اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: May 2017

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 31 May 2017

بیوی کے کردار پر تھا شک، دوست سے ملا اور اسی کے گھر میں کر لی خود کشی!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مئی 2017) بیوی کے کردار پر شک ہونے کی وجہ  دوست کے گھر تین دن پہلے اہل خانہ کے ساتھ گئے آٹو ڈرائیور نے منگل کی رات پھانسی لگا کر خود کشی کر لی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.
جین پور کوتوالی علاقے کے آئینیا گرام واقع دھرمو نالے کے قریب رہنے والے سدھیر کمار مشرا (40) بیٹے ورون مشرا خاندان کی روزی روٹی چلانے کے لئے آٹو ركشا چلاتا تھا، کچھ عرصے سے وہ اپنی بیوی کے کردار پر شک کرنے لگا تھا، اس کا حل کرنے کے لئے وہ تین دن پہلے جین پور کوتوالی علاقے کے عظمت گڑھ کے گوري شنکر وارڈ رہائشی اپنے دوست رامائن پانڈے کے گھر خاندان سمیت گیا ہوا تھا، رامائن کے گھر بھوت، شیطان سے پریشان لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے.
اسی چکر میں پھنس کر سدھیر اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ دوست رامائن کے گھر گیا ہوا تھا، منگل کی رات سدھیر نے اپنی بیوی کو بلایا، بیوی نے شوہر کی بات کو ان سنی کر دیا اور بچوں کے ساتھ دوسرے کمرے میں سو گئی، اس بات سے پریشان سدھیر نے کمرے میں لگے پنکھے سے رسی کے سہارے پھانسی لگا کر منگل کی رات خود کشی کر لی.
واقعہ کی معلومات اہل خانہ کو اس وقت ہوئی جب بدھ کی صبح اس کا دروازہ نہیں کھلا، پولیس کی موجودگی میں دروازہ توڑا گیا اور رسی کے سہارے لٹک رہی لاش کو نیچے اتارا گیا.
پولیس نے واقعہ کو مشکوک سمجھتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے، واقعہ کو لے کر میت کی بیوی اور بچوں کو رو رو کر برا حال ہے، پولیس واقعہ کی چھان بین میں لگی ہوئی ہے، اس سلسلے میں میت کی بیوی ارچنا کا کہنا ہے کہ بے وجہ وہ میرے کردار پر شک کرتے تھے، اس بات کو دور کرنے کے لئے وہ ان کے کہنے پر اپنی بیٹی ارپتا بیٹے ارپتی کے ساتھ ان کے دوست کے گھر آئی تھی، رات میں انہوں نے نظام فعل کرنے کے لئے مجھے اپنے پاس بلایا، لیکن درکنار کر میں نے ان کے پاس جانے سے منع کر دیا، اسی بات سے ناراض ہوکر  انہوں نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھا لیا، واقعہ کے سلسلے میں ابھی تھانے میں کوئی تحریر نہیں ملی ہے، فی الحال پولیس واقعہ کی چھان بین میں لگ گئی ہے.

ﺭﮐﻌﺎﺕِ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ : ﺍﯾﮏ ﻏﯿﺮ ﻣﻘﻠﺪ ﺳﮯ ﻣﺒﺎﺣﺜﮧ!


تحریر: مولانا ﻓﻀﯿﻞ ﺍﺣﻤﺪ ﻧﺎﺻﺮﯼ استاد حدیث جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
🔷ﺗـــﻤـﮩﯿـــــــﺪ🔷
ﺳﻔﺮِ ﻣﻤﺒﺌﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﭘﭩﻨﮧ ﺳﮯ ﮔﺎﮌﯼ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﺸﺴﺖ ﭘﺮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﭨﮭﺎﺭﮦ ﺳﺎﻟﮧ ﻧﻮﺟﻮﺍﻥ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﮯ، ﮐﻮﭦ ﭘﺘﻠﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﺒﻮﺱ، ﺳﺮ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺑﺎﻝ، ﺩﺍﮌﮬﯽ ﺑﮭﯽ ﺣﻠﻖ ﮐﺮﺩﮦ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻧﺎﻡ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ " ﻣﺤﻤﺪ ﻣﻌﺮﺍﺝ " ﺑﺘﺎﯾﺎ، ﺳﺎﻧﻮﻻ ﺭﻧﮓ ﺍﻭﺭ ﻣﺰﺍﺝ ﻣﯿﮟ ﻇﺎﮨﺮﯼ ﺷﺮﺍﻓﺖ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻨﺰﻝ ﭘﻮﭼﮭﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ " ﺳﺎﺋﻦ " ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﻮﮞ - ﺑﺲ ﺍﺗﻨﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭘﮭﺮ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﯽ، ﺳﻔﺮ ﻣﯿﮟ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺣﺸﺖ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻌﻤﻮﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﺎ ﺭﮨﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﮌﯼ ﺩﻭﮌﺗﯽ، ﺭﮐﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺮﭘﭧ ﺑﮭﺎﮔﺘﯽ ﺭﮨﯽ -
★ﻣﻨﺰﻝ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ★
ﺟﺐ ﮔﺎﮌﯼ " ﺍﯾﮕﺖ ﭘﻮﺭﯼ " ﭘﮩﻮﻧﭽﯽ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺩﯼ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ " ﺍﺭﺩﻭ ﺁﺷﻨﺎ " ﮨﮯ، ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﻣﻮﻟﻮﯾﺎﻧﮧ " ﺍﺻﻄﻼﺣﺎﺕ " ﺑﮭﯽ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺑﯿﭩﮯ ! ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﮐﺲ ﻣﺪﺭﺳﮯ ﺳﮯ ﮨﮯ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ " : ﺟﺎﻣﻌﮧ ﺳﻠﻔﯿﮧ ﺑﻨﺎﺭﺱ " ﺳﮯ - ﻓﻮﺭﺍً ﻣﯿﺮﺍ ﺫﮨﻦ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻧﻮ ﻋﻤﺮ ﻟﮍﮐﺎ ﺑﮭﯽ " ﻏﯿﺮﻣﻘﻠﺪﯾﺖ " ﮐﮯ ﺟﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﭘﮭﻨﺲ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﺍﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻃﺮﺡ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ -
🔷ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ : ﺑﯿﺲ ﯾﺎ ﺁﭨﮫ؟🔷
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﮐﺘﻨﯽ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮ؟ ﺑﻮﻻ : ﺁﭨﮫ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﮐﯿﻮﮞ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺍﺗﻨﯽ ﮨﯽ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﯿﮟ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺰﺍﺝ ﻣﻨﺎﻇﺮﺍﻧﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﺤﺚ ﮐﻮ ﺷﮑﺴﺖ ﻭ ﻓﺘﺢ ﮐﮯ ﺯﺍﻭﯾﮯ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﯾﮧ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﯽ ﮨﻮﮔﺎ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﯾﮩﺎﮞ ﺷﺮﯾﻌﺖ ﮐﮯ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﮨﯽ ﺍﺻﻮﻝ ﮨﯿﮟ : ﻗﺮﺁﻥ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺚ - ﺍﻣﺘﯽ ‏( ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ‏) ﮐﺎ ﻗﻮﻝ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﯾﮩﺎﮞ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﯾﮧ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ﯾﮧ " ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ " ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﺗﻢ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﻻﮮ ﺍﻭﺭ ﮐﯿﻮﮞ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﻋﺸﺎ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﻞ ﻧﻔﻠﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﮐﻮ ﻣﺎﮦِ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ " ﻗﯿﺎﻡ ﺍﻟﻠﯿﻞ " ﺳﮯ ﺗﻌﺒﯿﺮ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﻋﻮﺍﻡ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﻗﯿﺎﻡ ﺍﻟﻠﯿﻞ " ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ " ﮐﮩﻼﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯿﺴﺎ ﻟﻔﻆ ﮨﮯ؟ ﻭﺍﺣﺪ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺟﻤﻊ، ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻭﺟﮧِ ﺗﺴﻤﯿﮧ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ؟ ﺗﻮ ﺟﻮﺍﺏ ﻧﮧ ﺩﮮ ﺳﮑﺎ -
※ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺗﮩﺠﺪ ﮐﯽ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ؟※
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﯿﮟ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﻣﺘﻌﺪﺩ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﺳﮯ - ﺧﻮﺩ ﺑﺨﺎﺭﯼ ﺷﺮﯾﻒ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺣﺪﯾﺚ ﺳﻨﺎﺅ ! ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﻔﮩﻮﻡِ ﺣﺪﯾﺚ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ : ﺣﻀﺮﺕ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﺳﮯ ﻣﺮﻭﯼ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﻏﯿﺮ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ، ﺑﻌﺾ ﺭﻭﺍﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﻭﺗﺮ ﮐﯽ ﺗﯿﻦ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﻮ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﮔﯿﺎﺭﮦ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﯽ ﮨﮯ، ﺟﺐ ﮐﮧ ﺑﯿﺲ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﮯ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ " ﺻﺤﯿﺢ " ﺣﺪﯾﺚ ﻧﮩﯿﮟ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺫﺭﺍ " ﺣﺪﯾﺚِ ﺻﺤﯿﺢ " ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﺗﻮ ﮐﺮ ﺩﻭ ! ﺑﻮﻻ : ﺁﭖﷺ ﮐﺎ ﻭﮦ ﻗﻮﻝ، ﻓﻌﻞ ﯾﺎ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺟﻮ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﺳﮯ ﺑﻼ ﺍﻧﻘﻄﺎﻉ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺑﯿﭩﮯ ! ﯾﮧ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺲ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ؟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺗﻮ ﺍﺻﻮﻝِ ﺍﺳﻼﻡ ﺩﻭ ﮨﯽ ﮨﯿﮟ، ﻗﺮﺁﻥ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺚ - ﺻﺤﯿﺢ ﮐﯽ ﯾﮧ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ ﮨﮯ ﯾﺎ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧﷺ ﻧﮯ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﻣﺤﺪﺛﯿﻦ ﻧﮯ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﮐﺴﯽ ﺍﯾﮏ ﻣﺤﺪﺙ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺑﺘﺎﺅ ! ﻭﮦ ﺑﺘﺎ ﻧﮧ ﺳﮑﺎ -
ﻟﮕﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮐﮩﺎ : ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﻃﺒﻊِ ﻧﺎﺯﮎ ﭘﺮ ﮔﺮﺍﻧﯽ ﻧﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﭼﻨﺪ ﺳﻮﺍﻝ ﭘﻮﭼﮫ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﻮﮞ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺟﯽ ﺑﺼﺪ ﺷﻮﻕ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺟﻦ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﻮ ﺗﻢ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ، ﺫﺭﺍ ﺑﺘﺎﺳﮑﺘﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﻏﯿﺮِ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺲ ﻭﻗﺖ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﺲ ﻭﻗﺖ؟ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﻏﯿﺮ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﮩﺠﺪ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﻭﺭ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺸﺎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺘﺼﻼً - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﻮﺍﻟﮧ؟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﺎ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺣﻀﻮﺭﷺ ﺑﺎﺟﻤﺎﻋﺖ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﯾﺎ ﺗﻨﮩﺎ؟ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺣﻮﺍﻟﮧ ﻣﺎﻧﮕﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺑﻐﻠﯿﮟ ﺟﮭﺎﻧﮑﻨﮯ ﻟﮕﺎ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ : ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮨﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﻮﺭﺍ ﻗﺮﺁﻥ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮ، ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺛﺒﻮﺕ؟ ﺗﻮ ﺷﺪﺕِ ﺳﻮﺍﻝ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺣﻠﻖ ﭘﮭﺮ ﺳﻮﮐﮭﻨﮯ ﻟﮕﺎ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺍﯾﮏ ﺳﻮﺍﻝ ﺍﻭﺭ - ﺑﺎﻟﻔﺮﺽ ﻣﺎﻥ ﻟﯿﺎ ﺟﺎﮮ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻋﺸﺎ ﺳﮯ ﻣﺘﺼﻞ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺑﻌﻨﻮﺍﻥ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮭﺮ ﺗﮩﺠﺪ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﯾﮩﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺍﻟﮓ ﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺗﮭﮯ؟ ﺍﮔﺮ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﺗﮭﮯ ﺗﻮ ﺩﻟﯿﻞ ﺩﻭ، ﺍﮔﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ ﮔﻮﯾﺎ ﺗﻢ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ ﮐﮧ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﺗﮩﺠﺪ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﮬﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ - ﺍﮔﺮ ﺍﯾﺴﺎ ﮨﯽ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮔﻮﯾﺎ ﺗﻢ ﺣﻀﻮﺭﷺ ﮐﻮ " ﺗﺎﺭﮎِ ﻓﺮﺽ " ﻗﺮﺍﺭ ﺩﮮ ﺭﮨﮯ ﮨﻮ، ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻧﻤﺎﺯِ ﺗﮩﺠﺪ ﺁﭖ ﭘﺮ ﻓﺮﺽ ﺗﮭﯽ - ﯾﮧ ﺳﻦ ﮐﺮ ﻭﮦ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﺎ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﭼﻮﮞ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﻣﺘﯽ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺣﺠﺖ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺁﺝ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﯾﮧ ﻣﺖ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ " ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﭘﮍﮬﯽ ﮨﮯ " ﺑﻠﮑﮧ ﯾﻮﮞ ﮐﮩﻨﺎ ﮐﮧ " ﻗﯿﺎﻡ ﺍﻟﻠﯿﻞ " ﮐﯿﺎ ﮨﮯ - ﺳﻨﻮ ﺑﯿﭩﮯ ! ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﺭﻣﻀﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﮧ ﺗﮩﺠﺪ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ، ﺑﻠﮑﮧ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﻣﮑﺮﻭﮦ ﻧﻤﺎﺯ ﭘﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮ، ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﻔﻞ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻧﻔﻞ ﮐﯽ ﺟﻤﺎﻋﺖ ﻣﮑﺮﻭﮦ ﮨﮯ - ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺗﮩﺠﺪ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﯾﺴﺎ ﮐﯿﺴﮯ؟ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﻋﺸﺎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺘﺼﻼً ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺻﺤﯿﺢ، ﺻﺮﯾﺢ، ﻣﺮﻓﻮﻉ ﺣﺪﯾﺚ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﻧﮩﯿﮟ، ﻟﮩﺬﺍ ﻭﮦ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺗﮩﺠﺪ ﮐﺎ ﻭﻗﺖ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺖ ﭘﮩﻠﮯ ﭘﮍﮬﯽ ﮔﺌﯽ ﮨﯿﮟ، ﻟﮩﺬﺍ ﻭﮦ ﺗﮩﺠﺪ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﺋﯿﮟ - ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺯﯾﮟ ﺍﺳﯽ ﺣﺪﯾﺚِ ﻋﺎﺋﺸﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﻀﻮﺭﷺ ﮐﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﺩﻭ ﺳﻼﻡ ﺳﮯ ﮨﻮﺗﯽ ﺗﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺗﻢ ﻟﻮﮒ ﺩﻭ ﺩﻭ ﺭﮐﻌﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﻼﻡ ﭘﮭﯿﺮﺗﮯ ﮨﻮ، ﺁﺧﺮ ﮐﺲ ﺩﻟﯿﻞ ﺳﮯ؟ ﯾﮧ ﺗﻘﺮﯾﺮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺣﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﮐﺎﭨﻮ ﺗﻮ ﻟﮩﻮ ﻧﮩﯿﮟ -
🔵ﮐﯿﺎ ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺑﯿﺲ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﻧﮩﯿﮟ؟🔵
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﯾﮧ ﺩﻋﻮﯼٰ ﺑﻼ ﺩﻟﯿﻞ ﮨﮯ ﮐﮧ " ﺑﯿﺲ ﺭﮐﻌﺎﺕ " ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺻﺤﯿﺢ ﺣﺪﯾﺚ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ، ﺍﻟﺤﻤﺪﻟﻠﻪ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﻣﻮﻗﻒ ﺍﺗﻨﺎ ﺻﺎﻑ، ﻭﺍﺿﺢ ﺍﻭﺭ ﺩﻻﺋﻞِ ﻗﻮﯾّﮧ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺗﻢ ﺳﻮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ،ﺧﻮﺩ ﻟﻔﻆ " ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ " ﺑﮭﯽ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻻﺋﻞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﮨﮯ، ﮨﺮ ﭼﺎﺭ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﺁﺭﺍﻡ ﻟﯿﻨﮯ ﮐﻮ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ " ﺗﺮﻭﯾﺤﮧ " ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ،ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﺟﻤﻊ " ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ " ﮨﮯ، ﻣﺸﮩﻮﺭ ﺩﻋﺎ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺫﯼ ﺍﻟﻤﻠﮏ ﺍﻟﺦ ﺁﺭﺍﻡ ﮐﯽ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﺳﺎﻋﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﮍﮬﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ - ﭼﻮﮞ ﮐﮧ ﭼﺎﺭ ﺭﮐﻌﺘﻮﮞ ﭘﺮ ﺑﯿﭩﮭﻨﺎ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺟﻤﻊ ﻻﺋﯽ ﮔﺌﯽ، ﺟﻤﻊ ﮐﺎ ﺍﻃﻼﻕ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺗﯿﻦ ﭘﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ، ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺗﺮﻭﯾﺤﺎﺕ ﮐﺎ ﺛﺒﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ، ﻭﺍﺿﺢ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺑﯿﺲ ﮨﯿﮟ - ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﻣﯿﮟ " ﺁﺭﺍﻡ ﯾﺎﺑﯽ " ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺻﺮﻑ ﺩﻭ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﭘﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺎ ﺍﻃﻼﻕ ﺷﺎﺫ ﮨﮯ، ﻧﯿﺰ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺫﺧﯿﺮۂ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺗﺜﻨﯿﮧ " ﺗﺮﻭﯾﺤﺘﺎﻥ " ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮐﮭﺎ ﺳﮑﺘﮯ، ﺍﮔﺮ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺘﯿﮟ ﮨﻮﺗﯿﮟ ﺗﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﻧﮧ ﮐﮩﯿﮟ " ﺑﺎﺏ ﻣﺎ ﺟﺎﺀ ﻓﯽ ﺍﻟﺘﺮﻭﯾﺤﺘﯿﻦ " ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮﺗﺎ، ﭘﺘﮧ ﯾﮧ ﭼﻼ ﮐﮧ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﺎ ﻟﻔﻆ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮨﻢ ﺳﮯ ﭼﺮﺍﯾﺎ ﮨﮯ - ﻣﺰﯾﺪ ﺑﺮ ﺁﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺟﺎﺑﺮ، ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻦ ﻋﺒﺎﺱ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﻃﺒﺮﺍﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﻨﻒ ﺍﺑﻦ ﺍﺑﯽ ﺷﯿﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﺮﻭﯼ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﻧﮯ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺑﯿﺲ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﭘﮍﮬﯽ ﮨﯿﮟ، ﺍﺱ ﺳﻠﺴﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺁﺩﮪ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻣﺤﺪﺛﯿﻦ ﮐﮯ ﻧﻘﻄۂ ﻧﻈﺮ ﺳﮯ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﯿﮟ، ﻣﮕﺮ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮩﻢ ﮐﮯ ﺍﺟﻤﺎﻉ ﻧﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﺷﮑﻮﮎ ﻭ ﺷﺒﮩﺎﺕ ﺩﻭﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﮨﯿﮟ، ﺻﺤﺎﺑۂ ﮐﺮﺍﻡ ﮐﮯ ﺍﺱ ﻋﻤﻞ ﻧﮯ ﺟﻤﮩﻮﺭ ﺍﺋﻤﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﻠﻤﺎ ﮐﻮ ﺑﯿﺲ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮐﺎ ﻗﺎﺋﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ، ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﺳﻼﻑ ﮐﯽ ﯾﮧ ﻣﻘﺪﺱ ﺟﻤﺎﻋﺖ " ﺍﺗﺒﺎﻉِ ﺭﺳﻮﻝ " ﺳﮯ ﺳﺮِﻣﻮ ﺍﻧﺤﺮﺍﻑ ﺑﮭﯽ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﯽ ﺗﮭﯽ، ﺍﻥ ﮐﯽ " ﻓﺪﺍﺋﯿﺖِ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ " ﻋﺎﻟﻢ ﺁﺷﮑﺎﺭ ﮨﮯ، ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺨﺪﻭﻡ ﻭ ﻣﻄﺎﻉ ﮐﮯ ﻋﻤﻞِ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟ ﻋﻤﻞِ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ " ﺍﺟﻤﺎﻉِ ﺻﺤﺎﺑﮧ " ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻮﻗﻒ ﮐﯽ ﻧﺎﻗﺎﺑﻞِ ﺗﺮﺩﯾﺪ ﺩﻟﯿﻠﯿﮟ ﮨﯿﮟ -
★ﮐﯿﺎ ﺍﺟﻤﺎﻉِ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﺣﺠﺖ ﻧﮩﯿﮟ؟★
ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺣﺠﺖ ﻧﮩﯿﮟ - ﺭﺳﻮﻝ ﻋﻠﯿﮧ ﺍﻟﺴﻼﻡ ﮐﮯ ﻋﻤﻞ ﮐﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﻮﮮ ﮨﻢ " ﺍﺟﻤﺎﻉِ ﺻﺤﺎﺑﮧ " ﮐﻮ ﺭﺍﺋﯽ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯾﺘﮯ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺗﻢ ﺍﺳﻼﻡ ﮨﯽ ﮐﻮ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻧﮧ ﺩﻭ، ﺍﺱ ﺳﮯ ﺍﺳﻼﻡ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﮕﮍﺗﺎ ﮨﮯ؟ ﺳﻮﭺ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﭖ ﺗﻮﻝ ﮐﺮ ﺑﻮﻻ ﮐﺮﻭ ! ﮐﯿﺎ ﺻﺤﺎﺑﮧ " ﺭﺳﻮﻝﷺ " ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﮯ ﺗﮭﮯ، ﮐﯿﺎ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺍﯾﺴﯽ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺳﺐ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﮯ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺍﮔﺮ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺍﺟﻤﺎﻉ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﺎﻧﻮﮔﮯ ﺗﻮ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺩﯾﻦ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻥ ﺳﺎ ﺭﮦ ﺟﺎﮮ ﮔﺎ، ﺟﺲ ﺳﮯ ﺗﻢ ﻗﺮﺁﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﮐﯽ ﺣﺠﯿﺖ ﮐﮯ ﻗﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﻮ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺍﻥ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﭼﮭﻮﮌﯾﮯ ! ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺮﻭﯾﺎﺕ ﺩﯾﮑﮭﯿﮯ ! ﺍﻥ ﮐﯽ ﻣﺮﻭﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺗﺮﺍﻭﯾﺢ ﮐﯽ ﺁﭨﮫ ﺭﮐﻌﺎﺕ ﮨﯽ ﭨﮭﮩﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ -
🔷ﮐﯿﺎ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦِ ﺭﺳﻮﻝ ﮨﯿﮟ؟🔷
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﺑﯿﭩﮯ ! ﺍﮔﺮ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﺑﺎﺕ ﺑﺎﻟﻔﺮﺽ ﻣﺎﻥ ﻟﯽ ﺟﺎﮮ ﮐﮧ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﮐﺎ ﺍﺟﻤﺎﻋﯽ ﻋﻤﻞ ﺭﺳﻮﻝﷺ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺗﮭﺎ، ﺗﻮ ﺑﺘﺎﺅ ﮐﮧ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦِ ﺭﺳﻮﻝ ﺗﮭﮯ؟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ : ﺟﯽ ﺍﺱ ﻣﺴﺌﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮﷺ ﮐﯽ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﯽ ﮨﮯ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ : ﻣﺨﺎﻟﻒِ ﺭﺳﻮﻝ ﭘﺮ ﮐﯿﺎ ﺣﮑﻢ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﺍﯾﺴﺎ ﺷﺨﺺ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮨﮯ ﯾﺎ ﮐﺎﻓﺮ؟ ﻧﯿﺰ ﺭﺳﻮﻝ ﺳﮯ ﻣﺨﺎﻟﻔﺖ ﮐﯽ ﺑﻨﺎ ﭘﺮ ﯾﮧ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻗﯽ ﺭﮨﮯ ﯾﺎ ﺧﺎﺭﺝ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ؟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﯾﮏ ﺩﻡ ﺳﻨﺎﭨﮯ ﻣﯿﮟ ﺁ ﮔﯿﺎ، ﺑﺲ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﻧﮯ ﺣﻀﻮﺭﷺ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺍﯾﺠﺎﺩ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ، ﻟﮩﺬﺍ ﻭﮦ ﻣﺨﺎﻟﻔﯿﻦِ ﺭﺳﻮﻝ ﮨﯿﮟ - ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﻧﺎ ﻟﻠﮧ ﭘﮍﮬﺎ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ، ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺑﺤﺚ ﮐﺎ ﻧﺘﯿﺠﮧ ﯾﮩﯽ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺩﺍﺋﺮۂ ﺍﺳﻼﻡ ﺳﮯ ﺧﺎﺭﺝ ﮨﻮﺟﺎﮮ - ﺳﻮﭼﯿﮯ ! ﻏﯿﺮ ﻣﻘﻠﺪﯾﺖ ﺍﯾﮏ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﻮ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﮔﮉﮬﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﺮﺍ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ!

علم سے لے کر فلم تک ابھرتا ہوا نام "شاداب صدیقی"


تحریر: شعیب اختر بستوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی!
شاداب صدیقی ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک انجمن کا نام ہے، ایک ادارہ، ایک تحریک کا نام ہے، اور اس آواز کا نام ہے جو مظلوموں کے حق میں اٹھے، وہ تحریک جو انصاف کے لیے چلائی جائے، شاداب صدیقی نے بالی ووڈ میں صرف ضلع بستی یا سنت کبیر نگر کہ نمائندگی نہیں بلکہ پوری نئی نسل کی نمائندگی ہے شاداب صدیقی نئی نسل کے آئیڈیل کے ساتھ ساتھ لاکھوں دلوں کی دھڑکنیں بھی ہیں.
جی ہاں دوستوں میں اسی شاداب صدیقی کی بات کر رہا ہوں جو شارٹ فلموں کے بادشاہ ہیں، جیسے ابھی حال ہی میں ان کی ایک فلم "Where is Najeeb" لاکھوں کے دلوں کو چھو گئی، بہت ہی سراہا گیا
اور نہ جانے ایسے ہی کتنی فلموں میں ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ مختلف کردار میں نظر آ رہے ہیں جناب شاداب صدیقی
شاداب صدیقی پر ہم نئی نسل فخر کرتے ہیں اس لئے کی شاداب صدیقی جیسے لوگ سماج کے سچے آئینہ ہوتے ہیں جو نوجوانوں کو زندگی جینا سکھاتے ہیں.
شاداب صدیقی گذشتہ کئی ماہ سے غائب ہوئے نجیب کے لئے اپنی پوری طاقت و محنت دلجمعی کے ساتھ لگائی جو بہت قابل ستائش ہے، صدیقی کو ان کی عوام کے لئے آواز اٹھانے پر بہت ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے، یقینا اس ملک کو ایسے بہت سے شاداب کی ضرورت ہے.
میں ہمیشہ شاداب بھائی کے بارے میں یہی بولتا ہوں کہ اتنی کم عمر میں اتنی شہرت اتنی عزت شاید بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں.
                  ــــــعـــــ
تجھے نصیب ہو ایسا عروج دنیا میں
کہ آسماں بھی تیری رفعتوں پہ ناز کرے

ان کے مستقبل کیلئے بہت دعائیں اور محبتیں اور امید کرتا ہوں کہ جس طرح سے ابھی تک انہوں نے عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے اسی طرح ہمیشہ اٹھاتے رہیں گے.

انسان ہونے کا احساس دلاتا ہے رمضان المبارک: مولانا محمد طفیل مصباحی


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مئی 2017) مدرسہ اشرفیہ اسلامیہ سكٹھی کے پرنسپل مولانا ڈاکٹر محمد طفیل مصباحی صاحب نے کہا کہ روزہ اسلام میں ایک خاص عبادت کا نام ہے جو ہر اس فرد پر فرض ہے جس پر نماز فرض ہے، یہ موقع سال میں صرف ایک بار 30 دنوں کے لئے انسانوں کیلئے آتا ہے، لیکن اس کے فوائد اور بركتیں پوری زندگی کے لئے ہوتی ہے، اور انسان کو انسان بنانے میں اپنا رول ادا کرتا ہے.
اللہ چاہتا ہے کہ اس عبادت کے ذریعے ماشرے سے امیری اور غریبی کا فرق مٹا دیا جائے، غریب کے پاس کھانے کو روٹی نہیں ہوتی ہے اور وہ بھوک سے پریشان رہتا ہے لیکن امیر ایک سے بڑھ کر ایک نعمتوں کا لطف اٹھاتا ہے، امیروں کو چاہیئے کہ وہ غریبوں، محتاجوں اور اپنے پڑوسیوں کا خیال کریں.

رمضان المبارک کی فضیلتیں!


تحریر: سلمان کبیر نگری ایڈیٹر نئی روشنی برینیاں، سنت کبیر نگر، یوپی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مکرمی، رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جب اللہ اپنے بندوں کے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے اور اپنی محبت کی کرم نوازی کی اتنی بارش کرتا ہے کہ ہمارا دامن تر ہوجاتا ہے اس مبارک مہینے کی بہت بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے سر کوانسان سے دور کردیا جاتا ہے اور یہ وہ لمحات ہوتے ہیں جب انسان کو اللہ کی طرف سے کچھ اسپیشل آفر دی جاتی ہیں، چھوٹی سے چھوٹی نیکی کا اجر دوگنا ہوجاتا ہے اللہ تعالٰی اس مہینے اپنی رحمتوں کے خزانے کھول دیتا ہے اور جوچاہے جھولیاں بھر بھر کے لے جائے، ان دنوں میں ایک مسلمان پر حقیقی مسلمان ہونے کابھی رنگ نظر آتا ہے اور وہ ہر وہ کام کرتا ہے جس میں اللہ تعالٰی کی مرضی و خوشنودی ہوتی ہے عام مہینوں میں انسان شاید اپنی ضروریات زندگی میں مگن ہو کہ اپنے ارد گرد دھیان نہیں دیتا مگر رمضان وہ واحد مہینہ ہے جب انسان کے اندراحساس ہمدردی جیسے جذبات بڑی شدت سے ابھرتے ہیں بھوک پیاس برداشت کرنا وہ بھی اللہ کی رضا کے لئے ہے، پھر اندر کہیں سویا ہوا ضمیر ارد گرد دیکھنے لگتا، لوگوں کی بھوک محسوس کرنے لگتا، انسان اس کے درد محسوس کرتا ہے جب انسان کے اندر احساس ہمدردی ہوتی ہے تو پھر وہ اپنے آس پاس موجود ضرورت مندوں کابھی احساس کرتا ہے اور اس کا اجر اللہ تعالٰی کی طرف سے بھی دوگنا ملتا ہے اللہ تعالٰی اس بندے کے تمام مشکلات دور کردیتا ہے اور اپنی رحمت کاسایہ اس پرہمیشہ اس کے سر پر رکھتا ہے رمضان المبارک میں صدقہ کرنا بہت اجرکاحامل ہے صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اپنی خوشیوں میں سے تھوڑی سی خوشیاں غریب لوگوں میں بانٹ دیں اور اس رمضان المبارک میں اللہ تعالٰی کی بے شمار برکتیں اپنے اعمال نامہ میں لکھوائیں.

کھیل کے میدان سے قبضہ ہٹانے کیلئے کیا احتجاج، دیہاتیوں کی شکایت پر پہنچا محکمہ!



رپورٹ: محمد ساجد
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/مئی 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے ندورا محمد پور میں منگل کی صبح کھیل کے میدان میں ہو رہے قبضہ سے ناراض دیہاتیوں نے ایس ڈی ایم روی رنجن کمار کو میمورنڈم سونپا اور جم کر ان کے خلاف مظاہرہ کیا، غیر قانونی قبضہ کو نوٹس میں لیتے ہوئے ٹاسک فورس میں قائم ملازمین، محکمہ اور لیکھ پال کو موقع پر بھیجا اور ہو رہے غیر قانونی تعمیر کام کو ركوايا، ایک دن قبل ہی اینٹی جیو مافیا ٹاكس فورس کی تشکیل کی گئی ہے. ندورا محمدپور میں گاٹا نمبر 172 حکومت کے ریکارڈ میں کھیل کے میدان کے نام سے درج ہے، جس میں گاؤں کے بچے کھیلتے ہیں، پڑوسی گاؤں راجو پٹی کے لال دھاری یادو بیٹے شیام دیو یادو کھیل کے میدان پر منگل کو غیر قانونی طور سے قبضہ کر رہے تھے جسے دیہاتیوں نے مخالفت کی پر نہیں مانے اور مار پیٹ کی دھمکی دینے لگے، جب قبضہ کرنے والوں نے کام نہیں ركوايا تو گاؤں کے نوجوان لڑکے تحصیل پہنچ کر ایس ڈی ایم سگڑی روی رجن کمار کے پاس پہنچے اور میمورنڈم سونپا اور جم کر نعرے بازی کی.
تحصیل دار ہیرالال نے کہا کہ لیکھ پال اور محکمہ کو بھیج کر کام رکوا دیا گیا ہے پر پولیس فورس نہیں ملی ہے جلد ہی پولیس فورس کو لے کر قبضہ ہٹا دیا جائے گا اس دوران انکت یادو، دیپک کمار، سوربھ کمار، راجو، سنیل یادو ، اشوک یادو وغیرہ موجود تھے.

Tuesday 30 May 2017

تراویح میں قرآن کریم سنانے والے حفاظ کےنام ایک پیغام!


تحریر: عبدالرحمٰن الخبیر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 الحمداللە رمضام کا مہینە شروع ہوگیا ھے ملک بھر میں سینکڑوں جگە  حفاظ کرام قرآن کریم کو تراویح میں سنارھے ھیں اور ملک بھر میں سینکڑوں ایسے مقامات ہوں گے جہاں اگلے چند دنوں میں شتابدی ٹرین اور جنگی جہاز سے بھی تیز پڑھنے والے تراویح میں قرآن پورا کرلیں گے۔ چند راتوں میں قرآن پورا کرنے والوں کی خوشی کی شدت کا اندازہ پڑھنے اور سننے والوں کے انداز بیان سے لگایا جاسکتا ہے، وہ فخر سے کہتے پھرتے ہیں کہ ہم نے تو اتنے دن میں قرآن سن لیا ہے، اب اس کے بعد نہ انہیں تراویح کی فکر اور نہ قرآن کی، ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنہیں فی الواقع کوئی عذر درپیش ہے اور انہیں جلد قرآن سن کر سفر پر جانا ہے، لیکن زیادہ تر ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں نہ کوئی عذر ہے اور نہ ہی کوئی سفر در پیش ہے، اس موقع پر مجھے اللہ کے رسول ﷺ کا ایک فرمان مبارک یاد آتا ہے، اس کا مفہوم یہ ہے "بہت سے قرآن کے پڑھنے والے ایسے ہیں کہ جن پر خود قرآن لعنت کرتا ہے" قرآن کے پڑھنے والے یہ کون لوگ ہیں جن پر خود قرآن لعنت کرتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن کو اس طرح نہیں پڑھتے جس طرح اس کا حق ہے، جو سال بھر قرآن کو کھول کر نہیں دیکھتے اور رمضان میں ان سے زیادہ تیز پڑھنے والا کوئی نہیں ہوتا، جنہیں نا تجوید و قواعد کی خبر ہے اور نا ہی مخارج وتلفظ کی، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تلفظ بگڑنے سے ترجمہ بھی بدل جاتا ہے اور اس طرح وہ بجائے ثواب کے گناہ کے مستحق ہو رہے ہیں، انہیں لوگوں پر قرآن لعنت کرتا ہے، اور جس پر قرآن لعنت کرے اس کی بدبختی میں کیا شک باقی رہ جاتا ہے، قرآن کی لعنت دراصل اللہ کی لعنت ہے کیونکہ قرآن براہ راست اللہ کا کلام ہے، حضرت امام مالک کا ایک واقعہ منقول ہے کسی نے ان سے شکایت کی کہ آپ کا فلاں شاگرد عشاء کے بعد نوافل میں کھڑا ہوتا ہے اور فجر سے پہلے تک ایک قرآن پورا کرلیتا ہے، امام مالک اس شاگرد کے پاس گئے اور پوچھا کہ کیا تم ایسا کرتے ہو؟ اس نے کہا کہ ہاں امام میں ایسا کرتا ہوں، امام مالک نے کہا کہ آج جب تم قرآن پڑھنے کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے پڑھنا کہ تم مجھے سنا رہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟ اس نے کہا کہ امام آج تو میں صرف دس پارے ہی پڑھ سکا، امام نے کہا کہ آج جب کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے قرآن پڑھنا کہ تم اللہ کے رسول ﷺ کو سنارہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟اس نے کہا کہ امام آج تو میں صرف ایک پارہ ہی پڑھ سکا، امام نے کہا کہ آج جب کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے قرآن پڑھنا کہ تم اللہ کو سنارہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟ اس نے کہا کہ امام آج تو میں سورہ فاتحہ بھی پوری نہ پڑھ سکا۔
قرآن کا حق کیا ہے؟ ادنی درجہ میں قرآن کا حق یہ ہے کہ اسے ٹھہر ٹھہر کر، صاف صاف، اطمینان و آرام، خشوع وخضوع اور تجوید و قواعد کے ساتھ پڑھا جائے، کیا ہم قرآن کا ادنی حق بھی پورا کر رہے ہیں؟ جن حفاظ کو ایک شب میں کم سے کم پانچ پارے پڑھنے ہوں، اور وہ بھی تراویح کی آٹھ یا بیس رکعات میں پڑھنے ہوں تو اندازہ لگائیے کہ اس کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا، اگر درمیانے درجے کے خشوع کے ساتھ تراویح پڑھی جائے تو کم سے کم 60 منٹ تو محض بیس رکعات کیلئے درکار ہیں، پانچ پارے درمیانی رفتار سے پڑھے جائیں تواس کیلئے 100منٹ مطلوب ہیں، یعنی کم و بیش تین گھنٹے ، اب ہو یہ رہا ہے کہ 9 بجے عشاء کی نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور پونے گیارہ بجے تک باہر نظر آتے ہیں اب اندازہ کیجئے کہ پڑھنے والے نے کیا پڑھا ہوگا اور سننے والوں نے کیا سنا ہوگا۔
قرآن جیسا کہ معلوم ہے کہ براہ راست خالق کائنات کا اپنا کلام ہے جو اس کے آخری رسول، تاجدار مدینہ حضور اکرم ﷺ پر بتدریج نازل ہوا، وہ براہ راست نبی آخر الزماں کو اللہ کا خطاب ہے، اللہ سے زیادہ بلیغ وفصیح کون ہوسکتا ہے؟ اور روئے زمین پر اس کی انسانی مخلوق میں سب سے زیادہ بلیغ وفصیح نبی آخرالزماں ﷺکے سوا اور کون ہوسکتا ہے؟ گویا قرآن 2 بلغاء و فصحاء کے درمیان ہونے والی مراسلت اور خطابت ہے، ایک بلیغ قادر مطلق کا کلام دوسرے بلیغ نبی پر نازل ہورہا ہے، قرآن کو بتدریج اور حسب ضرورت لانے والے اللہ کے سب سے مقرب فرشتے جبریل ہیں۔ ذرا غور کیجئے کہ کیا اللہ نے اسی طرح اپنا کلام جبریل کی زبانی اپنے نبی پر بھیجا جس طرح آج ہم پڑھتے اور سنتے ہیں؟اگر خدا نے اپنے کلام کے ساتھ یہ تیزی اختیار نہیں کی تو ہم کون ہیں اس کے کلام کے ساتھ یہ تیزی اختیار کرنے والے، اب آئیے دیکھتے ہیں کہ خود اللہ کے رسول ﷺ نے قرآن کو کس انداز سے پڑھا، اس کی اطلاع خود قرآن ہی دے رہا ہے۔جبریل علیہ السلام جب قرآن پاک لے کر نازل ہوتے اور آپ کو پڑھاتے تو آپ اسے محفوظ کرنے کی خاطرجلدی جلدی پڑھتے۔لیکن اس پر اللہ کا حکم نازل ہوا۔ سورہ قیامه میں ارشاد ہے "لا تحرک به لسانک لتعجل به، ان علینا جمعه وقرآنه، فاذا قرأناہ فاتبع قرآنه، ثم ان علینابیانه"
ترجمہ: اے نبی آپ قرآن کوجلدی(یاد کرنے کی خاطر)اپنی زبان کو حرکت نہ دیں، اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے، ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں، پھر اس کا واضح کردینا ہمارے ذمہ ہے، اسی طرح قرآن میں دوسری جگہ ارشاد ہے "ولا تعجل بالقرآن من قبل ان یقضی الیك وحیه" یعنی آپ قرآن پڑھنے میں جلدی مت کیجئے اس سے پہلے کہ وہ آپ پر(پوری طرح) نازل کردیا جائے، سورہ مزمل میں اس کو اور واضح کردیا گیاجب قرآن کو پڑھنے کا صحیح طریقہ بتایا گیا "ورتل القرآن ترتیلا" اور اے اللہ کے رسول قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف)پڑھاکیجئے۔
سوال یہ ہے کہ اللہ کے رسول کو قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر اور صاف صاف پڑھنے کا حکم کیوں دیا جارہا ہے؟ کیا عربی زبان کے معاملہ میں تاجدار مدینہ سے زیادہ کوئی فصیح انسان ہوگا؟مگر اس کے باوجود آپ کو ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھنے کا عمومی حکم دیا جارہا ہے۔ترتیل کے معنی ہیں ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا۔ صاف صاف پڑھنا۔یعنی ایسا پڑھنا کہ جو نہ صرف خود پڑھنے والے کی بلکہ سننے والے کی سمجھ میں بھی آئے۔ایسا پڑھنا کہ جو خود صاحب کلام کو پسند ہو۔معلوم ہوا کہ غیر ترتیل کے ساتھ جو پڑھا جائے گا وہ خدا کو پسند نہیں ہوگا۔اور جب خدا اس کو ناپسند کرکے واپس ہمارے منہ پر ماردے گا تو پھر ایسے پڑھنے کا فائدہ اور ایسے پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔قرآن کے ایک لفظ پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے۔پڑھنے والے کو جس طرح ہر لفظ پر دس نیکیوں کا اجر ملتا ہے اسی طرح سننے والے کو بھی ملتا ہے۔لہذا جب پڑھنے والا غلط پڑھے گا اور قرآن اس پر لعنت کرے گا تو کیا سننے والے اس لعنت سے محفوظ رہیں گے؟
سورہ فرقان میں ایک جگہ ذکر ہے "وقال الرسول یا رب ان قومی اتخذوا ھذا القرآن مھجوراً" اور رسول (ﷺ) کہیں گے کہ اے میرے پروردگار بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا، مفسرین نے اس چھوڑنے میں غور وفکر نہ کرنے کو بھی شامل کیا ہے۔اور جب ہم قرآن کو ٹھہر کر‘صاف صاف‘سمجھ کر پڑھتے ہی نہیں تو کیا غور وفکر کریں گے۔لہذا ہم اللہ کے رسول کی اس شکایت کے شکار ہوجائیں گے۔اسی سورت میں اللہ نے ایک جگہ ارشاد فرمایا : ورتلناہ ترتیلا۔یعنی ہم نے اس قرآن کو (آپ کے سامنے)ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ کر سنایا ہے۔معلوم ہوا کہ اللہ کو یہی مطلوب ہے کہ اس کا قرآن ہر حال میں ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ کر پڑھاجائے۔قرآن میں اس مفہوم کی آیات متعدد مقامات پر آئی ہیں‘افلا یتدبرون القرآن۔کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے؟اسی طرح ایک جگہ ایمان والوں کا حال بیان کیا گیا ہے۔واذا تلیت علیہم آیاتہ زادتہم ایماناًوعلی ربہم یتوکلون۔اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کردیتی ہیں اور وہ لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔ایک جگہ حکم دیا گیا ہے۔واذا قرئی القرآن فاستمعو ا لہ وانصتوالعلکم ترحمون۔اور جب قرآن پڑھاجائے تو اس کو (غورسے)سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔اب ذرا بتائیے کہ آج کل تراویح میں قرآن پاک کو جس طرح پڑھنے کا رواج ہوگیا ہے کیا اس صورت میں کچھ سمجھ میں آئے گا؟خود ان کی بھی سمجھ میں نہیں آئے گا جو عربی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں۔
اس روئے زمین پر کوئی حافظ ایسا نہیں ہوگا جس نے قرآن پاک کے نسخے کے آخر میں قرآن کے رموز و نکات اور اصول لکھے ہوئے نہ دیکھے ہوں۔اس کی ابتدا یہاں سے ہوتی ہے:ہر زبان کے اہل زبان جب گفتگو کرتے ہیں تو کہیں ٹھہر جاتے ہیں اور کہیں نہیں ٹھہرتے۔کہیں کم ٹھہرتے ہیں اور کہیں زیادہ۔ یہی حال قرآن کا بھی ہے۔اس ٹھہرنے کم ٹھہرنے، زیادہ ٹھہرنے اور نہ ٹھہرنے کا بات کو صحیح سمجھنے میں بڑا دخل ہے، قرآن کی آیات کے اواخر میں بہت سی علامتیں بنی ہوتی ہیں۔جن کی رو سے کہیں ٹھہرنا حرام ہوتا ہے اور کہیں ٹھہرنا واجب ہوتا ہے۔کہیں ایک جملہ کو دوسرے سے ملاکر پڑھنا حرام ہوتا ہے اور کہیں ملاکر پڑھنا واجب ہوتا ہے۔حفظ کرانے کے دوران ہر طالب علم کو اس کا استاذ لازمی طورپر یہ بات بتاتا ہے۔جہری نمازوں میں امام اس کا خیال بھی رکھتے ہیں۔لیکن کیا تراویح کے دوران ان امور کا خیال رکھا جاتا ہے؟جواب نفی میں ہے۔ایسے میں اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ہمارے یہ قرآن سنانے والے حافظ ریل اور حافظ ہوائی جہاز کس طرح کا قرآن سنا رہے ہیں اوراس سے ہمیں کیا حاصل ہورہا ہے۔پھر بھی ہمیں شکایت ہے کہ ظالموں کے مقابلہ میں ہمارے دفاع کے لئے اللہ کی نصرت نہیں آتی۔

سولہ سال جیل میں گزارنے والے گلزار کو معاوضہ دے یوپی حکومت: عدالت


رپورٹ: وسـیم شـیـخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ(آئی این اے نیوز 30/مئی 2017)عدالت نے کہا کہ حکام نے ملزم پر مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں لی اور اپنے فرض سے ہٹتے ہوئے ایک الزام خط دائر کر گلزار کی جسمانی آزادی کی خلاف ورزی کی.بارہ بنکی کی ایک عدالت نے اترپردیش حکومت کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے گلزار احمد وانی کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے. گلزار کو سال 2000 کے سابرمتی ایکسپریس دھماکے کیس میں 16 سال جیل میں گزارنے کے بعد تمام الزامات سےبری کر دیا گیا ہے.عدالت نے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کو جیل میں گزارے وانی کے وقت کے لئے ان کی تعلیمی لیاقت کے ساتھ اوسطاً​ آمدنی کو دیکھتے ہوئے انہیں معاوضہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے میں تحقیقات کر رہے افسران کی لاپرواہی کا شکار ہوئے.وانی کو 30 جولائی، 2001 کو دہلی سے گرفتار کیا گیا. اس وقت وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے.عدالت نے تحقیقات میں اتر پردیش کی حکومت کو اس حکام کی غفلت کی وجہ ریاست کے خزانے کو پہنچے نقصان کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا.عدالت نے کہا کہ حکام نے ملزم پر مقدمہ چلانے کے لئے منظوری نہیں لی اور اپنے فرض سے ہٹتے ہوئے ایک الزام خط دائر کر وانی کی جسمانی آزادی کی خلاف ورزی کی اور انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر نقصان پہنچایا.عدالت نے سال 2000 میں سابرمتی ایکسپریس دھماکے کی مبینہ سازش رچنے کے الزامات سے وانی اور محمد عبد المبین کوباعزت بری کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا. دھماکے میں نو افراد کی جان گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے.عدالت نے کہا کہ پولیس نے یہ ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا کہ دونوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر ٹرین میں دھماکے کی سازش رچی اور ملک کے خلاف جنگ چھیڑا.ایڈیشنل سیشن جج ایم اے خان نے ہندی میں اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر حکومت کو لگے تو وہ متعلقہ پولیس افسران سے معاوضہ رقم حاصل کر سکتی ہے.عدالت نے کہا کہ اگر حکومت معاوضہ نہیں دیتی ہے تو وانی کو الہ آباد ہائی کورٹ کا رخ کرنے کی آزادی ہو گی.وانی کے خلاف 11 معاملے درج کرائے گئے تھے جس میں سے 10 میں انہیں الزام سے بری کر دیا گیا. سپریم کورٹ نے اس سال اپریل میں وانی کو ضمانت دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں 16 سال سے زیادہ وقت جیل میں رہنا پڑا اور 11 مقدمات میں نو میں باعزت بری ہوئے.عدالت نے مجرم پولیس افسران کے خلاف مناسب قدم اٹھانے کی ہدایت دی اور کہا کہ فیصلے کی ایک نقل ضلع مجسٹریٹ، بارہ بنکی اور ریاستی حکومت کے داخلہ سکریٹری کو بھیجی جائے.دھماکہ خیز مواد اور مجرم ٹھہرائے جانے والے مبینہ ثبوتوں کی بنیاد پر 2001 میں دہلی پولیس کی طرف سے گرفتار وانی جموں و کشمیر میں سری نگر کے پيپركاري علاقے کے رہنے والے ہیں اور لکھنؤ میں ایک جیل میں بند ہیں.یوم آزادی کی شام پر کانپور کے قریب سابرمتی ایکسپریس ٹرین میں دھماکہ ہوا تھا جوکہ  مظفرپور سے احمد آباد جا رہی تھی. واقعہ میں نو افراد کی موت ہو گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے.

طلبہ کو اب تک اسکالرشپ جاری نہ ہونے پر ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا، محکمہ تعلیم اور مینیجر پر الزام!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 30/مئی 2017) طلبہ کو اب تک اسکالرشپ نہ ملنے سے پریشان طلبہ نے پیر کو وزیر اعلی کیلئے ضلع مجسٹریٹ کو میمورنڈم سونپا،  میمورنڈم میں طلبہ فوج کے سربراہ راجا ناراين یادو نے بتایا کہ اس سال تعلیمی اداروں میں اب تک طالب علموں کی اسکالر شپ نہیں آئی، جس وجہ طالب علموں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بتایا کہ ہر سال محکمہ تعلیم اور مینیجر کی لاپرواہی کے نتیجے طالب علموں کو اسکالرشپ کا فائدہ وقت پر نہیں مل پا رہا ہے جس کا خمیازہ طالب علم کو بھگتنا پڑتا ہے، راجا ناراين یادو نے وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ تعلیم کی طرف سے کی گئی لاپرواہی جو گھوٹالوں کو تقویت ملتی ہو جائے لگتا ہے.
بی ٹی سی کے طالب علم منوج کا کہنا ہے کہ غریب طبقوں کے طالب علموں کی تعلیم اسکالرشپ سے ہی ممکن ہے، اگر وزیر اعلی اپنی نگرانی میں ایک کمیٹی بنا کر اسکالرشپ مسئلے کی تحقیقات کرائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور آگے سے کسی بھی غریب طالب علموں کی اسکالر شپ پر یہ بدعنوان افسران اور ملازمین نگاہ نہیں ڈالیں گے، منوج نے مطالبہ کیا کہ طالب علموں کا رکا ہوا اسکالرشپ حکومت جلد سے جلد مہیا کرائے تاکہ انہیں تعلیم لینے میں کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑا، اسکالرشپ نہ ملنے سے پریشان بی ٹی سی کے طالب علم منوج یادو، متھلیش یادو سندیپ یادو، مکیش، بالندر یادو، شیوپرساد، کملیش گوتم، اندرجيت سمیت وغیرہ نے مظاہرہ کرنے کی انتباہ دیا.

Monday 29 May 2017

ماہ رمضان کے دوسرے دن بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، نہیں ہوئی صفائی، روزہ داروں میں ناراضگی!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مئی 2017) اعظم گڑھ کی سب سے بڑی مسلم اکثریتی علاقے مبارکپور میونسپلٹی کونسل کا ان دنوں بہت برا حال ہے پورا شہر گندگی اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، رمضان کے دوسرے دن بھی جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے، لوگوں کے مطابق ماہ رمضان میں بھی نگر پالیکا نے کوئی خاص صاف صفائی نہیں کرائی، صفائی ملازم افسروں کی مہربانی سے موج مستی میں مصروف ہیں محلے محلے میں رکھے کوڑے دان گندگی سے بھرے پڑے ہے اور باہر نکل کر آس پاس گندگی پھیلا رہا ہے.
موصولہ خبر کے مطابق ریشم نگری مبارکپور کی آبادی سوا لاکھ سے زیادہ ہے جسے کاغذوں میں کہنے کیلئے سوا سو صفائی ملازم ہیں پھر بھی جگہ جگہ گندگی کی بھرمار ہے سب سے برا حال محلہ پورہ سوفی مسجد اہل حدیث کے پاس گندگی کے ڈھیر سے ہوکل کر نمازی نماز کو پڑھنے جاتے ہیں کئی بار اخباروں میں شائع ہونے کے بعد بھی محکمہ میں کوئی حرکت نہیں ہو رہی، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے تماشہ دیکھ رہیں ہے، اسی طرح پورہ رانی عائشہ جامع مسجد کے مرکزی دروازے کے پاس بھی کئی ماہ سے کوڑے کے ڈھیر پڑے ہے جس سے آنے جانے اور نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر بھی بے شرم میونسپلٹی کی کارکنان پر کوئی اثر نہیں، لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں صاف صفائی کی مناسب انتظام کرایا جائے.

رمضان المبارک کا مہینہ نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے!


ازقلم: محمد سلمان دہلوی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رمضان کا پاکیزہ و بابرکت مہینہ ہم پر سایہ فگن  ہے یقینا یہ ماہ اپنے اندر لامحدود نعمتیں و برکتیں لیے ہوئے ہے اور ان گنت و بے شمار نیک فضیلتیں ہم پر برس رہی ہیں، خداوند قدوس کی اللہ ہم سب کو اپنے اس بابرکت مہینے کی قدردانی کی توفیق دے.
رمضام المبارک میں اللہ تعالی ہر نیکی کا ثواب دس گنا سے لیکر سات سو گنا تک بڑھا دیتے ہیں اور روزہ کے متعلق یہ وارد ہوئی ہے کہ ہر نیکی کا عوض اللہ فرشتوں سے دلواتے ہیں لیکن روزہ کا بدلہ اللہ خود دیتا ہے یا دوسرے الفاظ یوں ملتے ہیں کہ اللہ روزہ کا خود بدلہ ہوتا ہے، اسلامی شریعت کا دار و مدار اللہ نے پانچ بنیادی رکن پر رکھا ہے جس میں پہلا کلمہ طیبہ ہے، دوسرا نمبر نماز کا ہے، تیسرا نمبر روزہ کو رکھا گیا ہے کیونکہ جس طرح سے نماز ہر مسلمان عاقل، بالغ، مرد و عورت پر فرض ہے اسی طرح رمضان کے تیس روزے بھی ہر عاقل، بالغ مرد و عورت پر اللہ نے ہم مسلمانوں پر فرض کیے ہیں، چوتھا نمبر زکوة کا ہے لیکن اس میں کچھ شرائط رکھے گئے ہیں مثلا صاحب نصاب ہونا، اس پر حولان حول کا ہونا، اور آخری پانچواں نمبر اللہ نے ہر صاحب استطاعت کے لیے اپنے مقدس و بابرکت گھر (خانہ کعبہ) کا حج فرض کیا ہے.
روزہ سے متلعق بے شمار فضیلتیں احادیث میں وارد ہیں کہ اللہ روزہ رکھنے والوں کو کیا کیا انعامات دیتا ہے.
اور سرکش شیاطین کو زنجیر مین جکڑوا کر سمندروں میں پھینکنے کا فرشتوں کو حکم دیتا ہے تاکہ اس کے بندے اس کی رحمت سے دور نہ ہوجائیں اس لیے شیاطین کو بند کروا دیئے اور جھنم کے دروازوں کو بھی بند کروا دیا، تاکہ اب میرے بندے نیک کام کر کے جنت میں جائیں گے اس لیے جنت کے دروازہ کے داروغہ رضوان کا حکم ہوتا ہے کہ باب ریان کو میرے بندوں کے لئے کھول دو چنانچہ دروازہ کھول دیاجاتا ہے.
اسی بابت رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اذا دخل شھر رمضان فتحت ابواب السماء، و غلقت ابواب جھنم وسلسلت الشیاطین"
جب رمضان آتا ہے تو ایک روایت میں ہے کہ آسمان (جنت) کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور جھنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور بڑے بڑے شیطانوں جکڑ دیا جاتا ہے.
رمضان کے متعلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
"من صام رمضانا ایمانا واحتسابا، غفرله ما تقدم من ذنبه"
ترجمہ: جس شخص نے رمضان میں بحالت ایمان روزہ رکھا تو اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کردیئے گئے.
    اس لیے رمضان کے بابرکت ماہ کی ہمیں قدر کرنی چاہیے اور زیادہ سے زیادہ قرآن کی تلاوت، تسبیحات، استغفار کرتے رہنا چاہیے کیونکہ روزہ بدن کہ ہر ہر عضو کا ہوتا ہے محض بھوکا، پیاسا رہنے کا نام روزہ نہیں ہے بلکہ روزہ اپنے ایمان کو مضبوط بنانے کا ایک آسان ذریعہ ہے، رمضان کا مہینہ در حقیقت تقوی حاصل کرنے کا مہینہ ہے اس اور تقوی نام ہے کہ بندہ اپنے تمام گناہ کو جو وہ خلوت و جلوت میں کرتا ہے سب کو ترک کردے.
تراویح....
رمضان کے مہینہ کے ساتھ تراویح کے پڑھنا کا تعلق ہے اس کے بھی بے شمار فضیلتیں وارد ہوئی ہیں حدیث پاک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کا ارشاد پاک ہے "من قام رمضانا ایمانا واحتسابا‘ غفرله ماتقدم من ذنبه"
ترجمه: جس شخص نے رمضان کے مہینہ میں بحالت ایمان قیام(تروایح پڑھی) کیا تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں.
اس حدیث سے تراویح کی فضیلت کا علم ہوتا ہے پورے ماہ قرآن کا سننا علیحدہ ثواب کا متحمل ہے اور پورے ماہ میں تراویح کا پڑھنا الگ ثواب ہے.
بعض برادران ہمارے پانچ دن، سات دن، دس دن، یا متعدد مقام پر جو ہوتی ہے سہولت کے طور پر وہاں قرآن پاک کو مکمل کرکے وہ یہ گمان کررے ہیں ہمارا قرآن مکمل ہوگیا اب تراویح پڑھیں یا نہ پڑھیں یہ تصور غلط ہے کیونکہ رمضان میں مکمل ماہ تراویح پڑھنا الگ سنت مؤکدہ ہے اور قرآن کو سننا الگ سنت مؤکدہ ہے ہم کو دونوں سنتوں پر عمل کرنا چاہیے نہ کہ بس ایک پر جس سے ہماری ضرورت پوری ہورہی ہے  یہ غلط رواج آج ہمارے معاشرہ میں پھیل گیا ہے ہمیں اس سے خود بھی اور دوسروں کو بھی بچانا چاہیے اور پورے ماہ کی تراویح کی ترغیب دینی چاہیے.
یہ رمضان کا مہینہ( سید الشھور) ہے اس کو تمام مہینوں کا سردار کہا گیا کیونکہ قرآن کریم کا نزول بعض مفسرین کے قول کے مطابق سورہ علق کی ابتدائی آیات(اقرأ باسم ربک الذی خلق ‘ آلخ) کا نزول ہوا، اور بعض کے مطابق لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر قرآن کا نزول اسی ماہ میں ہوا.
لیلة  القدر.
حضرت امام مالک رحمتہ اللہ بیان فرماتے ہیں "انه سمع من یتق به، خیر من الف شھر" میں نے بعض معتمد علماء سے یہ بات سنی ہے کہ اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پچھلی امتوں کی عمریں دکھائیں تو آپ بے چین ہوگیے کہ میری امت اس مقام (ثواب)  کو کیسے پہنچے گی جب کی ان کی عمریں تو نو سو سال یا اس سے زیادہ ہوئی ہیں اور میری امت کی عمر تو مشکل سے مشکل ساٹھ سال سے اسّی سال یا اس سے کچھ زیادہ ہوگی تو اللہ تعالی نے آپ علیہ السلام کو لیلة  القدر جیسی عظیم نعمت سے سرفراز کیا کہ آپ کی امت میں سے جس نے یہ رات پالی اس نے گویا کہ ہزار سال کی عبادت کا ثواب پالیا.
بعض تاریخ نگاروں نے ایک ہزار سال کی مدت کا اندازہ 84 سال 4 ماہ سے کیا ہے، یہ دولت اللہ نے صرف امت محمدیہ کو عطاء کی جو اس سے پہلے سابقہ امم میں کسی کو نہیں دی گئی تھی، اگر کسی نے اس رات کو پالیا تو یقینا اس نے بہت زیادہ ثواب اور رب کی بارگاہ میں  نیک اعمال درج کرالیے.
اللہ ہم سب مسلمانوں کو اس ماہ کی قدردانی کی توفیق دے اور زیادہ سے زیادہ نیک کام کرنے کی سعادت عطا فرمائے اور گناہوں سے بچنے اور آپسی انتشارات سے گریز کرنے کی توفیق دے.

سی بی ایس سی رزلٹ میں اعظم گڑھ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 29/مئی 2017) اتوار کے روز جب سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا تو رزلٹ دیکھنے کے لئے طلبہ سائبر کیفے کی طرف بھاگے لیکن چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سائبر کیفے بند ملے، رزلٹ دیکھنے کے لئے اسکولوں میں والدین کی بھیڑ امڈ پڑی.
رزلٹ میں 95 فیصد کے ساتھ ناوودے کالج جین پور کے طالب علم انیل یادو، چلڈرین کالج بلیسا کی طالبہ شواگی چودھری اور مدھولكا نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا، سینٹ جے ويرس اسکول کی طالبہ انم انصار صدیقی 93.8 فیصد کے ساتھ دوسری اور 93.6 فیصد کے ساتھ ریا ترپاٹھی نے ضلع میں تیسرا مقام حاصل کیا۔
نتیجہ دیکھنے کے لئے صبح سے ہی طالب علموں اور ان کے والدین میں غضب کا جوش بھرا ہوا تھا، جیسے ہی رزلٹ کے اعلان کی خبر ملی لوگ سائبر کیفے کی طرف چل پڑے، لیکن ضلع میں اتوار کی وجہ سے سائبر کیفے بند تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد لوگوں نے اسکول کا رخ کیا اور وہاں جا کر اپنے اپنے بچوں کا رزلٹ دیکھا۔
آنند میموریل اکیڈمی بلرياگج کی آکرتی سنگھ نے 93.4 فیصد پوائنٹس کے ساتھ اسکول میں ٹاپ کیا.

لاٹھی ڈنڈے سے ہوئی مار پیٹ میں دو کی موت، ایک زخمی!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 29/مئی 2017) دو فریق میں لاٹھی ڈنڈے سے ہوئی مارپیٹ میں دو کی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہے، رانی کی سرائے تھانہ علاقہ کا ہے واقعہ، انتخابی رنجش اور کوٹے کے تنازع کو لے کر یادو سماج کے لوگوں نے چوہان برادری کے لوگوں پر حملہ بول دیا، 40 سالہ ڈاکٹر سدرشن چوہان اور 35 سالہ منی رام چوہان کی موت ہوگئی 21 سالہ راجو چوہان زخمی کو ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، اتوار کی رات قریب 08:30 بجے کا ہے واقعہ.
پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے بہت سے ٹیموں کی تشکیل کر دیا گیا ہے اور موقع پر بھاری فورس تعینات کی گئی ہے، جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا.

یوپی کے گونڈا ضلع میں تراویح پڑھ کر واپس آ رہے نوجوانوں پر ہوا حملہ، لوگ سڑکوں پر اترے!



رپورٹ: شہاب الدین
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
گونڈا(آئی این اے نیوز 29/مئی 2017) یوپی کے گونڈا ضلع کے صاحب گنج علاقے میں اتوار کی رات تراویح پڑھ کر آ رہے تین مسلمانوں پر بدمعاشوں نے دھاردار ہتھیار سے حملہ کر دیا، اس حملے میں  ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، وہیں دوسرے کو سنگین حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے.
 موصولہ خبر کے مطابق، پپو مستری، ارمان اور ایک شخص مسجد سے تراویح پڑھ کر واپس آ رہے تھے، اسی دوران صاحب گنج گھوسيانا علاقے میں نامعلوم افراد نے ان پر حملہ بول دیا. اس حملے میں تینوں کی گردن پر شدید چوٹیں آئی ہیں، حالانکہ کی زخمیوں کو آنا فانا میں ہسپتال لایا گیا لیکن پپو مستری کو نہیں بچایا جا سکا جبکہ دیگر دونوں کی حالت بے حد نازک بتائی جا رہی ہے.
واردات کے بعد ہسپتال اور گھوسيانا میں بھاری بھیڑ سڑک پر اتر آئی ہے، نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے واردات کو انجام دیئے جانے سے زبردست کشیدگی پھیل گئی ہے.
ایس پی امیش کمار سنگھ اور سی او ضلع اسپتال پہنچے، وزیر اعلی کے دورے کے چند گھنٹوں بعد ہوئی واردات سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے.

Sunday 28 May 2017

ماہ مقدس رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے!


تحریر: محمد عاصم اعظمی ریسرچ اسکالر حجة الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے، اس ماہ کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مقدس کا نزول اسی پاک مہینے میں ہوا، رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کے تقاضے یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے۔
رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے، رمضان کی اہمیت کے بارے میں ﷲ تعالیٰ نے حضرت محمد سے ارشاد فرمایا کہ اگر مجھے آپ ﷺ کی اُمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ بناتا۔
جب رمضان المبارک کا چاند نظر آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ
یہ چاند خیر و برکت کا ہے‘ یہ چاند خیر و برکت کا ہے، میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھے پیدا فرمایا۔
حضرت جبرائیل علیہ سلام نے دعا کی کہ ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کو رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی بخشش نہ کرواسکے، جس پر حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا آمین! حضرت جبرائیل علیہ سلام کی یہ دعا اوراس پر حضرت محمد ﷺ کا آمین کہنا اس دعا سے ہمیں رمضان کی اہمیت کو سمجھ لینا چاہئے۔
رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ رمضان کی جب پہلی رات ہوتی ہے تو شیاطین کو بند کردیا جاتا ہے اور مضبوط باندھ دیا جاتا ہے اور سرکش جنوں کو بھی بند کردیا جاتا ہے اور دوزخ کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اس کا کوئی بھی دروازہ نہیں کھولا جاتا اور بہشت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور اس کا کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے اے نیکی کے طالب آگے بڑھ کہ نیکی کا وقت ہے اور اے بدی کے چاہنے والے بدی سے رک جا اور اپنے نفس کو گناہوں سے باز رکھ کیونکہ یہ وقت گناہوں سے توبہ کرنے کا اور ان کو چھوڑنے کا ہے اور خدا تعالیٰ کے لیے ہے اور بہت سے بندوں کو اﷲ تعالیٰ معاف فرماتے ہیں
 روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔
خداوند کریم نے اپنے بندوں کے لئے عبادات کے جتنے بھی طریقے بتائے ہیں ان میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور پوشیدہ ہے۔ نماز خدا کے وصال کا ذریعہ ہے۔ اس میں بندہ اپنے معبودِ حقیقی سے گفتگو کرتا ہے۔ بعینہٖ روزہ بھی خدا تعالیٰ سے لَو لگانے کا ایک ذریعہ ہے۔
حدیث مبارک میں ہے کہ
رمضان شہر ﷲ“ رمضان ﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔
حدیث مبارک میں ہے کہ
رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں حق تعالیٰ کی رحمت برستی ہے، جس کی وجہ سے انوار و اسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد پیدا ہوکر گناہوں کے ظلمات اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کا سبب ہے اور اس ماہ کے آخری حصہ میں دوزخ کی آگ سے آزادی حاصل ہوتی ہے۔
حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضورﷺ کا فرمان ہے کہ میری امت کو ماہ رمضان میں پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی علیہ السلام کو نہ ملیں۔
پہلی یہ کہ جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ہے تو اﷲ تعالیٰ ان کی طرف رحمت کی نظر فرماتا ہے اور جس کی طرف اﷲ تعالیٰ نظر رحمت فرمائے اسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا۔
دوسری یہ کہ شام کے وقت ان کے منہ کی بو (جو بھوک کی وجہ سے ہوتی ہے) ﷲ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے۔
تیسرے یہ کہ فرشتے ہر رات اور دن ان کے لئے مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
چوتھے یہ کہ اﷲ تعالیٰ جنت کو حکم دیتے ہوئے ارشاد فرماتا ہے ’’میرے (نیک) بندوں کے لئے مزین ہوجا عنقریب وہ دنیا کی مشقت سے میرے گھر اور کرم میں راحت پائیں گے۔
حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا ایک اور ارشاد گرامی ہے کہ
روزہ دار کے منہ کی بو اﷲ تعالیٰ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پسندیدہ ہے گویا روزہ دار اﷲ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے کہ اس کی خلوف (منہ کی بو) بھی اﷲ تعالیٰ کو پسند اور خوشگوار ہوتی ہے۔
پانچواں یہ کہ جب ماہ رمضان کی آخری رات آتی ہے تو اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمادیتا ہے۔
رمضان کے اس مبارک ماہ کی ان تمام فضیلتوں کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں کو اس مہینہ میں عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور کوئی لمحہ ضائع اور بے کار جانے نہیں دینا چاہیے۔ الله تعالٰی اس مبارک مہینے کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمیـــن

پولیس مڈبھیڑ میں گولی لگنے سے بدمعاش زخمی، ساتھی گرفتار، دونوں ہیں 5 ہزار کے انعامی!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/مئی 2017) اعظم گڑھ پولیس کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں 5 ہزار کے انعامی بدمعاش کو گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، اسے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں حالت نازک ہونے پر وارانسی ریفر کر دیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ اعظم گڑھ ضلع کی بلرياگج تھانہ پولیس مہراج گنج روڈ پر گوريا مارکیٹ کے قریب اتوار کی صبح میں گاڑی چیکنگ کر رہی تھی کہ اسی دوران بولیرو گاڑی سے آئے بدمعاشوں نے چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں انعامی بدمعاش جہانگیر عالم زخمی ہو گیا، گولی اس کے پاؤں میں لگی ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تصادم میں جہانگیر کا ساتھی 5 ہزار انعامی شیام پٹیل کو گرفتار کیا گیا ہے.
25 مئی کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اعظم گڑھ منڈل میں قانون و انتظام اور ترقی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد اعظم گڑھ پولیس کی ایکٹیویشن بڑھ گئی ہے، ضلع میں بڑھتی ہوئی مجرمانہ واقعات کو روکنے کے لئے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے ان دنوں خاص مہم چلائی ہے، اسی کے پیش نظر اتوار کی صبح میں تقریبا 3 بجے ضلع کی بلرياگنج تھانہ پولیس کی طرف سے کی جا رہی گاڑی چیکنگ کے دوران بدمعاشوں نے پولیس پر حملہ کر دیا جوابی کارروائی میں 5 ہزار کا انعامی بدماش پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا اور اس کا ساتھی شیام پٹیل پولیس کے ہتھے چڑھ گيا، جبکہ ان کے تین دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب رہے، زخمی بدمعاش بلرياگنج تھانے کے جيراجپور گاؤں کا رہنے والا ہے.
پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے بتایا کہ زخمی بدمعاش نے ساتھیوں کے ساتھ مل کے مال کی لوٹ اور قتل کی نیت سے 10 دن پہلے بولیرو مالک کو چاقو مار کر زخمی کر ديا تھا اور مئو ضلع کے گھوسی میں لے جاکر مرا سمجھ کر چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد بولیرو اور 60 ہزار روپئے نقد لے کر فرار ہو گئے تھے، ایس پی نے بتایا کہ تصادم میں پولیس کے کئی سپاہیوں کو بھی چوٹیں آئی ہیں.

جین پور کے دھن چھلا گاؤں میں دلہن کے بھائی نے شادی میں کی فائرنگ، ڈانسر کو لگی گولی!



رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/مئی 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے دھن چھلا گاؤں میں گزشتہ رات شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دلہن کے بھائی نے دوار پوجا کے دوران فائرنگ کی اور گولی ڈانسر کو لگ گئی، اس کے بعد افراتفری مچ گئی اور باراتی موقع تلاش کر بھاگ کھڑے ہوئے، اسی درمیان واقعہ کی معلومات ہونے پر موقع پر پہنچی پولیس نے دلہن کے باپ اور بھائی کو حراست میں لے لیا، پولیس دونوں کو لے کر تھانے آئی، گولی چلانے والا دلہن کا بڑا بھائی موقع سے فرار ہو گیا، دیر رات پولیس نے دلہن کے والد تو چھوڑا تب جاکر شادی کی رسم پوری کی گئی.
بتاتے ہیں کہ علاقے کے دھن چھلا گاؤں رہائشی اودے نارائن سنگھ کی بیٹی انوپم سنگھ کی شادی تھی، بارات چریاكوٹ ضلع مئو سے آئی ہوئی تھی، رات تقریبا 10 بجے کے قریب دوار پوجا کا پروگرام چل رہا تھا، اسی دوران دلہن کے بھائی کی طرف سے کی گئی ہرش فائرنگ میں ڈانسر کو گولی لگ گئی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئی، گولی کے واقعہ سے خوفزدہ گھراتی اور باراتی موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے.
اسی درمیان کسی نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس موقع پر پہنچی اور دلہن کے والد ادے نارائن سنگھ اور ملزم کے چھوٹے بھائی کو تھانے لے کر آئی، بعد میں کچھ لوگوں کی طرف سے مداخلت کے بعد کوتوال نے لڑکی کے والد ادے نارائن سنگھ کو چھوڑ دیا، اس کے بعد ادے نارائن سنگھ گھر پہنچے اور کسی طرح سے شادی کی تقریب ادا کی گئی.
اس صورت میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی زخمی ڈانسر کی طرف سے کوئی تحریر نہیں آئی ہے جیسے ہی تحریر آئے گی مقدمہ رجسٹرڈ کرکے کارروائی کی جائے گی.

Saturday 27 May 2017

اعظم گڑھ واطراف میں طوفانی بارش نے مچائی تباہی!


رپورٹ: ابوسعید اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/مئی 2017) اعظم گڈھ واطراف میں گزشتہ رات تیز آندھی اور طوفانی بارش نے پورے علاقے میں تباہی مچا کر رکھ دی جس سے لوگوں کا کافی نقصان ہوا.
موصولہ خبر کے مطابق اعظم گڑھ، مئو اور جونپور میں گزشتہ شب تقریبا دو بجے کے بعد ہوئی طوفانی آندھی اور تیز بارش کی وجہ سے سیکڑوں پیڑ زمیں بوس ہوگئے، چھپر والے مکان ٹوٹ گئے یہی نہیں بلکہ لوگوں کے گھروں پر لگی ہوئی پانی کی ٹنکیاں بھی ٹوٹنے کی خبر ہے، مختلف جگہوں پر پیڑ کے زمیں پر گرنے کی وجہ سے راستے بند ہوگئے ہیں، پورے علاقے میں بجلی ٹھپ ہے۔
اس طوفانی آندھی اور بارش سے موسمی پھل آم پر کافی اثر پڑا ہے، بڑی مقدار میں آم کے پھل گر گئے ہیں۔

تمسا ندی کی نوجوانوں نے مل کر کی صفائی، شہریوں سے بھی مانگا تعاون!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 27/مئی 2017) تمسا ندی کو تمسا سروس کمیٹی کے کارکنان نے جمعہ کو سدھاری گھاٹ کے قریب تمسا ندی کے کنارے پر صفائی مہم کا آغاز کیا، سب سے پہلے نرمل تمسا سروس کمیٹی کے کارکنان نے تمسا ندی کے پانی میں اتر کر صاف صفائی کی.
اس مہم میں تمسا سروس کمیٹی کے کنوینر نے بتایا کہ تمسا ندی تہذیبوں کی ماں ہوتی ہے، یہی ہماری ثقافت اور مذہب کا اصل بنیاد ہیں ہماری ثقافت میں دریاؤں کو ماں اور دیوی کا درجہ دیا گیا ہے، افسانوی اور تاریخی اہمیت کی حامل تمسا ندی کی آج بدقسمتی ہے کہ یہ نالے کی طرح گندی نظر آ رہی ہے، ندی کے کنارےگندگی کا انبار ہے جس کے چلتے تمسا کا بہاؤ کمزور ہو چکا، اعظم گڑھ کے شہریوں نے توجہ نہیں دی تو انسانی زندگی دینے والی تمسا اپنا وجود کھو دے گی.
کارکنان نے اپیل کیا کہ تمسا ندی کے کنارے کوڑا پھینکنا فوری بند کیا جائے، گر رہے نالوں کے پانی پر روک لگائی جائے، تبھی تاریخی تمسا کا اورل اور نرمل بنائے جانے کا خواب پورا ہو سکے گا.
تمام لوگ مل کر تمسا کو نرمل بنانے میں تعاون فراہم کریں، تمسا ندی سے دوبارہ لوگوں کا رشتہ قائم کرنے کے لئے اب تمسا سروس کمیٹی کئی پروگرام منعقد کرے گی.

بلدیہ الیکشن بھیونڈی میں کانگریس سب سے آگے!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھیونڈی(آئی این اے نیوز 27/مئی 2017) بلدیہ الیکشن بھیونڈی کے نتائج آچکے ہیں اس الیکشن میں گانگریس نے سب سے زیادہ جیت حاصل کی ہے، 47 سیٹیں جیت کر گانگریس نے سب کو چونکا دیا ہے جس کا اندازہ پہلے ہی سے تھا اسلئے کہ شعیب گڈو کی فعال قیادت نے گانگریس میں ایک نئی روح پھونک دی تھی.
گانگریس نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے اورتوقع کےمطابق اکثریت سے جیت ہوئی اس الیکشن میں یوں تو بڑے بڑے نامی گرامی امیدوار کھڑےتھے لیکن گانگریس کے دھوبی تالاب وارڈ نمبر 19 کے ایک امیدوار حاجی محمد نعمان بدرالدین خان کا نام نمایاں تھا اور پورے الیکشن مین سب کی نگاہیں ان کی طرف تھی نتائج آنے شروع ہوئے کہ ہرطرف اس سیٹ کو لیکر تجسس بڑھتا گیا، جیسے ہی حاجی صاحب اور ان کے حامیوں کو آگے ہونے کی اطلاع ملی اور پھر جیت کی خبر ملی تو مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہوگیا.

Friday 26 May 2017

مبارکپور و اطراف کے علاقوں میں رمضان کے مبارک مہینے میں بجلی، پانی، صاف صفائی کی ضلع انتظامیہ سے مطالبہ، مساجد کے پاس گندگی کا ڈھیر!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) مسلم اکثریتی علاقے مبارکپور میں آئندہ 28 مئی سے پڑنے والے اسلام کے  مقدس مبارک مہینہ رمضان میں بجلی، پانی، صاف صفائی وغیرہ کے انتظام کیلئے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان کا مہینہ آئندہ 28 مئی سے شروع ہو رہا ہے، اس لیے رمضان کے مقدس مہینے میں مسلم کمیونٹی پورے دن اللہ کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں، اور ریشم نگری مبارکپور اور آس پاس کے علاقوں میں دیر رات تک ایک خاص نماز تراویح پڑھی جاتی ہے، اس شدید گرمی میں بجلی اگر درست نہ رہی تو روزہ داروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، مطالبہ کیا گیا کہ ریاستی حکومت کے شہری علاقے میں 22 گھنٹے بجلی دیئے جانے کے وعدے کو پورا کیا جائے، رمضان کے ماہ میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کا انتظام کیا جائے، خاص طور سے مین مارکیٹ، چھوٹی آرجنٹی، بڑی آرجنٹی، پرانی بستی، پورہ رانی، پورہ سوفی، حیدرآباد، شاه محمد پور، پورہ دیوان، کٹرا، علی نگر  وغیرہ مسلم محلے میں رمضان کے موقع پر صفائی کا مناسب انتظام کیا جائے.
معل ہو ہ موجودہ وقت میں مبارکپور علاقے میں بجلی کی ذبردست کٹوتی کے چلتے دن بھر لوگ بے حال رہتے ہیں پھر بھی کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے، اور تو اور میونسپلٹی کونسل انتظامیہ کی لاپرواہی سے پورے شہر میں گندگی کے انبار لگا رہتا ہے جگہ جگہ كوڑہ کے ڈھیر لگے رہتے ہے، خاص طور سے پورہ دیوان امام باڑہ دروازے والی مسجد، البركات مسجد، پورہ سوفی مسجد اہل حدیث، كپورا شاہ کی باغ عائشہ جامع مسجد، وغیرہ مساجد کے پاس گندگی کا انبار لگا رہتا ہے، لوگوں نے کہا کہ اگر رمضان ماہ میں صفائی نہیں کرائی گئی تو لوگوں کو بہت دقت کا سامنا کرنا پڑے گا جس کو دیکھتے ہوئے شہریوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان ماہ میں جلد سے جلد درست کریا جائے.

مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم کوٹیلہ کا سالانہ جلسہ اختتام پزیر!


رپورٹ: محمد مدثر اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
چیک پوسٹ/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) کل شب مدرسہ اسلامیہ امداد العلوم  کوٹیلہ اعظم گڑھ میں ایک سالانہ جلسے کا انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت مولانا صفات احمد صاحب نے کی اور نظامت کے فرائض جناب حافظ معصوم نے انجام دیا، جلسے کا آغاز حافظ عرفان صاحب  کی تلاوت کلام الہی سے ہوا بعد ازیں مولانا عامر صاحب نے اپنے نعتیہ کلمات پیش کئے اسی دوران چند ناظره قرآن مکمل کرنے والے بچوں کے درمیان انعامات کی مقاسمت بھی عمل میں آئی.
اس موقع پر مقرر خاص مفتی غفران احمد صاحب نے اپنے ناصحانہ کلمات میں فرمایا کہ اللہ تعالی  کی دی ہوئی نعمتوں پر ہمیں شکر بجا لانا چاہئے، مولانا انور داؤدی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حلال رزق ہی سبب نجات بنتا ہے اسلئے ہمیں حلال رزق ہی کھانا چاہئے اور اپنے ماتحتوں خصوصآ بچوں کی اچھی طرح نگہبانی کرنی چاہئے، جناب مفتی عبدالماجد نے اپنی تقریر میں مکاتب و مدارس کی اہمیت پر زور دیا، مولانا صفات احمد صاحب نے اپنے صدارتی کلمات میں نوجوانوں کو اپنے قیمتی اوقات ضائع نہ کرنے کی تذکیر کی
اس جلسہ میں کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے جلسے کا اختتام مفتی غفران صاحب کی دعاء پر ہوا.

نگر پالیکا مبارکپور کے چیئرمین عہدہ کے امیدوار محمد سلیمان انصاری نے 300 موٹر سائیکل کی ریلی نکال کر اپنی مضبوطی دکھایا!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) مبارکپور نگر پالیکا کے چیئرمین عہدے کے نوجوان امیدوار محمد سلیمان انصاری نے اپنا پاور کارکردگی سیکڑوں موٹر سائیکل ریلی نکال کر کیا جس میں 300 موٹر سائیکل سوار نوجوانوں نے پورے علاقے کا دورہ کیا اور جم کر سلیمان انصاری زندہ آباد، ہمارا چئرمین کیسا ہو محمد سلیمان انصاری جیسا ہو، بیکاروں کو ہٹانا ہے نیا چہرہ لانا ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے.
یہ موٹر سائیکل ریلی محلہ علی نگر محمد سلیمان انصاری کی رہائش سے نکل کر علی نگر، کٹرا، نوادہ، سرياں، رسول پور، املو، پورہ دیوان، شاہ محمد پور، پورہ دلہن، پورہ سوفی، حیدرآباد، پورہ رانی، پرانی بستی وغیرہ محلوں کا دورہ کر اپنی طاقت و کارکردگی دکھایا جسے لے کر شہر میں بحث کا مرکز بنا ہوا ہے کہ محمد سلیمان انصاری نے اپنی پہلی ریلی نکال کر ثابت کر دیا کہ ان کے ساتھ نوجوانوں کی پوری فوج ہے جو آنے والے انتخابات میں موجودہ چئرمین کی خطرے کی گھنٹی طے ہے.
اس موٹر سائیکل ریلی میں کیا ہندو، کیا مسلم، تمام فرقہ کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا. آنے والے انتخابات میں بہت سے لوگوں کی ہوا لاپتہ ہونا طے ہے.
وہیں چیئرمین امیدوار محمد سلیمان انصاری نے کہا کہ اس بار نوجوانوں میں مکمل جوش ہے کہ اس بار بجلی کے بٹن بند کرنا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ میرے ساتھ ہیں 15 سالوں میں بہت ہوئی ناانصافی، گھوٹالے ناقص تعمیر سب کی سب چیک کرنا ہے.

ممبئی کے ایک کالج کے ہونہار طالب علم کی پہلی کاوش لائق تعریف و ستائش!


رپورٹ: محمد ثاقب قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مِیرا روڈ، ممبئی(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) مِیرا روڈ، ممبئی کے ایک کالج کے طالب علم محمد زید گلاس والا جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے علماء حق کی صحبت سے فیضیاب ہورہے تھے، جنہیں علماء حق سے بہت عقیدت ومحبت ہے انکی قدر ومنزلت کرتے ہیں، الغرض انکا اٹھنا بیٹھنا اکثر علماء کرام کے ساتھ ہی ہوتا ہے موصوف نے "تراویح ایک نعمت اور اسکی حقیقت" کے عنوان سے ایک شاندار کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں احادیث صحیحہ اور صحابہ کرام کے اقوال سے بات کو مدلل ثابت کیا ہے اس کتابچہ کو تیار کرنے کیلئے رد باطل کی ٹیم کی ویب سائٹ اور کچھ کتابوں کا سہارا بھی لیا گیا ہے اس نوٹس پر پانچ مؤقر، مستند اور مایہ ناز علماء کرام نے تصدیق کی ہے جس میں سے مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی، مفتی وحید الزماں صدیقی قاسمی، مفتی محمد اجمل قاسمی، مفتی محمد ثاقب قاسمی اور مفتی عبد الرزاق قاسمی کے نام شامل ہیں.
اللہ پاک کی ذات سے امید قوی ہے کہ اس کتابچہ کے ذریعہ سے امت کو فائدہ ہوگا، رب کائنات مرتب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مزید دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے. آمین
اس کتاب کو مفت میں حاصل کرنے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کریں: 7303684360

مبارکپور کے املو گاؤں میں کرنٹ کی زد میں آنے سے نابالغ کی موت، بجلی محکمہ کے خلاف کیا احتجاج!



رپورٹ: ابوالفیض خلیلی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/مئی 2017) کرنٹ کی زد میں آنے والی بہن کو بچانے کے فراق میں بھائی کی جان چلی گئی جب کہ بہن کی جان بچ گئی، جس سے پورے علاقہ میں رنج و الم پھیلنے کے ساتھ ہی محکمہ بجلی کے خلاف بھی سخت اشتعال پھیل گیا اور سیکڑوں افراد نے مو قع پر جمع ہو کر بجلی ملازمین کے خلاف جم کر نعرے بازی کی.
یہ واقعہ مبارکپور تھانہ کے تحت موضع املو میں کل صبح میں قریب آٹھ بجے ہوا.
موصولہ خبر کے مطابق درجہ نو کی طالبہ پریم لتا (12)بیٹی دھرم راج ساکن مو ضع املو محمود پورہ کے ایک کھیت میں گھاس کاٹ رہی تھی کہ اسی وقت اس کا بھائی کندن (9) اسے لینے کے لئے پہنچ گیا، بھائی کو دیکھ کر اس کی بہن گھر جا نے کے لئے جیسے ہی کھڑی ہوئی کہ صرف تین فٹ کی بلندی سے گذرنے والے بجلی کے ہائی ٹینشن تار میں اس کا دوپٹہ پھنس گیا، جسے چھڑانے کے لئے پریم لتا کا ایک ہاتھ بجلی تار پر چلا گیاجسکی وجہ سے کرنٹ نے اسے جکڑ لیا، یہ دیکھ کر پاس میں کھڑا بھائی کندن نادانی میں وہ اپنی بہن کو پکڑ کر کھینچنے لگا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بہن کو کرنٹ سے آزاد ہو گئی لیکن بھائی کرنٹ میں پھنس گیا اور پھر وہ کرنٹ سے اسی وقت آزاد ہوا جب اس کی جان چلی گئی.
اس حادثہ سے پورا علاقہ رنج و الم میں ڈوب گیا، خبر پاکر سیاسی و سماجی لیڈر حاجی عبد المقتدر انصاری عرف پلو فوراً موقع پر پہنچ گئے، جنہیں دیکھ کر لوگوں کا جوش کچھ زیادہ ہی بڑھ گیا اور انہوں نے بجلی ملازمین کے خلاف نعرے با زی شروع کر دی، مظاہرین کا الزام تھا کہ بجلی تار کی شکل میں کئی برسوں سے ہمارے سر پر یہ تلوار لٹکی ہوئی جسے اونچا کرنے کے لئے درجنوں بار محکمہ بجلی سے تحریری و زبانی داد و فریاد کی گئی لیکن بجلی ملازمین اسے کوئی اہمیت نہیں دی، جس کا انجام آج سب کے سامنے ہے، اس موقع پر حاجی عبدالمقتدر انصاری پلو نے کہا کہ بجلی کا یہ ہائی ٹینشن تار زمین سے صرف تین فٹ کی بلندی سے گذرا ہوا ہے جسے اونچا کرنے کے لئے بار بار بجلی ملازمین کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اور آج ایک نو نہال اسی تار کا شکار ہو گیا جسے ہم اب کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے اور بجلی ملازمین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی اور متوفی بچہ کے لواحقین کو معقول معاوضہ دلانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں.

Thursday 25 May 2017

تلخ باتوں کو بھی اب دل سے بھلایا جائے!


تحریر: مفتی محمد اسعد صاحب دارالعلوم محمودیہ دہلی
 919958401915+
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
باسمہ تعالیٰ
اللہ تبارک و تعالٰی نے دنیا کی ہر چیز کے اندر کوئی نہ کوئی تاثیر رکھی ھے کوئ نہ کوئی اثر رکھا ھے۔ آپ دیکھیں کہ اگر کوئی انسان سخت دھوپ میں کھڑا ھو جائے تو گرمی اور گرانی محسوس کرتا ھے اور اگر وہی انسان Ac والے کمرے میں بیٹھ جائے تو ٹھنڈک و سکون محسوس کرتا ھے۔
بالکل اسی طرح انسان اپنے منہ سے جو بھی بات نکالتا ھے سامنے والے پر اس کا کوئی نہ کوئی اثر ضرور ھوتا ھے۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے کسی کو گالی دی تو سامنے والے کو غصہ آجاتا ھے آگ بگولا ھو جاتا ھے دشمنی پر اترتے ہوئے آپکو مارنے کے لیے تیار ھوجاتا ھے۔
اس کے برعکس اگر آپ کسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے I LOVE YOU کہہ دیں تو سامنے والا آپ سے خوش ھوجاتا ھے محبت کرنے لگتا ھے آپ سے تعلق مضبوط کرنے کو سوچ نے لگتا ھے. اب یہ ظاہر ھوگیا کہ اگر انسان دوسروں سے خود کی عزت چاہتا ھے اپنی قدر چاہتا ھے تو اسے نرم لہجہ خوش کلامی اور صلہ رحمی کو اپنانا ھوگا۔
ہمارا معاملہ لوگوں کے ساتھ کیا ھے؟
اکثر ہم ایسا کرتے ہیں کہ اگر دوسرے نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا تو ہم بھی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں۔
اگر کسی نے ہمارے ساتھ برا سلوک کیا تو ہم بھی اس کے ساتھ برا سلوک کرنے لگتے ہیں۔
نہیں! نہیں! ہرگز نہیں،
ایسا نہیں ھونا چاہیے یہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ھے ہمارا مذہب تو یہ کہتا ھے کہ اگر تمہارے ساتھ کوئ برا سلوک کرے تمہیں گالی دے تو تم اسکے ساتھ اچھا برتاؤ کرو اس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آؤ۔ مومن کے لیے ہر حال میں صلہ رحمی ضروری ھے دوسرے کی پچھلی تمام باتوں کو بھلا کر ازسر نو تعلق قائم کرنا ضروری ھے چاہے اس نے ہمارے ساتھ کتنا ھی برا سلوک کیوں نہ کیا ھو۔ اور کوئی شخص آپ سے تعلق ختم کرنا چاہ رہا ہو لیکن آپ پھر بھی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے اور زیادہ اجر و  ثواب کا باعث ھے۔
"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ! میں اپنے رشتہ داروں سے بنا کر رکھنا چاہتا ھوں مگر وہ مجھ سے قطع تعلقی کرتے ہیں میں ان کی خیر خواہی چاہتا ھوں مگر وہ میرے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں میں ان کے ساتھ بردباری سے پیش آتا ھوں مگر وہ میرے ساتھ جاہلوں جیسا سلوک کرتے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ تم ان کے پیٹ میں گرم ریت ڈال رہے ھو    جب  تک تم ان کے ساتھ ایسا ہی اچھا سلوک کرتے رھوگے تب تک اللہ کی جانب سے تمہارے لیے ایک مددگار مقرر رھےگا"
رمضان المبارک کی آمد آمد ھے ہم اس کا بہترین استقبال اسی وقت کرسکتے ہیں جبکہ ہم دوسروں کی تلخ باتوں کو بھلا کر ان کی غلطیوں کو نظر انداز کرکے ان کی طرف سے دئے گئے زخموں پر خوش اخلاقی کا مرہم رکھ کر خوش کلامی سے پیش آئیں۔ صلہ رحمی سے متعلق ہمیشہ یہ باتیں ضرور یاد رکھیں۔
صلہ رحمی میں یہ دس پسندیدہ چیزیں پائی جاتی ہیں۔
1 صلہ رحمی اللہ تعالٰی کی رضامندی کا ذریعہ ھے کیوں کہ یہ اسی کا دیا ھوا حکم ھے۔
2 قرابت والوں کو مسرت ھوگی  کیونکہ بہترین عمل ایمان والوں کو خوش کرنا ھے۔
3 اس سے فرشتے خوش ھوتے ہیں۔
4 صلہ رحمی کرتے وقت مسلمانوں کی طرف سے اسے تحسین و تعریف حاصل ھوگی۔
5 اس سے ابلیس ملعون غمگین ھوتا ھے۔
6 اس سے عمر میں برکت ھوتی ھے۔
7 رزق میں بھی برکت ھوتی ھے ۔
8 صلہ رحمی سے مرنے والے آباو اجداد خوش ھوتے ہیں۔
9 باہمی پیار و محبت بڑھتا ھے کیونکہ ایک دوسرے کی خوشی و غم میں شریک ہونے اور تعاون کرنے سے محبت بڑھتی ھے۔
10 سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ مرجانے کے بعد اجر بڑھتا رہتا ھے اس لئے کہ رشتہ دار اعزا و اقربا جب بھی اسکے احسانات اور حسن سلوک کو یاد کریں گے تو اس کو دعائیں دیں گے۔
تو آئیے ہم مل کر عہد کریں کہ ہمارے ساتھ جس کسی نے بھی برا سلوک کیا ہم اس کو اللہ کے لئے آخرت کے حساب و کتاب سے ڈرتے ہوئے معاف کرتے ہیں۔ اور جن لوگوں سے ہم نے برس ہا برس سے تعلق تورڑے رکھا ان کی تلخ باتوں کو بھلاکر آج ھی ان سے پیار و محبت کے ساتھ مصافحہ کرکے تعلق قائم کرتے ہیں۔ اللہ پاک ہم سب کے دلوں کو نرم بنائے۔ آپس میں پیار و محبت اور صلہ رحمی کرنے والا بنائے۔ آمیـــن

اعظم گڑھ میں ایک طرف وزیر اعلیٰ کی آمد پر چمک دمک، تو وہیں دوسری طرف گندگی کا ڈھیر!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مئی 2017) گزشتہ کئی دنوں سے اعظم گڑھ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ جی کی آمد کو لیکر صفائی کا کام جاری ہے تو وہیں اعظم گڑھ شہر کے کچھ اطرواف میں گندگی کا ڈھیر پڑا ہوا ہے.
آپ کو بتا دوں بتانا کیا ہے سب کو پتا ہی ہوگا آج یوگی آنے والے ہیں، آج پہاڑپور روڈ راتوں رات بنایا گیا ہے، لیکن وہیں باقی تمام جگہوں کا حال پہلے جیسا ہی ہے کیونکہ وہاں وزیر اعلیٰ جانے والے نہیں، اب گلی، محلے میں جا کر تو کوئی دیکھے گا نہیں کہ روڈ کیسا ہے کالونی صاف ستھری ہے یا نہیں، گوشت پر پر پابندی لگا دیا، بھینس کو اپنے گھر میں رکھ کر آدمی پالتا ہے لیکن انہیں گندگی پھیلانے کے لئے مکمل چھوٹ دی جاتی ہے.
پتہ ہے %99 گندگياں آج جانوروں کی وجہ سے ہو رہی ہے، لیکن سنتا کون ہے،  چلا چلا کر منہ دکھ گیا لیکن ان کے کان نہیں پکے.
نگر پالیکا کو یہ بات کیوں نہیں سمجھ آ رہی ہے انتخابات قریب ہے پورا شہر پوسٹر سے پڑا ہے، دروازے دروازے ووٹ مانگنا جاری ہے، اب نئے امیدوار کریں بھی کیا کیونکہ یہ کسی عہدے پر تو ہیں نہیں لیکن جو سبھاسد ہیں اور صدر ہیں انہیں تو اس پر توجہ دینا چاہئے.

اعظم گڑھ میں سیکورٹی نظام ہوا فیل، وزیر اعلیٰ کی گاڑی کے آگے عورت نے لگائی چھلانگ، کہا دے دوں گی جان نہیں ملی چھ مہینہ سے تنخواہ!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مئی 2017) جس کا ڈر تھا وہی ہوا، پچھلے کئی دنوں سے سیکورٹی کے نظام کو چاک چوبند بنانے میں مصروف انتظامیہ مکمل طور پر فیل ہو گیا،  نہرو ھال سے نکل کر ضلع خواتین ہسپتال جاتے وقت تنخواہ نہ ملنے سے پریشان عورت نے ساری سیکورٹی کے نظام كی خلاف ورزی کر وزیراعلیٰ کے قافلے کے آگے آگئی جس کی وجہ سے افرا تفری مچ گئی، ایس پی جی اور ڈی آئی جی نے کسی طرح عورت کو گاڑی کے آگے سے ہٹایا، وزیر اعلیٰ نے رک  کر عورت سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی نے انہیں رکنے نہیں دیا.
واضح ہو کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نہروهال میں عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد خواتین ہسپتال کے معائنے کے لئے روانہ ہوئے، ابھی وہ بڑا دیو مندر کے پاس پہنچے تھے کہ ایک عورت یہ کہتے ہوئے کہ چھ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے جان دے دوں گی وزیراعلی کے قافلے کی گاڑی کے آگے کود گئی، پھر کیا تھا ڈی آئی جی سے لے کر ایس پی جی تک سانپ سونگھ گیا.
ڈی آئی جی ادیراج جیسوال اور ایس پی جی کے جوان گاڑیوں سے کود باہر نکلے اور عورت کو ہٹانے کی کوشش کی تو وہ ان سے بھڑ گئی، ایس پی جی کے جوان نے خواتین کو کسی طرح سڑک سے ہٹا دیا لیکن وہ پھر سڑک پر آ گئی، قریب 10 منٹ کی اتھل پتھل کے بعد کسی طرح عورت کو دور کیا گیا.
سب سے اہم بات ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ضلع میں ہونے کے بعد راستے میں کہیں بھی عورت پولیس اہلکار تعینات نہیں کی گئی تھی، جس کی وجہ سے عورت کو ہٹانے میں پولیس کو اور بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑا، خاتون نے پولیس پر قابل اعتراض انداز میں برتاؤ کرنے کا الزام لگایا.
ویسے موقعے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلی نے وہاں  رک کر عورت کو بلانے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی کی طرف سے انہیں رکنے نہیں دیا گیا، یہ معاملہ مکمل طور موضوع بحث بنا رہا.

بغیر اطلاع چلوا دیا جنسندیش ٹائمز اخبار کے دفتر پر جے سی بی، ضلع کے صحافیوں میں بھاری غصہ!


رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مئی 2017) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اعظم گڑھ آمد کے موقع پر بدھ کو نگر پالیکا افسر دنیش وشوکرما نے کوتوالی کے قریب واقع وارانسی سے شائع ہندی روزنامہ جنسدیش ٹائمز کے ضلع آفس پر توڑ پھوڑ کرائی اور ملازمین کے ساتھ گالی گلوج بھی کی، نگر پالیکا ای او کی یہ کارروائی اچانک ہوئی جس سے اخبار دفتر کو بچایا نہیں جا سکا.
جنسدیش ٹائمز کے ضلع انچارج سندیپ اپادھیای جی نے ضلع انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر جلد ایسے حکام پر سخت کارروائی نہیں ہوتی تو بڑا احتجاج ہوگا، اور تجاوز ہٹانے کے نام پر بلدیہ اہلکاروں نے ٹھیلے گمٹی والوں کو بھی نہیں بخشا، اور ان ٹھیلے گمٹيوں کو تباہ کر دیا جسے وہ دوبارہ استعمال میں نہ لا سکیں، ضلع میں سیکڑوں دکانیں توڑی گئی لیکن ان اہلکاروں کی طرف سے توڑے جانے کی کوئی نوٹس بھی نہیں دی گئی.
 قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی نگاہوں میں چمکدار خوبصورت شہر دکھانے کی کوشش میں مکمل انتظامیہ لگا ہوا ہے، یہ شعائیں چمک دمک انہیں راہوں پر کیا جا رہا ہے جہاں سے ان کے گزرنے کے امکانات ہیں،  باقی پورے شہر کا حال سب جانتے ہیں، وزیر اعلی اکثر پولیس آفس کوتوالی، کلینک وغیرہ معائنہ پر زور دیتے ہیں اسی کے پیش نظر شہر کی سڑکیں چمکائی جا رہی ہے جبکہ ایس پی دفتر، گاندھی پارک، ڈی اے وی اے کالج،  كالی چوراہا، ایل ول کالین گنج، راستے سے ضلع کلینک تک کا دورہ وزیر اعلی کریں تو ساری چمک دمک کی پول کھل جائے گی، ٹوٹی پھوٹی، گڑھے والی سڑکیں اور گندگی بھری گلیاں اور نالے واضح دکھائی دیں گے، ایک ارب روپے سے ہونے والی انڈر گراؤنڈ وائرنگ تار سڑکوں پر بکھرے دکھائی دے گی،  نگر پالیکا ای او کی اس  کارروائی سے لاكھوں روپے کے نقصان ہوئے ہیں، مبتلا لوگوں کو انصاف کیا یوگی حکومت میں مل سکے گا؟ اس کارروائی سے مشتعل صحافیوں نے ایس پی اور ضلع افسران سے مل کر غصہ کا اظہار کیا، جہاں انہوں نے مناسب کارروائی کی یقین دلایا.

لال گنج میں رمضان کے مبارک موقع پر ریڈیمیڈ شو روم کا افتتاح 26/مئی کو!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لال گنج/اعظم گڑھ(آئی این ے نیوز 25/مئی 2017) آپ کو یہ خبر دیتے ہوئے کافی خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کے بازار لال گنج میں آپ کا اپنا ریڈی میڈ شوروم "the loot fancy cloth store" کھلنے جا رہا ہے، جس کا افتتاح کل 26/مئی کو جمعہ کی نماز کہ بعد ہونا طے ہوا ہے،
پروپرائٹر ناصر اعظمی نے بتایا کہ اس شو روم کے کھلنے سے لوگوں کو اچھے اور عمدہ ڈیزائن میں مناسب قیمت پر کپڑے دستیاب ہوں گے.
اور پروپرائٹر صاحب نے علاقائی عوام کو اس شوروم کے افتتاح میں مدعو بھی کیا.
پتہ: سہارا بینک کے سامنے، انشا پھوٹویئر کے پیچھے، روڈویز، لال گنج، اعظم گڑھ
پروپرائٹر: ناصر اعظمی كٹولی موبائل نمبر: 8188909000

بس اور کار کی ٹکر میں ضعیف کی موت، بیوی اور بیٹی زخمی!


رپورٹ: وسیــم شیـــخ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رانی کی سرائے/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 25/مئی 2017) رانی کی سرائے تھانہ علاقہ تحت مقامی قصبے کے خلیل آباد محلے کے قریب منگل کی دیر رات قریب 12 بجے ضلع ہیڈکوارٹر سے وارانسی کی طرف جا رہی بس مخالف سمت سے آنے والے ماروتی کار سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں کار میں سوار 62 سالہ شخص کی موت ہو گئی، جبکہ میت کی بیوی اور بیٹی زخمی ہو گئے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے.
سدھاری تھانہ علاقہ کے گھورٹھ گرام رہائشی جیوتی شاہ مکھرجی (62) بیٹے وشویشور مکھرجی دو سال پہلے بجلی محکمہ کے SSO کی (سٹیشن آفیسر) کے عہدے سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، کچھ دنوں قبل وارانسی رہائشی ان کی بہن کا انتقال ہو گیا تھا، منگل کو وہاں پروگرام میں شامل ہونے کے لئے جیوتی شاہ مکھرجی اپنی بیوی کویتا مکھرجی (58) اور بیٹی يوگتا مکھرجی (30) کے ساتھ وارانسی گئے تھے، رات قریب 09:30 بجے  وارانسی سے کار پر سوار ہوکر گھر کے لئے روانہ ہوئے، رات قریب 12 بجے ان کی کار رانی کی سرائے قصبے سے گزر رہی تھی، تبھی خلیل آباد محلے کے قریب مخالف سمت سے آنے والی بس نے کار میں زوردار ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی، اس حادثے میں تینوں زخمی ہو گئے.
پولیس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے جيوتی شاه مکھرجی کو مردہ قرار دے دیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا، اس حادثے سے میت کے گھر کہرام مچا ہوا ہے.

Wednesday 24 May 2017

مولانا ریاست علی کی وفات عظیم خسارہ: مولانا ہلال اختر قاسمی


رپورٹ: ابوذر سمستی پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 24/مئی 2017) سمستی پور جامعہ اسلامیہ للبنات منوروا شریف کے مہتمم مولانا ہلال اختر قاسمی نے استاذ الاساتذہ حضرت مولانا ریاست علی بجنوری کی وفات پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ آج ہمارے درمیان سے ایک عظیم شخصیت رخصت ہوگئی، مولانا مرحوم ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل ایک باخبر عالم دین تھے، آپ نے لمبے عرصے تک اپنی صلاحیتوں سے دارالعلوم دیوبند کو فائدہ پہنچایا، آپ خود نمائی اور خود ستائی سے بہت دور رہتے تھے، سادگی میں وضع داری آپ کی خاص پہچان تھی، اللہ نے درس و تدریس کے ساتھ انتظام اور انصرام کا بڑا ملکہ عطا فتمایا تھا.
مولانا نے مرحوم کی وفات کو ملت کیلئے ایک عظیم خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قحط لرجال کے اس دور میں ان کی بھرپائی مشکل ہے، نہوں نے مزید کہا کہ موت بہرحال ایک روشن حقیقت ہے اور اس حقیقت سے ہر ذی نفس کو دوچار ہونا ہے، البتی بعد از مرگ ایسے انسانوں کا ذکر خیر اور یادیں باقی رہ جاتی ہیں، جس نے اپنی صلاحیتوں سے علم و فکر اور ادب و تخلیق کے ذریعہ فیض رسانی کا فریضہ انجام دیا، اور اس معنیٰ میں مولانا ریاسے علی بجنوری یقیناً ہمارے دلوں میں زندہ و تابندہ رہیں گے.
علاوہ ازیں جامعہ اسلامیہ للبنات کے سرپرست اور جامع مسجد جمال احاطہ سیوان کے اما و خطیب مولانا محمد اختر حلیمی نے بھی مرحوم کی رحلت پرناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک بلند پایہ علم دین تھے اللہ پاک ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطا کرے. آمیـــــن

صدقہ کی برکات!


از قلم: مفتی محمد اسعد صاحب
خادم دارالعلوم محمودیہ دہلی
919958401915+
ــــــــــــــــــــــــــــ
باسمہ تعالیٰ
اللہ تبارک و تعالٰی کا بے پناہ احسان ھے کہ اس نے اپنے بندوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا جن کا شمار ناممکن ھے۔ انہیں میں سے ایک نعمت مال و دولت ھے، اگر اللہ پاک کسی کو اس نعمت سے سرفراز فرماتے ہیں تو خود پر غرور نہ کرنا چاہیے بلکہ غور و فکر کرنا چاہیے کہ یہ میں جو آج ارب پتی ہوں صاحب وسعت ھوں یہ سب اسی کا عطا کردہ ھے میرا کچھ نہیں ھے اسکا حقیقی مالک اللہ وحدہ لاشریک ھی ھے.
اس لئے! اس کو صحیح جگہ پر خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ھے، غریبوں، لاچاروں،مسکینوں، ماتحتوں، اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا نہایت ضروری ھے، چونکہ جو پروردگار عالم مال دینا جانتا ھے اگر اس کو صحیح جگہ خرچ نہ کیا تو وہ پروردگار عالم چند لمحوں میں فٹھ پاتھ پر بھی لا سکتا ھے۔ بھیک بھی منگوا سکتا ھے۔
پیارے آقا سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان مبارک ھے کہ " زندگی اور تندرستی کی حالت میں ایک درھم صدقہ کرنا موت کے وقت سو درھم صدقہ کرنے سے بہتر ھے"
دوسری جگہ آپ علیہ السلام فرماتے ہیں کہ" صدقات و خیرات کرنے سے آنے والی آفتیں اور مصیبتیں رک جاتی ہیں لہذا صدقہ و خیرات میں جلدی کیا کرو"
صدقہ اللہ کے غصے کو ختم کرتا ھے اور بری موت سے بچاتا ھے۔ صدقہ قبر کی سختی سے بچائے گا۔ صدقہ جہنم کی آگ سے بچانے کا ضامن ھے۔
 سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ صدقہ انسان کے گناہوں کو دھودیتا ھے۔ اور بھی بے شمار فوائد ہیں جو یہاں پر طوالت کی وجہ سے ذکر نہیں کئے جاسکتے۔
ایک مرتبہ کا واقعہ ھے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام ایک بستی سے گزرے وہاں پر ایک دھوبی رہتا تھا بستی والوں نے آپ سے اس کی شکایت کی کہ یہ ہمارے کپڑے پھاڑ دیتا ھے اور اپنے پاس روک بھی رکھتا ھے اللہ تعالٰی سے دعا کیجیے کہ یہ اپنی کپڑوں والی کٹھری سمیت واپس نہ آسکے تو حضرت نے یہ  دعاء کردی.
اگلے دن دھوبی حسب معمول کپڑے دھونے کے لیے چلا گیا تین روٹی ساتھ لے کر قریب ہی پہاڑوں میں ایک عابد رہتا تھا وہ دھوبی کے پاس آیا پوچھا کیا تیرے پاس کھانے کو روٹی ھے؟
اگر ہے تو اسے میرے سامنے کردے تاکہ میں اسے دیکھ سکوں یا اس کی بو ھی سونگھ سکوں کیونکہ میں نے ایک عرصے سے کھانا نہیں کھایا دھوبی نے اسے ایک روٹی کھانے کو دیدی عابد نے دعاء دیتے ہوئے  کہا کہ اللہ تیرے گناہ معاف فرمائے اور دل کو پاک کرے دھوبی نے عابد کو دوسری روٹی بھی دیدی وہ کہنے لگا کہ اللہ تیرے اگلے پچھلے گناہ معاف کردے دھوبی نے تیسری روٹی بھی پیش کردی عابد بولا اے دھوبی! اللہ تیرے لیے جنت میں گھر بنائے۔
القصہ شام ھوئ تو دھوبی صحیح سلامت واپس آگیا، تو بستی والوں نے حیران ہو کر حضرت عیسٰی کو بتایا کہ دھوبی تو واپس آگیا ھے آپ نے دھوبی کو طلب فرمایا اور پوچھا کہ سچ بتا آج تونے کیا عمل کیا ھے وہ کہنے لگا کہ ان پہاڑوں میں سے ایک عابد میرے پاس آیا اس کے مانگنے پر میں نے تینوں روٹیاں اس دیدی اور ہر روٹی کے بدلے اس نے مجھے دعائیں دیں۔
تو حضرت عیسٰی نے فرمایا ذرا اپنی کپڑوں گھٹری تو کھول کر دکھا اسے کھولا تو کیا دیکھتے ہیں کہ ایک سیاہ سانپ بیٹھا ھے منہ میں لوھےکی لگام ھے آپ علیہ السلام نے سانپ کو پکارا تو اس نے لبیک یا نبی اللہ کہہ کر جواب دیا۔ فرمایا "کیا تجھے اس شخص کی طرف نہیں بھیجا گیا تھا"
سانپ بولا! بیشک لیکن اس کے پاس ان پہاڑوں میں سے ایک عابد آیا اور دھوبی سے روٹی مانگی اور ہر روٹی کے بدلے اسے دعائیں دیتا رھا اور ایک فرشتہ قریب میں کھڑا ھو کر آمین کہتا رھا اس پر اللہ نے ایک فرشتہ بھیجا جس نے مجھے یہ لوہے کی لگام پہنا دی.
حضرت عیسٰی علیہ السلام نے دھوبی سے فرمایا تیرے اس عابد پر صدقہ کرنے کی بدولت تیرے پچھلے سب گناہ معاف ھو گئے ہیں اب نئے سرے سے اعمال شروع کرو.
اللہ تبارک و تعالٰی ہم سب کو اپنے مال و دولت کو صحیح جگہ پر خرچ کرنے والا بنائے۔ آمیـــن

اعظم گڑھ میں وزیر اعلیٰ کی آمد پر ہو رہی ہے رات و دن صاف صفائی، شہر کو چمکانے میں لگا محکمہ!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/مئی 2017) یوپی کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ 25 مئی کو پہلی بار بطور وزیراعلی کے اعظم گڑھ میں آمد ہے، اس کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری محکمے دن رات نظام کو چاک چوبند بنانے میں مصروف ہیں، سڑکوں کو درست کیا جا رہا ہے تو شہر میں صاف صفائی کر ذمہ دار لوگ اسے دیکھنے کے قابل بنانے میں مصروف ہیں، سخت اور کھڑی دھوپ میں مزدور روڈ، فرش اور اہم بنیادی سائٹس کی خوبصورتی بہتر بنانے کے لئے پسینہ بہا رہے ہیں، وزیر اعلی کی آمد کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ، بلدیہ انتظامیہ ذرے ذرے کی صاف صفائی کروا رہا ہے.
 پیر سے ہی جدید کلیکٹریٹ عمارت سے ریدو پور تک خستہ حال سڑک اور فٹ پاتھ کو بنانے کا کام کیا جا رہا ہے.

Tuesday 23 May 2017

مایاوتی کے دورے کے بعد بھڑکا سہارنپور میں تشدد، 5 لوگوں کو تلوار سے کاٹ ڈالا!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سہارنپور(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) بی ایس پی صدر مایاوتی کے سہارنپور دورے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا، مایاوتی کے پروگرام میں شامل ہو کر واپس لوٹ رہے لوگوں پر حملہ ہوا، جس میں ایک کو گولی مار دی گئی جبکہ 5 لوگوں کو تلوار سے کاٹ ڈالا گیا، حملے میں زخمی لوگوں کو اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، واقعہ کے بعد سے ایک بار پھر ماحول کشیدہ ہو گیا ہے.
بتا دیں کہ آج بی ایس پی سربراہ مایاوتی تشدد میں مبتلا گاؤں شبیرپور پہنچی تھی، مایاوتی کے دورے سے پہلے ہی کچھ نامعلوم دلتوں نے راجپوتوں کے گھروں پر پتھر بازی اور آتش زنی کی، جس کے بعد مایاوتی کے جانے کے بعد راجپوتوں نے تلواریں نکال لی اور شبيرپور کے قریب دوسرے گاؤں چندرپور میں 5 دلتوں کو تلواروں سے کاٹ کر زخمی کر دیا، وہیں ایک شخص کو گولی مار دی، زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے.
وہیں واقعہ کے بعد تشدد بھڑکنے کا خدشہ سے شبیرپور میں راجپوتوں کی بستی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، کئی تھانوں سمیت پی اے سی کو جائے وقوعہ پر بلا لیا گیا ہے اور پورے ضلع میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے، معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے میرٹھ سے اے ڈی جی آنند کمار سہارنپور روانہ ہو گئے ہیں.

مبارکپور علاقے میں جانوروں کے كاٹنے پر پولیس کی چھاپہ ماری، 27 کلو گوشت سمیت تین گرفتار!



رپورٹ: ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 23/مئی 2017) اگرچہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے اور قریشی سماج مسلسل تجدید کی کوشش میں ہیں، وہیں مبارکپور میں گوشت بیچنے والے غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس کے مویشی کاٹنے اور پولیس بھی ان کے خلاف کارروائی کرنے میں پیچھے نہیں ہے.
مبارکپور کے محلہ کٹرا میں منگل کو مخبر کی اطلاع پر چوکی انچارج انیرودھ کمار سنگھ کی طرف سے غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس بھینسا کاٹ کر 27 کلو گوشت اور دیگر مواد کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کر لیا، اخلاق احمد بیٹے یعقوب قریشی، محمد سلیم بیٹے محمد علی رہائشی کٹرا، نور عالم بیٹے شمشیر احمد رہائشی پورہ دیوان تھانہ مبارکپور کو گرفتار کیا ہے، وہیں گلزار بیٹے ابرار احمد رہائشی کٹرا تھانہ مبارکپور فرار ہونے میں کامیاب رہا، جن کے خلاف دفعہ 11 کے تحت رپورٹ درج کی گئی ہے.