اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ​نم آنکھوں سے شیخ ثانی ہوئے قاسمی قبرستان دیوبند میں سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday 31 December 2016

​نم آنکھوں سے شیخ ثانی ہوئے قاسمی قبرستان دیوبند میں سپرد خاک!


®محمد عاصم اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 31/دسمبر 2016) شیخ ثانی کی نماز جنازہ تقریباً 5:00 بجے دارالعلوم دیوبند میں ادا کی گئی نماز جنازہ دارالعلوم کے استاذ حدیث جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب صدر جمیعۃ علماء ہند نے پڑھائی اور تدفین قاسمی قبرستان میں ہوئی.
مرحوم کے اہل خانہ کو اعظم گڑھ سے پہنچنے میں تاخیر کو دیکھ کر جنازہ کے وقت کو ان کے آنے تک موقوف کر دیا گیا جیسے ہی اہل خانہ دیوبند پہنچے ان کو زیارت کرانے کے بعد فوراً نماز جنازہ ادا کی گئی.
مہتم صاحب، اساتذہ، طلبہ اور ہزاروں شاگرد بہت زیادہ مغموم تھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ آج دارالعلوم یتیم ہوگیا اور واقعی آج دارالعلوم ایک محدث جلیل، عالم ربانی، فقیہ کامل، سے محروم ہوگیا.
واضح رہے کہ مولانا کی پیدائش 1928 میں ہوئی اور وفات 30/ دسمبر 2016 کو اس طرح مولانا کی پوری عمر 88 سال ہو گئی تھی دارالعلوم وقف دیوبند اور دیگر مدارس میں ششماہی کی چھٹی کے سبب بہت سے اساتذہ اور طلباء جنازہ میں شریک ہونے سے محروم رہے تمام مدارس اسلامیہ اور شاگردوں سے درخواست ہے کہ وہ اللہ پاک سے دعاء کریں کہ اللہ انکے قبر کو نور سے بھردے اور انکے پسماندگان اور شاگردوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دارالعلوم دیوبند کو نعم البدل عطا فرمائے
آمین