اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا ریاست علی کی وفات عظیم خسارہ: مولانا ہلال اختر قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday 24 May 2017

مولانا ریاست علی کی وفات عظیم خسارہ: مولانا ہلال اختر قاسمی


رپورٹ: ابوذر سمستی پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سمستی پور/بہار(آئی این اے نیوز 24/مئی 2017) سمستی پور جامعہ اسلامیہ للبنات منوروا شریف کے مہتمم مولانا ہلال اختر قاسمی نے استاذ الاساتذہ حضرت مولانا ریاست علی بجنوری کی وفات پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ آج ہمارے درمیان سے ایک عظیم شخصیت رخصت ہوگئی، مولانا مرحوم ہمہ جہت صلاحیتوں کے حامل ایک باخبر عالم دین تھے، آپ نے لمبے عرصے تک اپنی صلاحیتوں سے دارالعلوم دیوبند کو فائدہ پہنچایا، آپ خود نمائی اور خود ستائی سے بہت دور رہتے تھے، سادگی میں وضع داری آپ کی خاص پہچان تھی، اللہ نے درس و تدریس کے ساتھ انتظام اور انصرام کا بڑا ملکہ عطا فتمایا تھا.
مولانا نے مرحوم کی وفات کو ملت کیلئے ایک عظیم خسارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قحط لرجال کے اس دور میں ان کی بھرپائی مشکل ہے، نہوں نے مزید کہا کہ موت بہرحال ایک روشن حقیقت ہے اور اس حقیقت سے ہر ذی نفس کو دوچار ہونا ہے، البتی بعد از مرگ ایسے انسانوں کا ذکر خیر اور یادیں باقی رہ جاتی ہیں، جس نے اپنی صلاحیتوں سے علم و فکر اور ادب و تخلیق کے ذریعہ فیض رسانی کا فریضہ انجام دیا، اور اس معنیٰ میں مولانا ریاسے علی بجنوری یقیناً ہمارے دلوں میں زندہ و تابندہ رہیں گے.
علاوہ ازیں جامعہ اسلامیہ للبنات کے سرپرست اور جامع مسجد جمال احاطہ سیوان کے اما و خطیب مولانا محمد اختر حلیمی نے بھی مرحوم کی رحلت پرناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک بلند پایہ علم دین تھے اللہ پاک ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور ملت اسلامیہ کو نعم البدل عطا کرے. آمیـــــن