اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوبند میں بشارالاسد کے خلاف طلبہ مدارس اسلامیہ کا مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 24 December 2016

دیوبند میں بشارالاسد کے خلاف طلبہ مدارس اسلامیہ کا مظاہرہ!

® محمد عاصم اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دیوبند(آئی این اے نیوز 24/دسمبر 2016) شام کے شہر حلب میں بشار الاسد حکومت، روس اور ایران کی فوج کے ذریعہ کئے جارہے بے گناہ لوگوں کے قتل عام کے خلاف دیوبند میں زوردار احتجاج کیا گیا اس دوران مدارس کے طلبہ سمیت شہر کے لوگوں نے ملک شام کے صدر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ان کا پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے روس، ایران اور ملک شام سے انسانیت کی بنیاد پر سبھی طرح کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق جمعہ کی نماز کے بعد مجلس اتحاد ملت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور انٹرنیشنل ہیومنٹی کے مشترکہ جلوس میں دارالعلوم چوک پر جمع ہوئے مدرسوں کے طالب علموں اور شہر کے لوگوں نے جلوس کی شکل میں مسجد رشید کے سامنے پہنچ کر بشار الاسد، روسی صدر پتن اور ایران مردہ باد کے نعرے لگائے اور سیریائی صدر بشار الاسد کا پتلہ نذر آتش کیا اس دوران القرآن فاؤنڈیشن کے صدر مولانا ندیم الواجدی نے کہا کہ کے الیپو میں ہورہا خون خرابا انسانیت کا قتل ہے انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملہ پر تمام ملکوں کی خاموشی یہ بتاتی ہے کہ ان کی نظر میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں ہے اور یہ دہشت گردی اور درندگی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے یوپی رابطہ کمیٹی کے صدر مولانا ڈاکٹر عبید اقبال عاصم علی گڑھی نے سیریا میں ہورہی ظلم وبربریت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیپو کے بچوں، خواتین اور معصوم انسانوں کے قتل عام میں دنیا کی بڑی طاقتوں کا ہاتھ ہے روس ایران اور سیریا کی فوج نے دہشت گردی کے نام پر معصوم بچوں اور خواتین پر خطرناک بم باری کی ہے جس سے پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے اقوام متحدہ کی خاموشی پر انہوں نے کہا کہ اس قتل عام میں اقوام متحدہ بھی برابر کی ذمہ دار ہے مجلس اتحاد ملت کے جنرل سکریٹری اطہر عثمانی نے کہا کہ الیپو میں مسلمانوں کا نہیں انسانیت کا جنازہ نکالا گیا ہے فوجوں نے معصوم بے گناہ لوگوں پر درندگی کرکے یہ بتلایا ہے کہ سیریا میں دہشت گردی کے نام پر کوئی دوسرا ہی کھیل کھیلا جا رہا ہے جس میں صرف بے گناہوں کا ہی خون بہہ رہا ہے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ فرنٹ کے کنوینر مہدی حسن عینی قاسمی نے کہا کہ الیپو کو پوری طرح سے نیست ونابود کردیا گیا ہے خطرناک ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں معصوم لوگوں کو اپنی جانیں گوانی پڑی ہیں لاکھوں لوگ معذور ہوگئے ہیں اور قریب تیس لاکھ سے زائد سیریا کی عوام اپنا وطن چھوڑ کر ترکی اور دیگر ملکوں میں چلی گئی ہے انہوں نے صدر جمہوریہ سے روس اور سیریا کے سفارت کاروں کو ملک سے واپس بھیجنے اور شام اور روس وایران سے انسانیت کی بنیاد پر ہر طرح کے تعلق ختم کرے کا مطالبہ کیا ہے آخر میں دار العلوم کے استاذ مفتی شوکت بستوی نے ظلم کا شکار ہوئے بے گناہ لوگوں کے لئے دعا کرائی اور مرنے والے لوگوں کے لئے فاتحہ پڑھی اس دوران محمد سلیم، شاہنواز صدیقی، سفیان کاظمی، جنید کاظمی، اسد اللہ غالب، یاسر طیب، افضال قریشی، آئی این اے نیوز نمائندہ محمد عاصم اعظمی، سشیل جیسوال، رشب، تیاگی کے علاوہ کافی تعداد میں عوام اور مدارس کے طلبہ موجود رہے۔