اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نوٹ بندی پر ہندوستانی نیتاؤں کے بدلتے بیان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday 23 December 2016

نوٹ بندی پر ہندوستانی نیتاؤں کے بدلتے بیان!

ازقلم: محمد عاطف نوادہ پھولپور اعظم گڑھ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ہندوستان میں نوٹوں کے ساتھ ساتھ نیتاؤں کے رنگ بهی بدل رہےہیں نوٹ بندی پر نیتاؤں کے بیانات تیزی سے بدل رہےہیں اور وہ صبح کو کچھ کہتے ہیں تو شام کو کچھ اور بیان دے دیتے ہیں اپوزیشن پارٹیاں اس ایشو پر بٹی نظر آرہی ہیں کسی کا ماننا ہے کہ نوٹ بندی پوری طرح غلط ہے تو کسی کو لگتاہے کہ یہ ٹهیک ہے مگر بغیر تیاری کے نافذ کئے جانے کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا ہے کانگریس نے ابتداء میں اس کی پوری طرح مخالفت کی مگر جلدہی راہل گاندھی نے کہنا شروع کردیا کہ بغیر تیاری کے نوٹ بندی کی گئ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی راجیہ سبھا کی گئ تقریر بھی اسی سمت اشارہ ہے اسی طرح بہار میں لالو پرساد کبھی نوٹ بندی کی تعریف کر رہےہیں تو کبھی اس کی مخالفت کر رہےہیں اسی طرح اور بھی لوگوں نے پہلے تعریف کی پھر مخالفت کی یوپی میں اکھلیش اور ملائم مخالفت تو کر رہےہیں مگر صرف بیان کی حد تک جب کہ مایاوتی کھل کر سامنے آرہی ہیں گویا اس معاملے میں اپوزیشن میں زبردست اختلاف رائے ہے.