اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سی بی ایس سی رزلٹ میں اعظم گڑھ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday 29 May 2017

سی بی ایس سی رزلٹ میں اعظم گڑھ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 29/مئی 2017) اتوار کے روز جب سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس سی) بورڈ کے نتائج کا اعلان ہوا تو رزلٹ دیکھنے کے لئے طلبہ سائبر کیفے کی طرف بھاگے لیکن چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سائبر کیفے بند ملے، رزلٹ دیکھنے کے لئے اسکولوں میں والدین کی بھیڑ امڈ پڑی.
رزلٹ میں 95 فیصد کے ساتھ ناوودے کالج جین پور کے طالب علم انیل یادو، چلڈرین کالج بلیسا کی طالبہ شواگی چودھری اور مدھولكا نے ضلع میں پہلا مقام حاصل کیا، سینٹ جے ويرس اسکول کی طالبہ انم انصار صدیقی 93.8 فیصد کے ساتھ دوسری اور 93.6 فیصد کے ساتھ ریا ترپاٹھی نے ضلع میں تیسرا مقام حاصل کیا۔
نتیجہ دیکھنے کے لئے صبح سے ہی طالب علموں اور ان کے والدین میں غضب کا جوش بھرا ہوا تھا، جیسے ہی رزلٹ کے اعلان کی خبر ملی لوگ سائبر کیفے کی طرف چل پڑے، لیکن ضلع میں اتوار کی وجہ سے سائبر کیفے بند تھے جس کی وجہ سے لوگوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد لوگوں نے اسکول کا رخ کیا اور وہاں جا کر اپنے اپنے بچوں کا رزلٹ دیکھا۔
آنند میموریل اکیڈمی بلرياگج کی آکرتی سنگھ نے 93.4 فیصد پوائنٹس کے ساتھ اسکول میں ٹاپ کیا.