اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ضلع سنت کبیر نگر میں دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday 27 October 2016

ضلع سنت کبیر نگر میں دو روزہ تبلیغی اجتماع اختتام پزیر!

سلمان کبیرنگری ــــــــــــــــــــــــــــــــ بلواسینگر،سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 27/اکتوبر 2016) سیمریاواں قصبہ کے شہید محب اللہ جونیئر ہائی اسکول کے وسیع وعریض میدان میں دورزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں پہلے دن فرزندان توحید نے شرکت کی اس سے قبل یہ میدان کئی بار سیاسی جماعتوں کی بھیڑ کا گواہ تو بنا مگر ایسا پہلی بار ہوا جب اس میدان میں اتنا بڑا دینی اجتماع منعقد ہوا، یہاں ہزاروں مسلمانوں نے علماء و بزرگان دین کے بیان سنے اور ان کی اقتدا ءمیں نماز یں ادا کیں۔ تبلیغی اجتماع میں ظہر کی نماز کے بعد لکھنو سے تشریف لائے مولانا اعجاز احمد لکھنوی نے جماعت کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے جسے پسند کیا وہی لوگ اجتماع میں شریک ہوئے ہیں مولانا نے نماز کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ نماز افضل العبادات ہے اور اس کا ہتمام وقیام بے حد ضروری ہے ۔مسلمانوں کو ہرحال میں نماز پڑھنی چاہئے یہ اللہ سے مانگنے اوراس کو راضی کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس وقت مسجدوں سے دور ہیں اسی وجہ سے ہم پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ مولانا اس بات پربھی زور دیا کہ بیمار کی تیمارداری کریں لوگوں کے غموں میں شریک ہوں اور خواب غفلت کے ماحول سے نکل کر مسجد کے ماحول میں شامل ہوں۔اس کے بعد مولانامحمد ساجد ،مولانا افتخار احمد،مولاناشریف بجنوری ،نے کہاکہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے سنت نبوی پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرتے ظلم وجبر سے دور رہنے کی صلاح دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم آسانی اور مختصر کا راستہ تلاش کریں گے تو پریشانی میں پڑجا ئیں گے ،علما ءکرام نے مدارس اسلامیہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں میں دینی شعور پیدا ہوتاہے۔