کھینچ لئے اس پر نگراں نے انہیں منع بھی کیا، اس کے باوجود وہ امتحان کاپی اور کاغذ لے کر اسکول گیٹ کے باہر چلے گئے جواب کی کاپی جمع ہونے کے دوران فرضی دوسری حل کی ہوئی کاپی جمع کر رہے تھے، اس کی مخالفت نگراں ابوالقیس نے کیا. اس پر وہ کالج میں بگھیڑا کھڑا کر دیئے اطلاع پاکر شہر اضافی مجسٹریٹ دیواکر سنگھ اور کوتوالی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئے، اس کے بعد کاپی جمع نہیں کرائی گئی، معاملہ کسی طرح ٹھنڈا ہو گیا اس صورت میں نگراں نے کوتوال کو تحریر دے کر طلبہ یونین صدر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، دیر شام کو پھر طلبہ یونین صدر اپنے حامیوں کے ساتھ نگراں کے پہاڑپور رہائش گاہ پر پہنچ گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے اس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا کوتوال ششر ترویدی نے بتایا کہ تحریر کی بنا پر رپورٹ درج کر آگے کی کارروائی کی جائے گی.